Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈاکٹرطاہرالقادری کاایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو فون ،رکن سندھ اسمبلی منظرامام کی شہادت پر تعزیت کی


 Posted on: 1/19/2013
ڈاکٹرطاہرالقادری کاایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو فون ،رکن سندھ اسمبلی منظرامام کی شہادت پر تعزیت کی
منظرامام اورا نکے ساتھیوں کابہیمانہ قتل کھلی دہشت گردی اورایک ظالمانہ عمل ہے ۔ ڈاکٹرطاہرالقادری
الطاف حسین نے لانگ مارچ کی کامیابی اور افہام وتفہیم سے دھرنے کے اختتام پر ڈاکٹرطاہرالقادری،انکے تمام رفقاء اورلانگ مارچ کے شرکاء کو مبارکباد پیش کی
ملک سے فرسودہ نظام کے خاتمہ کیلئے دونوں جماعتوں میں باہمی تعاون اوررابطہ برقراررہے گا ۔ڈاکٹر طاہرالقادری اورقائدتحریک الطاف حسین میں اتفاق
لندن ۔۔۔19 جنوری2013ء
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کو فون کرکے ان سے ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی منظرامام کی شہادت پر تعزیت کی ۔ڈاکٹرطاہرالقادری نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ منظرامام اورا ن کے ساتھیوں کابہیمانہ قتل کھلی دہشت گردی اورایک ظالمانہ عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک اور کے تمام رہنماؤں ، کارکنوں اوررضاکاروں کی جانب سے جناب الطاف حسین ،ایم کیوایم کے تمام رہنماؤں، کارکنوں اورشہیدوں کے لواحقین سے تعزیت کی اور شہداء کیلئے دعائے مغفرت کی ۔ جناب الطاف حسین نے دکھ کی اس گھڑی میں اظہارہمدردی اوراظہاریکجہتی پر ڈاکٹرطاہر القادری کاشکریہ اداکیا۔جناب الطاف حسین نے لانگ مارچ کی کامیابی اور افہام وتفہیم سے دھرنے کے اختتام پر ڈاکٹرطاہرالقادری ،ان کے تمام رفقاء اورلانگ مارچ کے شرکاء کو مبارکباد پیش کی ۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ملک سے فرسودہ نظام کے خاتمہ کیلئے دونوں جماعتوں میں باہمی تعاون اوررابطہ برقراررہے گااورانشاء اللہ دونوں جماعتیں ملک سے فرسودہ نظام کاخاتمہ کرکے دم لیں گی۔
 
ایم کیوایم کے زیر اہتمام حق پرست رکن سندھ اسمبلی منظر امام شہید اور دیگر شہداء کے سوئم کے اجتماعات کا انعقاد ملک بھر میں کیا گیا
مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوا 
اجتماع میں شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر ز و اراکین رابطہ کمیٹی ، مختلف سیاسی جماعتوں کے وفود، حق پرست سینیٹرز ، وزراء، ارکان اسمبلی ، ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ارکان ،علاقائی سیکٹر و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران و کارکنان سمیت شہدا ء کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی 
کراچی :۔۔۔۔19جنوری ،2013ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے زیرِ اہتمام حق پرست رکن سندھ اسمبلی سیّدمنظر امام شہید اور دیگر شہدا ء محمد عمران مراد شہید، عمران خان شہید ، ساجد احمد شہید کے سوئم کے اجتماعات کا انعقاد ملک بھر میں کیا گیا جن میں شہدا ء کے روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ کی گئی اور انہیں زبر دست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ سوئم کا مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈعزیز آبادمیں منعقد ہوا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر فارق ستار ، انیس احمد قائم خانی ، محترمہ نسرین جلیل ، ڈاکٹر نصرت اراکین رابطہ کمیٹی توصیف خانزادہ ، شاہد لطیف ، کیف الوریٰ ، وسیم آفتاب ، گلفراز خان خٹک ،کنور خالد یونس ، واسع جلیل ، سلیم تاجک ، یوسف شاہوانی ، شاکر علی ، جاوید کاظمی ، کنور نوید ، مختلف سیاسی جماعتوں کے وفود ،حق پر ست سینیٹرز ، وزراء ، ارکان اسمبلی ، ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ارکان ، علاقائی سیکٹر ویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ دارا و کارکنان سمیت شہداء کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ بعدازاں سوئم کے اجتماع میں خشوع خضوع کے ساتھ مولانا تنویر الحق تھانوی نے اجتماعی دعاکرائی جس میں رکن سندھ اسمبلی منظر امام شہید و دیگر شہداء سمیت حق پرستی کی راہ میں شہید ہونیوالے تمام حق پرست شہدا ء کی مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل ، شہر اور ملک میں انتہاء پسند ی اور دہشت گردی کے خاتمے ، ایم کیوایم کے مشن و مقصد کی کامیابی ، قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی ۔ کراچی کی طرح اندرونِ سندھ ،حیدر آباد ، میر پور خاص، سکھر ، نواب شاہ ، سانگھڑ، ٹنڈو الہ یار ، لاڑکانہ ، دادو ، بدین ، ٹھٹھہ، گھوٹکی ، خیر پور ، نو شہرو فیروز ، قمبر شہداد کوٹ ، شکار پور ، کشمور ، جیکب آباد ، پنجاب میں ملتان ، گجرانولہ ، راولپنڈی ، فیصل آباد ،لاہور ، کوئٹہ ،نصیر آباد ، خیبر پختونخوا میں گلگت و بلتستان ، دیامیر ، آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے ضلعی ، ڈسٹرکٹ ، زونل دفاتر پر رکن سندھ اسمبلی منظر امام شہید اور دیگر شہداء کے سوئم کے سلسلے میں قرآن خوانی و فاتحہ کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں تمام زونوں کے انچارجز و اراکین کمیٹی ، ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہداء کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا ۔ 
 
