Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پورے پاکستان بالخصوص پنجاب کے ایم کیوایم کے کارکنان خصوصاً نوجوان فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کیلئے ڈاکٹرطاہرالقادری کی14 جنوری کی کال کیلئے ذہنی وجسمانی طورپرتیارہوجائیں۔ الطاف حسین


 Posted on: 12/25/2012
پورے پاکستان بالخصوص پنجاب کے ایم کیوایم کے کارکنان خصوصاً نوجوان فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کیلئے ڈاکٹرطاہرالقادری کی14 جنوری کی کال کیلئے ذہنی وجسمانی طورپرتیارہوجائیں۔ الطاف حسین
کارکنان اس سلسلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے حتمی اعلان کاانتظارکریں۔الطاف حسین
کرپٹ پولیٹیکل سسٹم، موروثی نظام سیاست اور فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کی انقلابی جدوجہد میں ڈاکٹرطاہرالقادر ی کے ساتھ ہیں
ملک کے نظام میں حقیقی تبدیلی کیلئے انتخابی نظام میں اصلاحات ضروری ہیں۔قائدتحریک الطا ف حسین کی ڈاکٹرطاہرالقادری سے گفتگو
دونوں رہنماؤں میں لاہور کے تاریخی جلسہ عام کے بعد کی صورتحال، 14جنوری کے لانگ مارچ اورمجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
ایم کیوایم اورتحریک منہاج القرآن میں یہی چیز قدر مشترک ہے کہ دونوں کرپٹ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ چاہتی ہیں ۔ڈاکٹرطاہرالقادری
تحریک منہاج القرآن اورایم کیوایم دوجسم ایک روح بن گئے ہیں،ہم نظام کی تبدیلی کیلئے ایک دوسرے سے بھرپورتعاون جاری رکھیں گے 
تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اوراتفاق رائے سے ایک ایسی جاندار اورایماندار نگراں حکومت تشکیل دی جائے جونظام انتخاب میں اصلاحات کرکے آزادانہ اور منصفانہ الیکشن کرادے۔ڈاکٹرطاہرالقادری
 اگرانتخابی نظام میں اصلاحات کرائے بغیرالیکشن کرائے گئے تو400کی اسمبلی میں انقلاب اور عوام کی بات کرنے والے وہی ایم کیوایم کے 25 ارکان بیٹھے ہوں گے اورنظام میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی
ڈاکٹر طاہرالقادری کی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانیس احمدقائم خانی کے والدہدایت علی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار
کراچی ۔۔۔25 دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہم ملک سے کرپٹ پولیٹیکل سسٹم، دولت اورموروثی نظام سیاست اور فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کی انقلابی جدوجہد میں ڈاکٹرطاہرالقادر ی کے ساتھ ہیں، پورے پاکستان بالخصوص پنجاب کے ایم کیوایم کے کارکنان خصوصاً نوجوان فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کیلئے اپنے بازؤں اورجسم کوتواناکرلیں، ڈاکٹرطاہرالقادری کی14 جنوری کی کال کیلئے ذہنی وجسمانی طورپرتیارہوجائیں اوراس سلسلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے حتمی اعلان کاانتظارکریں ۔انہوں نے یہ بات آج تحریک منہاج القرآن کے سربراہ پروفیسرڈاکٹرطاہرالقادری سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان 23دسمبر کے لاہور کے تاریخی جلسہ عام کے بعد پیداہونے والی صورتحال، 14جنوری کے لانگمارچ اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم اپنے قیام سے لیکرآج تک فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کی جدوجہدکررہی ہے ،ا یم کیوایم نے غریب ومتوسط طبقہ سے قیادت نکال کرایوانوں میں بھیجی، ہم ملک سے کرپٹ اور فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کیلئے ایوانوں کے اندراورباہر جدوجہد کرتے رہے، ہم1988ء سے لیکرآج تک ہرسال بجٹ میں جاگیرداروں کی زرعی آمدنی پر ٹیکس کیلئے آواز اٹھاتے رہے لیکن اسمبلیوں میں ہماری اس آواز کوہمیشہ بلڈوز کردیا گیا کیونکہ سوائے ایم کیوایم کے ارکان کے باقی پارلیمنٹ بڑے بڑے جاگیرداروں ، وڈیروں ،سرداروں اورسرمایہ داروں پرمشتمل رہی ہے۔کرپٹ اورفرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف اب تحریک منہاج القرآن کی ایک اوربھرپور آواز قومی سیاست میں ایک نہایت مثبت اضافہ ہے اور ہم اس آوازکے ساتھ ہیں۔