Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک میں تبدیلی کاآغازہوچکاہے ،نظام کی تبدیلی کیلئے عملی اقدامات کرنے کاوقت آگیاہے ،اب ملک میں انقلاب کوآنے سے روکانہیں جاسکتا۔الطاف حسین


 Posted on: 12/28/2012
ملک میں تبدیلی کاآغازہوچکاہے ،نظام کی تبدیلی کیلئے عملی اقدامات کرنے کاوقت آگیاہے ،اب ملک میں انقلاب کوآنے سے روکانہیں جاسکتا۔الطاف حسین
تبدیلی کی آواز کو دبانے والے تنقیدبرائے تنقید کاراگ الاپتے رہیں لیکن اب ملک کے عوام کو تبدیلی کی جدوجہدسے روکانہیں جاسکتا
تبدیلی کی خواہشمند تمام سیاسی قوتیں متحدہوجائیں اور ملک سے کرپشن، دھوکے بازی اوربے ایمانی کے خاتمہ کیلئےمیدان عمل میں آجائیں
تبدیلی کی جدوجہدکیلئے ایم کیوایم کوعملی تعاون کے ساتھ ساتھ مالی اعانت کی اشدضرورت ہے ،عوام اپنی بساط کے مطابق مالی اعانت کریں
ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر رابطہ کمیٹی اورتمام تنظیمی شعبہ جات کے ارکان کے اجلاس سے خطاب
لندن ۔۔۔28 دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ملک میں تبدیلی کاآغازہوچکاہے ،نظام کی تبدیلی کیلئے عملی اقدامات کرنے کاوقت آگیاہے اوراب ملک میں انقلاب کوآنے سے روکانہیں جاسکتا۔ انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر رابطہ کمیٹی اورتمام تنظیمی شعبہ جات کے ارکان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں فرسودہ جاگیردارانہ ،وڈیرانہ اورسرمایہ دارانہ نظام اور موروثی سیاست کے خاتمہ، یکسا ں نظام تعلیم، میرٹ کے نفاذ،فرقہ وارانہ ہم آہنگی، مذہبی روداری اوریکجہتی کیلئے گزشتہ 35برسوں سے جدوجہدکررہاہوں،فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے باعث ملک کاسیاسی ومعاشی نظام تباہ ہوچکاہے،بیروزگاری عام ہے،بجلی،گیس اورتوانائی کابحران ہے،بھتہ مافیا اورلوٹ مارکادوردورہ ہے اور آ ج غریب ومظلوم عوام کی حالت اس قدرخراب ہوچکی ہے وہ تنگدستی اورفاقہ کشی سے تنگ آکرخودکشی کرنے پرمجبورہورہے ہیں،ملک دہشت گردی اور انتہاپسندی کی لپیٹ میں ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کوحقیقی تبدیلی کی ضرورت ہے اوراس کیلئے جدوجہدوقت کاتقاضہ ہے۔انہوں نے کہاکہ تبدیلی کی آواز کو دبانے والے تنقیدبرائے تنقید کاراگ الاپتے رہیں لیکن اب ملک کے عوام باشعورہوچکے ہیں ،انہیں تبدیلی کی جدوجہدسے روکانہیں جاسکتااوراب انشاء اللہ وہ وقت قریب ہے جب تخت گرائے جائیں گے۔۔۔اورتاج اچھالے جائیں گے ۔۔۔اورراج کرے گی خلقِ خدا۔۔۔جوتم بھی ہوں اورمیں بھی ہوں۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ انقلاب تبدیلی کانام ہے اور تبدیلی کسی فردکیلئے نہیں بلکہ افرادکیلئے لائی جاتی ہے لہٰذاتبدیلی کی خواہشمند تمام سیاسی قوتوں کو چاہیے کہ وہ ملک میں تبدیلی کیلئے متحدہوجائیں اور ملک سے کرپشن، دھوکے بازی اوربے ایمانی کے خاتمہ کیلئے میدان عمل میں آجائیں ۔انہوں نے ایم کیو ایم کے کارکنوں سے بھی کہاکہ وہ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کی جدوجہدکیلئے اپنے آپ کوذہنی وجسمانی طورپر تیار کرلیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین اورظالم جاگیردار دل تھام کر بیٹھیں کہ اب فرسودہ نظام کے خاتمہ کاوقت قریب آرہاہے اورجاگیرداروں، وڈیروں کے ظلم کاسورچ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے غروب ہونے والاہے۔ انہوں نے کہاکہ جولوگ پاکستان سے گلے سڑے فرسودہ نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں اورملک میں خلافت راشدہ جیسا نظام انصاف دیکھناچاہتے ہیں وہ ملک سے فرسودہ نظام کی تبدیلی کیلئے آگے آئیں اورجدوجہدمیں بھرپورتعاون کریں۔ جناب الطاف حسین نے اجلاس کے توسط سے ملک کے چاروں صوبوں،آزادکشمیر، گلگت بلتستان سمیت پاکستان بھر کے تمام عوام کومخاطب کر کے ان سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں تبدیلی کاآغاز ہوچکا ہے اوراس تبدیلی کی جدوجہدکیلئے ایم کیوایم کوعملی تعاون کے ساتھ ساتھ مالی اعانت کی اشدضرورت ہے ۔لہٰذا جولوگ میں تبدیلی چاہتے ہیں وہ تبدیلی کی اس جدوجہدکیلئے اپنی بساط کے مطابق مالی اعانت کریں۔جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ذمہ داران سے کہاکہ آپ مالی عطیات جمع کرنے کیلئے مہم کاآغاز ابھی سے کردیں ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عطیات ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو، مقامی زونل دفاتر یااس سلسلے میں بنائی گئی جگہوں پر جمع کراسکتے ہیں۔انہوں نے ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کوسختی سے تاکید کی کہ وہ عطیات جمع کرنے میں کہیں بھی زورزبردستی کاعمل ہرگز نہ کریں اورعوام سے اپیل کریں کہ وہ رضاکارانہ طورپر اس نیک مقصدکیلئے عطیات جمع کرائیں۔ انہو ں نے ایم کیوایم اوورسیزیونٹوں کے کارکنوں ا ورہمدردوں سے اپیل کی کہ وہ بھی اس کارخیرکیلئے اپنے عطیات جمع کرائیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان اورحق پرست عوام نے نہ ماضی میں مجھے مایوس کیاہے اورنہ ہی آئندہ کریں گے اورایم کیوایم سے بھرپورتعاون کریں گے ۔ 
 
پروفیسرڈاکٹرطاہرالقادری کی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پر گفتگو ، ایم کیوایم کو 14جنوری کواسلام آبادمیں ہونے والے مارچ میں شرکت کی دعوت دی
پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کااعلیٰ سطحی وفدایم کیوایم کو 14جنوری کے مارچ میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دینے کیلئے کل کراچی میں نائن زیروجائے گا۔ڈاکٹرطاہرالقادری
مارچ میں شرکت کی باقاعدہ دعوت موصول ہونے کے بعدرابطہ کمیٹی اپنے مشترکہ اجلاس میں اس پر غور کریگی۔الطاف حسین
ہم روزاول سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام، موروثی سیاست اورکرپٹ پولیٹیکل کلچر کے خاتمہ کی جدوجہد کررہے ہیں۔الطاف حسین
فرسودہ نظام ،موروثی سیاست اورکرپٹ پولیٹیکل کلچر کی تبدیلی کیلئے ایم کیوایم اورپاکستان عوامی تحریک کے نظریات میں مکمل ہم آہنگی ہے۔ڈاکٹرطاہرالقادری
لندن ۔۔۔28 دسمبر2012ء
