Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں منظرامام کی شہادت کے باوجود ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے، الطاف حسین


طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں منظرامام کی شہادت کے باوجود ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے، الطاف حسین
 Posted on: 1/17/2013
طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں منظرامام کی شہادت کے باوجود ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے، الطاف حسین
منظرامام کی شہادت سے ایم کیوایم ایک سینئر اور نظریاتی کارکن سے محروم ہوگئی ہے
عوام اپنے اختلافات کوبالائے طاق رکھ کر ملک کو دہشت گردوں کے افریت سے نجات دلانے کیلئے متحد ہوجائیں
عوام منظرامام کے قتل اور دہشت گردوں کے خلاف یکجہتی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ملک بھر میں تین روزہ سوگ منائیں
بازؤں پرسیا ہ پٹیاں باندھیں،کاروبار بند رکھیں،تنظیمی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل کردیں
منظرامام شہید ہم میں نہیں لیکن وہ مر کے بھی امر ہوگئے ہیں ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان سے بات چیت 
لندن ۔۔17جنوری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے کہاہے کہ جن طالبان دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی منظرامام کو شہیدکیاہے اگروہ سمجھتے ہیں کہ اس سے ہمارے حوصلے پست ہوجائیں گے تویہ ان کی بھول ہے، ہم دہشت گردی سے قطعی مایوس نہیں ہوں گے ، ایسے بزدالانہ حملوں سے ایم کیوایم کی حق پرستی کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔یہ بات انہوں نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کر تے ہوئے کہی ۔انہوں نے رکن سندھ اسمبلی منظر امام اور ان کے ساتھ ایم کیوایم کے ایک کارکن اور دو محافظوں کی المناک شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ منظرامام ایم کیو ایم کے انتہائی سینئر کارکن تھے ، ان کی شہادت سے ایم کیوایم اپنے ایک سینئر اور نظریاتی کارکن سے محروم ہوگئی ہے ۔ منظرامام کی شہادت پر میر اد ل خون کے آنسو رورہا ہے اور میں اس سانحہ پر انتہائی غم زدہ ہوں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس راہ حق میں منظرامام شہید ہوگئے ،شہیدوں کا لہو ہمیشہ جلا بخشتا ہے ، انشاء اللہ منظرامام شہید کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا اور انقلاب آئے گا، اللہ تعالیٰ منظرامام کی شہادت کو قبول فرمائے جن درندوں نے شہید کیا ہے اللہ تعالیٰ ان پر درد ناک عذاب نازل کرے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ منظرامام شہید انتہائی خوش مزاج اور شریف النفس انسان تھے ،انہوں نے رکن اسمبلی ہونے کے باوجود کبھی غرور تکبر نہیں کیا اور ہمیشہ رنگ و نسل اور زبان، عقائد ومذہب کی امتیازکے بغیر انسانیت کی خدمت کی ،وہ دن رات علاقے کے ترقیاتی کاموں اور عوام کے مسائل کے حل میں مشغول رہتے تھے ۔ انہوں نے حق پرست عوام سے کہا کہ وہ علاقے میں ویجلنیس کمیٹیاں تشکیل دیں اور مشکوک افراد کی اطلاع مقامی انتظامیہ یا پولیس کو دیں۔ انہوں نے پاکستان کے عوام سے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کو دہشت گردی کے اس افریت سے نجات دلانے کیلئے متحد ہوجائیں اور منظرامام کے قتل کے خلاف یکجہتی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ملک بھر میں تین روزہ سوگ منائیں ، بازؤں پرسیا ہ پٹیاں باندھیں،کاروبار بند رکھیں،تنظیمی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل کردی جائیں اور قرآ ن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جائیں ۔ جناب الطاف حسین نے منظرامام شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن آپکے غم میں برابر کا شریک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منظرا مام کا لہو ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا ان کی قربانیاں تحریک کی تاریخ کے اوراق میں سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا،منظرامام شہیدہم میں نہیں لیکن وہ مر کے بھی امر ہوگئے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے صدر آصف علی زرداری ، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وصوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ منظرامام شہید کے قاتلوں کو گرفتارکر کے قانو ن کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے ۔جناب الطاف حسین نے ان تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے منظرامام کی شہادت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی نے بھی جناب الطاف حسین سے منظرامام کی شہادت پر دلی تعزیت کااظہارکیا۔
 
