Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستانی سرحدوں پر بھارتی جارحیت شرمناک عمل ہے ، الطاف حسین


 Posted on: 1/10/2013
پاکستانی سرحدوں پر بھارتی جارحیت شرمناک عمل ہے ، الطاف حسین
پاکستان میں بلدیاتی اداروں کے بغیر جمہوریت فراڈ کے سوا کچھ نہیں ہے
14،جنوری کو اسلام آباد میں عوامی لانگ مارچ میں ہرقیمت پرشرکت کریں گے
ایم کیوایم ، سندھ کی تقسیم نہیں چاہتی لہٰذا اردوبولنے والے سندھیوں کو دیوار سے نہ لگایا جائے
لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اور عہدیداروں کے ہنگامی اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب
لندن۔۔۔10، جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستانی سرحدوں پر بھارتی جارحیت شرمناک عمل ہے ، پاکستان میں بلدیاتی اداروں کے بغیر جمہوریت فراڈ کے سوا کچھ نہیں ہے، حکومت ،اگر گورنرسندھ کو ہٹانا چاہے تو آج ہٹادے ہم حکومت کے اتحادی ہونے کے باوجود 14،جنوری کو اسلام آباد میں عوامی لانگ مارچ میں ہرقیمت پرشرکت کریں گے،ہم سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے لہٰذا اردوبولنے والے سندھیوں کو دیوار سے نہ لگایا جائے ۔یہ بات انہوں نے کراچی کے لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، حق پرست ارکان سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی، تمام شعبہ جات کے ذمہ دران ، سیکٹروں اور یونٹوں کے عہدیداروں کے ہنگامی اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کوئٹہ میں بم اور سوات میں سلینڈر دھماکے میں شہریوں کے شہیدوزخمی ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کی ۔انہوں نے پاکستانی سرحدوں پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی دنوں سے بھارت کی جانب سے سرحدوں کی خلاف ورزی کا شرمناک عمل کیا جارہا ہے ، بھارتی فوجیوں نے بلاجواز اشتعال انگیزکارروائیاں اورفائرنگ کرکے پاکستانی فوجیوں کو شہید وزخمی کردیا ۔ انہوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فوجیوں کو سرحدوں پر شرمناک اور بزدلانہ کارروائیوں سے روکے ۔ انہوں نے پاکستانی وزارت خارجہ سے بھی مطالبہ کیا کہ بھارت کی جانب سے سرحدوں کی خلاف ورزی کے عمل پر ہرفورم پر شدید مذمت کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان دشمن قوتیں، ملک میں داخلی انتشار کافائدہ اٹھاسکتی ہیں لہٰذا پوری قوم کو اپنے آپس کے سیاسی ونظریاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے جو صرف نعروں کی صورت میں نہ ہو بلکہ دکھائی بھی دے تاکہ ہماری پڑوسی اور دوردراز کے ممالک ،پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کا تصور بھی نہ کرسکیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک وقوم کے دفاع کی ذمہ داری صرف مسلح افواج کی ہی نہیں ہے بلکہ پاکستان کے ایک ایک شہری خواہ وہ کسی بھی مذہب، مسلک اور عقیدے سے تعلق رکھتے ہوں، اگر وہ پاکستانی شہری ہیں تو انہیں پاک وطن کی خاطر ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیار رہنا چاہئے ۔
