Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست رکن سندھ اسمبلی منظر امام شہید کو شہداء قبرستان عزیز آباد اور محمد عمران مراد شہید ، محمد عمران خان شہید اور ساجد احمد شہید کواورنگی ٹاؤن کے قبرستانوں میں سپرد خاک کردیا گیا ،شہداء کی اجتماعی نماز جنازہ جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ادا کی گئی


حق پرست رکن سندھ اسمبلی منظر امام شہید کو شہداء قبرستان عزیز آباد اور محمد عمران مراد شہید ، محمد عمران خان شہید اور ساجد احمد شہید کواورنگی ٹاؤن کے قبرستانوں میں سپرد خاک کردیا گیا ،شہداء کی اجتماعی نماز جنازہ جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ادا کی گئی
 Posted on: 1/18/2013
حق پرست رکن سندھ اسمبلی منظر امام شہید کو شہداء قبرستان عزیز آباد اور محمد عمران مراد شہید ، محمد عمران خان شہید اور ساجد احمد شہید کواورنگی ٹاؤن کے قبرستانوں میں سپرد خاک کردیا گیا ،شہداء کی اجتماعی نماز جنازہ جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ادا کی گئی 
نما ز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، حق پرست وزراء ، ارکان اسمبلی ،پیپلزپارٹی ، اے این پی، مسلم لیگ ن دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کے علاوہ ہزاروں افرادکی شرکت
تدفین کے موقع پرفضاء سوگواررہی ،جنازے اٹھائے گئے توکہرام مچ گیااورہرآنکھ شدت غم سے اشکبارتھیں
کراچی ۔۔۔18، جنوری 2013ء 
گزشتہ روزاورنگی ٹاؤن کے علاقے نشان حیدرچوک کے قریب مسلح دہشت گردوں کی اندھادھندفائرنگ سے شہیدہونیوالے ایم کیوایم کے سینئرکارکن اورحق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام شہیداوران کے ڈرائیوراور محافظوں کوشہداء قبرستان عزیزآباداوراورنگی ٹاؤن کے قبرستانوں میں سپردخاک کردیاگیا۔۔ شہداء کی اجتماعی نماز جنازہ جناح گراؤنڈ عزیز آبادمیں شہیدسیدمنظرامام کے بھانجے حافظ ثاقب امام نے پڑھائی،نمازجنازہ میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز انیس احمد قائم خانی،ڈاکٹر نصرت،اراکین رابطہ کمیٹی،حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،شعبہ جات کے ارکان ،مختلف سیکٹرزاوریونٹوں کے ذمہ داران،ہزاروں کارکنان اور ہمدرد عوام کے علاوہ پیپلزپارٹی کراچی کے رہنما ء نجمی عالم ، راشدربانی ، وقار مہدی ،عابد ستی ، منیر خٹک ، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر جان ، امیرنواب ،رانا گل آفریدی،پاکستان نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنما بشارت مرزا، مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی،سنی تحریک کے مطلوب اعوان قادری،جمعیت علمائے اسلام(ف) عثمان یارخان سمیت مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں،سماجی وفلاحی تنظیموں،مختلف مکاتب فکرو شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اورشہداء کے عزیزواقارب نے ہزاروں کی تعدادمیں شرکت کی اورشہداء کی مغفرت اوران کے درجات کی بلندی،سوگواران کو صبر جمیل کیلئے دعاکی۔اس سے قبل شہداء کی میتیں ایم کیو ایم کے قائدجناب الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیرو لائی گئیں جہاں شہداء کے بیوائیں ،بچوں،والدین،بہنوں ،بھائیوں اور دیگرعزیز واقارب کے علاوہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوینرمحترمہ نسرین جلیل،اراکین رابطہ کمیٹی ،حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی ،خواتین اراکین اسمبلی اورایم کیو ایم کے شعبہ جات کے ذمہ داران اور کارکنان نے شہداء کا آخری دیدار کیا اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظردیکھنے میں آئے ، شہداء کے لواحقین اور ایم کیوایم کے کارکنان شدت غم سے نڈھال تھے اور پھوٹ پھوٹ کر رو رہے تھے ، جنہیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے دلاسہ دیا اور انہیں صبر کی تلقین کی ۔ جیسے ہی نائن زیرو سے شہداء کی میتیں جناح گراؤنڈ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے اٹھائی گئیں تو کہرام مچ گیا اس موقع پر فضاء سوگوار رہی اور ہرآنکھ شدت غم سے اشکبار دکھائی دی جبکہ عزیزآبادنائن زیرو اور اطراف کی فضاء کلمہ شہادت کی صدا سے گونج اٹھی۔ نما ز جنازہ کے شرکاء نے اپنے بازوں اور ماتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔شہداء کی میتیں ایم کیوایم کے پرچم میں لپٹی ہوئی تھیں جبکہ شہداء کا جلوس جنازہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی میت بسوں ،سینکڑوں کاروں، موٹر سائیکلوں ، ایمبولینسوں کے علاوہ ہزاروں پیدل افراد پر مشتمل تھا۔حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام شہید کو ہزاروں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان عزیزآباد کے شہداء قبرستان جبکہ عمران مراد شہید کی تدفین اورنگی ٹاؤن نمبر15کے قبرستان میں عمل میں لائی گئی ، عمران خان شہید کو اورنگی ٹاؤن نمبر ساڑھے 11کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا اسی طرح ساجد احمد شہید کی تدفین اورنگی ٹاؤن گلشن بہار کے قبرستان میں کی گئی۔
 
