Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لانڈھی کے علاقے مظفر آباد کالونی میں بم دھماکہ کا واقعہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی ہے ،جناب الطاف حسین


 Posted on: 12/12/2012
لانڈھی کے علاقے مظفر آباد کالونی میں بم دھماکہ کا واقعہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی ہے ،جناب الطاف حسین 
مظفر آباد کالونی میں بم دھما کے کا نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گر فتار کرکے انہیں قانون کے مطابق سزادی جائے
بم دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں پر جناب الطاف حسین کا دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا
لندن :۔۔۔۔12، دسمبر 2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لانڈھی کے علاقے مظفر آباد کالونی میں بم دھماکہ کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی قرار دیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک دشمن دہشت گرد عناصر منظم منصوبہ بندی کے ذریعے شہر میں مسلسل قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور حالیہ دہشت گردی کا واقعہ انہی سازشوں کا حصہ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردعناصر بے گناہ انسانوں کا خون بہارہے ہیں جو قابل مذمت ہے ۔انہوں نے بم دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں پر دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ جناب الطاف حسین نے صدرمملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ،وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشر ت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے پر زور مطالبہ کیا کہ لانڈھی کے علاقے مظفر آباد کالونی میں بم دھماکے کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گر فتار کرکے انہیں قانون کے مطابق سزادی جائے۔
 
برصغیر کے ممتازستارہ نواز اورکلاسیکل موسیقی کی دنیاکی مشہورشخصیت پنڈت روی شنکر کے ا نتقال پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارافسوس 
پنڈت روی شنکر جیسے فنکارتاریخ میں بہت کم پیداہوتے ہیں،وہ کلا سیکل موسیقی کی دنیا کاایک بڑانام تھے
پنڈت روی شنکر نے اپنے فن کے ذریعے ستارنوازی کودنیابھرمیں متعارف کرایا۔
انکے انتقال سے کلاسیکل موسیقی کی دنیاایک بڑے فنکارسے محروم ہوگئی ہے۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 12 دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے برصغیر کے ممتازستارہ نواز اورکلاسیکل موسیقی کی دنیاکی مشہورشخصیت پنڈت روی شنکر کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پنڈت روی شنکر جیسے فنکارتاریخ میں بہت کم پیداہوتے ہیں، وہ کلاسیکل موسیقی کی دنیا کاایک بڑانام تھے جنہوں نے اپنے فن کے ذریعے ستارنوازی کودنیابھرمیں متعارف کرایا اورفن کی بہت خدمت کی۔ ان کے انتقال سے کلاسیکل موسیقی کی دنیاایک بڑے فنکارسے محروم ہوگئی ہے۔ جناب الطاف حسین نے پنڈت روی شنکرکے لواحقین اوران کے تمام چاہنے والوں سے دلی تعزیت وہمدردی اورافسوس کااظہارکیا ۔
 
دہشت گردوں ، جرائم پیشہ عناصر اور بھتہ خوروں کے ہاتھوں کراچی میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے اور ان کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی اب تک سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے ، رابطہ کمیٹی 
جس طرح سے دہشت گردوں کے خاتمے کے بلند و بانگ دعوے کئے جارہے ہیں اسی حساب سے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے
مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکاروں ، ڈاکڑ سمیت متعدد افراد کے بہیمانہ قتل اور بھتہ نہ دینے کی پاداش میں کاروباری مراکز پر دستی بموں سے حملوں کے واقعات پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
کراچی ۔۔۔12، دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکاروں ، بنگالی ڈاکٹر سمیت متعدد افراد کے بہیمانہ قتل اور بھتہ نہ دینے کی پاداش میں کاروباری اور ٹرانسپورٹرز حضرات پر دستی بموں سے حملوں کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی تعداد میں موجودگی کے باوجود مسلح دہشت گردوں اور بھتہ خوروں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے باعث عوام ، کاروباری حضرات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جان و مال کے عدم تحفظ پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں تاجروں ، صنعتکاروں ، دکانداروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی قتل و غارتگری کے واقعات اور بھتہ نہ دینے کی پاداش میں دستی بموں سے حملوں کے واقعات سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شہر میں ، دہشت گردوں ، جرائم پیشہ عناصر اور بھتہ خوروں کو اپنی مذموم کارروائیوں کیلئے کھلا لائسنس دیدیا گیا ہے اور دن دیہاڑے دہشت گردی کی کارروائیوں پر شہریوں میں خوف و ہراس کا پایا جانا فطری عمل ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گردوں ، جرائم پیشہ عناصر اور بھتہ خوروں کے ہاتھوں کراچی میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے اور ان کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر قانون نافذ کرنیو الے اداروں کی کارکردگی اب تک سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں بعض علاقے ایسے بھی ہیں جہاں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں کے باعث کاروباری حضرات اپنا کاروبار بند کرچکے ہیں اور پرامن عوام نقل مکانی کررہے ہیں مگر ہر گزرتے دن کے ساتھ جس طرح سے دہشت گردوں کے خاتمے کے بلند و بانگ دعوے کئے جارہے ہیں اسی حساب سے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے دہشت گردی کے واقعات میں پولیس اہلکاروں ، بنگالی ڈاکٹر سمیت متعدد افراد کی ہلاکت اور بھتہ نہ دینے کی پاداش میں کاروباری حضرات پر دستی بموں کے حملوں کے واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے مقتولین کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں پولیس اہلکاروں ، ڈاکٹر سمیت متعدد افراد کے قتل اور بھتہ نہ دینے کی پاداش میں کاروباری مراکز پر دستی بموں سے حملوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے، دہشت گردوں ، بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فی الفور ٹھوس اور مثبت حکمت عملی اپنائی جائے، انہیں فی الفور گرفتار کیاجائے اور عوام سمیت کاروباری افراد کی جان ومال کے تحفظ کو صورت میں یقینی بنایاجائے ۔ 
 
