Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سابق حق پرست صوبائی وزیر ، ممتاز آرتھو پیڈک سرجن اور کرکٹ سے جنون کی حد تک عشق رکھنے والی شخصیت ڈاکٹر محمد علی شاہ کو ہزاروں سوگواروں کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان پاپوش نگرکے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا


 Posted on: 2/7/2013 1
سابق حق پرست صوبائی وزیر ، ممتاز آرتھو پیڈک سرجن اور کرکٹ سے جنون کی حد تک عشق رکھنے والی شخصیت ڈاکٹر محمد علی شاہ کو ہزاروں سوگواروں کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان پاپوش نگرکے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
نما جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، حق پرست سینیٹر ، وزراء ، ارکان اسمبلی ، مایہ ناز کرکٹرز ، صحافی ، شعراء ، ادیب ، شعبہ طب سے وابستہ شخصیات اور پرستاروں سمیت ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی 
مرحوم کی نماز جنازہ مولانا احترام الحق تھانوی نے پڑھائی ، سوئم 9فروری بروز ہفتہ کو بعد نماز عصر تا مغرب مرحوم کی رہائشگاہ پر ہوگا 
کراچی: ۔۔۔7، فروری 2013ء 
سا بق حق پرست صوبائی وزیر ، رکن سندھ اسمبلی ، ممتاز آرتھو پیڈک سرجن اور کرکٹ سے جنون کی حد تک عشق رکھنے والی شخصیت ڈاکٹر محمد علی شاہ کو جمعرات کے روز ہزاروں سوگواروں کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان پاپوش نگرکے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحوم کی نما زجنازہ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی جبکہ مرحوم کی نمازجنازہ ممتاز عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی نے پڑھائی ۔اس سے قبل جب مرحوم کا جسد خاکی نما ز جنازہ کیلئے ان کی رہائشگاہ سے اٹھایا گیا تو کہرام مچ گیا ، اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی اورمرحوم کے عزیز وقارب ، پرستار شدت غم سے نڈھال تھیں ۔ نما ز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، ڈاکٹر نصرت ، رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین ، حق پرست سینیٹرز ، وزراء ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے اراکین و کارکنان کے علاوہ پیپلزپارٹی کے رہنما راشد ربانی ، وقار مہدی ، نجمی عالم ، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر نواب ، مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیا زشیخ ، سماجی رہنما انصار برنی ، کرکٹ کی مایہ ناز شخصیات جاوید میانداد، وسیم باری ، شاہد آفریدی ، راشد لطیف ، ہاکی کے سابق کپتان اصلاح الدین ، پیر آف رانی پور پیر فرزند علی شاہ ،صحافی ، شعراء ، شعبہ طب کی مایہ ناز شخصیات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ مرحوم کے عزیز واقارب نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ دریں ثناء ڈاکٹر محمد علی شاہ کا سوئم بروز ہفتہ 9فروری 2013ء کو مرحوم کی رہائشگاہ واقع F-97/Fنارتھ ناظم آباد میں ہوگا جس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جائے گی ۔ 
 
فلا یڈیفیا پیٹی کاسٹل چرچ آف پاکستان کے چیئرمین کی وفدکے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی سے ملاقات
وفد نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی منظر امام شہید اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے دیگر شہدا ء کے قتل کی سخت مذمت کی
جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی کے لئے دعا بھی کی
ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جو عملی طور پر مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد کررہی ہے، وفد 
جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم شب و روز ملک میں قیام امن کے لئے کوشاں ہیں، محترمہ نسرین جلیل
کراچی :۔۔۔7،فروری 2013ء 
فلایڈیفیا پیٹی کاسٹل چرچ آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر سیموئیل جارج نے آٹھ رکنی وفد کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر محترمہ نسرین جلیل اور رکن رابطہ کمیٹی کنور خالد یونس سے ملاقات کی ۔ وفد کے شرکاء نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی منظر امام شہید اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے دیگر شہدا ء کے قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اوراسے کھلی دہشت گردی قرار دیا ۔ انہوں نے منظر امام اور ان کے ساتھ شہید ہونیوالے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور سوگوارا ن کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔ وفد نے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے ان کی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے دعا کی ۔ دریں اثناء ملاقات میں ڈاکٹر سیموئیل جارج نے محترمہ نسرین جلیل اور کنور خالد یونس کو نومبر 2013 ء میں ہونے والے کراچی پیس فیسٹیول کے بارے میں آگاہ کیا اور ایم کیو ایم کو اس میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔ وفد نے پاکستان میں رہنے والی اقلیتی برادری کے لئے ایم کیو ایم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جو عملی طور پر مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد کررہی ہے۔ محترمہ نسرین جلیل نے وفد کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم شب و روز ملک میں قیام امن کے لئے کوشاں ہیں اور بلا تفریق زبان،رنگ و نسل ، مذہب و فرقہ انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور یہی درس اپنے کارکنان کو بھی دیتی ہے ۔ اس موقع پر شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج گردھاری لعل و دیگر اراکین بھی موجود ہ تھے۔
 
