Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف نے بلوچستان کے وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت کوبرطرف کرنے اور گورنرراج نافذ کرنے کی یقین دہانی کرا کے دانشمندی کاثبوت دیاہے۔ الطاف حسین


 Posted on: 1/13/2013
وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف نے بلوچستان کے وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت کوبرطرف کرنے اور گورنرراج نافذ کرنے کی یقین دہانی کرا کے دانشمندی کاثبوت دیاہے۔ الطاف حسین
ڈاکٹر طاہر القادری کے تمام جائزمطالبات کوبھی فی الفورتسلیم کیاجائے ،لانگ مارچ میں کسی قسم کی رکاوٹیں پیدانہ کی جائیں
مطالبات تسلیم کرنے میں رکاوٹیں یاتاخیری حربے استعمال نہ کئے جائیں اسی میں ملک اورجمہوریت کی فلاح وبقاء ہے
طاہر القادری کے جائز مطالبات ماننے میں تاخیر کرکے فضاء مزید خراب نہ کی جائے
کہیں ایسانہ ہو کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کا یہ لانگ مارچ سانحہ کوئٹہ کی طرح ملک گیراحتجاج کی شکل اختیارکرلے
لندن ۔۔۔13 جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف نے کوئٹہ سانحہ کے شہدا ء کے سوگواران کے اس مطالبے کو کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت کوبرطرف کیا جائے اور صوبہ میں گورنرراج نافذ کیاجائے، کوتسلیم کرنے کی یقین دہانی کرا کے دانشمندی کاثبوت دیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کاش حکومت شہداء کے سوگوارلواحقین کے مطالبات پہلے ہی منظورکرلیتی توانتہائی سخت سردی اوربارش میں غمزدہ سوگواران کوجس میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، میتوں کولیکر 50گھنٹوں سے زائدہوئے ان کی تدفین کئے بغیراحتجاجاً سڑکوں پرنہ بیٹھناپڑتا اورغمزدہ خاندانوں کے دکھوں میں مزید اضافہ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ کے شہدا ء کے مطالبات کی منظوری میں تاخیر کی وجہ سے یہ مطالبات آج ملک کے چپے چپے میں عوام کے احتجاج کی شکل اختیارکرچکے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے وفاقی حکومت سے خاص طورپر وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سے مطالبہ کیا کہ سانحہ کوئٹہ کے لواحقین کی طرح تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے تمام جائزمطالبات کو بھی فی الفورتسلیم کیاجائے ،لانگ مارچ میں کسی قسم کی رکاوٹیں پیدانہ کی جائیں اورطاہرالقادری کے جائز مطالبات تسلیم کرنے میں رکاوٹیں یاتاخیری حربے استعمال نہ کئے جائیں اسی میں ملک اور جمہوریت کی فلاح وبقاء ہے ۔ انہوں نے وزیراعظم کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ کے المناک سانحہ سے پیداہونے والی صورتحال سے نمٹنے میں تاخیرکی طرح علامہ طاہر القادری کے جائز مطالبات ماننے میں تاخیر کرکے فضاء مزید خراب نہ کی جائے ، کہیں ایسانہ ہو کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کا یہ لانگ مارچ سانحہ کوئٹہ کی طرح ملک گیراحتجاج کی شکل اختیارکرلے۔
 
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کوئٹہ بم دھماکوں میں زخمی ہونیوالے افراد کی کراچی منتقلی پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، خدمت خلق فاؤنڈیشن اورمیڈیکل ایڈ کمیٹی اور دیگر ذمہ داران کو زخمیوں کا خصوصی خیال رکھنے اور امداد کی فراہمی کیلئے ہدایت کردی
غم اور دکھ کی گھڑی میں زخمیوں اور ان کے اہل خانہ سے بھر پور عملی تعاون کرتے ہوئے ان کا ساتھ دیا جائے ، الطاف حسین 