انہوں نے کہاکہ انتخابی اصلاحات اور جمہوریت کے استحکام کیلئے تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ میں چند روز باقی ہیں ، ان جائز مطالبات کی ایم کیوایم نے نہ صرف حمایت کی بلکہ ساتھ دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ انشاء اللہ ایم کیوایم 14، جنوری کو اسلام آباد میں عوامی لانگ مارچ میں ہرقیمت پر شرکت کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ٹی وی ٹاک شوز میں لانگ مارچ میں ایم کیوایم کی شرکت پر اعتراضات کیے جاتے ہیں کہ ایم کیوایم حکومت کی اتحادی ہے اور لانگ مارچ میں شرکت بھی کررہی ہے تو لانگ مارچ میں شرکت کا اعتراض صرف ایم کیوایم پر کیوں کیاجاتا ہے کیا موجودہ حکومت سمیت تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں نے لانگ مارچ نہیں کیے ؟جب کوئی جماعت کسی حکومتی جماعت سے اتحاد کرتی ہے تو اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہوتا کہ وہ حکومت کے ناجائز مطالبے تسلیم کرے ۔حکومت بسااوقات ایسے اقدامات کرتی ہے جو اس کی اتحادی جماعت کو پسند نہیں آتے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ، پاکستان کی واحد جماعت ہے جو واقعتاجمہوریت پسند، میانہ روی اختیارکرنے اور صبروتحمل سے کام لینے والی جماعت ہے ۔ ایم کیوایم ، جمہوریت کی روح کے مطابق ملک میں جمہوریت کا نفاذ چاہتی ہے ۔ بہت سے لوگ یہ اعتراض بھی کرتے ہیں کہ ایم کیوایم جاگیردارانہ نظام کے خلاف ہے لیکن اسمبلیوں میں جاگیرداروں اور وڈیروں کے ساتھ بھی بیٹھی ہے تو ایک راستہ یہ ہے کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھیں اور دوسرا راستہ یہ ہے کہ ہم حکومت کی حلیف جماعت بن کر اپنے پیغام اور نظریہ کو ملک کے گوشے گوشے میں پھیلائیں ۔حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی جماعت جمہوری جماعت کہلانے کی حقدار نہیں ہے ہمیں کسی نہ کسی سے تو اتحاد کرنا ہوگا۔ اسمبلیوں میں جاگیردار اوروڈیرے منتخب ہوکر آئیں توہمیں نہ چاہنے کے باوجود اسی کے ساتھ گزارا کرنا پڑتا ہے لیکن ہم اپنے بنیادی منشور کی روح سے نہ کل پیچھے ہٹے تھے نہ آج ہٹے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اسلام آبادکے لانگ مارچ پر تنقید کرنے والے کہتے ہیں کہ لانگ مارچ سے جمہوریت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ، وقت پر الیکشن ہونے دیا جائے اور جو جماعت کامیا ب ہواسے حکومت بنانے دی جائے لیکن یہ ناقدین یہ بھول جاتے ہیں کہ اس فرسودہ جاگیردارانہ نظام میں جو بھی جماعت کامیاب ہوگی وہ اسی فرسودہ نظام کے تحت ہی کام کرے گی ۔ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے پہلے غریب ومتوسط طبقہ کے تعلیم یافتہ افراد کو سینیٹ ، قومی وصوبائی اسمبلی کے ایوانوں میں بھیجا ۔ انہوں نے قسمیہ کہاکہ جمہوریت کی دعویدار کسی بھی جماعت نے اتنی بڑی تعداد میں غریب ومتوسط طبقہ کے افراد کو اتنی بڑی تعداد میں اسمبلیوں میں نہیں بھیجا۔ جمہوریت کے بلندوبانگ دعوے کرنے والی جماعتیں جمہوریت کی نرسری لوکل باڈیز کے انتخابات کی حمایت نہیں کرتی ، میں جمہوریت کے دعویداروں سے پوچھتا ہوں کہ جمہوریت کی پرائمری ادارے لوکل باڈیز کا خاتمہ کیوں کیا گیا؟انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بلدیاتی اداروں کے بغیر جمہوریت فراڈ کے سوا کچھ نہیں ہے، جہاں لوکل باڈیز نہیں ہوں وہاں سینیٹ ، قومی وصوبائی اسمبلی کے ایوان ملک وقوم کو کوئی فائدہ نہیں پہنچاسکتے ۔یہ انتہائی تلخ حقیقت اور بدقسمتی ہے کہ پاکستا ن میں گلی گلی جمہوریت کے نظام یعنی بلدیاتی نظام کو سول حکومتوں کے دور کے بجائے صرف فوجی حکومتوں میں پہنچایا گیا ۔