Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے فون پر گفتگوکی، 14جنوری کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر ان کاشکریہ اداکیا


 Posted on: 1/11/2013
وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے فون پر گفتگوکی، 14جنوری کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر ان کاشکریہ اداکیا
آپ نے ملک وقوم کے مفادمیں فیصلہ کیاہے جس پر میں آ پ اورایم کیوایم کی پوری قیادت کاشکریہ اداکرتاہوں ۔ وزیراعظم 
پاکستان کودہشت گردی کاچیلنج درپیش ہے،ایسی صورتحال میں ملک لانگ مارچ جیسے کسی اقدام کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔وزیراعظم
جمہوری حکومت اپنے پانچ سال مکمل کررہی ہے جس کاکریڈٹ صدرآصف زرداری اورآپ کوجاتاہے ، وزیراعظم 
اس وقت پاکستان دہشت گردی کے جس نرغے میں ہے ہمیں اس کاپوری طرح احساس ہے۔ الطاف حسین
سرحدوں پر بھارتی فوج کے حملے، کوئٹہ اورسوات میں دہشت گردی کے بڑے واقعات کے بعد ایم کیوایم کی قیادت اسی نتیجے پرپہنچی کہ ایسے ہراس عمل سے گریزکیاجائے کہ جس سے ملک دشمن دہشت گردکوئی فائدہ اٹھاسکیں۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔11،جنوری 2013ء
وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین سے فون پر گفتگوکی اورانہیں 14جنوری کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر ان کاشکریہ اداکیا۔ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ نے ملک وقوم کے مفادمیں فیصلہ کیاہے جس پر میں آ پ اورایم کیوایم کی پوری قیادت کاشکریہ اداکرتاہوں اورخراج تحسین پیش کرتاہوں۔ وزیراعظم نے کہاکہ اس وقت پاکستان کو طرح طرح کے چیلنجز درپیش ہیں جن میں سب سے بڑاچیلنج دہشت گردی ہے اورایسی صورتحال میں ملک لانگ مارچ جیسے کسی اقدام کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔ وزیراعظم نے جناب الطاف حسین سے کہاکہ آپ نے ایسے حالات میں سیاسی بصیرت اوردانشمندی کامظاہرہ کرتے ہوئے بڑے لیڈروں والافیصلہ کیا ہے جسے سب ہی نے سراہاہے اوراس فیصلہ پر پوری پیپلزپارٹی،حکومت اورمیں ذاتی طورپرآپ کا شکریہ اداکرتاہوں۔ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ پہلی مرتبہ ایک جمہوری حکومت اپنے پانچ سال مکمل کررہی ہے جس کاکریڈٹ صدرآصف زرداری اورآپ کوجاتاہے ،آپ نے سیاست میں ایک نئی طرح ڈال دی ہے اورانشاء اللہ جمہوریت کے فروغ کیلئے دونوں جماعتوں کاباہمی تعاون اورتعلق قائم رہے گا۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس وقت پاکستان دہشت گردی کے جس نرغے میں ہے ہمیں اس کاپوری طرح احساس ہے اورگزشتہ روزسرحدوں پر بھارتی فوج کے حملے، کوئٹہ اورسوات میں ہونے والے دہشت گردی کے بڑے واقعات میں سوسے زائد معصوم وبے گناہ افرادکی شہادت کے بڑے سانحات کی روشنی میں ایم کیو ایم کی قیادت اسی نتیجے پرپہنچی کہ ایسے ہراس عمل سے گریزکیاجائے کہ جس سے ملک دشمن دہشت گردکوئی فائدہ اٹھاسکیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کودہشت گردی سے نجات دلائے اورملک میں جمہوریت کاپہیہ چلتارہے۔
 
