Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین کی جانب سے تحریک کی قیادت سے علیحدہ ہوجانے کی رائے طلب کرنے کابیان نشرہوتے ہی لندن میں ایم کیوایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ پر کارکنوں اورہمدردوں کی ٹیلیفون کالز کا تانتا بندھ گیا۔


 Posted on: 12/18/2012
الطاف حسین کی جانب سے تحریک کی قیادت سے علیحدہ ہوجانے کی رائے طلب کرنے کابیان نشرہوتے ہی لندن میں ایم کیوایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ پر کارکنوں اورہمدردوں کی ٹیلیفون کالز کا تانتا بندھ گیا۔ تمام ٹیلیفون لائنیں جام ہوگئیں کراچی سمیت پاکستان کے تمام شہروں سے کارکنوں اورہمدردوں کے فون موصول ہورہے ہیں،
پاکستان کے علاوہ مختلف ممالک سے بھی ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردپاکستانیوں کے فون موصول ہورہے ہیں
الطاف بھائی کسی بھی صورت میں ایم کیوایم کی قیادت نہ چھوڑیں، ہم ہر طرح سے الطاف بھائی کے ساتھ ہیں،بیشتر کارکنان فرط جذبات سے مغلوب ہوکررونے لگے
لندن ۔۔۔17 دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین کی جانب سے پیرکی شب ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں سے تحریک کی قیادت سے علیحدہ ہوجانے کی رائے طلب کرنے کابیان میڈیاپرنشرہوتے ہی لندن میں ایم کیوایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ پر کارکنوں اورہمدردوں کی ٹیلیفون کالزکاتانتابندھ گیاہے جس کے باعث انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کی تمام ٹیلیفون لائنیں جام ہوگئیں ۔کراچی سمیت پاکستان کے تمام شہروں سے کارکنوں اورہمدردنوجوانوں، بزرگوں خواتین اوربچوں کے فون موصول ہورہے ہیں،پاکستان کے علاوہ مختلف ممالک سے بھی ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردپاکستانیوں کے فون موصول ہورہے ہیں،فون کرنے والے انتہائی جذباتی ہیں ، ان کاکہناہے کہ الطاف بھائی کسی بھی صورت میں ایم کیوایم کی قیادت نہ چھوڑیں، ہم ہر طرح سے الطاف بھائی کے ساتھ ہیں،بیشتر کارکنان فرط جذبات سے مغلوب ہوکررونے لگے۔بعض نے نعرے لگائے ’’ ہم کو منزل نہیں ۔۔۔رہنماچاہیے ‘‘ ۔ فون کرنے والوں میں نوجوانوں کے علاوہ بزرگ اورخواتین بھی شامل ہیں۔ بیشترعلاقوں سے کارکنوں نے اجتماعی طورپربھی جمع ہوکرفون کئے اوراپنے جذبات کااظہارکیا۔فون موصول ہونے کاسلسلہ کسی وقفہ کے بغیرجاری ہے۔
 