لندن۔۔۔13جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نےایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ،خدمت خلق فاؤنڈیشن اور ایم کیوایم میڈیکل ایڈکمیٹی کے ذمہ داران کو ہدایت کی وہ کوئٹہ بم دھماکوں میں زخمی افراد کی کراچی منتقلی پر ان کا خصوصی خیال رکھیں اور علاج و معالجہ سمیت زخمیوں اور اہل خانہ کی ہرممکن مدد کریں ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ بحیثیت مسلمان ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم کوئٹہ بم دھماکے کے زخمیوں کے علاج و معالجہ پر خصوصی توجہ دیں اور غم اور دکھ کی گھڑی میں زخمیوں اور ان کے اہل خانہ سے بھر پور عملی تعاون کرتے ہوئے ان کا ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اس دکھ کی گھڑی میں سانحہ کوئٹہ کے متاثرین کے ساتھ ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ رب العزب زخمیوں کو جلد
 ومکمل صحت یابی عطا فرمائے اور اس سانحہ میں شہید افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ۔
 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی ، محمدانور اورافتخاررندھاواکی سانحہ کوئٹہ کے خلاف لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت
وزیراعلیٰ بلوچستان ،صوبائی حکومت اوراسمبلی کوبرطرف کیاجائے اور کوئٹہ کوفوج کے حوالے کیاجائے۔مصطفےٰ عزیزآبادی
بلوچستان کی مخلوط حکومت میں شامل پیپلزپارٹی ، جے یوآئی اورمسلم لیگ ن اورمسلم لیگ ق کے وزرء اورارکان اسمبلی نے اتنے بڑے سانحہ پر جس بے حسی کامظاہرہ کیاہے وہ انتہائی شرمناک ہے ۔مصطفےٰ عزیزآبادی
جب تک بلوچستان کی حکومت کوبرطرف نہیں کیاجائے گا،عوام کے جذبات ٹھنڈے نہیں ہوں گے۔محمدانور
ایم کیوایم نے جس طرح اہل تشیع کمیونٹی سے یکجہتی کااظہارکیاہے اس سے اہل تشیع کمیونٹی کوبہت حوصلہ ملاہے۔ مشرف حسینی 
لندن ۔۔۔ 13 جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی ، محمدانور اورافتخاررندھاوانے سانحہ کوئٹہ کے خلاف آج لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے مختلف شیعہ تنظیموں کی جانب سے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اورسانحہ کوئٹہ پر مظاہرین سے اظہاریکجہتی کیا۔مظاہرین میں بڑی تعدادمیں نوجوان، بزرگ ، خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں مختلف بینرزاورپلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر کوئٹہ ،بلوچستان ہزارہ کمیونٹی اورملک کے مختلف شہروں میں شیعہ حضرات کے وحشیانہ قتل عام کے خلاف مطالبات درج تھے۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ عوام کی جان ومال کاتحفظ کرناحکومت کی بنیاد ی ذمہ داری ہے لیکن بلوچستان کی حکومت شہریوں کی جان ومال کاتحفظ کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوگئی ہے ،بلوچستان میں شیعہ ہونے کی بنیادپر ہزارہ کمیونٹی کے لوگوں کی نسل کشی کی جارہی ہے مگر کوئی انہیں تحفظ فراہم کرنے والانہیں۔ قائد تحریک الطاف حسین وہ واحدرہنماہیں جنہوں نے اس ظلم کے خلاف ہمیشہ آوازاٹھائی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان اورصوبائی حکومت نے سانحہ کوئٹہ پر انتہائی بے حسی کامظاہرہ کیاہے ،تین روزسے علمدارروڈپر سانحہ کوئٹہ کے شہیدوں کی میتیں رکھی ہیں ،لواحقین سراپا احتجاج ہیں مگران کی دادرسی کیلئے کوئی نہیںآیا۔مصطفےٰ عزیزآبادی نے مطالبہ کیاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان اورصوبائی حکومت اوراسمبلی کوبرطرف کیاجائے اور کوئٹہ کوفوج کے حوالے کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی مخلوط حکومت میں شامل پیپلزپارٹی ، جے یوآئی اورمسلم لیگ ن اورمسلم لیگ ق کے وزرء اورارکان اسمبلی نے اتنے بڑے سانحہ پر جس بے حسی کامظاہرہ کیاہے وہ انتہائی شرمناک ہے ۔