کوئٹہ میں علمدار و باچا خان چوک اور سوات میں تبلیغی جماعت کے مرکز میں دھماکوں اور کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 125سے زائد افراد کی شہادت اور زخمی ہونے پر ایم کیوایم کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم سوگ منایا گیا 
یوم سوگ کے سلسلے میں ایم کیوایم کے ملک بھر میں قائم دفاتر پر شہداء کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات کا انعقاد 
مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ ہوا جس رابطہ کمیٹی ، حق پرست سینیٹرز ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور کارکنان نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی
کراچی ۔۔۔11، جنوری 2012ء 
گزشتہ روزکوئٹہ میں علمدار و باچا خان چوک پر بم دھماکوں ، سوات میں تبلیغی جماعت کے مرکز میں دھماکے اور کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 125سے زائدشہریوں ، پولیس ، ایف سی اہلکاروں ، صحافیوں کی شہادت پر متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ملک بھر میں جمعہ کے روز یوم سوگ منایا گیا اورکراچی سمیت ملک بھر میں ایم کیوایم کے زونل ، سیکٹرز اور ڈسٹرکٹ دفاتر پر شہید افراد کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے جبکہ یوم سوگ کے سلسلے میں ایم کیوایم کی تمام تنظیمی و سیاسی سرگرمیاں بھی معطل رہیں ۔ یوم سوگ کے سلسلے میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز انیس احمد قائم خانی ، ڈاکٹر نصرت ،رابطہ کمیٹی کے اراکین ،حق پرست اراکین سینیٹ ، قومی وصوبائی اسمبلی کے ارکان ، ایم کیوایم کے مختلف ونگز و شعبہ جات کے ذمہ داران ، سیکٹرکمیٹیوں کے ارکان ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدرد وں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ بعد ازاں اجتماعی دعا کرائی گئی جس میں کوئٹہ میں علمدار و باچا خان چوک ، سوات میں تبلیغی جماعت کے مرکز میں دھماکوں اور کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں شہید ہونے والے 125سے زائد افراد کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، ملک سے دہشت گردی ، انتہاء پسندی ، فرقہ واریت کے خاتمے ، امن و امان کے قیام کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ کراچی کی طرح اندرون سندھ میں ایم کیوایم حیدرآباد ، میر پور خاص ، سکھر ، نوابشاہ ، سانگھڑ ، ٹنڈو الہیار ، گھوٹکی ، جامشورو ، عمر کوٹ ، نوشہرو فیروز ، بدین ، لاڑکانہ ، خیر پور ، شکار پور ، دادو، قمبر شہداد کوٹ ، کشمور ، جیکب آباد زون ، صوبہ پنجاب لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، ملتان ،گجرانوالہ زون ، صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ ، نصیر آباد زون ، صوبہ خیبر پختونخواہ میں پشاور ، ایبٹ آباد زونل دفاتر کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی ایم کیوایم کے دفاتر پر شہداء کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے ۔ 
سیاسی رہنماؤں،مبصرین،اینکرپرسنز ،دانشوروں اورتمام اہل قلم حضرات سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن طارق جاوید کی درخواست۔
قائدتحریک الطاف حسین کے خطاب کے مکمل متن کوپہلے پڑھ لیں اسکے بعدا پنے قیمتی تبصروں سے قوم کوآگاہ کریں۔طارق جاوید
اگرسیاق وسباق کے بغیرنکات کوپیش کیاجائے گاتواس کے معنی اورمطلب غلط ہوجائیں گے۔طارق جاوید
لندن ۔۔۔ 11 جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن طارق جاویدنے سیاسی رہنماؤں،مبصرین،اینکرسنز ،دانشوروں اورتمام اہل قلم حضرات سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی مصروفیت سے وقت نکال کربانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے حوالے سے گزشتہ روزقائدتحریک الطاف حسین کے خطاب کے مکمل متن کوپہلے پڑھ لیں اس کے بعدا پنے قیمتی تبصروں سے قوم کوآگاہ کریں۔اپنے ایک بیان میں طارق جاویدنے کہاکہ یہ ایک حساس مسئلہ ہے اوراگراس حوالے سے کوئی بھی نکتہ بیچ میں اٹھاکرسیاق وسباق کے بغیرپیش کیاجائے گاتواس کے معنی اورمطلب نہ صرف غلط ہوجائیں گے بلکہ الٹے ہوجائیں گے اوریہ عمل قوم کواصل حقائق سے گمراہ کرنے کی طرف قدم ہوگا۔انہوں نے تمام لکھاریوں اورتبصرہ نگاروں سے دل کی گہرائی سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ آپ کوپورا پورا حق ہے کہ آپ مخالفت کریں لیکن سچائی کوتوڑ مروڑ کرپیش کرنے سے احتراض کریں ورنہ ہماری موجودہ اورآنے والی نسل نہ صرف سچ سے محروم رہے گی بلکہ گمراہی کے اندھے کنویں میں چلی جائے گی لہٰذامیری گزارش ہے کہ قائدتحریک نے تاریخی حقائق کی روشنی میں جو نکات بیان کئے ہیں انہیں مثبت انداز میں لینا چاہیے اور ان کاحقیقت پسندی سے جائزہ لیکر قوم کو اپنی آراء سے آگاہ کریں۔
 
