Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

غریب و مظلوم عوام چاہے انکی زبان، رنگ، نسل،برادری یا مسلک ومذہب کوئی بھی ہوانکے حالات اورمسائل ایک جیسے ہیں۔الطاف حسین


 Posted on: 12/11/2012
غریب و مظلوم عوام چاہے انکی زبان، رنگ، نسل،برادری یا مسلک ومذہب کوئی بھی ہوانکے حالات اورمسائل ایک جیسے ہیں۔الطاف حسین
زبان، رنگ، نسل،قومیت،برادری ،مسلک اورمذہب کے فرق کے باوجود تمام انسانوں کے خون کارنگ، دوران خون کانظام اورجسمانی خدوخال ایک ہی جیساہوتاہے، جسم میں کہیں کوئی زخم لگے توسب کوایک جیسی تکلیف ہوتی ہے
ہم آہنگی اوربھائی چارے کیلئے احترام انسانیت کے جذبہ کوفروغ دیاجائے اورلسانی نفرتوں اورہرقسم کی عصبیتوں کاخاتمہ کیاجائے
چاروں صوبوں کے جاگیردار،وڈیرے اور سردارایک خاندان کی شکل اختیار کئے ہوئے ہیں
تمام مظلوموں کو چاہیے کہ وہ ظلم سے نجات اوراپنے حقوق کے حصول کیلئے ایک خاندان کی طرح متحد ہوجائیں
حلقہ بندیاں کی جائیں یاکوئی بھی سازشی ہتھکنڈہ اختیارکیاجائے ،کارکنان تحریک کے پیغام کومزید تیزی سے پھیلائیں
کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی، پختون سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی ، گلگت بلتستان آرگنائزنگ کمیٹی،سندھ تنظیمی کمیٹی اوراقلیتی امورکمیٹی کے ارکان سے گفتگو