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ پروفیسرڈاکٹرطاہرالقادری نے آج متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کو 14جنوری کواسلام آبادمیں ہونے والے مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان فون پرہونے والی گفتگومیں14جنوری کے مجوزہ مار چ اورملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ڈاکٹرطاہرالقادری نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے انہیں بتایاکہ ان کے رہنماؤں کااعلیٰ سطحی وفدایم کیوایم کو 14جنوری کے مارچ میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دینے کیلئے کل کراچی میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروجائے گا۔ جناب الطاف حسین نے ڈاکٹرطاہرالقادری سے گفتگوکرتے ہوئے ان کی دعوت کا شکریہ اداکیااورکہاکہ ہم پاکستان عوامی تحریک کے وفدکونائن زیروآنے پر خوش آمدیدکہیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے مارچ میں شرکت کی باقاعدہ دعوت موصول ہونے کے بعدرابطہ کمیٹی اپنے مشترکہ اجلاس میں اس پر غور کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم روزاول سے ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام، موروثی یعنی خاندانی سیاست اورکرپٹ پولیٹیکل کلچر کے خاتمہ کی جدوجہد کررہے ہیں اوراس جدوجہدمیں ہمارے ہزاروں ساتھی شہیدہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم ہراس آوازکاساتھ دیں گے جوملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام ،موروثی سیاست اورکرپٹ پولیٹیکل کلچرکے خلاف اٹھے گی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے جناب الطا ف حسین سے کہاکہ ملک سے فرسودہ نظام ،موروثی سیاست اورکرپٹ پولیٹیکل کلچر کی تبدیلی کیلئے ایم کیوایم اورپاکستان عوامی تحریک کے نظریات میں مکمل ہم آہنگی ہے اورانشاء اللہ ہم اس مقصد کیلئے باہمی تعاون کریں گے۔ 
 
ملک میں تبدیلی کیلئے ایم کیوایم کے تنظیمی اجلاس میں قائدتحریک الطاف حسین کی اپیل پر چادربچھاکر عطیات جمع کرنے کاسلسلہ فوری طورپر شروع کردیاگیا
اجلاس میں موجوداراکین رابطہ کمیٹی اور تمام شعبہ جات کے ارکان نے اسی وقت عطیات جمع کرائے
اجلاس میں موجود ایک خاتون رکن نے اپنی سونے کی انگوٹھی عطیہ میں جمع کرائی ، بیشترارکان نے اپنی جیب میں موجود تمام رقم عطیہ کردی
لندن ۔۔۔28 دسمبر2012ء
آج ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر رابطہ کمیٹی اورتمام تنظیمی شعبہ جات کے ارکان کے اجلاس سے خطاب کے موقع پر جب متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ذمہ داروں کوہدایت کی کہ وہ ملک سے فرسودہ نظام کی تبدیلی کیلئے عطیات جمع کرنے کی مہم ابھی سے شروع کردیں ، ان کی اس اپیل پراجلاس میں چادربچھاکرفوری طورپر عطیات جمع کرنے کاسلسلہ شروع کردیاگیا اوراجلاس میں موجوداراکین رابطہ کمیٹی اورشعبہ ء خواتین سمیت تمام شعبہ جات کے ارکان نے اسی وقت عطیات جمع کرائے۔ اجلاس میں موجود ایک خاتون رکن نے اپنی سونے کی انگوٹھی عطیہ میں جمع کرائی جبکہ بیشترارکان نے اپنی جیب میں موجود تمام رقم تبدیلی کیلئے عطیہ کردی۔جناب الطا ف حسین نے تمام ارکان کواس پرشاباش اورخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ جن بہنوں نے نیک مقصدکیلئے اپنے زیورات عطیہ کئے اورجن ساتھیوں نے مختصرنوٹس پراپنی جیب سے تمام رقم عطیہ کردی میں انہیں سلام تحسین پیش کرتاہوں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹرطاہرالقادری صاحب یاانکے ساتھی آکردیکھ لیں کہ جس طرح آپکی مائیں بہنیں اورساتھی نیک مقصد کیلئے اپنے زیورات اورپیسے عطیہ کررہے ہیں، ایم کیوایم کے جانثارکارکن اورہمدرد بھی گزشتہ 33برسوں سے اسی طرح اپنی تحریک کوعطیات دے کرتحریک کے سفرمیں مالی معاونت کررہے ہیں اوریہاں کوئی زورزبردستی نہیں ہے ۔ انہوں نے عطیات دینے والے کارکنوں کے لئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ آپ کے رزق میں برکت عطا فرمائے ۔
 