منظرامام اوران کے محافظوں کا قتل شہرکا امن تباہ کرنے کی سازش ہے . الطاف حسین 
ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کو خاک وخون میں نہلانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔کارکنان وعوام دہشت گردی کے واقعہ پر ہرگزمشتعل نہ ہوں اور پرامن رہ کرشہرکا امن تباہ کرنے کی سازش کو ناکام بنادیں۔
حق پرست رکن سندھ اسمبلی منظرامام اور ان کے محافظوں کے قاتلوں کو گرفتارکرکے سخت ترین سزا دی جائے
لندن ۔۔۔17، جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے حق پرست رکن سندھ اسمبلی منظر امام اور انکے محافظوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی منظرامام اور ان کے محافظوں کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور دہشت گردی کے واقعہ کو بزدلانہ کارروائی اورشہر کا امن تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش قراردیا ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس سے قبل ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی رضاحیدرسمیت ایم کیوایم کے سینکڑوں کارکنان اور ہمدردوں کو دہشت گردی کا نشانہ بناکر قتل کیا جاچکا ہے اوران کے قاتلوں کو آج تک کیفرکردار تک نہیں پہنچایا گیا اور سفاک دہشت گردوں کو بے گناہ کارکنان وعوام کے قتل کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کو خاک وخون میں نہلانے والے انسانیت کے دشمن ہیں اورایسے عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے ایم کیوایم کے کارکنان وعوام سے پرزوراپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے اس واقعہ پر ہرگز مشتعل نہ ہوں اور شہر کاامن غارت کرنے کی سازش کو سمجھیں اور پرامن رہ کرکراچی کا امن تباہ کرنے مکروہ سازش کو ناکام بنادیں۔ انہوں نے کہاکہ منظر امام کا بہیمانہ قتل ، ملک بھر میں جاری دہشت گردی کا تسلسل ہے جس نے زندگی کے ہرشعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی جان ومال کو عدم تحفظ کا شکار بنارکھا ہے ۔جناب الطاف حسین نے وفاقی ، سندھ کی صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے مطالبہ کیا کہ حق پرست رکن سندھ اسمبلی منظرامام اور ان کے محافظوں کے سفاکانہ قتل کا فوری نوٹس لیا جائے اور سفاک قاتلوں کو گرفتارکرکے سخت ترین سزا دی جائے ۔جناب الطاف حسین نے منظرامام شہید سمیت تمام شہداء کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان وعوام آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ منظر امام شہید سمیت تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اورسوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔(آمین)
 
صدرآصف علی زرداری کی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پر گفتگو، رکن سندھ اسمبلی منظرامام کی شہادت پر تعزیت کی
ملک کوبچانے کیلئے حکومت، مسلح افواج ، سیاسی ومذہبی جماعتوں اورعوام کودہشت گردی کے خلاف جدوجہدکے ایک نکتہ پر جمع ہونا ہوگا۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔17، جنوری 2013ء
صدرآصف علی زرداری نے آج شب متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین سے فون پر گفتگوکی اوران سے ایم کیوایم کے سینئررکن اور رکن سندھ اسمبلی منظرامام کی شہادت پر تعزیت کی ۔ صدرآصف زرداری نے جناب الطاف حسین سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ میں آپ کے ایک سینئر ساتھی اورمنتخب رکن اسمبلی کی شہادت پر پوری حکومت اورپیپلزپارٹی کے ایک ایک کارکن کی جانب سے آپ اورآپ کے تمام ساتھیوں اوران کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں ۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ منظرامام شہید کی مغفرت فرمائے اورانہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔ جناب الطاف حسین نے صدرمملکت سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک کوبچانے کیلئے حکومت، مسلح افواج ، سیاسی ومذہبی جماعتوں اورعوام کودہشت گردی کے خلاف جدوجہدکے ایک نکتہ پر جمع ہونا ہوگا۔ صدرآصف زرداری نے جناب الطاف حسین کی بات سے مکمل اتفاق کیااوراس سلسلے میں اپنے تعاون کایقین دلایا۔
 