لندن ۔۔۔11 دسمبر2012ء

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ملک بھرکے غریب و مظلوم عوام چاہے ان کی قومیت،زبان، رنگ، نسل،برادری یا مسلک ومذہب کوئی بھی ہوانکے حالات اورمسائل ایک جیسے ہیں لہٰذا جس طرح چاروں صوبوں کے جاگیردار،وڈیرے اور سردارایک خاندان کی شکل اختیار کئے ہوئے ہیں اسی طرح انکے ظلم کی چکی میں پسنے والے تمام مظلوموں کو بھی چاہیے کہ وہ ظلم سے نجات اوراپنے حقوق کے حصول کیلئے ایک خاندان کی طرح متحد ہوجائیں۔ انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآبادپرکراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی، پختون سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی ، گلگت بلتستان آرگنائزنگ کمیٹی،سندھ تنظیمی کمیٹی اوراقلیتی امورکمیٹی کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ زبان، رنگ، نسل، قومیت،برادری ،مسلک اورمذہب کے فرق کے باوجود تمام انسانوں کے خون کارنگ، دوران خون کانظام اورجسمانی خدوخال ایک ہی جیساہوتاہے، کسی بھی انسان کے جسم میں کہیں کوئی زخم لگے توسب کوایک ہی جیسی تکلیف ہوتی ہے لہٰذا ہم سمجھتے ہیں کہ معاشرے میں ہم آہنگی اوربھائی چارے کیلئے احترام انسانیت کے جذبہ کوفروغ دیاجائے اورلسانی نفرتوں اورہرقسم کی عصبیتوں کاخاتمہ کیاجائے ۔ انہوں نے تمام شعبہ جات کے کارکنوں اورلسانی اکائیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری زبانیں، قومیں ،تاریخ، جغرافیہ اورثقافت علیحدہ سہی لیکن اس فرق کے باوجو د ہمارے مسائل اورحالات ایک جیسے ہیں لہٰذا ہمیں اپنے حالات بدلنے اورمسائل کے حل کیلئے متحدہو کرجدوجہدکرنا چاہیے۔مراعات یافتہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے جاگیردار،وڈیرے اورسردار غریب عوام کو توزبان اورقومیت کی بنیادپر آپس میں لڑاتے ہیں جبکہ خودآپس میں شادیاں بھی کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ 65سال گزرجانے کے باوجود ملک کے غریب ہاریوں، کسانوں اور مزدوروں کی حالت نہیں بدلی اوروہ آج بھی ظالم جاگیرداروں، وڈیروں اورسرداروں کے محکوم بنے ہوئے ہیں۔اپنی حالت بدلنے کیلئے غریب ومتوسط طبقہ کوتمام ترتعصبات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے متحد ہوکرجدوجہدکرنی ہوگی۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ملک کی واحدجماعت ہے جس نے غریب ومتوسط طبقہ سے جنم لیا، اس نے سندھ کے شہری علاقوں میں غریب ومتوسط کاانقلاب برپاکیا، ایم کیوایم 1992ء میں پورے ملک میں پھیلناچاہتی تھی لیکن اس کے خلاف ریاستی آپریشن شروع کردیاگیا اورزہریلے پروپیگنڈوں کے ذریعے عوام کوایم کیوایم سے دوررکھنے کی کوشش کی گئی لیکن سچ کوپھیلنے سے نہیں روکاجاسکا۔ آج الحمدللہ ایم کیوایم کراچی سے نکل کرسندھ، پنجاب ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، قبائلی علاقہ جات اورآزادکشمیر میں پھیل چکی ہے ، تمام ترسازشوں اورزہریلے پروپیگنڈوں کے باوجود آج اسکے قافلے میں تمام ہی قومیتوں، فقہوں، مسلکوں اور مذاہب کے ماننے والے شامل ہیں اورنامساعد حالات کے باوجودتحریک کے مشن ومقصدکیلئے جدوجہدکررہے ہیں۔انہوں نے تمام شعبہ جات کے کارکنوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جب مظلوم اتحادکی جانب رواں دواں ہوتے ہیں توظالم قوتیں ان کے اتحاد کوختم کرنے اورانکے سفر کو روکنے کیلئے مزید قوت استعمال کرتی ہیں ،ان حالات کاسامنااتحاد سے کیاجاتاہے ،ہمیں بھی متحد ہوکرحالات کامقابلہ کرناچاہیے اور اس بات پر یقین رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ حق پر قائم رہنے والوں اورصبرکرنے والوں کوکافتح و کامرانی سے ہمکنارکرتاہے۔ انہوں نے شعبہ جات کے ارکان سے کہاکہ ایم کیوایم کو نقصان پہنچانے کیلئے حلقہ بندیاں کی جائیں یاکوئی بھی ہتھکنڈہ اختیارکیاجائے آپ اپنے اپنے علاقوں میں تحریک کے پیغام کومزید تیزی سے پھیلائیے ، انشاء اللہ ہرعلاقہ کے مظلوم عوام آپ کے ہمنواہوں گے اورتمام ترسازشی ہتھکنڈوں کے باوجود ایم کیوایم کوبھاری مینڈیٹ دیکرکامیاب بنائیں گے۔ اس موقع پر تمام ہی شعبہ جات کے ارکان نے جناب الطا ف حسین کویقین دلایاکہ تمام ہی قومیتوں کے عوام آپ کے ساتھ ہیں،اب چاہے کیسے ہی حالات ہوں اورتحریک کے خلاف کیسے ہی سازشی ہتھکنڈے کیوں نہ اختیار کئے جائیں،وہ مایوس نہیں ہوں گے اورتمام ترنامساعدحالات کے باوجودثابت قدمی اورمستقل مزاجی کے ساتھ تحریک کے مشن ومقصدکی جدوجہدجاری رکھیں گے۔

ایم کیوایم پی آئی بی کالونی سیکٹرکے کارکن محمدندیم عباسی کی شہادت پرالطاف حسین کااظہارافسوس
لندن:۔۔۔11، دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم پی آئی بی کالونی سیکٹرکے کارکن محمدندیم عباسی کی المناک شہادت پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے محمدندیم عباسی شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطا ف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمدندیم عباسی شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوار لواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔(آمین)