رکن سندھ اسمبلی منظر امام کی شہادت پر مختلف شخصیات کا ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے اظہار تعزیت 
تعزیت کرنے والو ں میں برطانیہ کے شہر رگبی کونسل میں لیبر پارٹی کے لیڈر جسیمز شیرا ،مرکزی سیکر ٹری جنرل ہیو من رائٹس مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد سید سعید الحسن رضوی ،چیئر مین سندھ تاجر اتحاد جمیل احمد پراچہ سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں
لندن :۔۔۔۔۔19جنوری 2013ء 
مختلف شخصیات نے ایم کیوایم انٹر نیشنل سیکر یٹریٹ لندن پرفون اور تعزیتی پیغامات میں قائد تحریک جناب الطاف حسین سے رکن سندھ اسمبلی منظر امام کی شہادت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ تعز یت کرنے والوں میں برطانیہ کے شہر رگبی کے سابق میئر اور رگبی کونسل میں لیبر پارٹی کے لیڈر جیمسز شیرا ،مرکزی سیکر ٹری جنرل ہیو من رائٹس مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد ،چیئر مین سندھ تاجر اتحاد جمیل احمد پراچہ سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں ۔انہوں نے منظرامام کی شہادت پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے برد باری اور سنجید گی کا مظاہر ہ کرنے کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی و مذہبی قوتوں کو اتحاد او ریکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنا یا جاسکے ۔انہوں نے جناب الطاف حسین اور شہید کے سوگوار لو احقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے منظرامام شہید کی مغفرت اور سوگواراہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے دکھ کی اس گھڑی میں ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔
 