اے این پی کے صدراسفندیارولی کی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پرگفتگو،منظرامام کی شہادت پر تعزیت کی
دہشت گردی ہمارامشترکہ دشمن ہے ،جب تک ہم دہشت گردی کے خلاف ملکرمقابلہ نہیں کرینگے اس وقت تک ہم اس سے نجات حاصل نہیں کرسکیں گے۔ اسفندیارولی
اگریہ دہشت گردملک پر قابض ہوگئے توخدانخواستہ ملک باقی نہیں رہے گا۔اسفندیارولی
تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کوملک کو اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں سے پاک کرنے کے ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق اورمتحدہوناہوگا۔الطاف حسین
اگرہم نے اس پرغفلت کی توملک کوناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ الطا ف حسین
پختونوں سے لڑائی جھگڑانہیں بلکہ حتمی اوردیرپادوستی چاہتاہوں ۔الطاف حسین 
دہشت گردی کے خلاف دونوں جماعتیں ملکر کام کریں گی۔اسفندیارولی اورالطاف حسین میں اتفاق
لندن ۔۔۔17، جنوری 2013ء
عوامی نیشنل پارٹی کے صدراسفندیارولی نے آج شب انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین سے فون پر ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی منظرامام کی شہادت پر تعزیت کی ۔ اسفندیارولی نے جناب الطا ف حسین سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس سانحہ پر دکھ میں آپ کے ساتھ ہیں اورجتنے دن ایم کیوایم سوگ منائے گی اے این پی بھی اس کے ساتھ سوگ منائے گی اوراے این پی سندھ کے رہنمابھی تدفین میں شریک ہوں گے۔اسفندیارولی نے جناب الطا ف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی ہمارامشترکہ دشمن ہے،اس کامقابلہ نہ آپ اکیلے کرسکتے ہیں اورنہ ہم ،جب تک ہم دہشت گردی کے خلاف ملکرمقابلہ نہیں کریں گے اس وقت تک ہم اس سے نجات حاصل نہیں کرسکیں گے،اگریہ دہشت گردملک پر قابض ہوگئے توخدانخواستہ ملک باقی نہیں رہے گالہٰذا ہمیں ہوش میں آناہوگااوردہشت گردی کے خلاف متحدہوناہوگا۔جناب الطاف حسین نے اسفندیار ولی کے خیالات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دنوں بشیر بلور کو شہیدکیاگیااورآج منظرامام کوشہیدکردیاگیا،اب توسب کوہوشمند ی کامظاہر ہ کرنا چاہیے ،وقت آگیاہے کہ تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں ملک کودہشت گردی اوراسلام کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں سے پاک کرنے کے ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق اورمتحدہوناہوگا اوراگرہم نے اس پرغفلت کی توملک کوناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔جناب الطا ف حسین نے اسفندیارولی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج مجھے آپ کی باتیں سنکرآپ کے والد خان عبدالولی خان کی یادآرہی ہے جب میں جیل میں تھااورکراچی میں مہاجروں اورپختونوں کولڑانے کی سازش کی جارہی تھی اورمیں نے انہیں جیل سے خط لکھاتھااور ہم نے ملکر اس سازش کوناکام بنایاتھا۔انہوں نے کہا کہ میں پختونوں سے لڑائی جھگڑانہیں بلکہ حتمی اوردیرپادوستی چاہتاہوں اورایساماحول قائم کرناچاہتاہوں کہ آپ ہمارے گھرآئیں ہم آپ کے گھرجائیں۔اس پر اسفندیارولی نے جناب الطاف حسین سے کہاکہ آپ اورباباجس راستے پرچلے تھے ہمیں اسی راستے پر چلناہے، اب ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہے،ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم دونوں ایک ہوں۔دونوں رہنماؤں نے اس امرپراتفاق کیاکہ دہشت گردی کے خلاف دونوں جماعتیں ملکر کام کریں گی۔
 