الطاف حسین نے اپنی تقریر میں قائد اعظم ؒ کے حوالہ سے گم گشتہ تاریخی حقائق بیان کئے ہیں، افتخاراکبررندھاوا
ملک بالخصوص پنجاب کی نئی نسل قائد اعظم ؒ کی سیاسی بصیرت پر خراج عقیدت پیش کرنے پر الطاف حسین کے شکرگزار ہیں
لندن۔۔۔11،جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخاراکبررندھاوا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے گزشتہ روز اپنی تقریر میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے حوالہ سے ثبوت وشواہد کے ساتھ گم گشتہ تاریخی حقائق بیان کئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے قیام پاکستان کی تاریخ پر پڑی گرد کو جھاڑ کر دراصل بانی پاکستان کی سیاسی بصیرت اور دوراندیشی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ، کچھ سیاستداں اور تجزیہ نگار ،قیام پاکستان کی اصل تاریخ کو یکسر تبدیل کرنے یا مسخ کرنے کا عمل کرکے نئی نسل کو گمراہ کررہے ہیں۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے گم گشتہ تاریخی حقائق بیان کرکے نئی نسل پر احسان کیا ہے کیونکہ جو قومیں اپنی تاریخ کو بھول جاتی ہیں تو پھر تاریخ بھی انہیں بھول جاتی ہے اور جناب الطاف حسین ہمیشہ حق وسچ بات کرتے ہیں ان پر تنقید کرنے والوں کے حوالہ سے صرف اتنا کہوں گا کہ’’ انہیں لیلیٰ نظرآتا ہے اور مجنوں نظرآتی ہے‘‘ افتخاراکبر رندھاوا نے کہاکہ پاکستان بالخصوص صوبہ پنجاب کی نئی نسل جناب الطاف حسین کی جانب سے تاریخی حقائق اور ثبوت وشواہد کی روشنی میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی سیاسی بصیرت اور دوراندیشی کو خراج عقیدت پیش کرنے پر شکرگزار ہیں ۔
   