رابطہ کمیٹی کے رکن محمدانورنے اپنے خطاب میں کہاکہ ایم کیوایم سانحہ کوئٹہ کے متاثرین کے ساتھ ہے ، قائدتحریک الطا ف حسین کی اپیل پرآج ایم کیوایم نے پورے ملک میں یوم سوگ منایا،کاروبار بندرہا ہے، قائدتحریک الطاف حسین نے سانحہ کوئٹہ پر وزیراعظم سے رابطہ کرکے صوبائی حکومت کی بے حسی پرشدید احتجاج کیا۔انہوں نے کہاکہ جب تک بلوچستان کی حکومت کو برطرف نہیں کیاجائے گا،عوام کے جذبات ٹھنڈے نہیں ہوں گے۔اس موقع پرشیعہ رہنما مشرف حسینی نے خطاب میں کہاکہ بلوچستان میں معصوم شیعوں کے قتل عام پر بے حسی کامظاہرہ کرنے والی صوبائی حکومت ہی اس قتل عام کی ذمہ دارہے، اہل تشیع عوام اس ظلم پر خاموش نہیں رہیں گے اورجب تک ظالم اوربے حس صوبائی حکومت کو برطرف نہیں کیاجائے ہمارااحتجاج جاری رہے گا۔ مشرف حسینی نے مظاہرین سے اظہاریکجہتی کیلئے آنے پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کاشکریہ اداکیااورکہاکہ ایم کیو ایم نے اس معاملے پر جس طرح اہل تشیع کمیونٹی سے یکجہتی کااظہارکیاہے اس سے اہل تشیع کمیونٹی کوبہت حوصلہ ملاہے۔
 
سانحہ کوئٹہ اور سوات میں شہید ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے اتوار کو ملک بھر میں ایم کیوایم کے زیراہتمام پرامن یوم سوگ منایا گیا 
یوم سوگ کے سلسلے میں ملک بھر میں قرآن و فاتحہ خوانی کے اجتماعات کا انعقاد ، سیاہ پرچم لہرائے گئے ،ٹرانسپورٹ اور کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں اورہزاروں شرکاء نے قرآن خوانی کے اجتماعات میں بازوں پر سیاہ پٹیا ں باندھ کر شرکت کی 
کراچی ۔۔۔13، جنوری 2013ء 
سانحہ کوئٹہ اور سوات میں شہید ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے اتوار کے روز ملک بھر میں پرامن یوم سوگ منایا گیا اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے کراچی سمیت ملک بھرمیں قائم ایم کیوایم کے دفاتر پرقرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے ۔ سوگ کے سلسلے میں ملک بھر میں ایم کیوایم کے دفاتر اور کاروباری مراکز پر سیاہ پرچم لہرائے گئے، عوام نے ٹرانسپورٹ اور کاروباری سرگرمیاں رضاکارانہ طور پر بند رکھیں جبکہ قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات میں شریک ہزاروں شرکاء نے بھی اپنے بازوؤں پرسیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی ۔ یوم سوگ کا مرکزی اجتماع کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروسے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوا جس میں سانحہ کوئٹہ اور سوات میں شہید ہونیوالے افراد کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اجتماع میں شریک ہزاروں شرکاء اجتماعی فاتحہ خوانی سے قبل سپارے اور قرآنی آیات کا ورد کرتے رہے جبکہ اجتماع میں سوگ کی فضا قائم رہی ۔ قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز ڈاکٹر فاروق ستار ، انیس احمد قائم خانی ، ڈاکٹر نصرت ، اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین سینیٹ ، قومی وصوبائی اسبملی کے اراکین ، ایم کیوایم کے مختلف ونگز و شعبہ جات کے ذمہ داران ، سیکٹر و یونٹوں کمیٹیوں کے اراکین ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ بعدازاں حق پرست صوبائی وزیر عبدا لحسیب نے خشوع و خضوع کے ساتھ سانحہ کوئٹہ اور سوات کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا کے بعد خوش الحانی سے فاتحہ خوانی کرائی جس میں سانحہ کوئٹہ اور سوات میں نجی ٹی وی کے کیمرہ مین ، رپورٹر، سیکورٹی اہلکاروں سمیت شہید افراد کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے ، امن و امان کے قیام ، ملک کی ترقی و خوشحالی کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر، صحت و تندرستی کیلئے خصوصی دعا کی گئیں۔ دریں اثناء لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آاباد میں سانحہ کوئٹہ اور سوات میں شہید ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایک عرصہ سے کوئٹہ علمدار روڈ اور اس کے اطراف میں رہنے والی ہزارہ برادری جو یہاں سالہا سال سے مقیم ہے انہیں مسلسل دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، گزشتہ دنوں بم دھماکوں میں کوئٹہ میں سو سے زائد افراد شہید ہوئے جبکہ یہ واقعات تسلسل کے ساتھ ہورہے ہیں اور ان کا کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا ہے ، کوئٹہ میں یہ واقعات دہشت گردی ، وحشت ، بربریت اور یزیدیت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ، مظلوم لوگوں پر بار بار مظالم ڈھائے جارہے ہیں ، نفرت اور دہشت گردی کا نشانہ بنایاجارہا ہے لیکن تاحال قانون کی عملداری کا دور دور تک پتا نہیں ہے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور کابینہ نے میتوں سمیت سردی اور بارش میں بیٹھے متاثرین کے سات جو رویہ اختیار کیا ہے یہ ایسی بے حسی اور لاتعلقی ہے جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئٹہ کو دہشت گردوں کے حوالے کردیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کوئٹہ مٹھی بھر دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہے اور بلوچستان اور کوئٹہ میں ایسا کو ئی نظام وضع نہیں کیا جارہا ہے جس سے لوگوں کا اعتماد بحال ہو ۔ انہوں نے کہاکہ بم دھماکوں میں شہید ہونے کے حادثہ کے بعد اس سے بڑا حادثہ یہ ہوا کہ سوگوار لواحقین میتوں سمیت کئی گھنٹوں سے انصاف کیلئے بیٹھے ہوئے ہیں لیکن حکمراں طبقہ اور متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے اس پر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ یہ بہت بڑا انسانی مسئلہ ہے ، ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنا چاہئے ، بلوچستان کی نام نہاد حکومت حق حکمرانی کھوچکی ہے ، صدر اور وزیراعظم کو بلوچستان کوئٹہ کے معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہئے اور اس کا حل نکال کر متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنا ہوگا ۔
 
شمالی وزیرستان میرانشاہ ازمک روڈ سیکورٹی فورسزکی گاڑی پرریموٹ کنٹرول بم دھماکہ بزدلانہ عمل ہے، الطاف حسین 
دھماکہ میں جاں بحق اہلکاروں کی شہادت پراظہارافسوس،سوگوارلواحقین سے اظہار ہمدردی ودلی تعزیت 
دھماکہ میں ملوث سفاک دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے،صدروزیراعظم سے مطالبہ 
لندن۔۔۔13جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے شمالی وزیرستان میرانشاہ ازمک روڈپر سیکورٹی فورسزکی گاڑی پرریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس کے نتیجے میں متعدداہلکاروں کے شہیدوزخمی ہونے پردلی افسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ جوسفاک دہشت گرد اپنے مذموم مقصدکی تکمیل کیلئے ملک کوکمزورکرنے کیلئے تسلسل کے ساتھ سکیورٹی فورسز اورقانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت معصوم وبے گناہ شہریوں کو دہشت گردی اوربم دھماکوں کانشانہ بنارہے ہیں وہ ملک وقوم کے دشمن ہیں اورپوری انسانیت کے قاتل ہیں۔