Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بھارتی پولیس کے اس عمل نے پورے خطے میں خوف ودہشت کی فضاء پیدا کردی ہے، الطاف حسین


 Posted on: 1/22/2013
بھارتی پولیس کے اس عمل نے پورے خطے میں خوف ودہشت کی فضاء پیدا کردی ہے، الطاف حسین
اس اشتہار سے پاکستان اور بھارت کا ہرذی شعورافرد انتہائی ذہنی کرب کا شکار ہیں ، الطاف حسین
بھارتی پولیس کی جانب سے پھیلائی جانے والی اطلاعات کا سختی سے نوٹس لیا جائے، بھارتی حکومت سے مطالبہ
تمام تر اختلافات کے باوجود پوری پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہے 
قوم،ملک کی سلامتی کیلئے مسلح افواج کے شانہ بشانہ اپنی جانوں کی قربانی دینے کیلئے بھی تیار ہے
سری نگر میں بھارتی پولیس کی جانب سے ایٹم بم سے بچاؤ کی تدابیر پر الطاف حسین کا اظہار تشویش
لندن ۔۔۔22، جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بھارتی پولیس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ایٹم بم کے متوقع حملے اور اسکے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر مبنی اشتہارات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی پولیس کے اس عمل نے پورے خطے میں خوف ودہشت کی فضاء پیدا کردی ہے ۔ اپنے ایک ہنگامی بیان میں جناب الطاف حسین نے جنوبی ایشیا ریجن کے ممالک خصوصاً پڑوسی ممالک کے درمیان امن وسلامتی کیلئے نیک کوششیں کرنے والے بھارت کے حکمرانوں، ہوشمنداور امن پسند سیاستدانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی پولیس کی جانب سے اچانک سری نگر میں عوام کو ایک اشتہار کے ذریعہ ایٹم بم کے متوقع حملے کی صورت میں احتیاطی تدابیر پیش کی گئی ہیں جس سے پورے خطے میں جہاں خوف وہراس کی فضاء پیدا ہوئی ہے وہاں یہ عمل عوام کی اکثریت کیلئے بھی انتہائی پریشان کن ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہرملک کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی قوم کو ہرقسم کے ہتھیاروں کے بارے میں آگاہی فراہم کرے اور یہ ہرملک کے دائرہ اختیار میں بھی آتا ہے لیکن کسی ایک مخصوص خطے کیلئے جو پہلے ہی انتہائی شورش زدہ ہو،جہاں ہزاروں جانوں کا پہلے ہی اتلاف ہوچکا ہو اورجہاں آئے دن امن عامہ کی صورتحال ابتر سے ابتر ہورہی ہو اس مخصوص علاقے کے بارے میں بھارتی پولیس کی جانب سے ایٹم بم کے متوقع حملے سے بچاؤ کی تدابیر کی اشتہاری مہم چلانا انتہائی ناقابل فہم ہے ۔ اس اشتہار سے پاکستان اور بھارت کا ہرذی شعورافرد انتہائی ذہنی کرب کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کے مظلوم عوام پہلے ہی انگنت مسائل ومشکلات کا نہ صرف شکار ہیں بلکہ سرکاری اہلکاروں کے ہاتھوں شہید وزخمی بھی ہورہے ہیں ۔ ان حالات میں دوردور تک گمان میں نہ آنے والی خوفناک اشتہاری مہم کا مقصد اس کے علاوہ کیا نکالا جاسکتا ہے کہ دوسرے فریق کو اس قسم کی اشتعال انگیز اشتہاری مہم سے مشتعل کیا جاسکے اور خطے میں امن کے ماحول کو جنگی ماحول میں تبدیل کیا جاسکے ۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ عمل کسی بھی طرح پاکستان اور بھارت کی سلامتی اور دونوں ممالک کے عوام کیلئے ہرگز بہتر قرارنہیں دیاجاسکتا۔جناب الطاف حسین نے بھارت کی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی پولیس کی جانب سے پھیلائی جانے والی اطلاعات اور اشتہارات کا سختی سے نوٹس لے اور اس کے پس پردہ ساز ش کو عوام کے سامنے آشکار کرے۔جناب الطاف حسین نے بھارتی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں واضح الفاظ میں آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے تمام تر اختلافات کے باوجود پوری پاکستانی قوم ،ملک کی سلامتی وبقاء کیلئے نہ صرف سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہے بلکہ پاکستان کی سلامتی وبقاء کیلئے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ غیرمشروط طور پر اپنی جانوں کی قربانی دینے کیلئے بھی تیار ہے ۔
 