الطاف حسین نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی شان میں گستاخی نہیں بلکہ ان کی سیاسی بصیرت کو سلام تحسین پیش کیا ہے، مصطفی عزیزآبادی، قاسم علی رضا۔
اگر قائداعظم محمد علی جناح ؒ سیاسی بصیرت اوردوراندیشی کا مظاہرہ نہ کرتے توپاکستان معرض وجود میں نہ آتا۔ایم کیوایم نے کوئٹہ میں سینکڑوں افرادکے شہید وزخمی ہونے کے سوگ میں کسی بھی قسم کا لانگ مارچ کرنا مناسب نہیں جانا۔ ایم کیوایم تمام سیاسی تجزیہ نگاروں اور اینکرپرسن کو جناب الطاف حسین کی تقریر اور ثبوت وشواہد کی کاپیاں فراہم کررہی ہے۔تمام سیاسی تجزیہ نگار، اینکرپرسن اور دانشور تقریر کا لفظ بہ لفظ مطالعہ کریں اور فراہم کردیا ثبوت وشواہد کا بغور مشاہدہ کریں۔مطالعہ اور مشاہدے سے انہیں معلوم ہوجائے گا کہ اگر قائداعظم سیاسی بصیرت کا مظاہرہ نہ کرتے توپاکستان معرض وجود میں نہ آتا۔
لندن ۔۔۔11،جنوری2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اورایم کیوایم کے ترجمان مصطفی عزیزآبادی اور قاسم علی رضا نے بعض سیاسی تجزیہ نگاروں کی جانب سے لانگ مارچ میں ایم کیوایم کی عدم شرکت کے فیصلے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تقریرکو بے جاتنقید کا نشانہ بنانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی شان میں گستاخی نہیں کی بلکہ ان کی سیاسی بصیرت ،مسلمانان ہند سے ان کی محبت اورقیام پاکستان کیلئے ان کی جدوجہد کو سلام تحسین پیش کیا ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں کہا کہ سیاسی تجزیہ نگاروں کی جانب سے ایم کیوایم کی پالیسی پر اعتراض کوئی نئی بات نہیں ہے 35برسوں سے ایم کیوایم کی سچ ، حق پرستانہ اورمصدقہ باتوں پرتنقید ہوتی رہی ہے اور ایم کیوایم نے ہر تنقید کا خوش دلی سے خیرمقدم کیا ہے ۔ترجمان نے کہاکہ ذمہ داران کے اجلاس سے قبل بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین نے پوری رابطہ کمیٹی کا اجلاس کرکے ان کے سامنے کوئٹہ کے باچاخان چوک پر خود کش حملے اور سوات میں بم دھماکے کے نتیجے میں 20افراد کی شہادت اورمتعدد افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی تھی جس پراجتماعی رائے طلب کی گئی کہ ان حالات میں ذمہ داران کے اجلاس سے جناب الطاف حسین خطاب کریں یا نہیں ۔ تمام ارکان کی اجتماعی رائے یہ بنی کہچونکہ خطاب کا اعلان ہوکا ہے اور تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں لہٰذا خطاب ضرورکیا جائے تاہم خطاب کے بعد کوئٹہ کے علاقے علمدار چوک پربم دھماکے میں سینکڑوں افراد کے شہید وزخمی ہونے کے المناک واقعات ہوئے جس پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان سرجوڑ کر بیٹھے اوررات بھر جاگ کر اجلاس کئے جس میں فیصلہ کیا گیا شہریوں کی اتنی بڑی تعداد میں شہادتوں کے سوگ کے بعد فوری طور پر کسی بھی قسم کے لانگ مارچ کرنامناسب نہیں ہے۔مصطفی عزیزآبادی اور قاسم علی رضا نے کہاکہ شہادت ایم کیوایم کی میراث ہے، ایم کیوایم آگ اور خون کے متعدد دریا عبور کرتی رہی ہے اور حق پرستی کی جدوجہد میں ایم کیوایم 16ہزار سے زائد کارکنان وہمدردوں نے جام شہادت نوش کیا ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ ایم کیوایم غریبوں کی فلاح وبہبود کا منشور رکھنے والی جماعت ہے جو تنقید سے نہیں گھبراتی تاہم جناب الطاف حسین کی تقریر کے دوران ٹیلی فون پر بہت سی جگہ پر آواز کے خلل سے غلط فہمی کا اندیشہ ہوسکتا ہے اورکوئی بات سننے میں غلطی ہوسکتی ہے جسے دور کرنے کیلئے قائد تحریک کی ہدایت پر ایم کیوایم تمام سیاسی تجزیہ نگاروں اور اینکرپرسن کو ان کی تقریر اور ثبوت وشواہد کی کاپیاں فراہم کررہی ہے ۔ترجمان نے کہاکہ ہماری درخواست ہے کہ تمام سیاسی تجزیہ نگار، اینکرپرسن اور دانشور جناب الطاف حسین کی تقریر کا لفظ بہ لفظ مطالعہ کریں اور فراہم کردہ ثبوت وشواہد کا بغور مشاہدہ کریں تاکہ انہیں ازخود علم ہوجائے کہ جناب الطا ف حسین نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی شان میں گستاخی نہیں کی بلکہ ان کی سیاسی بصیرت ، مسلمانان ہند سے ان کی محبت اورقیام پاکستان کیلئے جدوجہد کو سلام تحسین پیش کیا ہے۔ اپنی تقریر میں جناب الطاف حسین نے ثابت کیا ہے کہ اگر قائداعظم محمد علی جناح ؒ برطانوی شہنشاہ کا حلف اٹھا کرسیاسی بصیرت اوردوراندیشی کا مظاہرہ نہ کرتے توپاکستان معرض وجود میں نہ آتا۔
 