ایم کیوایم پی آئی بی کالونی سیکٹرکے کارکن محمدندیم عباسی کے قتل کانوٹس لیاجائے،رابطہ کمیٹی
رواں ماہ کے دوران ایم کیوایم کے متعددذمہ داران وکارکنان اورہمدردوں کودہشت گردی کانشانہ بنایاجاچکاہے
ندیم عباسی سمیت تمام ذمہ داران وکارکنان اورہمدردوں کے قتل میں ملوث عناصرکوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے
صدرمملکت،وزیراعظم،وفاقی وزیرداخلہ ،گورنراوروزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کمیٹی کاپرزورمطالبہ
محمدندیم عباسی کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی حق پرست نمائندے اورایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اسپتال پہنچ گئے
کراچی۔۔۔11، دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم پی آئی بی کالونی سیکٹریونٹ56کے کارکن محمدندیم عباسی کو موٹرسائیکل سواردہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس واقعے کوشہرکاامن خراب کرنے کی سازش کاتسلسل قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بعض امن دشمن عناصرشہرکاامن خراب کرنے کیلئے تسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اورہمدردوں کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں اورمحمدندیم عباسی کاقتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب تسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اورہمدردوں کوقتل و غارتگری کا نشانہ بنایاجارہاہے اوررواں ماہ کے دوران متعددذمہ داران ،کارکنان اورہمدردوں کودہشت گردی کی بھینٹ چڑھایاجاچکاہے تاہم ذمہ داران ،کارکنان اورہمدردوں کے قتل میں ملوث کسی ایک بھی قاتل کوتاحال گرفتارنہیں کیاجاسکاجوپولیس وانتظامیہ کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔رابطہ کمیٹی نے محمدندیم عباسی شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمدندیم شہیدکوجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطا کرے۔رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم راجہ پرویزاشرف،وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اوروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیو ایم پی آئی بی کالونی سیکٹرکے کارکن محمدندیم عباسی کے قتل کانوٹس لیاجائے اورایم کیوایم کے ذمہ داران،کارکنان اورہمدردوں کی قتل و غارتگری میں ملوث امن دشمن عناصرکو گرفتار کرکے شہرکاامن خراب کرنے کی سازش بندکرائی جائے۔

سندھ کے ممتازدانشورخاکی جویوکی علالت پر ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارتشویش
عوام خاکی جویوکی صحتیابی اوردرازی عمرکیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعاکریں۔الطاف حسین کی اپیل
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی کی خاکی جویوکے صاحبزادے جبران جویو سے فون پر گفتگو ، قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے خاکی جویوکی خیریت دریافت کی
خاکی جویوسندھ کے بڑے دانشورہیں ،قائدتحریک الطاف حسین ،ایم کیوایم کے تمام کارکنان و عوام خاکی جویوکی صحتیابی اوردرازیء عمر کیلئے دعاگوہیں۔مصطفےٰ عزیزآبادی
لندن۔۔۔11دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سندھ کے ممتازدانشورخاکی جویوکی علالت پر گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ خاکی جویوکوصحت وتندرستی دے اوران کی عمردرازفرمائے ۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ خاکی جویوکی صحتیابی اوردرازی عمرکیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعاکریں۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے خاکی جویوکے صاحبزادے جبران جویو سے فون پر گفتگوکی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے خاکی جویوکی خیریت دریافت کی ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے جبران جویوسے کہاکہ خاکی جویوسندھ کے بڑے دانشورہیں اور قائدتحریک الطاف حسین ،ایم کیوایم کے تمام کارکنان اور حق پرست عوام خاکی جویوکی صحتیابی اوردرازیء عمر کیلئے دعاگوہیں۔

عوام ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن سیکٹرکے شہیدکارکن فاروق پٹنی شہید کی بیوہ شاذیہ فاروق کے والد جناب عبدالصمد کی صحتیابی کیلئے دعاکریں۔ الطاف حسین
لندن:۔۔۔11دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن سیکٹرکے شہیدکارکن فاروق پٹنی شہید کی بیوہ شاذیہ فاروق کے والد جناب عبدالصمد کی علالت پر تشویش کااظہارکیاہے اوران کی جلدصحتیابی کیلئے دعاکی ہے ۔ انہوں نے کارکنان وعوام سے بھی اپیل کی کہ وہ جناب عبدالصمد کی صحتیابی کیلئے دعاکریں۔