ایم کیوایم پی آئی بی کالونی سیکٹر کے کارکن ندیم عباسی شہید کو ہزاروں آہوں اورسسیکوں کے درمیان ےٰسین آباد کے شہداء قبرستان میں سپر دخاک کردیا گیا 
نماز جنازہ و تدفین میں رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین کے علاوہ علاقائی عوام کی شرکت 
کراچی :۔۔۔12، دسمبر 2012ء 
گزشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم پی آئی بی کالونی سیکٹر یونٹ 56کے کارکن ندیم عباسی شہید کو ہزاروں آہوں اور سسیکوں کے درمیان ےٰسین آباد کے شہداء قبرستان میں سپر دخاک کردیا گیا۔شہید کی نماز جنازہ پی آئی بی کالونی میں واقع جامع مسجد الہمراہ کے سامنے مین روڑ پر ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد ،انچارج و اراکین تنظیمی کمیٹی ، علاقائی سیکٹر و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران و کارکنان اورعوام کے علاوہ شہدا ء کے عز یز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
  
یوم شہداء کے موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین سیّد شاکر علی، یوسف شاہوانی اورایم کیوایم کے رہنماء عامرخان کے ہمراہ میرپور خاص زون کے زونل انچارج واراکین کی جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں یاد گارِ شہدائے حق پر حاضری 
کراچی :۔۔۔12، دسمبر 2012ء 
ایم کیوایم کے یوم شہداء کے موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین سیّد شاکر علی، یوسف شاہوانی اورایم کیوایم کے رہنماء عامرخان کے ہمراہ میرپور خاص زون کے زونل انچارج واراکین نے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں یادگارِ شہداء حق پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔انہوں نے تمام حق پرست شہداء کو تحریک کی جدوجہد کیلئے لازوال قر بانیاں دینے پر زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔
  
 
ملک میں کوئی رہنماء انقلاب لاسکتاہے تووہ صرف اورصرف قائدتحریک جناب الطاف حسین ہیں،سیدشاکرعلی
خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیںKMOC ابراہیم حیدری سیکٹرویونٹ کمیٹیوں کے انچارجزودیگرذمہ داران کے اجلاس سے خطاب
کراچی ۔۔۔12، دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدشاکرعلی نے کہاہے کہ ایم کیوایم ملک کی واحدجماعت ہے جس نے غریب ومتوسطہ طبقے سے جنم لیااگراس ملک میں کوئی رہنماء انقلاب لاسکتا ہے تووہ صرف اورصرف قائدتحریک جناب الطاف حسین ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزخورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ایم کیوایم کے ذیلی شعبہ کراچی مضافاتی کمیٹی ابراہیم حیدری کے سیکٹرویونٹ کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ابراہیم حیدری سیکٹرویونٹ کمیٹیوں کے انچارجز،جوائنٹ انچارجزاوردیگرذمہ داران نے شرکت کی، اس موقع پر کراچی مضافاتی کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ودیگراراکین سیدمعین الدین،گل محمدمینگل،محمدعلی کلمتی بلوچ، سیداحمدرضا اور شاکرفاروقی بھی موجود تھے ۔ سیدشاکرعلی نے کہاکہ ملک کے طول وعرض میں بسنے والے غریب ومتوسطہ طبقے کے عوام قائدتحریک جناب الطاف حسین کواپنانجات دہندہ تسلیم کرچکے ہیں اورایم کیوایم کی جدوجہد میں پوری طرح شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے شہری علاقوں سے آنیوالی انقلابی تبدیلیوں کوپورے ملک کے غریب ومتوسطہ طبقے نے محسوس کیااوروہ اس بات کے قائل ہوچکے ہیں کہ اگراس ملک میں کوئی انقلاب لاسکتاہے تووہ صرف اورصرف قائدتحریک جناب الطاف حسین ہیں۔انہوں نے کہاکہ استحصالی قوتیںآج بھی ایم کیوایم کے خلاف گھناؤنی سازش کررہی ہیں اورصرف کراچی میں حلقہ بندیوں کرنے کی باتیں ایم کیوایم کے ووٹ بینک کونقصان پہنچانے کی سازش ہے۔انہوں نے کہاکہ استحصالی قوتیں جتنی سازشیں کرلیں اب عوام ان کے منفی پروپگنڈے میں نہیںآئیں گے یہ لاکھ حلقہ بندیاں تبدیل کرلیں تاہم ایم کیوایم کے مینڈیٹ کوکم نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ابراہیم حیدری سیکٹریونٹ کمیٹیوں کے انچارجزودیگرذمہ داران پرزوردیاکہ وہ ایم کیوایم کے خلاف جاری سازشوں کاڈٹ کرمقابلہ کرنے کیلئے ذہنی وجسمانی طور پر خودکومضبوط کرلیں اوران سازشوں کوناکام بنانے کیلئے مستقل مزاجی کے ساتھ قائدتحریک الطا ف حسین کے پیغام کوگھرگھرپھیلائیں اورعوام سے مکمل رابطے میں رہیں۔
 