دہشت گردی ، انتہاء پسندی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے حکومتی سطح پر جلد قومی انسداد دہشت گردی پالیسی وضع کی جائے ، ڈاکٹر فاروق ستار 
حق پرست رکن سندھ اسمبلی اور دیگر ساتھیوں کی شہادت سے یہ بات واضح ہوگئی کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی ملک کا سب سے بڑا چیلنج ہے 
منظر امام شہید اور دیگرشہداء کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایاجائے ، ڈاکٹر فاروق ستار کا صدر ، وزیراعظم سے مطالبہ 
کراچی ۔۔۔19، جنوری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ حق پرست رکن سندھ اسمبلی منظر امام اور دیگر ساتھیوں کے سفاکانہ قتل کی واردات سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ملک کو درپیس سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی اور انتہاء پسندی ہے،اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے حکومتی سطح پر جتنی جلد ہواتفاق رائے کے ذریعے قومی انسداد دہشت گردی پالیسی وضع کی جائے کیونکہ اس قومی پالیسی کے ذریعے آئندہ پاکستان کو پائیدار امن و استحکام دیا جاسکتا بلکہ ملک کو دہشت گردی سے نجات دلائی جاسکتی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کے روز حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید امنظر امام شہید ، ان کے ڈرائیور اور محافظ عمران مراد شہید ، عمرا خان شہید اورساجد احمد شہید کے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ مشترکہ سوئم کے اجتماع میں قرآن و فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان اور سید منظر امام شہید و دیگر شہداء کے سوگوار لواحقین بھی موجود تھے ۔ ڈاکتر فاروق ستار نے کہا کہ ملک کا کوئی بھی شعبہ ، گلی یا محلہ انتہاء پسندی اور دہشت گردی سے محفوظ نہیں ہے ، یہ وقت تقاضہ کررہا ہے کہ عوام اور سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کردہشت گردی کے چیلنج کے خلاف نہ صرف متحد بلکہ متحرک ہوجائیں ۔ انہوں نے کہاکہ دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کو بھی دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کیلئے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اس چیلنج کا مقابلہ اور قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں دہشت گردی کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے اور اس صورتحال میں سیاسی ، سماجی سرگرمیاں اور انتخابات کی تیاریاں بھی ایک چیلنج بن گئیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سید منظر امام شریف النفس انسان اور ایم کیوایم کے سینئر کارکن تھے ، ان کی عوامی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اور ان کے سفاکانہ قتل کی واردات سے ہم ، شہید کے اہل خانہ اور پوری قوم ایک بڑے اثاثے سے محروم ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سید منظر امام اور ان کے دیگر ساتھیوں کا بہیمانہ قتل بزدلانہ کارروائی اور کھلی دہشت گردی ہے اور اس درندگی کا مظاہرہ طالبان دہشت گردوں نے کیا ہے ۔ انہوں نے سید منظر امام شہید اور دیگر شہداء کے سوگوار لواحقین سے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فارو ق ستار نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین گزشتہ 5برس سے ملک کو درپیش خارجی اور داخلی چیلنجوں کی کھل کر نشاندہی کرتے آئے ہیں ، اس سلسلے میں ہم مسلم لیگ ن ، اے این پی ، جماعت اسلامی ، تحریک انصاف ، پی پی پی ،اتحادی و اپوزیشن جماعتوں کے پاس بھی گئے ہیں ، کل اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی نے اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے قومی کانفرنس بلانے کا عندیہ دیا ہے اور ایم کیوایم نے اس قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے ۔ انہوں نے اپیل کی کہ وہ جماعتیں جن میں دہشت گردی کے خلاف نظریاتی ہم آہنگی موجود ہے اتفاق رائے کریں ، محلہ کمیٹیاں بنائیں،رضاکاروں کا نظام وضع کریں اور ملک کے اداروں اور عوام کو فعال کرکے دہشت گردی کے عفریت سے نجات کیلئے ہر کوشش مثبت اور تعاون خلوص نیت کے ساتھ کیاجائے ۔ڈاکٹر فارو ق ستار نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے مطالبہ کیا کہ ملک میں دہشت گردی سے کوئی محفوظ نہیں ہے لہٰذ ضرورت اس بات کی ہے کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر اور سفاک قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایاجائے ۔
  
 
معروف گلوکار ہ محترمہ مہنازبیگم نے بر صغیر میں اپنی بے شمار صلاحیتوں کا لوہا منوا کر ایک باعز ت مقام حاصل کیا ، جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ،الطاف حسین 
مرحومہ کو فن گائیکی کی دنیا میں بے پناہ خدمات انجام دینے پر الطاف حسین کا زبر دست خراج عقیدت
مرحومہ کے انتقال پر الطاف حسین کا سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار 
لندن :۔۔۔19، جنوری 2013ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے معروف گلوکار ہ محترمہ مہناز بیگم کے انتقال پر دلی رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کو فن گائیکی کی دنیا میں بے پناہ خدمات انجام دینے پر انہیں زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحومہ نے اپنی آواز کے ذریعے ملی نغموں اور ترانوں سے ملک و قوم کا نام روشن کیا جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مرحومہ نے برصغیر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواکر ایک باعزت مقام حاصل کیا جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے (آمین)
 