پروفیسرغفوراحمد ایمانداری اور شرافت کی سیاست کاروشن مینارتھے۔الطا ف حسین
ان کے انتقال سے ملک ایک عظیم سیاسی رہنما اورایک شفیق اورنیک ہستی سے محروم ہوگیاہے
پروفیسرغفوراحمدکے انتقال سے یوں لگتاہے جیسے میرے اپنے خاندان کاکوئی بزرگ دنیاسے چلاگیاہے اور میں ذاتی طورپر اپنے ایک بزرگ سے محروم ہوگیاہوں ۔ الطا ف حسین
والد صاحب نے بھی آپ کاذکرہمیشہ محبت اوراچھے الفاظ میں کیا۔مرحوم رہنما کے صاحبزادے طارق فوزی 
آپ نے اس سانحہ پر جس ہمدردی اوراپنائیت کامظاہرہ کیاہے وہ ہمارے لئے ناقابل فراموش ہے ۔طارق فوزی 
لندن ۔۔۔28 دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے جماعت اسلامی کے سینئرترین رہنمااورنائب امیرپروفیسرغفوراحمدمرحوم کی تدفین کے بعدمرحوم رہنما کے صاحبزادے طارق فوزی سے فون پر گفتگوکی اوران سے ایک بارپھردلی تعزیت کااظہارکیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پروفیسرغفوراحمد کے انتقال سے ملک ایک عظیم سیاسی رہنما اورایک شفیق اورنیک ہستی سے محروم ہوگیاہے ۔ وہ ہرایک سے نہایت شفقت اورمحبت سے پیش آتے یہی وجہ ہے کہ آج ان کے انتقال سے تمام ہی سیاسی ومذہبی رہنماؤں کودکھ ہے۔ وہ ایمانداری اور شرافت کی سیاست کاروشن مینارتھے۔ جناب الطا ف حسین نے پاکستان میں پروفیسرغفوراحمدکے ساتھ گزارے ہوئے دنوں کاذکرکرتے ہوئے مرحوم کے صاحبزادے سے کہاکہ پروفیسر غفور احمدمرحوم نے مجھ سے ہمیشہ جس شفقت کااظہارکیاہے میں اسے فراموش نہیں کرسکتا،میں نے بھی پروفیسرغفوراحمدمرحوم کاہمیشہ ایک بزرگ کی حیثیت سے احترام کیا اورآج ان کے انتقال سے مجھے یوں لگتاہے کہ جیسے میرے اپنے خاندان کاکوئی بزرگ دنیاسے چلاگیاہے اور میں ذاتی طورپر اپنے ایک بزرگ سے محروم ہوگیاہوں ۔ جناب الطا ف حسین نے پروفیسرغفوراحمدمرحو م کے صاحبزادے طارق فوزی سے کہاکہ میں ذاتی طورپر اورایم کیوایم کاایک ایک کارکن آپ اورآپ کے تمام اہل خانہ کے صدمہ اوررنج و غم میں برابرکاشریک ہے۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ پروفیسرغفوراحمدمرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے، ان کے درجات بلند کرے۔مرحوم کے صاحبزادے طارق فوزی نے جناب الطا ف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ نے والدمرحوم کیلئے جن جذبات کااظہارکیاہے اور اس سانحہ پر جس ہمدردی اوراپنائیت کامظاہرہ کیاہے وہ ہمارے لئے ناقابل فراموش ہے اورہم اس پر آپ کے بہت شکرگزارہیں۔طارق فوزی نے کہاکہ والد صاحب نے بھی آپ کاذکرہمیشہ محبت اوراچھے الفاظ میں کیا۔انہوں نے دکھ کی اس گھڑی میں ہمدردی اوریکجہتی کے اظہارپر ایم کیوایم کی پوری قیادت اورکارکنوں کاشکریہ اداکیا۔ 
  
 کلفٹن میں بہن کو چھیڑنے سے روکنے کی پاداش میں لڑکی کے بھائی شاہ زیب کو مسلح ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کے سفاکانہ واقعہ پر رابطہ کمیٹی کاشدید اظہار مذمت
شاہ زیب کے بہیمانہ قتل کا واقعہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ ذہنیت کا شاخسانہ ہے ، رابطہ کمیٹی 