چوہدری شجاعت حسین کا الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ۔
آپ نے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرکے دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے، چوہدری شجاعت حسین
ملک میں رونما ہونے والے المناک واقعات کی روشنی میں لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، الطاف حسین
لندن ۔۔۔11،جنوری2013ء 
مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کو فون کرکے ملک کے معروضی حالات کے پیش نظر لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کوسراہا۔ جناب الطاف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ ملک انتہائی کٹھن حالات سے دوچار ہے اور ان حالات میں عوام کو سڑکوں پر لانے کے بجائے دانشمندی کا تقاضا ہے کہ تمام معاملات افہام وتفہیم سے ہی حل کئے جائیں۔ آپ نے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرکے دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے اور عوامی سطح پر ایم کیوایم کے دانشمندانہ فیصلے کو سراہا جارہا ہے ۔جناب الطاف حسین نے چوہدری شجاعت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ، عوامی جماعت ہے اور ا س نے ملک میں رونما ہونے والے المناک واقعات کی روشنی میں لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی بات چیت ہوئی۔
 
میاں نوازشریف کے چھوٹے بھائی عباس شریف کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس۔
دکھ کی ا س گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگوارلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، الطاف حسین
لندن۔۔۔11،جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کے چھوٹے بھائی میاں عباس شریف کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف سمیت مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔(آمین
 
حق پرست عوام ڈاکٹر محمد علی شاہ کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کریں، الطاف حسین
ڈاکٹر محمد علی شاہ طب کی دنیا میں نمایاں مقام رکھتے ہیں ور ایسے لوگ خال خال ہی پیدا ہوتے ہیں۔
لندن۔۔۔11،جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حق پرست صوبائی وزیر ڈاکٹر محمدعلی شاہ کی شدید علالت پرگہری تشویش کااظہار کیا ہے اور انکی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹر محمد علی شاہ شدید علالت کے باعث اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔ ڈاکٹر محمد علی شاہ طب کی دنیا میں نمایاں مقام رکھتے ہیں اور ایسے لوگ خال خال ہی پیدا ہوتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں، بہنوں ، بزرگوں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حضور ڈاکٹر محمد علی شاہ کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کریں ۔
 
وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کی ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین سے فون پرگفتگو، 14جنوری کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر شکریہ اداکیا۔
ایم کیوایم ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور ناگفتہ بہ حالات کے باعث لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کاجوفیصلہ کیاہے وہ نہایت مثبت اورملک کے مفادمیں ہے۔اس فیصلہ پر ہم ایم کیوایم کی قیادت کے شکرگزارہیں۔ رحمن ملک
لندن ۔۔۔ 11 جنوری 2013ء
وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کوفون کرکے 14جنوری کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر شکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور ناگفتہ بہ حالات کے باعث لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کاجوفیصلہ کیاہے وہ نہایت مثبت اورملک کے مفادمیں ہے جس پر ہم ایم کیوایم کی قیادت کے شکرگزارہیں۔ واضح رہے کہ رحمن ملک نے رات گئے بھی جناب الطاف حسین سے فون پر گفتگو کرکے ان سے ملک کی سیکوریٹی کی صورتحال کے پیش نظراس مسئلہ پر تفصیلی تبادلہ ء خیال کیاتھا۔
 