 درندہ صفت دہشت گرد جہالت کے اندھیروں میں گم ہیں جو کسی بھی مذہب ، مسلک ، عقیدہ ، سیاست اور ثقافت پر یقین نہیں رکھتے ،حق پرست ارکان اسمبلی
دہشت گردی کے برسوں سے جاری واقعات اس بات کی غمازی کر تے ہیں تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کو ایک میز پر بیٹھ کر اس عفریت سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل بنا نا ہوگا
حق پرست ارکان اسمبلی سید منظر امام ، سید رضا حیدر اور اے این پی کے رہنما و صوبائی بشیر بلور کی شہادت کے واقعات نہ صرف بڑا سانحہ ہے بلکہ دہشت گردوں کی جانب سے جمہوریت اور عوامی نمائندوں پر کھلا حملہ ہیں 
ایم کیوایم کے کارکنان اور عوام اپنی جانیں تو قربان کرسکتے ہیں لیکن انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے عفریت کے سامنے ہرگز سر نہیں جھکائیں گے
سید منظر امام ودیگر کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں اور ان کے نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے ٹھوس، مثبت اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں 
کراچی ۔۔۔19، جنوری 2013ء 
حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے اورنگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام ، ان کے ڈرائیور اور محافظوں کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور سفاکانہ قتل کی اس واردات کو ملک بھرمیں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین عوام ، حکمرانوں، سیاسی ومذہبی جماعتوں کو تواتر کے ساتھ اس انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے اس عفریت کے خطرے سے ببانگ دہل آگاہ کرتے رہے ہیں لیکن صد افسوس کے جناب الطاف حسین کی باتوں کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے عاقبت نا اندیش سیاست دانوں، مذہبی رہنماؤں نے اسے واویلا قرار دیا اور یکسر نظر انداز کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ یہ سفاک دہشت گردصوبہ خیبر پختونخواہ میں اے این پی کے رہنما بشیر بلور ، کراچی میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید رضا حیدر اور اب سید منظر امام کو گھات لگا کر بیدردی سے شہید کرچکے ہیں اور دہشت گردوں نے عوام کے منتخب نمائندوں کو اس طرح سے کھلی دہشت گردی کا نشانہ بنا کر واضح کردیا ہے کہ وہ ملک میں جاری جمہوریت اور اس کے منتخب عوامی نمائندوں کے بھی کھلے دشمن ہیں اور ملک کے آئین ، قانون اورجمہوریت کو نہیں مانتے ۔ انہوں نے کہاکہدہشت گردی کے برسوں سے جاری واقعات اس بات کی غمازی کر تے ہیں تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کو ایک میز پر بیٹھ کر اس عفریت سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل بنا نا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ حق پرست ارکان اسمبلی سید منظرامام ، سید رضا رحیدراور اے این پی کے رہنماء صو بائی بشیر بلور کی شہادت کے واقعات نہ صرف بڑا سانحہ ہے بلکہ دہشت کردوں کی جانب جمہوریت اور عوامی نمائندوں پر کھلا حملہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم ، اس کے کارکنان اورمنتخب عوامی نمائندے کراچی میں امن کیلئے پہلے ہی اپنی جانیں قربان کرچکے ہیں اور اگر دہشت گرد عناصر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ منتخب عوامی نمائندوں پر حملہ آور ہوکر کارکنان و عوام کو خوف و دہشت میں مبتلا کردیں گے یہ ان کی بھول ہے کیونکہ ایم کیوایم کے کارکنان اور عوام اپنی جانیں تو قربان کرسکتے ہیں لیکن انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے عفریت کے سامنے ہرگز سر نہیں جھکائیں گے ۔ انہوں نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام شہید ، ان کے ڈرائیور اور محافظوں کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور انہیں صبر کی تلقین کی ۔ انہوں نے کہاکہ حق پرست شہداء کا لہو ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا اور سید منظر امام سمیت دیگر شہداء کے بہیمانہ قتل میں ملوث سفاک دہشت گرد ایک دن ضرور اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے ۔ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام ، ان کے ڈرائیور اور محافظوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں اور ان کے نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے ٹھوس، مثبت اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔
 