انہوں نے کہاکہ بم دھماکوں میں دہشت گردی کے واقعات میں ہزاروں اہلکارمعصوم شہری جاں بحق وشدیدزخمی ہوچکے ہیں جس پرمیرادل خون کے آنسورورہا ہے،گزشتہ دنوں بھی درندہ صفت دہشت گردوں نے کوئٹہ میں بم دھماکے کرکے درجنوں معصوم شہریوں کوموت کے گھات اتاردیاتاہم سوگواران کی جانب سے میتو ں کے ساتھ تین دن اورتین راتوں سے مسلسل احتجاج کے باوجودنہ توآج تک کوئی ایک دہشت گردگرفتارہواورنہ ہی حکومت وانتظامیہ کے کانوں پرکوئی جوں رینگی ۔انہوں نے میرانشاہ ازمک روڈپرسکیورٹی فورسزپرریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اوراسے انتہائی بزدلانہ عمل قراردیتے ہوئے شہید اہلکاروں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ دھماکہ میں شہید اہلکاروں کوجنت الفردوس میں جگہ عطاکرے ،سوگواران کو صبر جمیل عطافرمائے اور زخمیوں کی جلدو مکمل صحتیابی عطا کرے ۔جناب الطاف حسین نے صدرآصف علی زرداری ،وزیراعظم راجہ پرویزاشرف،وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک سے مطالبہ کیاکہ شمالی وزیرستان میرانشاہ ازمک روڈسکیورٹی فورسزکی گاڑی پرریموٹ کنٹرول بمدھماکے کانوٹس لیاجائے او راس کے ذمہ دارعناصراور ان کے سرپرستوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔
 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین اسمبلی ، زونل ، سیکٹر ، یونٹس اورڈسٹر کمیٹیوں کے ذمہ داران کی کوئٹہ علمدار چوک پر میتوں سمیت کئی گھنٹوں سے بیٹھے سوگوار لواحقین کے جائز مطالبات کی منظوری کیلئے کراچی سمیت ملک بھر میں دیئے گئے دھرنوں میں شرکت 
ڈاکٹر فاروق ستار نے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ نمائش چورنگی کراچی میں دیئے گئے دھرنے میں شرکت کی 
علمائے کرام سے ملاقات ، بلوچستان حکومت مجرمانہ غفلت کی مرکتب ہوئی جس کے باعث انسانی تاریخ کا یہ المناک واقعہ جاری ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار کی علمائے کرام سے گفتگو
کراچی ۔۔۔13، جنوری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، زونل ، سیکٹرز ، یونٹس اور ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران نے مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام کوئٹہ علمدار روڈ پر بم دھماکوں میں شہید افراد کی میتوں سمیت کئی گھنٹوں سے دھرنا دیئے بیٹھے سوگوار لواحقین سے اظہار یکجہتی اور ان کے مطالبات تسلیم کرنے کے حق میں کراچی سمیت ملک بھر میں دیئے گئے احتجاجی دھرنوں میں شرکت کی اور دھرنوں میں شریک پرامن احتجاجی مظاہرین کے شرکاء سے مکمل یکجہتی اور ان کے جائز مطالبات کی فی الفور منظوری کے مطالبات کئے ۔تفصیلات کے مطابق نمائش چورنگی کراچی پر اس سلسلے میں دیئے گئے مجلس وحدت المسلمین کے احتجاجی دھرنے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، رابطہ کمیٹی کے اراکین واسع جلیل ، وسیم آفتاب ، سیف یار خان ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، ایم کیوایما نائنزایریا سیکٹر کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی ۔ دھرنے میں علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فارو ق ستار نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد میتوں سمیت کوئٹہ علمدار روڈ پر جاری دھرنے نے ثابت کردیا ہے کہ بلوچستان کی حکومت مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہوئی ہے جس کے باعث انسانی تاریخ کا یہ المناک واقعہ رونما ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کوئٹہ میں دھرنے کے شرکاء کیلئے انتہائی فکر مند ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں کوئٹہ میں دیئے گئے دھرنے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم کیوایم نے دیئے گئے دھرنوں میں نہ صرف شرکت کی ہے بلکہ انسانی تاریخ کے سانحہ کی ہر سطح پر کھل کر مذمت کی ہے ۔ کراچی کی طرح حیدرآباد ، میر پور خاص ، سکھر ، نواب شاہ ، سانگھڑ ، ٹنڈو الہ یار ، جام شورو ، عمر کوٹ ، ٹھٹھہ ، بدین ، گھوٹکی ، خیر پور ، نوشہرو فیروز ، دادو ، لاڑکانہ ، قمبر شہداد کوٹ ، شکار پور ، کشمور ، جیکب آباد ، صوبہ پنجاب میں راولپنڈی ، ملتان ، فیصل آباد ، لاہور ، گوجرانوالہ سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مجلس وحدت المسلمین اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام کوئٹہ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے دیئے گئے دھرنوں میں حق پرست اراکین اسمبلی ، زونل انچارجز ، کمیٹیوں کے ارکان ، ڈسٹر کٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اوردھرنوں کے شرکاء سے سانحہ کوئٹہ پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے ان سے مکمل یکجہتی کااظہار کیا ۔ اس موقع پر زونل انچارجز اور ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران نے مختلف علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ علمدار چوک پر میتوں سمیت کئی گھنٹوں سے بیٹھے سوگوار لواحقین کے جائز مطالبات فی الفور تسلیم کئے جائیں اور انسانیت کی کھلی توہین اور بے قدری کے عمل کے ذمہ دار عناصر کے خلاف فی الفور سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
 
ماہ ربیع الاوّل میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اورامن وامان کے قیام کیلئے ایم کیوایم نے مختلف علمائے کرام سے ملاقاتوں کا آغاز کردیا 
رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب کی ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ نظام مصطفےٰ گروپ کے سربراہ حاجی حنیف طیب سے اوردعوت اسلامی کی مجلس شوریٰ کے رہنماء یعقوب عطاری ،عمران اوریحییٰ عطاری سے ملاقات
متحدہ قومی موومنٹ اتحادبین المسلمین پریقین رکھتی ہے ،وسیم آفتاب
ایم کیوایم فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ ،امن وامان اوراتحادبین المسلمین کے قیام کیلئے تمام مذاہب وفقہوں کوساتھ لیکرچل رہی ہے، حاجی حنیف طیب ، یعقوب عطاری 
کراچی:۔۔۔13، جنوری 2013ء
ماہ ربیع الاوّل میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ، امن وامان کے قیام اوراتحادبین المسلمین کے فروغ کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب کے ہمراہ ایم کیوایم کے وفدنے نظام مصطفےٰ گروپ کے سربراہ حاجی حنیف طیب سے اوردعوت اسلامی کی مجلس شوریٰ کے رہنماء یعقوب عطاری ،عمران اوریحییٰ عطاری سے ملاقات کی اور انہیں قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے ماہ ربیع الا وّل کی مبارکباددیتے ہوئے خصوصی پیغام پہنچایا۔ایم کیوایم کے وفدمیں متحدہ علماء کمیٹی کے انچارج جاویداحمدو اراکین شامل تھے۔ملاقات میں وسیم آفتاب نے علمائے کرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم اتحادبین المسلمین پریقین رکھتی ہے اورشروع دن سے مذہبی منافرت وفرقہ وارایت کے خاتمے اورقیام امن کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہرسال کی طرح اس سال بھی ربیع الاوّل جوش وجذبے سے منایاجائیگااورگلی گلی محلہ محلہ جشن میلادالنبیؐکی محافل سجائی جائینگی۔ملاقات میں حاجی حنیف طیب،یعقوب عطاری ،عمران عطاری اوریحییٰ عطاری نے ایم کیوایم کے وفدکاخیرمقدم کیااوراپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کایقین دلایا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم واحدجماعت ہے جوفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ ،امن وامان اوراتحادبین المسلمین کے قیام کیلئے کام کررہی ہے اوربلاتفریق تمام مذاہب وفقہوں کوساتھ لیکرچل رہی ہے۔علمائے کرام نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کی کہ وہ ربیع الاول کا احترام برقرار رکھیں اور ایسی باتوں اور گفتگو سے پرہیز کریں جو کسی مسلک اور فقہہ کی دل آزاری کا باعث بنے ۔ 
 
