Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

انقلاب اور عوامی حکمرانی کے قیام کیلئے ایماندار، باصلاحیت، اچھے اور نظریاتی کارکنان ایم کیو ایم کا ہراول دستہ بن جائیں،الطاف حسین


 Posted on: 12/13/2012
ایم کیوایم کی جدوجہد بے شمار شہدا ء کی لازوال قر بانیوں سے عبارت ہے، جناب الطاف حسین 
سانحہ قصبہ و علی گڑھ ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے
سانحہ قصبہ علی گڑھ کے شہداء کی قر بانیوں کو کبھی فر اموش نہیں کرسکتی ہے اور ان کا لہو ضرور رنگ لائے گا
۔ 14دسمبر 1986ء سانحہ قصبہ و علی گرھ کے شہداء کو جناب الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت ، 26ویں برسی پر بیان
 لندن:۔۔۔13،دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سانحہ قصبہ و علی گڑھ کے شہداء کو زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہد بے شمار شہدا ء کی لازوال قر بانیوں سے عبارت ہے ۔ اور انہی شہداء کی بدولت آج ایم کیوایم کا نظریہ ملک بھر میں اپنی آب و تاب کے ساتھ تیزی سے پھیل رہا ہے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ملک بھر میں حق پرستی کا بول بالا ہوگا ۔انہوں نے14دسمبر1986ء سانحہ قصبہ و علی گڑھ کے شہداء کی26ویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ سانحہ قصبہ و علی گڑھ ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے اور اس دن سفاک درندہ صفت مسلح دہشت گردوں نے قصبہ علی گڑھ اور اورنگی ٹاؤن پر حملہ کرکے 6گھنٹے تک جدید آتشی ہتھیاروں سے بے دریغ فائرنگ کی اور سینکڑوں ، معصوم بچوں ،بچیوں، نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین کا قتل عام کیا ، انہیں زندہ آگ میں جلایا گیا ، گھروں کو نذر آتش کردیا گیا اور ظلم و بربریت کی انتہاء کردی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ6گھنٹے تک معصوم اور بے گناہ لوگوں کو فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کرنے والے سفاک دہشت گرد آج تک قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم سانحہ قصبہ علی گڑھ کے شہداء کی قر بانیوں کو کبھی فر اموش نہیں کرسکتی ہے اور ان کا لہو ضرور رنگ لائے گا اور حق پرستی کی تحریک ایک دن ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوگی ۔ انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے مطالبہ کیا کہ 14،دسمبر1986ء سانحہ قصبہ و علی گڑھ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے ۔ 

انقلاب اورعوامی حکمرانی کے قیام کیلئے ایماندار،باصلاحیت ،اچھے اورنظریاتی کارکنان ایم کیویم کاہراول دستہ بن جائیں،الطاف حسین
خیبرپختونخواہ اوربلوچستان کے ظاہری اورگمنام کارکنان تنظیمی کاموں کومزیدتیزکرکے سینہ بہ سینہ ایم کیوایم کے پیغام کوپھیلائیں
ایم کیوایم بہت جلدخیبرپختونخواہ اوربلوچستان میں بڑے جلسے اورجلوسوں کااہتمام کرنے جارہی ہے
خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں رابطہ کمیٹی کے ارکان گلفرازخان اوریوسف شاہوانی سے جناب الطاف حسین کی ٹیلی فون پرطویل گفتگو 
لندن:۔۔۔13،دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے پختون رکن گلفرازخان خٹک اوربلوچ رکن یوسف شاہوانی سے خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ٹیلی فون کرکے طویل گفتگو کی اوران سے خیبرپختونخواہ اوربلوچستان میں تنظیمی کاموں کی تفصیلات معلوم کیں۔جناب الطاف حسین نے خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے شہروں،ایک ایک گاؤں اوردیہی علاقوں کے ظاہری اورگمنام کارکنوں کوگلفرازخان خٹک اوریوسف شاہوانی کے ذریعے اپنی جانب سے سلام ،دعائیں اور بہت بہت پیاربھی پہنچایااورکہاہے کہ وہ حالات کی مناسبت کودیکھتے ہوئے تنظیمی کاموں کومزیدتیزکردیں اورسینہ بہ سینہ ایم کیو ایم کے پیغام کوتیزی سے پھیلائیں کیونکہ بہت جلدایم کیوایم ان علاقوں میں جلسے اورجلوسوں کاآغازکرنے جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ انقلاب اورعوامی حکمرانی کے قیام کیلئے ایماندار،باصلاحیت ، اچھے اورنظریاتی کارکنان ماؤں، بہنوں،بچوں ، بچیاں اورطلبہ وطالبات تک حق پرستی کا پیغام پہنچائیں تاکہ وہ ایم کیوایم کا ہراول دستہ بن جائیں۔جناب الطاف حسین نے خیبرپختونخواہ اوربلوچستان میں بیگناہ افرادکی ہلاکتوں بالخصوص بلوچستان میں لاپتہ افرادپرگہری تشویش کا اظہارکیااورجولوگ حالیہ دنوں دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق وزخمی ہوئے ان کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہاربھی کیا۔ جناب الطاف حسین نے صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف اوروفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک سے مطالبہ کیاکہ لاپتہ افرادکی جلدازجلدبازیابی کیلئے ٹھوس اورموثراقدامات بروئے کارلائے جائیں۔ 