حق پرست رکن سندھ اسمبلی منظر امام اور دیگر ساتھیوں کی شہادت کے سانحہ پر پرامن اور تاریخی یوم سوگ منانے پر رابطہ کمیٹی کا سیاسی ومذہبی جماعتوں ، تاجروں ، صنعتکاروں ، ٹرانسپورٹرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے اظہار تشکر 
سید منظر امام اور دیگر ساتھیوں کی شہادت پر انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن اور نائن زیرو پر ٹیلی فون کرکے تعزیت اور مذمت کا اظہار کرنے پر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے شکر گزار ہیں ، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔18، جنوری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اورنگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام ، ان کے ڈرائیور اور محافظوں کی شہادت کے خلاف تاریخی اورپرامن یوم سوگ منانے پر سیاسی و مذہبی جماعتوں ، تاجروں، صنعتکاروں ، ٹرانسپورٹرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے تشکر کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام اور ان کے محافظوں کی شہادت کے المناک سانحہ پر جس طرح سے سندھ بھر میں پرامن یوم سوگ منایا گیا ، کاروباری مراکز ، دفاتر ، چورنگیوں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے اور اس واقعہ کے خلاف مذمتی بینرز آویزاں کئے گئے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ سندھ کی عوام سمیت سیاسی ومذہبی جماعتیں بھی دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں اور ملک کو دہشت گردوں سے پاک دیکھنا چاہتی ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے سید منظر امام اور کی ساتھیوں سمیت شہادت کے المناک سانحہ پر ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن اور ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد پر ٹیلی فون کرکے سید منظر امام اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر اظہار ہمدردی کرنے ، قائد تحریک جناب الطاف حسین سے تعزیت کرنے اور واقعہ کی شدید مذمت کرنے کے علاوہ بھر پور یکجہتی کااظہار کرنے پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ 
 