کوئٹہ ،سوات اور کراچی میں ہونے والے بم دھماکوں اور دہشت گردی کے واقعات میں100سے زائد معصوم و بے گناہ شہریوں کی شہادت کے سانحات پر ایم کیو ایم کی جانب سے آج ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان یوم سوگ کے سلسلے میں ان واقعات میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کیلئے آج ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیروپر قرآن خوانی کی جائے گی اور تمام تنظیمی و سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی دہشت گردی کے مختلف واقعات میں 100سے زائد معصوم شہریوں ،پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں اور صحافیوں کی شہادت ایک بڑا سانحہ ہےپوری قوم اپنے سیاسی و مذہبی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجائے،رابطہ کمیٹی
 کراچی۔۔۔۔11جنوری2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کوئٹہ اور سوات میں ہونے والے بم دھماکوں میں100سے زائد معصوم و بے گناہ شہریوں کی شہادت کے سانحات پر آج ایک روزہ سو گ منانے کا اعلان کیا ہے۔ سو گ کے سلسلے میں ان واقعات میں شہد ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لئے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو اور ملک بھر میں زونل آفسوں میں قرآن خوان کی جائے گی اور تمام تنظیمی و سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج پاکستان کیلئے قیامت صغریٰ کا دن تھا کہ جب کوئٹہ میں علمدار ااور باچا خان چو ک پر ہونے والے تین دھماکوں میں 90سے زائد معصوم شہری، پولیس اور ایف سی کے اہلکار اور ایک نجی ٹی وی کے تین صحافی شہید ہوئے جبکہ اس سے قبل سوات میں تبلیغی جماعت کے مرکز میں ہونے والے دھماکے میں 20سے زائد شہری شہید ہوئے جبکہ کراچی میں بھی فائرنگ کے واقعہ میں کئی افراد شہید و زخمی ہوئے ، رابطہ کمیٹی نے دہشت گردی کے مختلف واقعت میں100سے زائد معصوم شہری یوں، پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں اور صحافیوں کی شہادت ایک بڑا سانحہ جس پر ہر درمند پاکستانی افسردہ ہے۔ پوری قوم اپنے سیاسی ومذہبی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر دہشت گردی کے خلاف متحد ہو جائے ، رابطہ کمیٹی نے دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا ظہار کیا اور دعا کی ہے اللہ تعالیٰ تما م شہداء کو مغفرت عطافرمائے اور لو احقین کو صبرجمیل عطا کر ے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا کرے۔ ایم کیو ایم کے قائد  جنا ب الطاف حسین نے یوم سوگ منائے جانے کی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔     
 
ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کے کارکن محمد عمر فاروق کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہارِ تعزیت
لندن :۔۔۔11، جنور ی 2013ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 93-Bکے کارکن محمد عمر فاروق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کاا ظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطا ف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آ پ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے لانڈھی سیکٹر یونٹ 93-B کے کارکن محمد عمر فاروق ، کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی بن قاسم سیکٹر یونٹ گلشن حدید فیز ون کے کارکن امجد خان کے والد ظہور احمد، شکار پور زون یونٹ میاں صاحب کے جوائنٹ انچارج تنویر احمد کے والد منور علی راجپوت ،میر پور خاص زون سیکٹر اے یونٹ 1-Cکے کارکن ر فیق خان کے بھائی بشیر خان اور ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی سیکٹر یونٹ 109کے کارکن راشد کمال کے والد کما ل الدین کے انتقال پر دلی تعزیت وہمددری کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کی مغفرت اورسوگواران کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے ۔
 
*****
 

4/27/2024 3:38:06 PM