فرقہ وارانہ قتل ،دہشت گردی اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ایک مر تبہ پھر اضافہ ہونے پر رابطہ کمیٹی کا اظہارِ تشویش
فرقہ وارانہ قتل ،دہشت گردی اور بھتہ خوری کے واقعات کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے،رابطہ کمیٹی
دہشت گردی ، فرقہ وارانہ قتل اور بھتہ خوری کی وارداتیں سوئچ آن اورسوئچ آف کی پالیسی کاحصہ ہیں
جن میں علمائے کرام،تاجروں اورڈاکٹرزسمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادشامل ہیں
کراچی۔۔۔13دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں فرقہ وارانہ قتل ،دہشت گردی اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ایک مر تبہ پھر اضافہ ہونے پر اپنی گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے انکی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک بھرخصوصاًکراچی میں فرقہ وارانہ قتل، دہشت گردی اور بھتہ خوری کے ذریعے معصوم وبیگناہ شہریوں کوقتل وغارتگری کانشانہ بنایاجارہاہے جس میں علمائے کرام،تاجروں اورڈاکٹرزسمیت مختلف مکاتب فکرو شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ دہشت گردی کے واقعات میں بھی سینکڑوں ہلاک و شدیدزخمی ہوچکے ہیں تاہم کسی ایک بھی دہشت گردکوتاحال گرفتارنہیں کیاجاسکا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گردی ،فرقہ وارانہ قتل اور بھتہ خوری کی وارداتیں سوئچ آن اورسوئچ آف کی پالیسی کاحصہ ہیں او ر حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافے سے ایسالگتا ہے کہ ایک بارپھرشہرمیں دہشت گردی کاسوئچ آن کردیاگیاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب فرقہ وارانہ قتل وغارتگری کاسلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری جانب پولیس ورینجرزاور دیگر سیکورٹی فورس پربم دھماکے اوردستی بموں سے حملے روزکامعمول بن چکے ہیں اورایسا محسوس ہوتا ہے کہ دہشت گردوں کو کراچی کا امن تباہ کر نے کیلئے ان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے جو کراچی کے شہریوں کیلئے لمحہ فکر یہ ہے۔رابطہ کمیٹی نے فرقہ وارانہ قتل اوردہشت گردی کے واقعات میں شہیدہونیوالے تمام افرادکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااورواقعات میں زخمی افرادکی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعابھی کی۔رابطہ کمیٹی نے صدرمملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم پاکستان راجہ پرویزاشرف،وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے پروزمطالبہ کیاہے کہ شہریوں کوجان ومال کاہرممکن تحفظ فراہم کرنے کیلئے تیزی سے بڑھتی ہوئے فرقہ وارانہ قتل ،دہشت گردی اور بھتہ خوری کے واقعات کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اوران واقعات میں ملوث عناصرکوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے ۔

