Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا لیبر ڈویژن کے تحت بلدیات ایجوکیشن مولوی عبد الحق اسکول میں لگائے گئے رکنیت سازی کیمپ کا دورہ


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا لیبر ڈویژن کے تحت بلدیات ایجوکیشن مولوی عبد الحق اسکول  میں لگائے گئے رکنیت سازی کیمپ کا دورہ
 Posted on: 11/21/2014
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا لیبر ڈویژن کے تحت بلدیات ایجوکیشن مولوی عبد الحق اسکول 
میں لگائے گئے رکنیت سازی کیمپ کا دورہ 
رکنیت سازی مہم کی کامیابی اس بات کی غماز ہے کہ ملک میں غریب و متوسط طبقے کا انقلاب صرف اور صرف جناب الطاف حسین 
کی قیادت میں ہی آئے گا ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
کراچی ۔۔۔21، نومبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ’’ایم کیوایم ۔ مضبوط پاکستان کی ضمانت ‘‘کے عنوان سے جاری رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے تحت بلدیات ایجوکیشن میں مولوی عبد الحق اسکول واٹر پمپ میں لگائے گئے رکنیت سازی کیمپ کا دورہ کرکے رکنیت سازی کیلئے بڑی تعداد میں آنے والی خواتین ، نوجوانوں اور بزرگوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا خیر مقدم کیا ۔اس موقع پر ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضا ، جوائنٹ انچارجز زوار حسین اور صابر خان بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رکنیت سازی کیمپ پر اب تک ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد کی تفصیلات معلوم کیں اور لوگوں کی بڑی تعداد کی روزانہ کی بنیاد پر ایم کیوایم میں شمولیت کو خوش آئندہ قرار دیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کو ملک بھر میں جس طرح سے مظلوم قومیتوں کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے وہ اس بات کی غماز ہے کہ غریب و متوسط طبقے کا انقلاب اگر ملک میں آئے گا تو وہ صرف اور صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں ہی آئے گا ۔ انہوں نے کہاکہ رکنیت سازی مہم کامیابی سے ان سیاسی ومذہبی اور قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں جو ایم کیوایم پر روایتی الزامات لگا کر اپنی سیاست چمکاتے آرہے ہیں ، اب ایسے عناصر جان لیں کہ ملک بھر کے غریب و متوسط طبقے کے عوام ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم رکنیت سازی مہم اس بات کی پیشنگوئی کررہی ہے کہ ایم کیوایم آئندہ انتخابات میں ملک بھر سے غریب و متوسط طبقے کی قیادت کو متعارف کرائے گی اور غریب و متوسط طبقے کی یہ قیادت منتخب ایوانوں میں جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرداروں کی نام نہاد مفاد پرستانہ سیاست کو جڑ سے ختم کرکے ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی اس راہ پر گامزن کرے گی جس کا خواب قائد اعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رکنیت سازی کیمپوں پر خدمات انجام دینے والے ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے ذمہ داران و کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا اور رکنیت سازی مہم کی کامیابی پر عوام کو دلی مبارکباد بھی پیش کی ۔ 

12/8/2024 10:20:53 AM