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین سے اے این پی کے رہنماء حاجی غلام احمد بلور کی ٹیلی فون پرگفتگو، منظر امام کی شہادت پر تعزیت کی
اے این پی اورایم کیوایم کے درمیان بہترتعلقات وقت کی ضرورت ہیں۔غلام احمدبلور
ملک کوبچانے کیلئے انتہاپسند دہشت گردوں کے خلاف تمام جماعتو ں کو متحد ہونا ہوگا، الطاف حسین
لندن ۔۔۔17، جنوری 2013ء
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اور وفاقی وزیر حاجی غلام احمد بلور نے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور ان سے حق پرست رکن سندھ اسمبلی منظر امام کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اے این پی کے تمام رہنمااور کارکنان منظر امام کی شہادت پرافسوس اورتعزیت کرتے ہیں۔انہوں نے شہید کی مغفرت اور سوگوار لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔انہوں نے کہاکہ اے این پی اورایم کیوایم کے درمیان بہترتعلقات وقت کی ضرورت ہیں۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کوبچانے کیلئے انتہاپسند دہشت گردوں کے خلاف تمام سیاسی ومذہبی جماعتو ں کو متحد ہونا ہوگا کیونکہ یہ دہشت گرد ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے غلام احمد بلور سے ان کے بھائی بشیر بلور کی شہادت پر افسوس کا اظہار بھی کیا ۔
 
اسفند یار ولی خان،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ،رحمان ملک،نبیل گبول،احمدچنائے سمیت دیگر شخصیات کا ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکر یٹریٹ پر ٹیلی فونک رابطہ 
رکن سندھ اسمبلی منظرامام کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم کے الطاف حسین اور سوگوارلواحقین سے اظہار تعزیت
لندن ۔۔17جنوری 2013ء 
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان،وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ء ورکن قومی اسمبلی نبیل گبول ،گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد، سی پی ایل سی کے چیئر من احمد چنائے اور مختلف سیاسی وسماجی رہنماؤں نے ایم کیوایم انٹر نیشنل سیکریٹریٹ لندن فون کر کے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی منظر امام کے بہیمانہ قتل کے واقعہ پر ایم کیوایم کے قائد جنا ب الطاف حسین،رابطہ کمیٹی اور کارکنان سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔سیاسی ومذہبی ر ہنماؤں نے منظر امام شہید کی مغٖٖفرت اور سوگواراہل خانہ کیلئے صبر جمیل کیلئے دعا بھی کی۔ فون کرنے والوں میں دیگر اہم سیاسی ،مذہبی، سماجی ،تاجربرادری ،صنعت کاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں ۔ 
 
سیدمنظرامام کی ساتھیوں سمیت شہادت پرسردارسعادت علی اورسردارمہدی موسیٰ کی ٹیلی فون پرایم کیوایم سے تعزیت
کراچی ۔۔۔17، جنوری 2013ء
ہزارہ قبیلے کے سردارسعادت علی اوررہنماء سردارمہدی موسیٰ نے اورنگی ٹاؤن میں دہشت گردوں کی گھات لگاکراندھادھندفائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سیدمنظرامام کی ڈرائیوراورمحافظوں سمیت شہادت پرایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآبادٹیلی فون کرکے رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست صوبائی وزیر رضاہارون سے دلی تعزیت وہمدردی اورافسوس کااظہارکیا۔انہوں نے سیدمنظرامام کی محافظوں سمیت شہادت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اورکہاکہ سیدمنظرامام کاقتل شہرکاامن خراب گھناؤنی سازش ہے۔انہوں نے کہاکہ سیدمنظرامام کی شہادت پروہ ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین سمیت ایک ایک کارکن اورشہیدکے سوگواران کے دکھ دردمیں برابرکے شریک ہیں۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ سیدمنظرامام شہیداورسمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل عطاکرے۔اس موقع پررضاہارون نے دکھ اورافسوس کی گھڑی میں ساتھ دینے اورتعزیت کرنے پرسردارسعادت علی اورسردارمہدی موسیٰ کاشکریہ اداکیا۔
 