انہوں نے کہاکہ آج کمشنریٹ نظام کی بات کی جاتی ہے اس لئے کہ کمشنر وہی کرے گا جو اسے وڈیرا حکم دے گا لیکن جب سیلاب آئے یا کوئی اور آفت آجائے تو وہاں سینیٹ ، قومی وصوبائی اسمبلی کا کوئی رکن نہیں جاتا۔ہمارے ہاں لوکل باڈیز نظام اور کونسلر ز ہی نہیں ہیں تو ہم کس منہ سے جمہوریت کی باتیں کرتے ہیں ؟لانگ مارچ میں شرکت کے حوالہ سے کیے جانے والے اعتراضات پر جناب الطا ف حسین نے کہاکہ یہ کس آئین میں لکھا ہے کہ حکومت میں شامل کوئی جماعت اپنے جائز مطالبات پر احتجاج یا لانگ مارچ نہیں کرسکتی ؟ہم نے ماضی میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے جیسے حکومت کے کئی غلط فیصلوں کو صبروتحمل سے تسلیم کیا ہے لہٰذا حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ ہمارے لانگ مارچ میں شرکت کے فیصلے کو بھی برداشت کرے ۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں دھمکایا جاتا ہے کہ اگر لانگ مارچ میں شرکت کی تو گورنرسندھ کو ہٹادیا جائے گا تومیرا جواب ہے کہ کل کے بجائے آج اور ابھی گورنر سندھ کو ہٹادیں، ہم اقتدار کے بھوکے نہیں بلکہ عوام کے حقوق اورانہیں انصاف دلانے کے بھوکے ہیں ۔ پیپلزپارٹی والے کہتے ہیں کہ لوکل باڈی کے نظام سے سندھی قوم پرست ناراض ہوجائیں گے تومیراان سے سوال ہے کیا ہم سندھی نہیں ہیں؟انہیں اردو بولنے والے سندھیوں کی ناراضگی کا خیال کیوں نہیں آتا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم یہ دھونس دھمکی اس لئے برداشت کررہی ہے کہ ہم سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے لیکن حکومت کو چاہئے کہ وہ اردوبولنے والے سندھیوں کو دیوارسے لگانے کا عمل بند کردے ۔اگر اردوبولنے والے سندھی قوم پرست ناراض ہوگئے تو بات صرف لوکل باڈیز تک محدود نہیں رہے گی اوروہ مجبوراً سندھ کی تقسیم کا نعرہ لگانے پر مجبور ہوجائیں گے۔
کوئٹہ علمدار روڈپربم دھماکہ پر الطاف حسین کااظہار افسوس
بم دھماکے میں متعدد شہریوں سمیت نجی چینلزکے کیمرہ مین اور ایس ایس پی سمیت دیگر افراد کے ہلاک وزخمی ہونے پراظہارافسوس
بم دھماکہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزا د ی جائے، الطاف حسین
لندن۔۔۔10، جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کوئٹہ علمدار روڈپربم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے میں نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین عمران شیخ اور ایس ایس پی سمیت دیگر افرا د کے شہید وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ جودہشت گردبم دھماکے اوردہشت گردی کی مذموم کارروائیوں کے ذریعے ملک کونقصان پہنچارہے ہیں اورناحق بے گناہ شہریوں کو خاک وخون میں نہلارہے ہیں وہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے بم دھماکے میں نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین اور ایس ایس پی سمیت شہیدہونیوالے تمام افرادکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل دے۔انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونیوالے تمام افرادکی صحت یابی کیلئے دعاکی۔جناب الطاف حسین نے وفاقی اور بلوچستان حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ بم دھماکہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزا د ی جائے ، شہریوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔
 