حق پرست نمائندوں نے توجہ دلاؤنوٹس پرنجی چینلزکی جانب سے غیرملکی ڈرامے نشرکرنے اورپمراقوانین کی خلاف ورزی پرتوجہ مبذول کرائی
بعض نجی چینلزکی جانب سے پرائم ٹائمزشوکے دوران غیرملکی اورریکارڈزبان میں ڈرامے نشرکررہے ہیں جونہ صرف قومی مسئلہ ہے،عبدالرشیدگوڈیل
پمرا قوانین کے مطابق چینلزچھ فیصد انڈین اورچارفیصددیگرممالک کے پروگرام دیکھانے کے پابندہیں
اسلام آباد: ۔۔۔12، دسمبر2012ء 
حق پرست اراکین قومی اسمبلی رشیدگوڈیل،آصف حسنین،وسیم اختراورساجداحمدنے پاکستان میں بعض نجی چینلزکی جانب سے پرائم ٹائمزشوکے دوران غیرملکی ڈرامے نشرکرنے اور پمرا قوانین کی خلاف ورزی پرحکومت کی توجہ مبذول کرائی اورمطالبہ کیاکہ چینلزکوپمراقوانین کاپابندکیاجائے ۔ توجہ دلاؤنوٹس پرحق پرست رکن قومی اسمبلی عبدالرشیدگوڈیل ایوان کو بتایابعض نجی چینلزکی جانب سے پرائم ٹائمزشوکے دوران غیرملکی اورریکارڈزبان میں ڈرامے نشرکررہے ہیں جونہ صرف قومی مسئلہ ہے بلکہ اس سے پاکستانی معاشرے پرنفی اثرات مرتب ہورہے ہیں اور پاکستانی ٹیلی ویژن ڈرامہ انڈسٹری بھی شدیدمتاثرہے۔انہوں نے کہاکہ پمرا قوانین کے مطابق چینلزچھ فیصد انڈین اورچارفیصددیگرممالک کے پروگرام دیکھانے کے پابندہیں تاہم بعض چینلزپمراقوانین کی خلاف ورزی کرکے 8بجے سے ساڑھے دس بجے کے درمیان بھی غیرملکی ڈرامے نشرکررہے ہیں۔اس موقع پراسپیکرقومی اسمبلی نے ایم کیوایم کی جانب سے اٹھائے گئے مسئلے کوغورسے سنااورجسٹس فخرالدین جی ابراہیم کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جوکہ ایم کیوایم کی سفارشات کوشامل کریگی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوںیونائیٹڈپروڈیسرایسوسی ایشن کے چیئرمین راشدخواجہ کی سربراہی میں ایسوسی ایشن کے 9رکنی وفدنے نائن زیروعزیزآبادمیں رابطہ کمیٹی اورحق پرست نمائندوں سے ملاقات کی تھیں اورٹیلی ویژن انڈسٹری کے مسائل سے آگاہ کیاتھا۔
 
ایم کیوایم گوجرانولہ زون کے رکن رانا افتخار کی اہلیہ کے انتقال پر جناب الطا ف حسین کا اظہارِ تعزیت 
لندن:۔۔۔12دسمبر 2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم گوجرانوالہ زون کے رکن رانا افتخار کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی ا س گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔ (آمین)دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے بھی رانا افتخار کی اہلیہ کے انتقال پر دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
 
*****

5/7/2024 2:36:34 PM