سید منظرامام اوران کے محافظوں کی اجتماعی نمازجنازہ بعدنمازجمعہ جناح گراؤنڈ عزیزآبادمیں اداکی جائیگی ،تدفین شہداء قبرستان میں ہوگی
حق پرست عوام وکارکنان نمازجنازہ اورتدفین میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں،رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی :۔۔۔۔17، جنوری 2013ء 
اورنگی ٹاؤن نشانِ حیدرچوک پرمسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہیدہونیوالے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سیدمنظرامام اوران کے محافظوں محمدعمران ولدمحمدمختار،محمدعمران خان ولدمحمدیاسین خان اورساجداحمدولدجاویداحمدکی نمازجنازہ18جنوری بعدنمازجمعہ جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں اداکی جائیگی اورتدفین شہداء قبرستان عزیزآبادمیں کی جائیگی۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران وکارکنان اورحق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیدمنظرامام کی نمازجنازہ اورتدفین میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں۔
 
رکن سندھ اسمبلی منظرامام کی شہادت کے سانحہ پرایم کیوایم کی جانب سے تین روزہ سوگ کااعلان
کارکنان وہمدرد عوام منظرامام شہیدکی شہادت کے سوگ میں اپنے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں ، شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کریں اورہرقیمت پر پرامن رہیں
ایم کیوایم ایک سینئرکارکن اورانتہائی سرگرم ، محنتی،شریف النفس اورعوام میں ہردلعزیزرکن سندھ اسمبلی سے محر وم ہوگئی ہے
اس سے قبل ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی سید رضاحیدر کوبھی دہشت گردشہید کرچکے ہیں
شہرمیں فرقہ وارانہ قتل کی وارداتیں تسلسل کے ساتھ ہورہی ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی ایک سوال بنی ہوئی ہے
وہ عناصر جو اپنی دہشت گردی کے ذریعے ملک کوتباہ کرنے کے درپے ہیں انکے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔ 17 جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی منظرامام اوران کے محافظوں کی شہادت کے سانحہ پرتین روزہ سوگ کااعلان کیاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کارکنوں اورہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منظرامام شہید اوران کے محافظوں کی شہادت کے سوگ میں اپنے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں ، شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کریں اورہرقیمت پر پرامن رہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ منظرامام کی شہادت ایم کیوایم کیلئے ایک بڑاسانحہ ہے، ایم کیوایم اپنے ایک سینئرکارکن اورانتہائی سرگرم ، محنتی، شریف النفس اورعوام میں ہردلعزیزرکن سندھ اسمبلی سے محر وم ہوگئی ہے ۔ اس سے قبل ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی سید رضاحیدر کوبھی دہشت گردشہید کرچکے ہیں، اس کے علاوہ ایم کیوایم کے سینکڑوں عہدیداروں اورکارکنوں کواسی طرح شہیدکیاجاچکا ہے لیکن یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ قاتلوں کوگرفتارنہیں کیاگیا،شہرمیں فرقہ وارانہ قتل کی وارداتیں تسلسل کے ساتھ ہورہی ہیں اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی ایک سوال بنی ہوئی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم نے شہرکے امن واستحکام کی خاطراپنے کارکنوں کے جنازے اٹھاکربھی صبروتحمل کامظاہرہ کیاہے او ر وہ آج بھی اپنے کارکنان وعوام کوصبرکی تلقین کررہی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گرد عناصر چاہے کیساہی ہتھکنڈہ اختیارکرلیں لیکن وہ نہ تو ہمارے حوصلوں کوپست کرسکتے ہیں اورنہ ہی ایم کیو ایم کواپنے مشن ومقصدسے بازرکھ سکتے ہیں، تمام تر دہشت گردی کے باوجودایم کیوایم کے کارکنان قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں اپنی حق پرستانہ جدوجہدجاری رکھیں گے۔رابطہ کمیٹی نے صدرآصف زرداری، وزیراعظم راجہ پرویزاشرف اورتمام ارباب اختیار سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی منظرامام اور ان کے محافظوں کی شہادت کے سانحہ کانوٹس لیا جائے، دہشت گردی کے اس بڑے واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے ، قاتلوں کوگرفتارکیاجائے اوروہ عناصر جو اپنی دہشت گردی کے ذریعے ملک کوتباہ کرنے کے درپے ہیں انکے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔
 