دہشت گردوں کے ہاتھوں منظر امام اور ان کے محافظوں کا قتل کراچی کا امن تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے ،ایم کیو ایم امریکہ
واشنگٹن ڈی سی : 19،جنوری 2013ء 
ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ سینٹرل آرگنائزرز محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے حق پرست رکن سندھ اسمبلی منظر امام اور ان کے محا فظوں کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور دہشت گردی کے واقع کو بزدلانہ کاروائی اور شہر کا امن تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش قرار دیا۔ امریکہ سے جاری ہونے والے اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ جن ؂دہشت گردوں نے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی منظر امام اور ان کے محافظوں کو شہید کیا ہے اگر وہ سمجھتے ہیں کہ اس سے ہمارے حوصلے پست ہو جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے ہم دہشت گردی سے قطعی مایوس نہیں ہوں گے ۔ ایسے بزدلانا حملوں سے ایم کیو ایم کی حق پرستی کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی روز سے کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدردوں کو سفاکی کے ساتھ کھلے عام قتل کیا جارہا ہے جس نے ملک دشمن طاقتوں اور ان کے پاکستان میں آلہ کاروں کے عزائم کو بے نقاب کردیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے اپنے معصوم کارکنان کے بہیمانہ قتل کے باوجود صرف پاکستان کی سلامتی اور بقا کی خاطر صبر کا دامن تھام کر اپنے لاکھوں کارکنان کو پر امن رہنے کی تلقین کی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس صبر کو ایم کیو ایم کی کمزوری ہرگز نہ سمجھا جائے بلکہ ایم کیو ایم صرف کراچی کے امن اور پاکستان کے استحکام کی خاطر خون کے گھونٹ پی رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کے قتل عام میں ملوث عناصر اور ان کے سرپرست اپنی مذموم کاروائیوں سے باز آجائیں اور کراچی کے مظلوم عوام کے صبر کو مزید نہ آزمائیں۔ ایم کیو ایم امریکہ کے ذمہ داران نے وفاقی، سندھ کی صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے مطالبہ کیا کہ حق پرست رکن سندھ اسمبلی منظر امام اور ان کے محافظوں کے سفاکانہ قتل کا فوری نوٹس لیا جائے اور سفاک قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزائیں دی جائیں۔ سینٹرل آر گنائز و اراکین آرگنائز نگ کمیٹی نے منظر امام سمیت تمام شہداء کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے منظر امام شہید سمیت تمام شہداء کی مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔
 
بخاری ریلیف فاؤنڈیشن کے چیئرپرسن اورممتازاسکالرخانم طیبہ بخاری کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات
دہشت گردی کے واقعے میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی سیدمنظرامام کی دیگر ساتھیوں سمیت المناک شہادت پرقائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم سے تعزیت کااظہار
کراچی:۔۔۔19؍جنوری2013ء
بخاری ریلیف فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن اورممتازاسکالرخانم طیبہ بخاری نے ہفتے کی شام خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوینر سینیٹر نسرین جلیل سے ملاقات کی اورگزشتہ دنوں دہشت گردی کے واقعے میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی سیدمنظرامام اوران کے محافظ وایم کیوایم کے تین کارکنان کی المناک شہادت پردلی افسوس کااظہارکیا۔شہداء کی مغفرت ان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ اورقائدتحریک الطاف حسین سمیت تمام سوگواران کوصبرجمیل کیلئے خصوصی دعائیں۔ ملاقات میں حق پرست خواتین اراکین اسمبلی محترمہ خوش بخت شجاعت اورہیرسوہوکے علاوہ دیگربھی موجودتھے۔خانم طیبہ بخاری نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سیدمنظرامام کوساتھیوں سمیت دہشت گردی کانشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے امن پسند،شریفِ النفس اور اسلام دوست شہری ہرروزاسلام اورپاکستان دشمن گولیوں کانشانہ بن رہے ہیں،کوئی دن ایسانہیں جاتاجب پاکستان کے تول واِرض میں لوگ دہشت گردی کاشکارنہ ہوتے ہوں۔انہوں نے کہاکہ کراچی سے کوئٹہ اوراب پھرکراچی ہرروزجنازے اٹھاناہی معمول ہے جبکہ مظلوموں کی فریادپرکان دھرنے والا کوئی نہیں،ارباب اقتدارواختیاراورسیاسی جماعتوں کوفوری سرجوڑکراس کامستقل حل نکالناہوگاورنہ زیادہ تاخیرکی گئی توپھروقت ہاتھ سے نکل جائیگا۔انہوں نے بتایاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے میرے آراض سننے کے بعداپنے موقف کااظہارکرنے کیلئے جن جملات وقلمعات کااظہارکیاوہ قابل تحسین ہیں۔محترمہ خانم طیبہ بخاری نے کہاکہ وہ رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام سمیت تمام ساتھیوں کی المناک شہادت پرقائدتحریک الطاف حسین ،ایم کیوایم اورسوگوارلواحقین واہلخانہ کے دکھ دردمیں برابرکی شریک ہیں جب ہم پرمصیبت آئی توآپ کاو فدپرسے کیلئے ہمارے پاس آیا اوراب ہم اظہارتعزیت کیلئے آپ کے پاس آئیں ہیں۔رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوینر سینیٹر نسرین جلیل نے دکھ اورافسوس کی گھڑی میں اظہارہمدردی پرخانم طیبہ بخاری کاشکریہ اداکیا۔اس موقع پرسیدمنظرامام،اوران کے محافظ ایم کیوایم کے کارکنان کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورقائدتحریک الطاف حسین سمیت تمام سوگوارلواحقین کوصبرجمیل کیلئے دعاکی۔
حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام ان کے محافظوں کی بہیمانہ قتل پر متحدہ عرب امارات کے آرگنائزراو اراکین کمیٹی کا اظہار مذمت
محبان پاکستان۔۔۔19جنوری2013
محبان پاکستان (اوورسیز) متحدہ عرب امارات کے آرگنائزر اوراراکین آرگنائزنگ کمیٹی نے میں اور نگی ٹاؤن کراچی میں ایم کیوایم کے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام ان کے محافظوں کی بہیمانہ قتل سخت ترین الفاظ مذمت کی ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کو خاک و خون میں نہلانے والے انسانیت کے دشمن ہیں اور ایسے عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ منظر امام کا بہیمانہ قتل ملک بھر میں جاری دہشت گردی کا تسلسل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے منظر امام سمیت تمام شہداء کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے منظر امام شہید سمیت تمام شہداء کی مغفرت اور سوگواران لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنا کو حوصلہ عطا فرمائے ( آمین)۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حق پرست رکن سندھ اسمبلی منظر امام اور ان کے محافظوں کے سفاکانہ قتل کا فوری نوٹس لیا جائے اور سفاک قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزائیں دی جائیں۔
 