کوئٹہ میں باچاخان چوک پر ایف سی چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکہ پر الطاف حسین کااظہار افسوس۔
بم دھماکے میں شہریوں کے ہلاک وزخمی ہونے پر میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے، الطاف حسین
بم دھماکہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزا د ی جائے، وفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ۔
لندن۔۔۔10، جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کوئٹہ میں واقع باچا خان چوک پر ایف سی کی چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے میں ایف سی اہلکاروں سمیت بے گناہ شہریوں کے شہید وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ باچا خان چوک پر بم دھماکے میں سرکاری اہلکاروں اور شہریوں کے ہلاک وزخمی ہونے پر میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے اورجو عناصر بے گناہ شہریوں کو خاک وخون میں نہلارہے ہیں وہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے وفاقی اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ بم دھماکہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزا د ی جائے ، شہریوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ، ایف سی اہلکاروں سمیت تمام شہداء کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے اور بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج ومعالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ جناب الطاف حسین نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا کرے ۔(آمین)
 
میری تقریرکے دوران کاغذ، قلم یاپینسل ضرورساتھ رکھیں اوراہم نکات کونوٹ کریں،ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی طلبہ و طالبات سے اپیل ۔
میری آج کی تقریرطلبہ کے تحقیقی مقالوں اورمطالعہ کیلئے ایک نئی سمت کاتعین کرے گی۔الطاف حسین
لندن۔۔۔10، جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں، کالجوں ، اسکولوں اوردیگرتمام طلبہ وطالبات سے اپیل کی ہے کہ وہ آج ان کی اہم تقریرکے دوران کاغذ، قلم یاپینسل ضرورساتھ رکھیں اوراہم نکات کونوٹ کریں جوان کے لئے عصرحاظرمیں نہ صرف مددگارثابت ہوگی بلکہ ان کے تحقیقی مقالوں اورمطالعہ کیلئے ایک نئی سمت کاتعین بھی کرے گی۔
 
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین آج شام 5 بجے عزیزآباد میں ایم کیوایم کے عہدیداران کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں سیاسی ڈرون دھماکے کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ کریں گے
اجلاس میں اراکین رابطہ کمیٹی ، منتخب نمائندوں ، تنظیمی شعبہ جات،سیکٹرزاور یونٹوں کےارکان شرکت کریں گے
ایم کیوایم کے ہنگامی اجلاس سے الطاف حسین اہم ٹیلی فونک خطاب کریں گے ، رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اعلان
کراچی ۔۔۔10، جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اعلان میں کہاگیا ہے کہ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین آج بروز جمعرات کی شام 5 بجے لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں حق پرست سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سمیت رابطہ کمیٹی کے ارکان، ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات ، ونگز کے ذمہ داران ، تمام سیکٹروں اور یونٹوں کے ارکان سے اہم ٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین اپنے اعلان کے مطابق سیاسی ڈرون دھماکے کے بارے میں تفصیلات سے قوم کو آگاہ کریں گے ۔
 
ممتاز نقاد ، ماہر تعلیم اوردانشور ڈاکٹر محمد علی صدیقی اور مشہور ٹی وی ادکارہ و اینکر محترمہ سعدیہ امام کی والدہ محترمہ ثریا نقوی کے انتقال پر الطاف حسین کاا ظہار افسوس
لندن۔۔۔10، جنوری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ممتاز نقاد ، ماہر تعلیم اوردانشور ڈاکٹر محمد علی صدیقی اور مشہور ٹی وی ادکارہ و اینکر محترمہ سعدیہ امام کی والدہ محترمہ ثریا نقوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)
 
ہڈیوں کے ماہر سرجن ڈاکٹر سلیمان قاضی کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت 
کراچی ۔۔۔10، جنوری2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمٹی نے ہڈیوں کے ماہر سرجن ڈاکٹر سلیمان قاضی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے او ر سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے ۔ 
 