انسانی حقوق کی ملکی اوربین الاقوامی تنظیمیں بھی بہن کو چھیڑنے سے روکنے کی پاداش میں شاہ زیب کے بہیمانہ قتل پر آواز احتجاج بلند کریں
شاہ زیب کے قتل میں ملوث ملزمان قانون کی سخت گرفت اور عبرتناک سزا کے مستحق ہیں 
مقتول کے سوگوارلواحقین سے رابطہ کمیٹی کا دلی تعزیت وہمدردی کااظہار 
کراچی ۔۔۔28، دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے درخشاں تھانے کی حدود کلفٹن کنٹری کلب کے قریب بہن کو چھیڑنے سے روکنے کی پاداش میں مسلح ملزمان کی جانب سے لڑکی کے بھائی 20سالہ شاہ زیب ولد اونگزیب کوفائرنگ کرکے بہیمانہ طریقے سے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور سفاکانہ قتل کے اس واقعہ کو جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ ذہنیت کا شاخسانہ نہ قرار دیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مذکورہ واقعہ نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ اس میں ملوث مسلح ملزمان قانون کی سخت گرفت اور سزا کے مستحق ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ بہن کو چھیڑنے سے منع کرنے پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل کرنے کے واقعہ نے عوام باالخصوص نوجوانوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور اس واقعہ پر ان میں گہری تشویش اور غم و غصہ پایا جانا فطری عمل ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ انسانی حقوق کی ملکی اوربین الاقوامی تنظیمیں بھی بہن کو چھیڑنے سے روکنے کی پاداش میں شاہ زیب کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لیں اور اس مذموم اور شرمناک واقعہ کے خلاف آواز احتجاج بلند کریں ۔رابطہ کمیٹی نے مقتول شاہ زیب کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور مقتول کے بلند درجات کیلئے دعا کی ۔ رابطہ کمیٹی نے صدرمملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ مسلح ملزمان کی فائرنگ سے شاہ زیب ولد اونگزیب کے سفاکانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، اس میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سے سخت ترین سزا دی جائے ۔ 
 
حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒ کے 269ویں سالانہ عرس کے موقع پرایم کیوایم کے وفدکی مزارپرحاضری
قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے پھولوں کی چادرچڑھائی 
وفدکی ملک کی سلامتی وبقاء ،دہشت گردی کے خاتمے اورامن وامان کے قیام کیلئے اجتماعی دعائیں
حیدرآباد: ۔۔۔28، دسمبر2012ء 
حق پرست صوبائی وزیرشیخ محمدافضل ،رکن سندھ اسمبلی سید وسیم حسین اورحیدرآبادزون کے جوائنٹ انچارج نویدشمسی اراکین زونل کمیٹی ودیگرذمہ داران وکارکنان پر مشتمل متحدہ قومی موومنٹ کے وفدنے بھٹ شاہ میں حضرت شاہ عبدلطیف بھٹائی ؒ کے 269ویں سالانہ عرس کے موقع پرمزارپرحاضری دی اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے پھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پرملک وقوم کی بقاء وسلامتی،دہشت گردی کے خاتمے،امن وامان کے قیام، ایم کیو ایم کی کامیابی اورسندھ کی ترقی وخوشحالی سمیت قائدتحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکیلئے اجتماعی دعائیں کیں۔ 
 
*****

5/2/2024 8:17:52 PM