جناب الطاف حسین نے نظام انتخاب میں اصلاحات کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کے مطالبہ کی بھرپورتائیدکرتے ہوئے کہاکہ ملک کے نظام میں حقیقی تبدیلی کیلئے انتخابی نظام میں اصلاحات ضروری ہیں۔انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری سے کہا کہ آپ ڈٹے رہیے ، ایم کیوایم کاایک ایک کارکن فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورکرپشن کے خاتمہ اورنظام میں انقلابی اصلاحات کی حق پرستانہ جدوجہد میںآپ کے شانہ بشانہ ہے۔جناب الطاف حسین نے ڈاکٹرطاہرالقادری کی جانب سے 14جنوری کے مارچ میں تعاون کی درخواست کا مثبت جواب دیتے ہوئے انہیں بھرپورتعاون کایقین دلایااورپورے پاکستان بالخصوص پنجاب بھر کے ایم کیوایم کارکنان خصوصاً نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ملک سے کرپٹ اور فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کیلئے اپنے بازؤں اورجسم کوتواناکرلیں اور14 جنوری کی کال کیلئے اپنے آپ کوذہنی وجسمانی طورپرتیار کرلیں اوراس سلسلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے حتمی اعلان کا انتظارکریں۔ انقلاب اب ملک کامقدربن چکاہے اورمیں ملک میں انقلاب کوآتادیکھ رہاہوں اوربڑے بڑے جاگیرداروں اوروڈیروں کے ظلم کاخاتمہ اوران کے محلات کومسمارہوتادیکھ رہاہوں۔جناب الطا ف حسین نے کہا کہ اب فیض احمدفیضؔ کے اس خواب کوپوراکرنے کاوقت آگیاہے کہ،
سب تخت گرائے جائیں گے، سب تاج اچھالے جائیں گے
اورراج کرے گی خلقِ خدا، جومیں بھی ہوں اورتم بھی ہو
ڈاکٹرطاہرالقادری نے جناب الطا ف حسین کی بھرپورحمایت وتعاون پر ان کاشکریہ اداکیااورکہاکہ ایم کیوایم اورتحریک منہاج القرآن میں یہی چیز قدر مشترک ہے کہ دونوں ملک سے کرپٹ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ چاہتی ہیں ، اس سے بڑھکرکوئی اورمشترکہ ایجنڈا نہیں ہوسکتا۔ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ یقیناایم کیوایم نے غریب ومتوسط طبقہ سے قیادت ایوانوں میں بھیجی، اس میں کوئی جاگیرداروڈیرہ نہیں ہے، سب سیلف میڈ لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا سادہ ساایجنڈاہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اوراتفاق رائے سے ایک ایسی جاندار اورایماندار نگراں حکومت تشکیل دی جائے جسکے پاس وژن ہو، اتھارٹی ہو، اہلیت اورقابلیت ہو،جسے ریاست کے اداروں کی سپورٹ بھی حاصل ہواورجونظام انتخاب میں اصلاحات کرکے آزادانہ اور منصفانہ الیکشن کرادے۔ اگرانتخابی نظام میں اصلاحات کرائے بغیرالیکشن کرائے گئے تو400کی اسمبلی میں انقلاب اور عوام کی بات کرنے والے وہی ایم کیوایم کے 25 ارکان بیٹھے ہوں گے اورنظام میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔نظام میں تبدیلی کیلئے انتخابی اصلاحات ہوں گی توملک میں صحیح قیادت آئے گی اورہم ملک کو مسائل سے نکال سکیں گے۔ڈاکٹرطاہرالقادری نے جناب الطا ف حسین سے کہاکہ اب تحریک منہاج القرآن اورایم کیوایم دوجسم ایک روح بن گئے ہیں اور تحریک منہاج القرآن کاایک ایک کارکن آپ کاساتھی ہے اورہم نظام کی تبدیلی کیلئے ایک دوسرے سے بھرپورتعاون جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے جناب الطاف حسین سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانیس احمدقائم خانی کے والدہدایت علی کے انتقال پربھی دلی تعزیت کا اظہار کیااورمرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔ 
 
پاکستان بمقالہ بھارت ٹی ٹوینٹی کرکٹ میچ میں قومی ٹیم کی کامیابی پر ٹیم کے کپتان ،کھلاڑیوں، مینیجر، کوچ سمیت پاکستانی عوام کو الطاف حسین کی مبارکباد
قومی ٹیم نے سیریز کے پہلے میچ میں عمدہ کارگردگی پیش کرکے ملک و قوم کا سر فخر نہ بلند کردیا، الطاف حسین 
لندن :۔۔۔25دسمبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بھارت میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوینٹی سیریز پاکستان بمقالہ بھارت کے میچ میں قومی ٹیم کی کامیابی پر ٹیم کے کپتان ، کھلا ڑیوں، مینیجر ، کوچ سمیت پاکستانی عوام کودلی مبار کباد پیش کی ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ قومی ٹیم نے سیریز کے پہلے میچ میں عمدہ کارگردگی پیش کرکے ملک و قوم کا سر فخر نہ بلند کردیاہے ۔ انہوں نے اُمیدظاہر کی کہ قومی ٹیم اپنی مثبت صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سیریز کے آئندہ میچوں میں بھی بہترین کارکردگی مظاہرہ کرے گی ۔
 