ایم کیوایم کے نمائندہ وفد کی پاکستان علماء کونسل کے چیئر مین مولانا طاہر اشرفی سے ملاقات 
کراچی سمیت ملک بھر میں فرقہ واریت کی بنیادپر قتل و غارتگری کرکے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کی جارہی ہے،رابطہ کمیٹی 
جناب الطاف حسین نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے لئے اپنا مثبت کر دار ادا کیا ہے،مولانا طاہر اشرفی
ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال ،پاکستان کو درپیش مشکلات سمیت کراچی میں جاری فرقہ وارانہ فسادات پر تفصیلی بات چیت ہوئی
کراچی۔۔۔13،دسمبر2012ء
ایم کیوایم کے نمائندہ وفد نے پاکستان علماء کونسل کے چےئر مین مولانا طا ہر اشرفی سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال ، پاکستان کو درپیش مشکلات سمیت کراچی میں جاری فرقہ وارانہ فسادات کی وارداتوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ ایم کیوایم کے وفد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان وسیم آفتاب، سیف یار خان، صو بائی وزیر خالد عمر،رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی اور متحدہ علماء کمیٹی کے جوائنٹ انچارج دلاور خان ورکن علماء کمیٹی محمد ناصر یامین بھی موجود تھے۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان نے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ کراچی سمیت ملک بھر میں فرقہ واریت کی بنیادپر قتل وغارتگری کرکے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا بہیمانہ قتل شہر میں فر قہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کی سازش ہے۔اس مو قع پر مولانا طاہر اشرفی نے ایم کیوایم قائد جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، بھائی چارے کے فروغ کی عملی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے لئے اپنا مثبت کر دار ادا کیا ہے۔

 
لاہور میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے سو ئیڈ ن سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن برگیتا ایمی کے انتقال پررابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
دہشت گردوں کی جانب سے غیر ملکی این جی اوز کے رضاکاروں پر حملے سے بین الااقوامی سطح پر ملک کی بد نامی ہورہی ہے
کراچی۔۔۔13،دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ دنوں لاہور میں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں سو ئیڈ ن کی سماجی کارکن برگیتا ایمی کے سو ئیڈ ن کے اسپتال میں انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک میں سماجی خدمات انجام دینے والے این جی اوز کے رضاکاروں کو نشانہ بنانے کاعمل بز دلانہ کارروائی ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی جانب سے غیر ملکی این جی اوز کے رضاکاروں پر حملے سے بین الااقوامی سطح پر ملک کی بد نامی ہورہی ہے۔رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم پاکستان راجہ پرویزاشرف اور وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک سے مطالبہ کیا کہ لاہور میں یتیم خانوں کی انچارج سو ئیڈیش خاتون کے قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ 

ممتازصنعتکاراورایکسپریس گروپ کے ایڈیٹرانچیف سلطان علی لاکھانی کی والدہ کے انتقال پرالطاف حسین کااظہارافسوس
لندن:۔۔۔13؍دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ممتازصنعتکاراورایکسپریس گروپ کے ایڈیٹرانچیف سلطان علی لاکھانی کی والدہ محترمہ گلبانوحسن علی لاکھانی کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے سلطان علی لاکھانی سمیت مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اورکہاہے کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کی پوری قیادت دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میںآپ ساتھ ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ گلبانوحسن علی لاکھانی مرحومہ کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان ولندن اورمرکزی شعبہ اطلاعات کے اراکین نے بھی سلطان علی لاکھانی سے ان کی والدہ محترمہ گلبانوحسن علی لاکھانی کے انتقال پردلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین کو صبرجمیل کیلئے دعائیں کیں۔
 
ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہارِ تعزیت
کراچی:۔۔۔13،دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ،گلستان مزدور یونٹ کے رابطہ انچارج ذوالفقاریزدانی کے والد عزیز یزدانی اورایم کیو ایم نارتھ ناظم آباد یونٹ 176کے انچارج مسعود بھائی کی والدہ محترمہ رضیہ مقبول کے انتقال پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)
 
*****

5/6/2024 10:35:12 PM