تحریک تحفظ ختم نبوت کے معلم مولانااجمل اور ان کے ڈرائیور سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں چھ افراد کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر رابطہ کمیٹی کااظہارِ مذمت 
دہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے بے گناہ شہریوں کاقتل عام کرکے شہر کو عدم استحکام سے دوچا رکرنا چاہتے ہیں ، رابطہ کمیٹی 
دہشت گردی کے واقعات سے نبر د آزما ہونے کے لئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اور مثبت اقدامات کریں، رابطہ کمیٹی 
تحریک تحفظ ختم نبو ت کے معلم مولانااجمل اور ان کے ڈرائیور سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات سے چھ افراد کے جاں بحق ہونے کا فوری نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی 
تحریک تحفظ ختم نبوت کے معلم مولانااجمل اور ان کے ڈرائیور سمیت جاں بحق ہونیوالے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار، زخمیوں کی جلدو مکمل صحتیابی کے لئے دعا 
کراچی ۔۔۔18، جنوری 2013ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تحریک تحفظ ختم نبوت کے معلم مولانااجمل اور ان کے ڈرائیور سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک گھنٹے کے دوران چھ افراد کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعات کو شہر کا امن تباہ کرنے کی سازش کا تسلسل قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ بعض دہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے بے گناہ شہریوں کاقتل عام کرکے شہر کو عدم استحکام سے دوچا رکرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے واقعات میں جو دہشت گردملوث ہیں وہ ملک اور شہر کے دشمن ہیں اور اپنی مجر مانہ سر گرمیوں کے ذریعے شہر کو تاریکی کی طرف لیجانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ضرورت اس چیز کی ہے کہ دہشت گردی کے واقعات سے نبر د آزما ہونے کے لئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر میں دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اور مثبت اقدامات کریں ۔انہوں نے دہشت گردی کے واقعات میں تحریک تحفظ ختم نبوت کے معلم مولانااجمل اور ان کے ڈرائیور سمیت دیگرجاں بحق ہونیوالے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے ان مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے دعا بھی کی ۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے پر زور مطالبہ کیاکہ تحریک تحفظ ختم نبوت کے معلم مولانااجمل اور ان کے ڈرائیور سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات سے چھ افراد کے جاں بحق ہونے کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قانون اور آئین کے مطابق سزاد ی جائے ۔
 