ڈاکٹرطاہرالقادری کے کامیاب جلسہ عام پر ہذیانی کیفیت میں مبتلا ہونے والوں کیلئے الطاف حسین کا مفت مشورہ
ڈاکٹر طاہرالقادری کے کامیاب ترین جلسہ عام اور اس جلسہ میں ایم کیو ایم کی شرکت وحمایت سے بعض سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور اکابرین کو حد درجہ صدمہ پہنچا ہے۔ اس صدمہ کی وجہ سے وہ ہذیانی کیفیت میں مبتلا ہیں
جولوگ ہذیانی کیفیت میں مبتلاہیں انہیں اس کیفیت سے نکالنے کیلئے ہومیوپیتھک کامفت نسخہ فراہم کرتا ہوں 
لندن ۔۔۔25 دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ڈاکٹر طاہرالقادری کے کامیاب ترین جلسہ عام اور اس جلسہ میں ایم کیو ایم کی شرکت وحمایت سے بعض سیاسی ومذہبی قوتوں کو جہاں تشویش ہوئی تھی وہاں جلسے میں حاظرین کی بہت بڑی تعداد کی شرکت دیکھ کر بعض سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور اکابرین کو حد درجہ صدمہ اورشوک(SHOCK) بھی پہنچا ہے اوروہ اس صدمہ اورشوک SHOCK)) کی کیفیت کی وجہ سے ابھی تک ہذیانی کیفیت میں مبتلا ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ جولوگ ہذیانی کیفیت میں مبتلاہیں انہیں میرامفت مشورہ ہے اورمیں انہیں ہذیانی اور شوک (SHOCK) کی کیفیت سے نکالنے کا نسخہ فراہم کرتا ہوں جسکی ایک خوراک کے بعد ہی وہ صدمہ اور شوک (SHOCK ) کی ہذیانی کیفیت سے باہر آجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ نسخہ یہ ہے کہ ہومیو پیتھک کی معروف دوا ACONITE 200C اور IGNICIA 200Cکی ایک ایک خوراک تمام متاثرین کو پلا دیں انشاء اللہ جلد افاقہ ہوگا۔
 
شہرمیں دہشت گردی کے واقعات اوراہلسنت والجماعت کے رہنماء اورنگزیب فاروقی پرقاتلانہ حملہ شہرکاامن خراب کرنے کی سازش ہے،الطاف حسین
قتل کسی کابھی ہوقابل مذمت ہے ایک انسان کاقتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے
قاتلانہ حملے میں مولاناکے محافظ،ڈرائیوراورپولیس اہلکاروں سمیت پانچ افرادکی ہلاکتوں پرسوگوارلواحقین سے اظہارتعزیت
جاں بحق افرادکی مغفرت اورمولانااورنگزیب فارووقی کی صحتیابی کیلئے جناب الطا ف حسین کی دعا
لندن: ۔۔۔25 دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اہلسنت والجماعت کے رہنماء اورنگزیب فاروقی پرقاتلانہ حملہ کرکے زخمی کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورحملے کے نتیجے میں اورنگزیب فاروقی کے شدیدزخمی اورمحافظ ،ڈرائیوراور تین پولیس اہلکاروں سمیت شہر بھر میں دہشت گردی کے دیگر واقعات میں معصوم شہریوں کی ہلاکت پرگہری تشویش اور افسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ شہرمیں فرقہ وارایت کوہوادینے کیلئے قتل وغارت گری کرنیوالے نہ صرف ملک وقوم بلکہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں جو امن وامان کی صورتحال کوخراب کرنے کی گھناؤنی سازش پرعمل پیراہیں،قتل کسی کابھی ہوقابل مذمت ہے ایک انسان کاقتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے۔ انہوں نے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونیوالے اہلسنت والجماعت کے رہنماء اورنگزیب فاروقی سے دلی ہمدردی کااظہارکیااوران کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعاکی۔جناب لطاف حسین نے واقعے میں جاں بحق ہونیوالے محافظ،ڈرائیوراورپولیس اہلکاروں سمیت تمام افرادکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مقتولین کواپنی جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے(آمین)
 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانیس احمدقائم خانی کے والد ہدایت علی خان حیدرآبادمیں انتقال کرگئے ،مرحوم کافی عرصہ سے علیل تھے۔ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا انیس قائم خانی کے والد کے انتقال پر دلی تعزیت اورگہرے رنج وغم کا اظہار ۔