حق پرست صوبائی وزیر ڈاکٹر صغیر احمد کامقامی اسپتال جا کر کوئٹہ بم دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت
قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے خیریت دریافت
زخمیوں کی علاج و معالجہ میں کسی بھی قسم کی غفلت نہیں برتی جائے،ڈاکٹرصغیر احمد
کراچی۔۔۔13جنوری 2013ء
حق پرست صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرصغیر احمد نے مقامی اسپتال جا کر کوئٹہ بم دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے خیریت دریافت اور ان کی مکمل صحت یابی دعاکی۔ ڈاکٹر صغیر احمدنے دھماکوں میں زخمی ہونے والے افرادسے گفتگو کر تے ہوئے انہیں ایم کیوایم اور محکمہ صحت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اوراپنے عملے کو ہدایت کی زخمیوں کی علاج و معالجہ میں کسی بھی قسم کی غفلت نہیں برتی جائے۔
 
بلوچستان اور سوا ت میں بم دھماکوں اور دہشت گردی کے واقعات کھلی بربریت ہیں، کاظم رضا
سوات میں بم دھماکوں اور دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اور مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور بے گناہ افراد کے قتل عام کا سلسلہ بند کرایا جائے
ہزا رہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے بے گنا ہ افراد کی شہادت اور زخمی ہونے پر افسو س اور شہیدوں کے سوگوار لواحقین سے یکجہتی کا اظہار
ایم کیوایم لیبر ڈویژن سینٹرل کو آر ڈینشن کمیٹی کے انچارج کی خورشید بیگم سیکر یٹر یٹ عزیز آبا د میں اجلاس کے شرکا ء سے گفتگو 
کراچی ۔۔۔13،جنو ری،2013 ء
ایم کیوایم لیبر ڈویژن سینٹرل کو آر ڈینشن کمیٹی کا اجلا س خورشید بیگم سیکر یٹریٹ عزیز آبا د میں منعقد ہوا ۔جس میں بلوچستان اور سوات میں بم دھماکوں اور دہشت گردی کے نتیجے میں ہزا رہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے بے گنا ہ افراد کی شہادت اور زخمی ہونے پر افسو س اور شہیدوں کے سوگوار لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔ اس موقع پر اجلاس کے شرکا ء سے گفتگو کرتے ہوئے لیبرڈویژن سینٹرل کو آرڈینشن کمیٹی کے انچار ج کاظم رضا نے کہاکہ بلوچستان اور سوا ت میں بم دھماکوں اور دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے کھلی بربریت قرار دیا ۔ انہوں نے کہاکہ ضرورت اس چیز کی ہے کہ بلوچستان اور سوات میں بم دھماکوں اور دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اور مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور بے گناہ افراد کے قتل عام کا سلسلہ بند کرایا جائے ۔ لیبرڈویژن سینٹرل کو آرڈینشن کمیٹی کے انچار ج و اراکین نے صد رِ پا کستا ن آصف زرداری ،وزیر اعظم پاکستا ن راجہ پرویز اشرف ، چیف جسٹس آف پا کستا ن افتخا ر محمدچوہدری، وفاقی وزیرداخلہ رحمن سے مطالبہ کیاکہ کوئٹہ اور سوات میں بم دھماکوں اور ہشت گردی کے واقعات کو فوری بند کرانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کریں اور اس میں ملوث دہشت گردوں کوسخت گرفتار رکرکے سخت سزادی جائے ۔ اجلاس میں کوئٹہ اور سوات کے شہدا ء کی مغفرت سوگواران کیلئے صبر جمیل سمیت زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے دعا بھی کی گئی ۔
 
******

4/27/2024 5:44:26 PM