Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کی لندن میں ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین سے ساڑھے تین گھنٹہ طویل ملاقات۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت


وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کی لندن میں ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین سے ساڑھے تین گھنٹہ طویل ملاقات۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت
 Posted on: 3/2/2013 1
رحمن ملک نے صدرمملکت کی جانب سے الطاف حسین کو خیرسگالی کے جذبات اورنیک خواہشات کاپیغام پہنچایا
پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کی کورکمیٹیاں تمام اختلافی امورپر نئے سرے سے بات چیت کریں گی۔ملاقات میں اتفاق
دونوں جماعتیں علیحدہ علیحدہ انتخابات میں حصہ لیں گی تاہم بعض نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کی جاسکتی ہے
دونوں جماعتوں کی سیاسی اتحادسے علیحدگی ہوئی ہے لیکن قرابت داری کے رشتے اورسلام علیک ختم نہیں ہوئی۔رحمن ملک
پاکستان کے مفاد،سندھ میں امن واستحکام اور اتحادوبھائی چارے کی خاطر پرانے رشتوں کاسلسلہ جاری رہیگا۔الطاف حسین
پیپلزپارٹی سمیت تمام جمہوری قوتوں کے ساتھ اپنے رشتے ناطے قائم رکھنے پر یقین رکھتے ہیں۔الطاف حسین
ہم اس بات سے انکارنہیں کرتے کہ اگرا لطاف بھائی ہماراساتھ نہ دیتے تونہ توہم پانچ سال مکمل نہیں کرسکتے تھے۔ رحمن ملک
لندن ۔۔۔ 2 مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین سے وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے لندن میں ساڑھے تین گھنٹہ طویل ملاقات کی ۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے جناب الطا ف حسین کی خیریت دریافت کی اورانہیں صدرمملکت کی جانب سے خیرسگالی کے جذبات اورنیک خواہشات کاپیغام پہنچایا۔رحمن ملک نے جناب الطا ف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے صدرمملکت کی جانب سے یہ پیغام دیا کہ دونوں جماعتوں کی سیاسی اتحادسے علیحدگی ہوئی ہے لیکن پانچ سالہ قرابت داری کے دوران قائم ہونے والے باہمی رشتے اورسلام علیک ختم نہیں ہوئی ۔ اس پر جناب الطا ف حسین نے کہاکہ انشاء اللہ سندھ اورپاکستان کے مفاد،خصوصاًسندھ میں امن واستحکام اورصوبہ کے عوام کے درمیان اتحادوبھائی چارے کی خاطر پرانے رشتوں کاسلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ یقیناًہم پیپلزپارٹی سمیت تمام جمہوری قوتوں کے ساتھ اپنے رشتے ناطے خواہ وہ جس درجے کے بھی ہیں،انہیں قائم رکھنے پریقین رکھتے ہیں۔ ملاقات میں طے پایاکہ پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کی کورکمیٹیاں تمام اختلافی امورپر نئے سرے سے بات چیت کریں گی۔یہ بھی طے پایاکہ دونوں جماعتیں علیحدہ علیحدہ انتخابات میں حصہ لیں گی تاہم بعض نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کی جاسکتی ہے۔ملاقات میں رحمن ملک نے جمہوریت کی بقاء کیلئے جناب الطا ف حسین کے کردارکوسراہتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین نے ہرکڑے وقت میں جس طرح ساتھ دیاہے اور جمہوریت کیلئے جوقربانیاں دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں اورہم اس بات سے ہرگزانکارنہیں کرتے کہ اگر الطاف بھائی ہماراساتھ نہ دیتے تونہ توہم پانچ سال مکمل کرسکتے تھے اورنہ ہی جمہوری دور پانچ سال تک جاری رہ سکتا تھا۔ جناب الطاف حسین نے رحمن ملک کے خیالات کاخیرمقدم کرتے ہوئے جمہوریت اور قیام امن کیلئے انکی خدمات کوبھی سراہا۔انہوں نے وفاقی وزیرداخلہ سے کہاکہ اگر آپ پورے ملک میں امن وامان کی صورتحال کوبہتربنانے اورمجرموں کوکیفرکردار تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئے تو آپ کی ان خدمات کوہمیشہ یادرکھا جائے گا۔ ملاقات میں سیاسی امورکے علاوہ ملک اوربیرون ملک کی مجموعی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ رحمن نے ایم کیوایم کے شہیدرکن سندھ اسمبلی منظرامام اوردیگرشہیدوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ انہوں نے صدرمملکت کی جانب سے جناب الطاف حسین کو گلدستہ بھی پیش کیا۔ 
 

4/29/2024 10:42:02 PM