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سندھ میڈیکل اسپتال نیوکراچی کے ڈپٹی میڈیکل سپر یٹنڈ نٹ ڈاکٹر حسن عالم کے بہیمانہ قتل پرالطاف حسین کااظہار مذمت
ڈاکٹر ابن حسن عالم کا قتل شہرکا امن تباہ کرنے کی سازش ہے ، الطاف حسین 
کراچی۔۔۔22جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے نیوکراچی سلیم سینٹر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سندھ اسپتال نیوکراچی کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ڈاکٹرابن حسن عالم کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس واقعہ کو شہر کا امن تباہ کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ بعض عناصر شہر میں ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں ، کارکنان سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت علمائے کرام کو نشانہ بنا کر شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کراکے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔انہوں نے جاں بحق ہونے والے فردکے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعامرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ ڈاکٹر حسن عالم قتل کا نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارکرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ٹھو س ومثبت اقدامات کیے جائے۔
 
ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں اور کارکنوں کے سفاکانہ قتل میں کالعدم انتہاء پسند تنظیموں کے دہشت گرد ملوث ہیں، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم نیوکراچی کے کارکنان کے قتل میں ملوث دہشت گرد نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کا تعلق انتہاء پسندعناصر سے ہے اور اسے ایم کیوایم کے سرگرم کارکنان کے قتل کا ٹاسک دیا گیا تھا
اگر انتہاء پسند دہشت گردوں کے خلاف مؤثر حکمت عملی اختیار نہ کی گئی تو نفرت کی آگ سے کوئی گھر محفوظ نہیں رہ پائے گا
سیاسی جماعتیں سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ کر دہشت گردی کے خلاف متفقہ لائحہ عمل مرتب کریں،رابطہ کمیٹی کی اپیل
دہشت گردی اور قتل وغارتگری کے ذریعے کارکنان کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے 
عوام،دہشت گردوں کی مذموم کارروائیوں کے پیش نظر محلہ محلہ ویجیلنس کمیٹیاں تشکیل دیں
کراچی ۔۔۔22، جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں ، ذمہ داروں اور کارکنان کے سفاکانہ قتل میں کالعدم انتہاء پسند تنظیموں کے دہشت گرد ملوث ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ مذہب کی آڑ میں دہشت گردی کے عفریت سے نجات اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے اپنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کراتحاد کا مظاہرہ کریں اور دہشت گردی کے خلاف متفقہ لائحہ عمل مرتب کریں۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ روز مسلح دہشت گردوں نے ایم کیوایم نیوکراچی یونٹ 142 کے کارکنان محمد عدنان اور عامراقبال کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ قتل میں ملوث ایک دہشت گرد کو علاقے کے عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا تھاجبکہ ایک دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا،دوران تفتیش زیرحراست دہشت گرد نے پولیس کو بتایا کہ اس کا تعلق کالعدم انتہا پسند تنظیم سے ہے اور اسے ایم کیوایم کے سرگرم کارکنان کے قتل کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ان حقائق سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں ، ذمہ داروں اور کارکنوں کے سفاکانہ قتل میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد ملوث ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تین روز کے دوران حق پرست رکن سندھ اسمبلی منظرامام، ان کے محافظوں اور ایم کیوایم کے دو سرگرم کار کنان کو سفاکی سے قتل کیا جاچکا ہے جس کا حکومت کو سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہئے اورشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہئے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کالعدم انتہاء پسند تنظیموں کے دہشت گردعناصر کی دہشت گردی اور قتل وغارتگری سے زندگی کے ہرشعبے سے تعلق رکھنے والے افراد متاثر ہورہے ہیں،اب یہ انتہاء پسند دہشت گرد اپنی مذموم کارروائیوں کیلئے دیگرجرائم پیشہ عناصرکو بھی استعمال کررہے ہیں، ان دہشت گردوں نے ہزاروں سہاگنوں کو بیوہ، بچوں کو یتیم اور بوڑھے والدین کو بے سہارا بنادیا ہے اگر ان دہشت گردوں کے خلاف مؤثر حکمت عملی اختیار نہ کی گئی تو نفرت کی اس آگ سے کوئی گھر محفوظ نہیں رہ پائے گا۔ رابطہ کمیٹی نے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے عفریت سے نجات اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے اپنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کراتحاد کا مظاہرہ کریں اور دہشت گردوں کے خلاف متفقہ لائحہ عمل مرتب کریں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم ملک میں ایسے معاشرے کے قیام کیلئے جدوجہد کررہی ہے جہاں تمام مذاہب، مسالک اورعقائدسے تعلق رکھنے والے افراد امن وسکون سے زندگی گزارسکیں ، اس جدوجہد کی پاداش میں ایم کیوایم کے 17 ہزار سے زائد کارکنان نے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے لیکن کسی باطل قوت کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ آج بھی ہمارا یہ عزم ہے کہ دہشت گردی اور قتل وغارتگری کے ذریعہ نہ تو ایم کیوایم کے کارکنان کے حوصلے پست کئے جاسکتے ہیں اورنہ ہی انہیں حق پرستی کی جدوجہد سے باز رکھا جاسکتا ہے ، ہماری حق پرستانہ جدوجہد جاری تھی اورچاہے کیسے بھی حالات ہوں انشاء اللہ ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں ،کارکنوں اورعوام سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردوں کی مذموم کارروائیوں کے پیش نظر محلہ محلہ ویجیلنس کمیٹیاں تشکیل دیں اور اپنی مددآپ کے تحت ایک دوسرے کی جان ومال کے تحفظ کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔
 