ہم امن پسند لوگ ہیں،امن کاقیام قائدتحریک جناب الطاف حسین کادرس اورہماری طاقت بھی ہے،رضاہارون
ہماری امن پسندی کو ہرگزکمزوری نہ سمجھاجائے،سیدمنظرامام کامحافظوں سمیت قتل بدترین دہشت گردی ہے
قتل وغارت گری اوردہشت گردی کے ذریعے کارکنان کو حق پرستانہ جدوجہدسے نہ تو روکا جاسکتاہے اور نہ ہی ان کے حوصلے کو پست نہیں کیاجاسکتا
صدرمملکت،وزیراعظم،وفاقی وزیرداخلہ،گورنرسندھ اوروزیراعلیٰ سندھ سیدمنظرامام اوران کے محافظوں کے بہیمانہ قتل کانوٹس لیں
دہشت گردی کی واردات میں ملوث عناصراوران کے سرپرستوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے
سیدمنظرامام،عمران مراد،عمران خان اورساجداحمدشہیدکی نمازجنازہ کے بعدجناح گراؤنڈعزیزآبادمیں پریس بریفنگ سے خطاب
کراچی ۔۔۔18، جنوری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن رضاہارون نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پرامن جمہوری جماعت ہے تاہم ہماری امن پسندی کوکمزوری ہرگزنہ سمجھاجائے،ہم امن پسند لوگ ہیں،امن کاقیام قائدتحریک جناب الطاف حسین کادرس اورہماری طاقت ہے۔انہوں نے سیدمنظرامام کی المناک شہادت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے امن کی طاقت سے دہشت گردوں کوبتاناچاہتے ہیں کہ وہ قتل وغارت گری اوردہشت گردی کے ذریعے ایم کیوایم اوراس کے کارکنان کو حق پرستانہ جدوجہدسے بازنہیں رکھ سکتے اورنہ ہی کارکنان کے حوصلے پست کرسکتے ہیں۔یہ بات انہوں نے جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں حق پرست رکن سندھ اسمبلی سیدمنظرامام اوران کے محافظوں کی اجتماعی نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعدمیڈیاکے نمائندوں کوپریس بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست اراکین ،ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ارکان اوردیگرذمہ داران بھی موجودتھے۔رضاہارون نے کہاکہ گزشتہ روز ہمارے ہر دلعزیز ، سینئر تحریکی ساتھی منظر امام کو تین محافظوں سمیت دہشت گردوں نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کرکے بیدردی سے شہید کردیا ۔یہ سفا ک واقعہ کل دوپہر پیش آیاجو بد ترین دہشت گردی کا واقعہ ہے اس وقت ہم شہید کا نہ صرف سوگ منا رہے ہیں بلکہ شدید غم وغصہ میں بھی مبتلا ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی اسی علاقے سے منتخب ایم پی اے رضا حیدر کو بھی شہید کیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج اس پریس بریفنگ کے ذریعے ہم قائد تحریک الطاف حسین ، رابطہ کمیٹی اورایم کیو ایم کے ایک ایک کارکن ،ایک ایک محب وطن شہری کی جانب سے جو دہشت گردی سے نفرت کرتا ہے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہیں اور اس واقعہ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم دکھ، بڑے غم اور سوگوار کیفیت میں کھڑے ہیں لیکن ہمارے دکھ ، غم اور افسوس کے اظہار کو کسی بھی طرح ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ، ہم امن پسند لوگ ہیں ، قائد تحریک نے ہمیشہ پرامن رہنے کا درس دیا ہے اور اسی پرامن تربیت کی وجہ سے ہی اتنے سفاکانہ دہشت گردی کے باوجود ہم پرامن سوگ منا رہے ہیں اور ہم اپنے امن اتحاد و یکجہتی کی طاقت سے دہشت گردوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ بزدلانہ دہشت گردی کی کارروائی کرکے اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ وہ قائد تحریک الطاف حسین اور ان کے بہادرجیالے ساتھیوں کو کسی بھی طرح ڈرا دیں گے یا دھمکا دیں گے ۔ایم کیوایم اوراس کے قائد الطاف حسین اس بات پر قائم ہیں کہ جان دیدیں گے مگر ان ظالموں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ 17ہزار شہداء کی قربانیوں کے باوجود ہم نے امن کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑ ااور قائد تحریک کے درس کو نہیں بھلا یا اور اسے ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ہردورمیں دہشت گردی اور بربریت کا مقابلہ کیا اوریہ یادگارشہدائے حق کامونومنٹ اس بات کا ثبوت ہے اور یہ ہی وہ عہد ہے اور قائدتحریک الطاف حسین کا درس ہے کہ کوئی بھی ہمیں بزدلانہ کارروائیوں سے ڈرا نہیں سکتا ہے ۔ رضاہاورن نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، وزیر داخلہ رحمان ملک ، اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی سمیت ان تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیاجو غم اور دکھ میں نہ صرف شریک ہوئے بلکہ دہشت گردی کے اس واقعہ کی ان جماعتوں کی جانب سے کھل کر مذمت بھی کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ سید منظر امام شہید ایم کیوایم کے سینئر کارکن تھے ، ان کی شہادت سے ایم کیوایم نظریاتی کارکن سے محروم ہوگئی ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ منظر امام شہید اور ان کے محافظوں کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام سوگوار ان کو صبر جمیل عطا کرے ۔ رضاہارون نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے اپیل کی کہ طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں سید منظر امام اور ان کے محافظوں کے بہیمانہ قتل کی واردات کا فی الفور نوٹس لیاجائے اور اس بدترین واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے واقعہ کے بعد ریاستی مشینری کو فی الفور حرکت میں لایاجائے اور عوام دیکھیں گے کہ کتنی جلدی ریاستی مشینری دہشت گردوں کو گرفتار کرتی ہیں اور قانون کے مطابق سزا دیتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں اور عام شہریوں اور ان کے منتخب نمائندوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ، خیبر پختونخواہ میں اے این پی کے وزیربشیر بلور دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہوئے ایسے میں ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو متحد ہوکر اس دہشت گردی کو روکنا ہوگا اگر خدا نخواستہ ایسا نہیں ہوا تو ملک کا چپہ چپہ دہشت گردی کی اس آگ کی لپیٹ میں ہوگا پھر کوئی محفوظ نہیں رہے گا ۔
 