 الطاف حسین کے بغیرہمیں کچھ بھی منظورنہیں،ہم ایم کیوایم کوچھوڑسکتے ہیں لیکن الطاف حسین کوہرگز نہیں چھوڑسکتے ،وسیم آفتاب
رات کے اس پہرنائن زیروپرجمع ہونیوالے کارکنان کے اجتماع سے وسیم آفتاب اورواسع جلیل کاخطاب
کارکنان نے ہاتھ فضاء میں اٹھاکرجناب الطاف حسین سے موت تک کی بیت کی اورخون کے آخری قطرے تک الطاف حسین کاساتھ دینے کااعلان کیا
کراچی ۔۔۔18، دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے کہاہے کہ الطاف حسین کے بغیر ہمیں کچھ بھی منظور نہیں ،ہم ایم کیوایم کوچھوڑسکتے ہیں لیکن الطاف حسین کوکسی صورت نہیں چھوڑسکتے ،آج تمام کارکنان الطاف حسین بھائی سے بیت کرتے ہیں کہ موت تک وہ الطاف حسین کے ساتھ ہیں، ویسے تواسلام آبادنے کئی بڑے بڑے مارچ دیکھے ہونگے لیکن 7جنوری2013کواسلام آباد میں ہونے والامارچ اپنی نوعیت کاپہلامارچ ہوگاجوایک نئی تاریخ رقم کریگا۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین ہماری ضرورت ہیں ،سلام ہے ان ماؤں کو جنہوں نے ایسے بہادر،نڈراورجوشیلے بیٹے جنم دیئے ہیں جواپناسب کچھ الطاف حسین پرقربان کرنے کوتیارہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیراورمنگل کی درمیانی شب ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرجمع ہونیوالے ہزاروں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان،اراکین سینیٹ ، قومی وصوبائی اسمبلی ،شعبہ جات کے ذمہ داران ودیگر ارکان بھی موجودتھے۔جناب الطاف حسین کی جانب سیاست اورقیادت چھوڑنے کے حوالے سے رائے طلب کرنے کے بیان کے بعدملک بھرمیں ایم کیوایم کے لاکھوں کارکنان ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروسمیت ملک بھرمیں صوبائی ، ضلعی اورزونل دفاترپرجمع ہوگئے جنہوں نے جناب الطاف حسین سے مکمل اظہاریکجہتی کیا اور فضاء میں ہاتھ بلندکرکے ان سے اپنی موت تک ساتھ دینے کی بیت کرتے ہوئے جناب الطاف حسین سے قیادت نہ چھوڑنے کی درخواست کی۔وسیم آفتاب نے کہاکہ رات کے اس پہرمیں جب پاکستان بھرمیں تمام جگہوں پرسکوت طاری ہے ، پاکستان کے ایوانوں میں سکوت طاری ہے اوروہاں بھی جہاں ایم کیوایم کے خلاف سازشیں تیارہوتی ہیں مکمل سکوت طاری ہے لیکن سلام ہے ان ماؤں کوجنہوں نے ایسے بیٹے جنم دیئے ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنی راتوں کاسکون بلکہ اپنی جانیں بھی الطاف حسین پرقربان کردی ہیں اوررات کے اس پہرمیں پورے جوش وجذبے کے ساتھ الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کیلئے موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے قوم سے مشورہ مانگاہے توآج قوم کے بیٹے ،بیٹیوں اور کارکنوں کی آپ سے اپنی موت تک بیت ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پندرہ ہزارکارکنان نے اپنی جانیں قربان کرکے تحریک کوجلابخشی اورآج پندرہ لاکھ لوگ الطاف حسین پراپنی جانیں قربان کرنے کوتیارہیں۔ہم لاوارث لوگ نہیں ہماراماضی ہے ہم 1947سے خون کے دریاعبورکرتے چلے آرہے ہیں،پانچ کروڑلوگوں کومارکرہی فرسودہ نظام کو جاری رکھاجاسکتاہے اوراگرکوئی نئی کربلالاناچاہتاہے توہم بتادیتے ہیں کہ جب تک ایک بھی ماں کالعل زندہ ہے الطاف حسین تک کوئی نہیں پہنچ سکتا۔انہوں نے کہاکہ یہ الطاف حسین کے ماننے ،چاہنے اوران کے نام پراپنی زندگیاں قربان کرنے والوں کااجتماع ہے ۔ دیکھنے والے دیکھ لیں کہ رات کے اس پہرمیں جب سردی کا عالم اپنے عروج پرہے الطاف حسین کے چاہنے اورماننے والے جاگ رہے ہیں اوریہ پیغام دے رہے ہیں کہ تم سوسکتے ہولیکن الطاف حسین کے چاہنے اورماننے والے کسی صورت نہیں سوسکتے۔انہوں نے سپریم کورٹ کوپیغام دیتے ہوئے کہاکہ الطاف حسین کسی ایک شخص کانام نہیں بلکہ یہ شعورکانام ہے کروڑوں عوام کانام ہے ، آگاہی کانام ہے نام ہے،انقلاب کانام ہے الطاف حسین پرور دگار کی جانب سے تقدیرکا فیصلہ ہے اورجوبھی اس فیصلے سے ٹکڑانے کی کوشش کریگاتوقدرت ان لوگوں کومٹادیگی۔ انہوں نے تمام کارکنان کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے ہاتھ فضاء میں اٹھائیں اوریہ پیغام دیں کہ ہم الطاف حسین سے اپنی موت تک کی بیت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم 7جنوری کواسلام آبادپاکستان کومضبوط کرنے کے اسی جوش وجذبے کے ساتھ پہنچیں گے ۔انہوں نے کہاکہ جن کے آباؤاجدادکے 20لاکھ جانوں کی قربانی دے کرپاکستان حاصل کیااورپاکستان کوبچانے اوراس ملک کوعظیم سے عظیم تربنانے کی جدوجہداگرکوئی کررہاہے تووہ الطاف حسین ہیں لیکن اس ملک میں جب بھی کوئی سازش کی جاتی ہے وہ صرف 
اور صرف الطاف حسین کے خلاف کی جاتی ہے۔کیونکہ الطاف حسین کاجرم یہ ہے کہ انہوں نے ملک بھرکے عوام کومتحد ومنظم کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم پیغام دیتے ہیں کہ قائدتحریک
جناب الطاف حسین ہی ہمارے قائد ہیں اوروہ ہی ہماری رہنمائی کرینگے مائینس الطاف حسین نامنظور نامنظورنامنظور۔اس سے قبل ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے انچارج واسع جلیل نے بھی کارکنان کے اجتماع سے مختصراًخطاب کیااور کہاکہ الطاف حسین پوری قوم کی ضرورت ہیں،کارکنان کاسازشی عناصرکوپیغام ہے کہ تم جتنی سازشیں کرلوں ہماراقائدصرف اورصرف الطاف حسین ہے۔اس موقع پرکارکنان کے جذبات قابل دیدتھے اوروہ مسلسل جناب الطاف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے لگارہے تھے جن میں نعرہ الطاف ۔۔۔جئے الطاف،ہم کومنزل نہیں۔۔۔ رہنماء چاہئے،ہم نہ ہوں ہمارے بعد۔۔۔الطاف الطاف الطاف،ہے نقیب انقلاب۔۔۔الطاف الطاف ،دیوانے کس کے ۔۔۔قائدکے،رہبررہبر۔۔۔الطاف ہمارارہبراورزندہ رہے نظریہ ۔۔۔زندہ رہے الطاف،الطاف الطاف کاوردکیاجس کاسلسلہ وقفے وقفے تک کافی دیر تک جاری رہا۔
*****

5/7/2024 5:44:16 PM