حق پرست رکن سندھ منظر امام کے بہیمانہ قتل کے خلاف امریکہ اور کینیڈا کے 20سے زائد شہروں میں مذہبی انتہاء پسندی اور طالبانائزیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے
طالبان کا نہیں صرف قائد اعظم ؒ کا پاکستان چاہتے ہیں ، مقرین کا شرکاء سے خطاب 
واشنگٹن ڈی سی :۔۔۔22، جنوری 2013ء 
ایم کیوایم امریکہ اور کینیڈا کے زیر اہتمام رکن صوبائی اسمبلی منظر امام ، ان کے ڈرائیور اور محافظوں کی شہادت اور پاکستان میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہاء پسندی ، طالبانائزیشن اور دہشت گردی کے خلاف بھر پور احتجاج اور مظاہروں کا انعقاد کیا گیا ۔ امریکہ اور کینیڈا کے 20سے زائد شہروں میں شہید منظر امام اور دیگر شہدا ء سمیت میں پاکستان میں دہشت گری کا شکار ہونے والے افراد کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ ہیوسٹن ، ڈیلس ، واشنگٹن ڈی سی ، نیو یارک ، ایٹلانٹا ، شکاگو ، لاس اینجلس ، ٹورینٹو ، کیلگری ، مانٹریال اور اوٹاوا میں بڑے مظاہرے منعقد ہوئے جس میں ایم کیوایم نارتھ امریکہ کے نگراں عباد الرحمان ، ایم کیوایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی ، کینیڈا کے جوائنٹ آرگنائزر آصف قاضی اور مسعود حسن ، سینٹرل کمیٹی کے اراکین اور یونٹ انچارجز سمیت پاکستانی کمیونٹی نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی ۔ شکاگو اور ٹورنٹو میں مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جنید فہمی اور آصف قاضی نے کہا کہ طالبان کے ہاتھوں ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی امام کا قتل قائد اعظم کے پاکستان پر کاری ضرب لگانے کی کوشش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اور اس کے منتخب نمائندوں کو طالبانائزیشن کے خلاف آواز بلند کرنے کی سزا دی جارہی ہے اور منظر امام کا قتل اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے طالبانائزیشن کے خلاف ڈوٹوک مؤقف اور جدوجہد نے پاکستان میں اعتدال پسند اور روشن خیال قوتوں کو متحد کردیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج امریکہ اور کینیڈا میں منعقد ہونے والے مظاہروں میں پاکستانی کمیونیٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ اب پاکستانی قوم طالبان جیسی انتہاء پسند اور دہشت گرد تنظیموں کے آگے کسی صورت گھٹنے ٹیکنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ دریں اثناء ایم کیوایم کینیڈا کے ذمہ داران نے مختلف شہروں میں مظاہروں کے شرکاء سے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح کے لئے پاکستانی قوم کا متحد ہونا ناگزیر ہوچکا ہے ۔ مذہبی انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف منعقد ہونے والے ان مظاہروں میں شرکاء نے طالبان کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ پلے کارڈز پر ’’طالبان دہشت گردی نامنظور‘‘ ۔ ایم کیوایم طالبان کے خلاف فرنٹ لائن جماعت ہے ۔ ’’طالبان کا ایجنڈا نامنظور‘‘ ۔کے نعرے درج تھے ۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی منظر امام ان کے ڈرائیو اور کے محافظوں سمیت دہشت گردی کا شکار شہداء کی مغفرت اوران کے بلند درجات کیلئے دعائیں کی گئیں اور شرکاء نے اس عزم کااظہار کیا کہ وہ مذہبی انتہاء پسندوں کی مکمل شکست تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے ۔ 
 
حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام و دیگرشہداء کے بہیمانہ قتل میں ملوث شدت پسند دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار اور عبرتناک سزا دے کر کارکنان و عوام میں پائے جانے والے غم و غصہ اور بے چینی کا جلد مداوا کیاجائے ، حق پرست سینٹرز 
سید منظر امام اور دیگر شہداء کے بہیمانہ قتل پر شدید اظہار مذمت ، سوگوار لواحقین سے حق پرست سینیٹرز کا دلی تعزیت وہمدردی کااظہار 
کراچی ۔۔۔22، جنوری 2013ء 
حق پرست سینیٹرز نے اورنگی ٹاؤن میں شدت پسند دہشت گردوں کی فائرنگ سے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام ، ان کے ڈرائیور اور محافظوں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گردی، قتل و غارتگری اور بم دھماکوں کے ذریعے اپنے نظریات جبراً مسلط کرنے والے سفاک دہشت گرد محب وطن نہیں بلکہ ملک کے کھلے دشمن ہیں اور ان کی جانب سے برسوں سے جاری دہشت گردانہ کارروائیوں کے باوجود ملک کی سیاسی ومذہبی جماعتوں ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کا دہشت گردی کے خلاف اب تک اتفاق نہ کرنا ، اس عفریت سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ کوششیں اور ایک میز پر بیٹھنے کا عمل نہ کرنا ملک و قوم کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ شدت پسند دہشت گردوں نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام کو ڈرائیور اور محافظوں سمیت بیدردی سے قتل کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ جمہوریت کے بھی کھلے دشمن ہیں ۔ انہوں نے سید منظر امام اور دیگر شہداء کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا کی ۔ حق پرست سینیٹرز نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ،وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ، گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام اور ان کے ساتھیوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث شدت پسند دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے اور قاتلوں کی اب تک عدم گرفتاری اور قرار واقعی سزا نہ دیئے جانے پر عوام و کارکنان میں پائے جانے والے غم وغصہ اور بے چینی کا مداوا کیاجائے ۔ 
 
شدت پسند دہشت گرد قتل و غارتگری کے ذریعے بانی پاکستان قائد اعظم ؒ کے اعتدال پسند اور روشن خیال پاکستان کا چہرہ مسخ کررہے ہیں، انچارج و اراکین شعبہ خواتین 
حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام اور دیگر شہداء کے بہیمانہ قتل پر شدید اظہارِ مذمت 
کراچی: ۔۔۔22، جنوری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کی انچارج و اراکین نے کہا ہے کہ حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام ، ان کے ڈرائیور اور محافظوں کے سفاکانہ قتل میں ملوث شدت پسند دہشت گردقتل و غارتگری کے ذریعے بانی پاکستان قائد اعظم ؒ کے اعتدال پسند اور روشن خیال پاکستان کاچہرہ مسخ کررہے ہیں۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ شدت پسند دہشت گردوں کے ہاتھوں عوام کے منتخب نمائندے سید منظر امام اور ان کے ساتھیوں کا بیدردی سے قتل بزدلانہ کارروائیوں اورکھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جانب وہ کم ہے ۔ انہوں نے سید منظر امام اور دیگر شہداء کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا اور شہداء کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ سید منظر امام اور دیگر شہداء کا لہو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیاجائے گا اور دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف ایم کیوایم کی جدوجہد کل بھی جاری تھی اور آئندہ بھی جاری رہے گی ۔ شعبہ خواتین کی انچارج و اراکین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام اور ان کے ساتھیوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث شدت پسند دہشت گردوں کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے نہ صرف کیفر کردار تک پہنچایا جائے بلکہ انسداد دہشت گردی کی قومی پالیسی کا حکومتی سطح پر جلد اعلان کیاجائے ۔ 
 