حیدر آباد ، میر پور خاص ، سکھر سمیت صوبہ پنجاب ، خیر پختوانخو، کوئٹہ ،آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان کے زونل ،ڈسٹرکٹ اور صوبائی دفاتر میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی منظر امام شہید اور دیگر شہدا ء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور قرآن خو انی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات کا انعقاد 
قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات میں ایم کیوایم کے زونل انچارجز و اراکین زونل کمیٹی اور حق پرست ماؤں، بہنوں ، بزرگوں نوجوانوں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہداء کوخراج عقیدت پیش کیا
کراچی۔۔۔۔18، جنوری 2013ء 
حیدر آباد ، میر پور خاص ، سکھر ، نوابشاہ ، سانگھڑ ، ٹنڈو الہ یار ، گھوٹکی ، جامشورو ، عمر کوٹ ، ٹھٹہ ، بدین ، خیر پور ، نوشہر و فیروز ، دادو ، لاڑکانہ ، قمبر شہداد کوٹ ، شکار پور ، کشمور ، جیکب سمیت صوبہ پنجاب میں راولپنڈی ،فیصل آباد ، لاہور ، ملتان ، گوجرانوالہ ، کوئٹہ، نصیر آباد، خیبر پختوانخو اہ کے مختلف شہروں ،آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان کے زونل ، ڈسٹرکٹ اور صوبائی دفاتر میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی منظر امام شہید اور دیگر شہدا ء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور قرآن خو انی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں ایم کیوایم کے زونل انچارجز و اراکین زونل کمیٹی اور حق پرست ماؤں، بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانوں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کے اجتماعات میں شہداء کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی جانب سے تین روز ہ سوگ کے موقع پر ملک بھر کے شہروں میں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان نے اپنے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر بدترین دہشت گردی پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور مختلف مقامات پر مذمتی بینرز آویزاں کئے گئے۔ 
 
مختلف سیاسی ومذہبی شخصیات کا ا یم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے رکن اسمبلی منظرامام کی شہادت پر اظہارتعزیت 
تعزیت کرنے والوں میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماامتیازشیخ، تحریک صوبہ ہزارہ کے سربراہ باباحیدرزمان،پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی، انسانی حقوق کےرہنما انصاربرنی، مذہبی اسکالر خانم سیدہ طیبہ بخاری،سجادہ نشین تونسہ شریف خواجہ عطاء اللہ، سابق رکن سندھ اسمبلی اسٹیفن آصف، سابق ٹیسٹ کرکٹرسرفرازنواز،صحافی اور دیگرافرادشامل ہیں
مذہبی انتہاپسندی اور دہشت گردی کاعفریت پورے ملک میں پھیل رہاہے جس سے نہ تومسلح افواج کے ہیڈکوارٹرزمحفوظ ہیں اورنہ ہی اعتدال پسند سیاسی ومذہبی رہنماؤں کی جان ومال محفوظ ہیں
لندن: ۔۔۔ 18، جنوری 2013ء
مختلف سیاسی ومذہبی شخصیات نے ایم کیوایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن فون کرکے ا یم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین سے رکن سندھ اسمبلی منظرامام کی شہادت کے واقعہ پرتعزیت کی ۔تعزیت کرنے والوں میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماامتیازشیخ، تحریک صوبہ ہزارہ کے سربراہ باباحیدرزمان،پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی، انسانی حقوق کے رہنماانصاربرنی،ممتازمذہبی اسکالر خانم سیدہ طیبہ بخاری،سجادہ نشین تونسہ شریف خواجہ عطاء اللہ، سابق رکن سندھ اسمبلی اسٹیفن آصف،ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن اورسابق ٹیسٹ کرکٹرسرفرازنواز،صحافیوں اوربہت سے دیگرافرادشامل ہیں۔ تمام شخصیات نے رکن سندھ اسمبلی منظرامام کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کی اورکہاکہ مذہبی انتہاپسندی اور دہشت گردی کاعفریت پورے ملک میں پھیل رہاہے جس سے نہ تومسلح افواج کے ہیڈکوارٹرزمحفوظ ہیں اورنہ ہی اعتدال پسند سیاسی ومذہبی رہنما ؤں کی جان ومال محفوظ ہیں۔وقت آگیاہے کہ تمام سیاسی وعسکری قوتیں ملک کو بچانے کیلئے دہشت گردی کے خلاف متحدہوجائیں اورملک میں ایسی فضاء تشکیل دی جائے کہ ملک میں برداشت ، رواداری اوراعتدال پسندی فروغ پائے۔ تمام شخصیات نے منظرامام اوران کے ساتھیوں کی شہادت پر ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین اورپوری قیادت سے دلی تعزیت اوریکجہتی کااظہارکیااور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ منظرامام شہیدکی مغفرت فرمائے ، شہیدوں کوجنت الفردو س میں جگہ دے۔
  
