Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہشت گردی کے خلاف فقید المثال ریلی تاریخ رقم کرنے جارہی ہے ، انچارج رابطہ کمیٹی قمر منصور


دہشت گردی کے خلاف فقید المثال ریلی تاریخ رقم کرنے جارہی ہے ، انچارج رابطہ کمیٹی قمر منصور
 Posted on: 12/19/2014
دہشت گردی کے خلاف فقید المثال ریلی تاریخ رقم کرنے جارہی ہے ، انچارج رابطہ کمیٹی قمر منصور 
جناب الطاف حسین کے علاوہ کوئی ایسا لیڈر بتایاجائے جس نے طالبان کے خلاف کھل کر بات کی ہو ، رابطہ کمیٹی رکن غازی صلاح الدین 
شہر کراچی کے عوام نے طالبان کے خلاف فیصلہ دیدیا ہے ، رابطہ کمیٹی رکن اسلم آفریدی 
آج دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی فوجی قیادت میں کلیئریٹی اور فوکس نظر آتا ہے لیکن قومی اور سیاسی قیادت اب بھی کفیوژن کا شکار ہے، خالد مقبول صدیقی 
افواج پاکستان نے سانحہ پشاور کے بعد مذہبی انتہاء پسندی کی بیماری کے خاتمہ کا عمل شروع کردیا ہے، حق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہرا 
قومی یکجہتی ریلی کے لاکھوں شرکاء طالبان دہشت گردوں کے خلاف لڑنے اور مرنے کیلئے تیار ہیں ، رکن صوبائی اسمبلی ہیر سوہو
سانحہ پشاور نے ملک کے سوئے ہوئے ضمیر وں کو جگا دیا ہے، فیصل سبزواری 
الطاف حسین نے سانحہ پشاور کے غم کو ٹیلی ویژن پر جس طرح اجاگر کیا اس سے ہر آنکھ نم ہوگئی تھی، تاجر رہنما جمیل پراچہ 
پشاور میں شہید ہونے والے طلباء سکھ برادری کے بھی بچے ہیں ، سکھ برادری کے نمائندے سردار کرشن 
جناب الطاف حسین نے تمام لوگوں کو دہشت گردی کے خلاف متحد کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ امن کے سفیر ہیں ، گلفام جاوید 
ریلی کے شرکاء مظلوموں کے ساتھی اور ظالمان کے خلاف ہیں ، علامہ علی کرار نقوی 
سانحہ پشاور کے شہیداء اور افواج پاکستان سے اظہا ریکجہتی کیلئے ایم اے جناح روڈ تبت سینٹر پرمنعقدہ عظیم الشان ریلی کے شرکاء سے مقرین کا خطاب 
کراچی ۔۔۔19، دسمبر2014ء 
وڈیو
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور نے کہاہے کہ جیسے ہمارے قائد جناب الطاف حسین انوکھے اور بلاصلاحیت ہیں ویسے ہی ان کے چاہنے والے بھی انوکھے ہیں جو ظلم اور دہشت گردی کے خلاف آج تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کی شب ایم اے جناح روڈ تبت سینٹر پر سانحہ پشاور کے خلاف اور پاکستان کی افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقد کی گئی قومی یکجہتی ریلی کے لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ریلی کے شرکاء سے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی خطاب کیا ۔ قمر منصور نے اپنے خطاب میں ریلی میں شرکت کرنے والے سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور معزز شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ طالبان کے مظالم کے خلاف آج جو آواز قومی یکجہتی ریلی میں اٹھی ہے وہ ظلم کے خاتمے تک اٹھتی رہے گی ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی نے کہا کہ شہر پشاور کو معصوم بچوں کے خون سے نہلایا گیا ہے،شہر کراچی کے عوام نے طالبان کے خلاف فیصلہ دیدیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ میرا تعلق بھی پشاور شہر سے ہے ، مجھے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ختم کردیاجائے لیکن پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن غازی صلاح الدین نے کہا کہ چند گھنٹوں کے نوٹس پر لاکھوں کا اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ آج بھی اگر کراچی کا دل دھڑکتا ہے تو وہ صرف اور صرف جناب الطاف حسین کیلئے دھڑکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کے علاوہ کوئی ایسا لیڈر بتایاجائے جس نے برسوں قبل طالبان کے بارے میں آگاہی دی ۔ انہوں نے کہاکہ داعش کے بارے میں بھی سب سے پہلے حقائق جناب الطا ف حسین نے بیان کئے ہیں ۔رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ 16دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے ، ، من حیث القوم پاکستانی اور مسلمانوں کے ہماری گردنیں شرم سے جھکی ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آج کی ریلی یہ فیصلہ کرنے کیلئے ہے کہ کون مظلوموں اور ظالموں کے ساتھ ہے ، آج الحمد اللہ پاکستان کی فوجی قیادت میں کلیئریٹی اور فوکس نظر آتا ہے لیکن شرم کی بات یہ ہے کہ پاکستان کی قومی اور سیاسی قیادت نہ صرف خود کفیوژن کا شکار ہے بلکہ اس نے قوم کو کفیوژ کررکھا ہے ۔حق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہرا نے کہا کہ مذہبی انتہاء پسندی ایک بیماری ہے اور افواج پاکستان نے سانحہ پشاور کے بعد فیصلہ کرکے اس بیماری کے خاتمہ کا عمل شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم افواج پاکستان کو طالبان کے خلاف کھل کر کارروائی کرنے پر سلام پیش کرتی ہے ۔حق پرست رکن صوبائی اسملی ہیرسوہونے کہا کہ قومی یکجہتی ریلی کے لاکھوں شرکاء اس بات کا برملا اظہار کررہے ہیں کہ وہ طالبان دہشت گردوں کے خلاف لڑنے اور مرنے کیلئے تیار ہیں ، طالبان دہشت گردوں نے بچوں کو شہید کرکے پاکستانی نوجوانوں ،بزرگوں اور خواتین کو جھنجھوڑ دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام اور جناب الطاف حسین کا ایک ایک کارکن مسلح افواج کے ساتھ ہے ۔ حق پرست رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری نے کہاکہ اسی ایم اے جناح روڈ پر جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں نے آج سے پہلے بے شمار ریلیان منعقد کیں اور اپنے جذبے دکھائے اور جذبات کا اظہار کیا لیکن آج کی ریلی مختلف اس لئے ہے کہ ہم اس ملک کے 130سے زیادہ معصوموں کے جنازے اٹھانے کے بعد یہاں آکر بیٹھے ہیں، سانحہ پشاور نے ملک کے سوئے ہوئے ضمیر وں کو جگا دیا ہے ، جناب الطا ف حسین برسوں سے کہتے رہے کہ انتہاء پسندی کی جنگ میں جو کچھ جھونک رہے ہیں اس کی آگ ہمیں بھسم کردے گی اور بارہا بتایا کہ نام نہاد کلاشنکوف اور ڈنڈا بردار شریعت جو زبردستی مسلط کی جارہی ہے وہ عین اسلامی نہیں ہے ۔حق پرست سینیٹر و ممتاز عالم دین مولانا تنویر الحق تھانوی نے کہاکہ جناب الطا ف حسین اور ایم کیوایم سے وابستگی پر فخر ہے ۔ انہوں نے قومی یکجہتی ریلی کے انعقاد پر مبارکباد دی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں کروائیں ۔معروف عالم دین کرار نقوی نے کہا کہ ریلی کے شرکاء مظلوموں کے ساتھی اور ظالمان کے خلاف ہیں ، آج ہم سانحہ پشاور کے شہیدوں کے سوگوار لواحقین کی دلجوئی اور یکجہتی کیلئے جمع ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عوام آپس میں ایک ہوجائیں اور اتحاد مضبوط ہیں آج کی ریلی نے ثابت کردیا کہ دہشت گرد ناکام اور الطاف حسین کامیاب ہوچکے ہیں ۔ بزنس کمیونٹی کے نمائندے جمیل پراچہ نے کہا کہ دہشت گردوں نے جس طرح ہمارے دل پر حملہ کیا ہے اس کے بعد ہم سب کو متحد ہوجانا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ جناب الطاف حسین نے سانحہ پشاور کے غم کو ٹیلی ویژن پر جس طرح اجاگر کیا اس سے ہر آنکھ نم ہوگئی تھی ، جناب الطاف حسین کو قوم کا درد ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جناب الطاف حسین کے ساتھ پوری تاجر برادری ہے ۔ سکھ برادری کے نمائندے سردار کرشن نے کہا کہ پشاور میں شہید ہونے والے طلباء سکھ برادری کے بھی بچے ہیں اور جو سفاک طالبان انہیں قتل کرنے میں ملوث ہیں وہ درندے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سکھوں ، عیسائیوں ، ہندوؤں اور تمام مذہبی اقلیتوں کیلئے جناب الطاف حسین ہی آواز اٹھاتے ہیں جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔ عیسائی برادری کے گلفام جاوید نے کہا کہ سانحہ پشاور اور اس سے قبل پشاور چرچ کا سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، سانحہ پشاور میں شہید معصوم بچوں کی تصویر اپنی آنکھوں میں دیکھ رہا ہے ، جناب الطاف حسین نے تمام لوگوں کو دہشت گردی کے خلاف متحد کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ امن کے سفیر ہیں ۔

4/23/2024 8:04:02 AM