تحریک کیلئے جہاں انیس قائم خانی کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں وہیں انکے والد ہدایت علی خان اوردیگراہل خانہ کی بھی بے پناہ قربانیاں ہیں۔انکے والد کے انتقال پر مجھ سمیت تحریک کاایک ایک کارکن انتہائی افسردہ ہے۔الطاف حسین
کراچی ۔۔۔25 دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانیس احمدقائم خانی کے والد ہدایت علی خان آج صبح حیدرآبادمیں انتقال کرگئے ۔ ان کی عمر 85سال تھی۔وہ کافی عرصہ سے علیل تھے۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے انیس قائم خانی کے والد کے انتقال پر دلی تعزیت اورگہرے رنج وغم کا اظہار کیاہے ۔جناب الطا ف حسین نے انیس قائم خانی سے فون پر تعزیت کی اور کہاکہ تحریک کیلئے جہاں انیس قائم خانی کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں وہیں ان کے والد ہدایت علی خان اوردیگراہل خانہ کی بھی بے پناہ قربانیاں ہیں۔ انکے والد کے انتقال پر مجھ سمیت تحریک کاایک ایک کارکن نہ صرف خود انتہائی افسردہ ہے بلکہ انیس قائم خانی کے تمام اہل خانہ ،دیگررشتہ داروں اوراحباب کے غم اوردکھ میں برابرکاشریک ہے۔ہم سب اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انیس قائم خانی کے والدہدایت علی خان مرحوم کواپنی جواررحمت میں جگہ عطافرمائے، ان کے تمام صغیرہ کبیرہ گناہوں کومعاف فرمائے، ان کی روح پر اپنی رحمت کی بارش کر اوران کی روح کو شہدائے بدرواحداورشہدائے کربلاکے صدقے جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے ۔دریں اثناء جناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اورایم کیوایم حیدرآبادزون کے ذمہ داروں کوہدایت کی ہے کہ انیس قائم خانی کے والد مرحوم ہدایت علی خان کے تجہیزوتکفین کے تمام ترانتظامات کئے جائیں اورکارکنان وذمہ داران تدفین میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں۔
 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانیس احمدقائم خانی کے والدہدایت علی خان مرحوم کوحیدرآبادمیں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
مرحوم کی نمازجنازہ اورتدفین میں ڈپٹی کنوینرڈاکٹرفاروق ستار،اراکین رابطہ کمیٹی ،ایم کیوایم ذمہ داران،کارکنان وفاقی وصوبائی وزراء،مشیران اوراراکین پارلیمنٹ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افرادکی شرکت
نسرین جلیل اوردیگرخواتین اراکین کا مرحوم کی رہائشگاہ جاکرسوگوارخواتین سے تعزیت 
نمازجنازہ ڈاکٹرشاہدمصطفی نے پڑھائی اورمرحوم کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعائیں کیں
کراچی ۔۔۔25 دسمبر2012ء
متحدہ قو می موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی کے والد ہدایت علی خان کومنگل کی شام حیدرآبادمیں حالی روڈپران کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ ہدایت علی خان مرحوم کی نمازجنازہ بعد نماز مغرب سبزی منڈی چوک حیدرآبادمیں اداکی گئی،اس موقع پرمعروف مذہبی اسکالروعالم دین علامہ ڈاکٹرغلام مصطفی کے پوتے ڈاکٹرشاہد نے ہدایت علی خان مرحوم کی نمازجنازہ پڑھائی،نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمد فاروق ستار،اراکین رابطہ کمیٹی سلیم شہزاد،سیدقاسم علی رضا، کنور نوید جمیل، وسیم آفتاب،ڈاکٹرصغیراحمد،سلیم تاجک،مصطفی کمال، رضاہارون، اشفاق منگی،شکیل عمر،سیف یارخان،توصیف خانزادہ،نیک محمد،سیدشاکر علی، گلفرازخان خٹک،یوسف شاہوانی ، حق پرست وفاقی وصوبائی وزراء بابرخان غوری،عادل صدیقی،شیخ محمد افضل، خالد بن ولایت،زبیر احمد ،اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی سفیان یوسف،وسیم اختر، ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ،رشیدگوڈیل،طیب حسین،صلاح الدین،اکرام عادل ، وسم حسین سہیل یوسف ، نشاط ضیاء قادری،سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمرقریشی واراکین، حیدرآباد زونل کمیٹی کے انچارج محمدشریف واراکین زونل کمیٹی،سیکٹرزویونٹس کمیٹیوں کے ذمہ داران ، کارکنان ،ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ارکان ،ہمدردوں اورصنعتکاروں، تاجروں، ڈاکٹرز، پروفیسرز،انجینئرز،سول سوسائٹی سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقع پرہدایت علی خان مرحوم کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی،انیس احمدقائم خانی سمیت مرحوم کے تمام سوگواران کے صبرجمیل ،حق پرست شہداء کی مغفرت اورایم کیوایم کی کامیابی سمیت قائدتحریک جناب الطا ف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکیلئے اجتماعی دعائیں کی گئیں۔دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوینرسینیٹرنسرین جلیل نے حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی محترمہ ہیرسوہو،ناہیدشاہدہ اورایم کیوایم شعبہ خواتین کے ذمہ داران وکارکنان کے ہمراہ انیس احمدقائم خانی کے رہائشگاہ جاکران کے والدہدایت علی خان کے انتقال پرسوگوارخواتین اہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہارکیااورمرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ڈپٹی کنوینرانیس احمدقائمخانی کے والدہدایت علی خان مرحوم کی فاتحہ سوئم 26دسمبربروزبدھ بعدنمازظہران کی رہائشگاہ واقع حالی روڈپرمنعقدہوگی جس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائیگی۔
 
 
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی کے والد ہدایت علی خان کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار افسوس 
ہدایت علی خان مرحوم نے حق پرستی کی راہ میں مصیبتیں جھیلی اور نامساعد حالات کا سامنا کیا ، رابطہ کمیٹی 
انیس قائم خانی سمیت تمام سوگوار لواحقین سے رابطہ کمیٹی پاکستان و لندن کا دلی تعزیت وہمدردی کااظہار 
کراچی۔۔۔25، دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی کے والد ہدایت علی خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ انیس قائم خانی تحریک کے سینئر ترین ساتھی ہیں اور حق پرستی کی راہ میں جہاں انہوں نے مشکلات کا سامنا کیا وہیں ان کے والد محترم ہدایت علی خان مرحوم نے بھی مصیبتیں جھیلی اور نامساعد حالات کا سامنا کیااور تمام تر مشکل اور صبر آزما مراحل کے باوجود حق پرستی کی جدوجہد میں ثابت قدم رہے ۔ رابطہ کمیٹی نے ہدایت علی خان مرحوم کے انتقال پر انیس قائم خانی سمیت مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین)
 
ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینرانیس احمدقائم خانی کے والد ہدایت علی خان مرحوم کی تدفین آج بعدنمازمغرب کی جائیگی۔مرحوم کی نماز جنازہ حیدرآبادسٹی میں سبزی منڈی چوک پر بعدنمازمغرب ادا کی جائے گی ۔کارکنان اورہمدرد ہدایت علی مرحوم کے جنازے میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں۔رابطہ کمیٹی
حیدرآباد۔۔۔ 25 دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانیس احمدقائم خانی کے والدمرحوم ہدایت علی خان کی تدفین آج بعدنمازمغرب کی جائیگی ۔ مرحوم کی نماز جنازہ حیدرآبادسٹی میں سبزی منڈی چوک پر بعدنمازمغرب ادا کی جائے گی جس کے بعدانہیں علاقائی قبرستان میں سپردخاک کیاجائے گا۔ ہدایت علی خان طویل علالت کے بعد آج صبح حیدرآبادمیں انتقال کرگئے تھے ۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے کارکنان اورہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہدایت علی مرحوم کے جنازے میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں۔
 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانیس احمدقائم خانی کے والدہدایت علی مرحوم کاسوئم کل بروزبدھ مورخہ 26 دسمبر بعد نمازظہر حالی روڈحیدرآباد میں مرحوم کی رہائش گاہ پر ہوگا
ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردعوام سوئم کے اجتماع میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں۔ رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی ۔۔۔ 25 دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانیس احمدقائم خانی کے والدہدایت علی مرحوم کاسوئم کل بروزبدھ مورخہ 26 دسمبر بوقت بعد نمازظہر حیدرآباد کے علاقے حالی روڈ میں مرحوم کی رہائش گاہ پر ہوگا۔اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی جائے گی۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوئم کے اجتماع میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں اورمرحوم کوخراج عقیدت پیش کریں۔
*****
 

5/2/2024 8:01:01 PM