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکریٹری نشرواشاعت شبیر علی بابر کی والدہ محترمہ فرزانہ خاتون کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہارِ افسوس
لندن :۔۔۔19، جنوری 2013ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکریٹری نشرواشاعت شبیر علی بابر کی والدہ محترمہ فرزانہ خاتون کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے شبیر علی بابر سمیت مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدرد ی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جنا ب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)
 
اے پی ایم ایس او کے مرکزی سیکریٹری نشرواشاعت شبیر علی بابر کی والدہ محترمہ فرزانہ خاتون اور مرکزی جوائنٹ سیکریٹری عادل خان کے نانا انتقال پرچیئر مین عبدالوہاب و اراکین مرکزی کابینہ کا اظہار افسوس 
کراچی: ۔۔۔19،جنوری 2013ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے چےئر مین عبد الوہاب و اراکینِ مرکزی کا بینہ نے اے پی ایم ایس او کے مرکزی سیکریٹری نشرواشاعت شبیر علی بابر کی والدہ محترمہ فرزانہ خاتون زوجہ اصغر علی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہا ر کیا ہے ۔ایک بیان میں مرکزی کابینہ نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور سوگوارا ن کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔علاوہ ازیں محترمہ فرضانہ خاتون مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب جامع مسجد فضان حیدر آبادچوک پر ادا کی گئی اور تدفین ٹنڈو یوسف حیدر آباد کے قبر ستان میں کی گئی جس میں اے پی ایم ایس او کے چےئر مین ،مرکزی کابینہ کے اراکین اور سیکٹر و یونٹ کمٹیوں کے ذمہ داران وکارکنان سمیت مرحومہ کے اہلِ خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی دریں اثناء اے پی ایم ایس او کے چےئرمین و اراکین نے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری عادل خان کے نانا کے انتقال پر بھی دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کیا ہے ۔
 
ایم کیوایم کے زیر اہتمام کل سید منظر امام شہیدا ور دیگر شہدا ء کی یاد میں نائن زیروعزیز آباد پردعائیہ اجتماع ہوگااور شمعیں روشن کی جائے گی 
کراچی۔۔۔19جنوری 201ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام حق پرست رکن سندھ اسمبلی سیّد منظر امام شہید اور دیگر شہدا ء کی یادمیں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیرو عزیز آباد پر مورخہ 20جنوری 2013ء بروز اتوار شام 6:00بجے دعائیہ اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کر کے دہشت گردی کا شکار ہونے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔
 
*****
 

5/4/2024 12:02:47 PM