حیدرآباد میں جناب الطاف حسین کی جانب سے میڈیکل کالج قائم کرنے پر حیدرآباد کے عوام تہہ دل سے مشکو ر ہیں۔ محمد شریف
قائد تحریک نے حیدرآباد کے عوام کو میڈیکل کالج کا تحفہ دیکر ہمیشہ کی طرح نوجوان طالب علموں کو تعلیمی میدان میں مواقع فراہم کئے 
حیدرآباد۔۔۔۔۔10 جنوری، 2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے انچارج محمد شریف واراکین زونل کمیٹی نے مشتر کہ بیا ن میں کہاہے کہ حیدرآباد شہر میں ایم کیو ایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی جانب سے میڈیکل کالج قائم کرنے پر حیدرآباد کے عوام انکے تہہ دل سے مشکو ر ہیں کہ انہوں نے حیدرآباد میں بھی طب کی اعلیٰ تعلیم کیلئے سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اس کیلئے ہم گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان وحق پرست وزیر صحت سند ھ ڈاکٹر صغیراحمد اور حیدرآباد کے حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے بھی حد درجہ شکر گزار ہیں کہ انھوں نے قائد تحریک کی ہدایت و تعلیمات کے مطابق غریب و متوسط طبقے کے نوجوانوں کو اعلیٰ طبی تعلیم کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔انھو ں نے مزید کہا کہ صرف تعلیم کے ذریعے ہی ہم ملک وقوم کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں تاکہ آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرسکیں۔ انہو ں نے کہا کہ قائد تحریک نے حیدرآباد شہر کے عوام کو میڈیکل کالج کا تحفہ دیا اور ہمیشہ کی طرح نوجوان طالب علموں کو تعلیمی میدان میں مواقع دینے پر زور دیا تاکہ نوجوان ملک و قوم کی خدمت میں اپنا اہم کردار ادا کر سکے گے۔انہوں نے کہا کہ غریب ومتوسط نوجوانوں کیلئے حیدرآباد میں میڈیکل کالج کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہیں جسکی بدولت غریب و متوسط طالب علم بھی کثیر تعداد میں میڈیکل کے شعبے میں اعلی تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت میں اپنا موثر کردا ر ادا کرسکیں گے۔
 
قیام پاکستان سے لیکر آج تک اس ملک کے غریب اور مظلو م عوام کے حقو ق پر ظالمانہ طریقے سے ڈاکہ ڈالا گیا ہے 
ایم کیو ایم میرپور خاص جنرل ورکرز اجلاس سے ذمہ داران کا اظہار خیال
میرپورخاص۔۔۔۔۔10جنوری، 2013ء
قائدتحریک جناب الطاف حُسین نے پاکستان کے تمام مظلوم عوا م کو عزت سے جینے کا حق دلوایا ۔ ان خیالات کا اظہار سندھ تنظیمی کمیٹی کے رُکن ظفرخان اور وحید خان نے ایم کیوایم میرپورخاص کے کارکنان کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر زونل انچارج فرید احمد خان نے بھی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک اس ملک کے غریب اور مظلو م عوام کے حقو ق پر ظالمانہ طریقے سے ڈاکہ ڈالا گیا ہے ۔ انہیں منظم سازشوں کے ذریعے اُنکے تمام تربنیادی حقوق سے محروم رکھا گیاتاکہ وہ ذہنی طور پر غلام بن کر وڈیروں اور جاگیرداروں کی غلامی کرتے رہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ قائد تحریک الطا ف حُسین بھائی وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے پاکستان کے غریب اور مظلوم عوام کو غلامی سے نجات دلوانے کا بیڑا اُٹھایا اور جسکی پاداش میں انہیں جیل سے لیکرجلاوطنی تک کی سزا برداشت کرنی پڑی ،اپنے بھائی اور بھتیجے سمیت ہزاروں کارکنان کی جانوں کی قربانی دینی پڑی لیکن آج ملک کے گوشے گوشے میں قائد تحریک الطاف حُسین بھائی کا فکر وفلسفہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب اس ملک سے جاگیردارانہ اور وڈیرانہ سسٹم کے کالے بادل چھٹ جائیں گے اور خوش حالی اور امن واستحکام کا نیا سورج طلوع ہوگا جس میں ہر شخص چاہے وہ کسی بھی مذہب اور ز بان سے تعلق رکھتا ہو عزت کی زندگی بسر کریگا۔ 
 