حق پرست عوام ، روزنامہ جنگ حیدرآباد کے سینئر صحافی رئیس کمال کی صحت یابی کیلئے دعا کریں ، الطاف حسین کی اپیل 
لندن۔۔۔18، جنوری 2013ء 
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے روزنامہ جنگ حیدرآباد کے سینئر صحافی رئیس کمال کی علالت پر گہری تشویش کااظہارکیا ہے اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں ،بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ رئیس کمال کی جلد صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں ۔ 
 
سابق حق پرست صوبائی وزیر و ایم کیوایم الیکشن سیل کے رکن شاکر علی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس 
لندن۔۔۔18، جنوری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سابق حق پرست صوبائی وزیر اور ایم کیوایم مرکزی الیکشن سیل کے رکن سید شاکر علی کی والدہ محترمہ عقیلہ بیگم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بھی سابق حق پرست صوبائی وزیر اور ایم کیوایم الیکشن سیل کے رکن سید شاکر علی سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورا فسوس کااظہار کیا ہے اور مرحومہ کے بلند درجات کیلئے دعا کی ۔ 
 
ایم کیوایم کے زیر اہتمام حق پرست رکن سندھ اسمبلی سیّد منظر امام شہید و دیگر شہداء کے سوئم کا اجتما ع 19جنوری 2013ء کو لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ہو گا 
اجتماع میں شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جائے گی
حق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شہداء کے سوئم کے اجتماع میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں، رابطہ کمیٹی 
کراچی :۔۔۔18،جنوری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام حق پرست رکن سندھ اسمبلی سیّد منظر امام شہید ، اور دیگر شہدا ء عمران مراد ، محمد عمران خان ، محمد ساجد کے سوئم کا اجتما ع 19،جنوری 2013ء بروزہفتہ بعد نماز ظہر تاعصر ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لا ل قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوگا جس میں شہدا ء کے ایصال و ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جائے گی اور شہداء کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔ اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، حق پرست وزراء ، سینیٹرز ، ارکان اسمبلی ، ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ارکان ،علاقائی سیکٹر و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ دارا ن وکارکنان سمیت شہداء کے عزیزاقارب بڑی تعداد میں شرکت کرینگے ۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شہداء کے سوءئم کے اجتماع میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں ۔ 
 
ایم کیو ایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔جنو ری 18 ،2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم ملیر سیکٹریو نٹ99کے کارکن محمد عا بد خا ن کی والدہ محترمہ انیس فاطمہ ،لائنز ایریا سیکٹر یو نٹ 196 کے کارکن ثا قب خا ن کے بھا ئی آصف خا ن ، اورنگی ٹا ؤن سیکٹر یونٹ121کے کا رکن مصطفی عا لم کی والدہ محترمہ مومینہ خاتو ن ،فیڈرل بی ایر یا سیکٹر یونٹ 152 کے کارکن ڈاکٹر ریحا ن خا ن کے والد حا جی عبد الروف ،شاہ فیصل سیکٹریونٹ 107 کے کارکن راشدعلی کے والد واجد علی خان ،قصبہ علی سیکٹر یونٹ122/A کے کارکن جا وید کلیم کے والد محمد خلیل ،اورنگی سیکٹر یونٹ 124 کے کارکن محمد عامر کے والد محمد عا قل،قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ132کے کارکن وسیم صدیقی کے والد جلیل احمد اور ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ابراہیم حیدری یونٹ علی اکبر شاہ گوٹھ کے کارکن محمد سلیم کے والد محمد حنیف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنی جوار ر حمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ 
 
*****

5/4/2024 7:51:43 AM