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سوچ اور نظرئیے کو کوئی قید نہیں کر سکتا اور اگرنظریہ سچائی پر مبنی ہو تو پھر اس کو پھیلنے سے بھی زمانہ کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی 
آج قائد تحریک جناب الطاف حسین کا سچانظریہ ملک کے قریہ قریہ گاؤں گاؤں اور شہر شہر میں پھیل رہا ہے
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف
حیدرآباد: ۔۔۔7، فروری2013 ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سوچ اور نظریہ کو کوئی قید نہیں کر سکتا اور اگرنظریہ سچائی پر مبنی ہو تو پھر اس کو پھیلنے سے بھی زمانہ کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مذید کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نظریہ حق پرستی کو دبانے اور انہیں مٹانے کیلئے ظالم و جابرقو توں نے ہزار ہا گھناؤنی و مکروہ سازشیں کیں مگر اﷲتعالی کی حمایت قائد تحریک جناب الطا ف حسین کے ساتھ تھی اور آج قائد تحریک جناب الطاف حسین کا سچانظریہ ملک کے قریہ قریہ گاؤں گاؤں اور شہر شہر میں پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری جدو جہد کا مقصد ملک کے 98 فیصدغریب و مظلوم عوام کو گذشتہ 65 سالوں سے ملک میں رائج وڈیرانہ و جاگیر دارانہ نظام سے نجات دلانااور تما م مذاہب ومسالک اور قومیتوں کے مظلوم عوام کو برابری کی بنیاد پر حقوق کی فراہمی ہے مگر یہ کوئی آسان کام نہیں بلکہ ایک کٹھن و مشکل راہ ہے اور اس راہ میں کامیابی کیلئے ہمیں خو د کو نظریاتی طور پر مسلح کرنا ہوگا اور ایساکرکے ہی ہم مظلوموں و محکوموں کو غضب شدہ حقوق دلاسکتے ہیں اور اپنی تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرسکتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان میں بسنے والے تمام مظلوم عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی اور ناانصافی کے خاتمہ کیلئے عملی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں اور اب وہ دن دور نہیں جب اس ملک پر غریب ومتوسط طبقے کے مظلوم عوام کی حکمرانی قائم ہوگی۔
 
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون سیکٹر بی اقلیتی امور کمیٹی کے زیر اہتمام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے سخی پیر روڑ کے علاقے میں دعائیہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا
حیدرآباد:۔۔۔7، فروری2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون سیکٹر بی اقلیتی امور کمیٹی کے زیر اہتمام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے سخی پیر روڑ کے علاقے میں دعائیہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔دعائیہ اجتماع میں ہندوں برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جلد سے جلد صحت یائی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں کیں اس دعائیہ اجتماع میں متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے رکن زونل کمیٹی رسول بخش میمن سیکٹر بی کے ذمہ داران و کارکنان نے بھی شرکت کی۔
 
ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے جناب الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی:۔۔۔۔۔7،فروری2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ماری پور سیکٹر کے جوائنٹ سیکٹر انچارج شاہد علی خان اور ایم کیوایم ایلڈرزونگ فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 146 کی کمیٹی کے رکن اسلام جہانگیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ہے اور کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے(آمین)۔دریں اثناء ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ایم کیو ایم شعبہ ٹرانسپورٹ کے کارکن معین زیدی کے صاحبزادے حمزہ علی ،کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ماری پور سیکٹر کے جوائنٹ سیکٹر انچارج شاہد علی خان ، کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ابراہیم حیدری سیکٹر یونٹ علی اکبر شاہ کے کارکن محمد ابو کے والد محمد اسماعیل، کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ابراہیم حیدر ی سیکٹر کی کمیٹی کے رکن حسن مگسی کی والدہ محترمہ آمنہ بی بی ، لاڑکانہ زون یونٹ رتوڈ یرو کی کمیٹی کے رکن محبوب حکھرو کی زوجہ ذلیخان اور ایم کیوایم بدین زون گو لارچی سیکٹر کی کمیٹی کے رکن محمد سلیم کی ولدہ محترمہ حمیدہ بی بی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ ا للہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار ان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے(آمین)۔
 
*****

4/29/2024 2:57:48 AM