اورنگی ٹاؤن نشان حیدرچوک پرمسلح دہشت گردوں کی اندھادھندفائرنگ سے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سیدمنظرامام ،ڈرائیوراورمحافظوں سمیت شہید
فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ،حق پرست نمائندے ،ذمہ داران وکارکنان عباسی شہیداسپتال پہنچ گئے
کراچی۔۔۔۔17، جنوری 2013ء 
حق پرست رکن سندھ اسمبلی سیدمنظرامام ولدسیدنصیرالدین کواورنگی ٹاؤن کے علاقے نشانِ حیدرچوک پرمسلح دہشت گردوں نے اندھادھندفائرنگ کرکے اس وقت شہیدکردیاجب وہ اپنے ڈرائیوراورمحافظوں کے ہمراہ کار میںآفس جارہے تھے،فائرنگ کے نتیجے میں سید منظرامام اورانکے ڈرائیوراور دومحافظ محمدعمران ولدمحمدمختار ، محمدعمران خان ولدمحمدیاسین خان اورساجداحمدولدجاویداحمدموقع پرہی شہید ہوگئے جبکہ دہشت گرد موٹر سائیکلوں پر فرارہوگئے۔43سالہ سیدمنظرامام شہیدکے پسماندگان میں بیوہ،دوبچے،دوبھائی،تین بہنیں اوروالدہ شامل ہیں۔سیدمنظرامام نے 1986ء میں اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ120سے بحیثیت کارکن ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکی جن کاشمارایم کیو ایم کے سینئرکارکنان میں ہوتاتھا۔سیدمنظرامام اپنے تحریکی سفرمیں سیکٹر انچارج سمیت مختلف ذمہ داریوں پررہے اور2008ء کے عام انتخابات میں81659ووٹ لیکرصوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس 95اورنگی ٹاؤن سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں سیدمنظرامام کے ڈرائیوراور محافظوں سمیت شہادت کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان رضاہارون،واسع جلیل، ڈاکٹرصغیر احمد،سلیم تاجک،حق پرست وزراء،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ،اورنگی ٹاؤن سیکٹرکمیٹی کے ارکان،علاقائی یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان اورہمدردعوام کی بہت بڑی تعدادعباسی شہیداسپتال پہنچ گئی جہاں انتہائی رقت آمیز مناظردیکھنے میںآئے ذمہ داران وکارکنان سیدمنظرامام کی شہادت پرشدت غم سے نڈھال تھے اورزاروقطارایک دوسرے سے گلے ملکررورہے تھے جنہیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اوردیگرذمہ داران نے گلے لگاکردلاسہ دیا اورپرامن رہنے کی تلقین کی۔
حکومت، انسانیت کے نام پرڈیڑھ گھنٹے کی مدت کے دوران مذاکرات کاسلسلہ فی الفور شروع کرے ، الطاف حسین
حکمرانوں ، تمام اسٹیک ہولڈرزاور نان اسٹیک ہولڈرز سب سے میری مؤدبانہ التجا ہے کہ وہ متفقہ ومشترکہ طور پر پاکستان کو اس ناگفتہ بہ صورتحال سے باہر نکالیں، الطاف حسین کی پاکستان کی بقاء وسلامتی کے نام پر مؤدبانہ اپیل۔
اللہ پاکستان کی خیر کرے ، الطاف حسین
لندن ۔۔۔17، جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی بات سے کوئی اتفاق کرے یانہ کرے لیکن حالات کی نزاکت ، بچوں کی بے بسی ،خواتین کی زبوں حالی اورموسمی اثرات کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے حکومت، ڈیڑھ گھنٹے کی مدت کے دوران کوئی بھی طریقہ اپنائے اور مذاکرات کاسلسلہ فی الفور شروع کرکے اس معاملہ کو افہام وتفہیم سے حل کرے۔یہی پاکستان کی بقاء وسلامتی کے نام پر حکمرانوں ، تمام اسٹیک ہولڈرزاور نان اسٹیک ہولڈرز سب سے میری مؤدبانہ التجا ہے کہ وہ متفقہ ومشترکہ طور پر اس معاملہ کے حل کے لئے کوئی راستہ ڈھونڈیں ، مذاکرات کا آغاز کریں اور پاکستان کو اس ناگفتہ بہ صورتحال سے باہر نکالیں ۔ اللہ پاکستان کی خیر کرے ۔
 
خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے تین ٹرکوں پر مشتمل سامان روانہ کردیا گیا۔
خیموں، غذائی اجناس اور ادویات پر مبنی سامان کراچی سے پی آئی اے کارگوکے ذریعہ اسلام آبادروانہ کیا گیا۔اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکاء کی ہرممکن امداد کی جائے ، الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی کو ہدایت۔
غذائی اجناس، ادویات اور دیگرسامان تحریک منہاج القرآن کے ذمہ داروں کے سپرد کیا جائے گا 
کراچی ۔۔۔17، جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے کراچی سے تین ٹرکوں پر مشتمل غذائی اجناس، خیموں ، ادویات اور دیگر سامان پی آئی اے کارگوکے ذریعہ اسلام آباد روانہ کردیا گیاہے۔بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد میں شدید سردموسم میں لانگ مارچ میں شریک خواتین اوربزرگوں بالخصوص شیرخوار بچوں کی حالت زار اورعلالت کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ لانگ مارچ کے شرکاء کی ہرممکن مدد کی جائے ۔جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے تین ٹرکوں پر مشتمل غذائی اجناس، ادویات ، خیمے او رروزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء پی آئی اے کارگو کے ذریعہ کراچی سے اسلام آباد روانہ کردی گئی ہیں جوکہ فوری طورپر تحریک منہاج القرآن کے ذمہ داروں کے سپرد کردی جائیں گی ۔
دھرنے میں موجود شرکاء کے لئے فوری طور پر دوائیاں ، خشک اجناس ،د ودھ پہنچائے الطاف حسین کی اپیل
یہ دینی ، اخلاقی اور انسانیت کی خدمت ہے اور اللہ تعالی آپ کو اورآپ کے آل واولاد کو ا سکا اجر عطا فرمائیگا
لندن۔۔`17جنوری 2013 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اسلام آباد، راولپنڈی اورگردہ نواح رہنے والے تمام رہائشی افرادسے انسانیت کا نام پر اپیل کی ہے کہ وہ اس سخت ترین سردی اورکھلے آسمان تلے لاکھوں افراد جس میں بزرگ ،خواتین ،معصوم بچے ،حتی کہ ہزاروں شیر خوار بچے بھی شامل ہیں جو دھرنے کی وجہ سے سخت سردی اور موسم کے اثرات کی وجہ سے علیل ہورہے ہیں لہذا انہیں فوری طور پر دوائیاں ، خشک اجناس ،د ودھ ودیگر چیزیں پہنچائی جائیں۔ الطاف حسین نے مزید اپیل کی ہے کہ کمبل ، چادر ، لحاف نما گرم شالیں فی الفور دھرنے میں موجود شرکاء تک فوراً پہنچائی جائیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ دینی ، اخلاقی اور انسانیت کی خدمت ہے اور اللہ تعالی آپ کو اورآپ کے آل و اولادوں کو ا سکا اجر عطا فرمائیگا۔ جناب الطاف حسین نے پروز اپیل کی میری خبر آتے ہی وقت کی پروا کئے بغیر فی الفورجو بھی چیزیں عطیہ کرسکتے ہیں وہ فی الفورکرا دیں او رجو چیزیں رہ جائیں وہ بعد میں پہنچائیں کیونکہ یہ انسانیت کی خدمت ہے۔
 
 *****
 

5/4/2024 8:35:10 AM