ایم کیو ایم ہر اس سیاسی جماعت کی حمایت کرے گی جو ملک کو کرپشن میں ڈوبے سیاسی نظام سے نجات دلانے کیلئے آواز بلند کرے۔ شبیر قائم خانی
۔65برسوں سے مسلط فرسودہ نظام نے پاکستانی قوم اور یاست کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ عابد گجر
گوجرانوالہ زون۔۔۔۔۔10جنوری، 2013ء
ایم کیو ایم پنجاب کے جوائنٹ انچارج شبیر قائم خانی اور زونل انچارج عابد گجر نے ایم کیو ایم گوجرانوالہ زون کے ضلع گجرات کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا فکر و فلسفہ اور اس کی جدوجہد پاکستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کے واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے محض جاگیردارانہ اور کرپٹ سیاسی نظام کے خلاف بات ہی نہیں کی بلکہ غریب اور متوسط طبقے کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو اسمبلیوں میں بھیج کر انقلاب کی بنیاد فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی سرحدوں پر منڈلاتے خطرات سے زیادہ غربت، جہالت، بے روزگاری، معاشی بدحالی اور بڑھتی ہوئی مذہبی انتہاء پسندی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، جبکہ پاکستان پر پیسنٹھ برسوں سے مسلط فرسودہ نظام نے پاکستانی قوم اور ریاست کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے اور اب عوامی خواہشات کے عین مطابق نظام کی تبدیلی ہی پاکستان کی قسمت کو بدل سکتی ہے۔ 14جنوری کا لانگ مارچ پاکستان میں محروم و مظلوم عوام کو حق حکمرانی دے گا جس سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو ایسی عوامی مخلص قیادت کی ضرورت ہے جو بروقت، دورس اور فیصلہ کن اقدامات سے پاکستان کو تعمیر و ترقی کے راستے پر گامزن کرسکے اور ایم کیو ایم ہر اس سیاسی جماعت کی حمایت کرے گی جو ملک کو کرپشن میں ڈوبے سیاسی نظام سے نجات دلانے کے لئے آواز بلند کرے ۔ اس موقع پر جوائنٹ انچارج صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب و سابق وزیر سندھ شبیر قائم خانی، رکن صوبائی تنظیمی کمیٹی فیصل ڈار نے عابد گجر کے ہمراہ سفر انقلاب چندہ مہم کے کیمپس کا دورہ کیا اس موقع پر ضلعی انچارج نوید صادق نے بتایا کہ عوام سفر انقلاب کے لئے دل کھول کر عطیات اور گرم کپڑے چندہ کیمپوں میں جمع کروارہے ہیں، اس موقع پر ایم کیو ایم گجرات کے انچارج نوید صادق کے علاوہ ضلعی ذمہ داران و کارکنان کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔
 
کرپٹ فرسودہ جاگیردارانہ، وڈیرانہ نظام میں عوام کو انکے حقوق طشتری میں رکھ کر پیش نہیں کئے جائیں گے
عوام کو اپنے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے اپنے گھروں سے نکلنا ہوگا۔ عبدالحق قریشی
ملتان۔۔۔۔۔10جنوری، 2013ء
ملک کوبچانے کیلئے کرپٹ، فرسودہ جاگیردارانہ، وڈیران نظام کو فی الفور ختم کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم کی صوبائی کمیٹی پنجاب کے رکن اور سابق ٹاؤن ناظم اورنگی ٹاؤن کراچی عبدالحق قریشی نے رکن زونل کمیٹی کے ہمراہ ضلع لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا کا دورہ میں مختلف یونین کونسلز میں کارنر میٹنگز میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام میں عوام کو انکے حقوق طشتری میں رکھ کر پیش نہیں کئے جائیں گے بلکہ عوام کو اپنے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے اپنے گھروں سے نکلنا ہوگا تاکہ ایک نئے خوشحال پاکستان کا تصور اجاگر ہوسکے۔ قائد تحریک اور ایم کیو ایم نے ہمیشہ پاکستان کے استحکام کی خاطر صبر و ضبط کا مظاہرہ کیا اور سب سے پہلے غریبوں کی حکمرانی کیلئے عملی طور پر جدوجہد کا آغاز کیا۔ آج تمام لیڈران جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کی بات کرکے الطاف حسین کے نظریے اور نعرے کی تقلید کر رہے ہیں، اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج لودھراں، جوائنٹ انچارجز، اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی ، اراکین تحصیل کمیٹی کہروڑپکا، یونٹس انچارجز و دیگر کارکنان موجود تھے۔
 
*****

4/28/2024 5:08:25 AM