Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے مشترکہ اجلاس سے خطاب


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
 Posted on: 11/20/2014
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ، سیاسی حالات اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
الطاف حسین نے ملک بھر میں جاری رکنیت سازی مہم کی تفصیلات بھی معلوم کیں
قائد تحریک الطاف حسین کا ریٹائرڈ فوجی افسران پر مشتمل ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز سے اتفاق
یہ کمیٹی دہشت گردی کے خلاف جنگ کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھانے کیلئے اعلیٰ فوجی حکام کو سفارشات بھیجے گی
ملک کیلئے فوج جب پکارے گی ہم ایک لمحہ ضائع نہیں کرینگے اور اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے حاضر ہونگے، الطاف حسین
آئی ڈی پیز ان گنت مشکلات کا شکار ہیں، مخیر حضرات ان کی حسب توفیق مدد کریں۔ الطاف حسین کی اپیل
لندن۔۔۔ 20 نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ، سیاسی حالات اورملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ملک بھرمیں جاری رکنیت سازی مہم کی تفصیلات بھی معلوم کیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے دہشت گردی کے خلا ف جنگ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اورجوانوں کوخراج عقیدت پیش کیا اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاکی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مسلح افواج کے شہید افسروں اورجوانوں کی قربانیوں کوقبول فرمائے اورپاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح وکامرانی سے ہمکنار کرے۔ جناب الطاف حسین نے اجلاس میں پیش کی جانیوالی اس تجویزسے اتفاق کیا کہ ریٹائرڈفوجی افسران پر مشتمل ایک ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی جائے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھانے کیلئے اعلیٰ فوجی حکام کو اپنی سفارشات بھیجے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خدمت کیلئے جو ریٹائرڈفوجی افسران اس ایڈوائزری کمیٹی میں شامل ہوناچاہیں انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کی سلامتی وبقاء کیلئے پہلے بھی مسلح افواج کواپنے لاکھوں رضا کاروں کی خدمات کی پیش کش کرچکی ہے اورہم ایک مرتبہ پھرکہتے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی کیلئے فوج جب پکارے گی ہم ایک لمحہ ضائع نہیں کریں گے اورایم کیوایم کے رضاکار ملک کی خاطراپنی خدمات پیش کرنے کیلئے حاظر ہوں گے۔جناب الطاف حسین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے باعث اپنے گھروں سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کودرپیش مشکلات پران سے دلی ہمدردی کا اظہار کیااورمخیرحضرات سے اپیل کی کہ آئی ڈی پیز ان گنت مشکلات کاشکارہیں، مسلح افواج انکی ہرممکنہ مدد کررہی ہیں تاہم انہیں مزید مددکی ضرورت ہے لہٰذا مخیر حضرات آئی ڈی پیز کی حسب توفیق مددکریں۔مخیرحضرات سردی کے پیش نظر گرم کپڑے اوردیگرامدادی سامان یاتو خودآئی ڈی پیز کے کیمپوں پر پہنچادیں یا یہ امدادی سامان خدمت خلق فاؤنڈیشن کے کیمپوں پر پہنچادیں جو ان کی امانت امداد کے منتظرخاندانوں تک پہنچادیں گے۔انہوں نے تمام مخیرحضرات سے اپیل کی وہ آگے بڑھیں اور متاثرین کی مدد کرکے ثواب دارین حاصل کریں۔ 

5/5/2024 10:56:39 AM