درگاہ سیدمحب شاہ(روہڑی )کے سجادہ نشین سیدعاصم شاہ بخاری نے اپنے رفقاء سمیت ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرلی
رابطہ کمیٹی کی جانب سے سیدعاصم شاہ بخاری کی ایم کیوایم میں شمولیت کاخیرمقدم
کراچی :۔۔۔22،جنوری 2013ء 
درگاہ سیدمحب شاہ (روہڑی) کے سجادہ نشین سیدعاصم شاہ بخاری نے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کے فکروفلسفے اورنظریے پرمکمل اعتمادکااظہار کرتے ہوئے اپنے دیگررفقاء کے سمیت ایم کیوایم میں غیرمشروط طورپرشمولیت اختیارکرلی ہے اوراس عزم کااعادہ کیاکہ وہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کاپیغام گھرگھر پہنچانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔متحد ہ قومی موومنٹ میں اپنی شمولیت کااعلان انہوں نے گزشتہ روزایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سید شاکر علی اور یوسف شاہوانی سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان نے درگاہ سیدمحب شاہ کے سجادہ نشین سیدعاصم شاہ بخاری کی رفقاء سمیت ایم کیوایم میں شمولیت کا خیرمقدم کیااورقائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے انہیں مبارکبادپیش کی۔اس موقع پرمتحدہ سوشل فورم کے انچارج لونگ خان چنہ اوررکن یوسف منیرشیخ بھی موجودتھے۔ 
 
ایم کیوایم کے کارکنان کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہارِ تعزیت 
لندن :۔۔۔22، جنوری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم گلشن اقبال سیکٹر یونٹ 68 کے کارکن واحد بخش اور ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118-Bکے کارکن شرافت حسین کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں جنا ب الطاف حسین نے مرحومین کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا ر کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تما م کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جنا ب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صد مہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین )
 
عالمی شہرت یافتہ سابق اولمپئین ، ایشین گیمز امپائر اور ریفری جج شمس الزماں کے انتقا ل پر رابطہ کمیٹی کااظہارِ تعزیت
کراچی :۔۔۔22، جنوری2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی را بطہ کمیٹی نے عالمی شہرت یافتہ سابق اولمپئین ، ایشین گیمز امپائر اور ریفری جج شمس الزماں کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)
 
ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہارِ تعزیت
کراچی :۔۔۔22،جنوری 2013ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 109کے کارکن محمد عابد عباسی کے بھائی محمد عمران ،کورنگی سیکٹر یونٹ 75کے کارکن احمد قائمخانی کی والدہ محترمہ بتول بیگم ،شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 108کے کارکن شہزاد عباد کے والد سید رئیس عباس، شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 106کے کارکن محمد عدیل کے والد محمد بدر اور ایم کیوایم شاہ فیصل یونٹ 103-Bکے کارکن عمران احمد خان کے والد فضل الدین کے انتقا ل پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا کیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔ (آمین)
 
حق پرست عوام نیوکراچی سیکٹرکمیٹی کے رکن محمدقاسم کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں،الطاف حسین کی اپیل
لندن :۔۔۔22،جنوری 2013ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم نیوکراچی سیکٹرکمیٹی کے رکن محمدقاسم کی علالت پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اوران کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکی ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام ،ماؤں،بہنوں،بزرگوں اورنوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ محمدقاسم کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعائیں کریں۔
 
*****
 

5/3/2024 11:34:54 PM