یونائیٹڈپروڈیسرزایسوسی ایشن کے چیئرمین راشدخواجہ کی سربراہی میں9رکنی وفدکی رابطہ کمیٹی سے ملاقات
وفد نے ٹیلی ویژن انڈسٹری کے مسائل اوردرپیش دیگرمشکلات سے تفصیلی آگاہ کیا
ٹیلی ویژن ڈرامہ انڈسٹری اہم قومی مسئلہ ہے جسے ایم کیوایم ایوان بالا اورزیریں میں اٹھائے گی ، واسع جلیل
کراچی ۔۔۔11، دسمبر2012ء
یونائٹیڈپروڈیسرزایسوسی ایشن کے چیئرمین راشدخواجہ کی سربراہی میںیوپی اے کے 9رکنی وفدنے گزشتہ روزخورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ومرکزی شعبہ اطلاعات کے انچارج واسع جلیل اور سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی حیدرعباس رضوی سے ملاقات کی اورانہیں ڈرامہ اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کے مسائل اوردرپیش دیگرمشکلات سے تفصیلی آگاہ کیا۔یوپی اے کے وفدمیں فنانس سیکریٹری سیدمبشرامام،اے این بی پروڈکشن کے مینجنگ پاٹنر آصف رضا میراورمعروف ڈرامہ ڈائریکٹر بابر جاوید،معروف فلم اسٹارو ایکٹر ہمایوں سعید،مینجنگ پاٹنر 6 سگماپروڈیکشن شہزادنصیب،مارننگ شو ہوسٹ فیصل قریشی،معروف ایکٹر اعجازاسلم اور پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ محترمہ صباء حمیدبھی شامل تھیں۔ وفدکے ارکان نے لوکل ٹیلی ویژن ڈرامہ انڈسٹری کوبچانے،اسے تحفظ کی فراہمی اورتمام چینلز کوضابطہ اخلاق میں رکھنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔وفد نے ملاقات میں بتایا کہ اب دوسرے ممالک کے ڈرامے جو ہماری روایات کے منافی ہیں وہ ریکارڈ کرکے یہاں چلائے جارہے ہیں جوکہ پاکستان کے کلچرکی عکاسی نہیں کرتے ہیں اور کچھ چیزیں فیملی چینل سے ہٹ کر ہیں جوکہ نئی نسل کیلئے غیر مناسب ہے اور اس سے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹر ی کو نقصان پہنچ رہاہے جبکہ پاکستان فلم انڈسٹری کا حال ہمارے سامنے ہیں۔ اس موقع پرواسع جلیل اورحیدرعباس رضوی نے وفد کی گذارشات کوغورسے سنااورانہیں ہرممکن تعاون کایقین دلایا۔انہوں نے کہاکہ ٹیلی ویژن ڈرامہ انڈسٹری اہم قومی مسئلہ ہے جسے ایم کیوایم ایوان بالا اورزیریں میں اٹھائے گی اورانڈسٹری کوبچانے اپناہرممکن کرداراداکرے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ٹیلی ویژن ڈرامہ انڈسٹری ایک انتہائی مضبوط اور بہترین کاکردگی کی حامل ہے اور پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کو بیرونی غیر اخلاقی ڈراموں کی یلغار سے بچانے کیلئے ایم کیوایم ہر سطح پر آواز بلند کرے گی ۔

کوئٹہ میں خضدار روڈ کے قریب مسافر کوچ اور ٹینکر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد کے
جاں بحق اور زخمی ہونے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار افسوس
کراچی۔۔۔11، دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کوئٹہ میں خضدار روڈ کے قریب مسافر کوچ اور ٹینکر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اورا فسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے جاں بحق ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین)

ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام اٹھارہ سے زائد شہروں میں یوم شہداء انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا،شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش
ایم کیو ایم کے یہ شہداء نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں حق پرستی کی جدوجہد کرنے والوں کے لئے امید کی کرن بن چکے ہیں،خالد مقبول
ایم کیو ایم کے شہداء کا عزم و حوصلہ اور صبر و استقامت ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے ،عبادالرحمان، جنیدفہمی
یوم شہداء کے اجتماعات سے مقررین کا خطاب
واشنگٹن:۔۔۔11،دسمبر2012ء
ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام اٹھارہ سے زائد شہروں میں یوم شہداء انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جس میں قائد تحریک کے بھائی ناصر حسین، بھتیجے عارف حسین ، شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق سمیت ایم کیو ایم کے پندرہ ہزار سے زائد شہداء کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ یوم شہداء کے سلسلے میں واشنگٹن ڈی سی، شکاگو، نیویارک، نیو جرسی، ایٹلانٹا، لاس اینجلس، ڈیٹرائٹ، ہیوسٹن، ڈیلس اور میامی میں اجتماعات منعقد ہوئے ۔یوم شہداء کے اجتماعات میں ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران اعلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، نگران عباد الرحمان، سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی کے ساتھ مرکزی ذمہ داران، چیپٹر انچارجز، شعبہ جات کے ذمہ داران سمیت پاکستانی کمیونٹی سیے تعلق رکھنے والے افراد ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدرد وں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ یوم شہداء کے اجتماع سے اپنے خطاب میں ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران اعلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ تاریخ میں ایم کیو ایم کے نظرئیے اور فکر و فلسفے کی سچائی کو جانچنے کے لئے یہ پیمانہ ہی کافی ہے کہ اس تحریک میں ہزاروں معصوم شہداء کا لہو شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے یہ شہداء نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں حق پرستی کی جدوجہد کرنے والوں کے لئے امید کی کرن بن چکے ہیں ۔ اجتماعات سے عباد الرحمان اور جنید فہمی نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم کے شہدائے حق کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، ایم کیو ایم کے شہداء کا عزم و حوصلہ اور صبر و استقامت ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے ۔ انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حق و سچ پر مبنی نظرئیے کے لئے اپنی جانیں قربان کرکے اپنے نام تاریخ کے سنہرے حروف سے رقم کرا لئے ہیں ۔اجتماعات میں ایم کیو ایم امریکہ کے کارکنان اور ہمدردوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کسی صورت شہداء کی عظیم قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دینگے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلاتے رہیں گے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہداء کے بلند درجات اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل ) ڈیرہ مراد جمالی کے سیاسی رہنما حاجی حسین بخش مینگل اوربروہی قبیلے سے تعلق رکھنے والے
پیپلزپارٹی شہیدبھٹوگروپ کے20سے زائدافرادنے ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرلی
نصیر آباد؍قمبرشہدادکوٹ ۔۔۔11، دسمبر2012ء
بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل )ڈیرہ مراد جمالی سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما حاجی حسین بخش مینگل نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ملک بھر کے مظلوم کے حقوق کے حصول کی عملی جدوجہد سے متاثر ہوکر متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز ایم کیوایم بلوچستان کے نصیر آباد زون میں زونل انچارج شہباز خان اور اراکین سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔ ملاقات میں حاجی حسین بخش مینگل نے اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے مظلوم عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین جرات مندانہ جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ بلوچستان کے مظلوم عوام کے حقوق اور مسائل کا حل بھی حق پرستی کی تحریک کا پرچم تھامنے میں پوشید ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ملک کی واحد جماعت ہے جو منی پاکستان یعنی شہر کراچی میں بھر پور اکثریت رکھنے کے باوجود یہاں بسنے والی ملک کی دیگر قومیتوں سے ہرگز تعصب نہیں رکھتی اور عوام کی بلاتفریق خدمت کے عمل سے ثابت ہوگیا ہے کہ ایم کیوایم اپنی جدوجہد کے ذریعے ملک کوفلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے ۔ ایم کیوایم نصیر آباد زون کے زونل انچارج و اراکین نے حاجی حسین بخش مینگل کی ایم کیوایم میں شمولیت کا زبردست خیر مقدم کیا اور اسے غریب ومتوسط طبقے کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کیلئے اہم سنگ میل قرار دیا۔دریں اثناء بروہی قبیلے سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی شہیدبھٹوگروپ کے20افرادنے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کے نظریہ،فکروفلسفے پرمکمل اعتمادکا اظہار کیا ہے اور ایم کیو ایم کی پالیسیوں سے متاثرہوکر باقاعدہ متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔شمولیت کااعلان انہوں نے قمبرشہدادکوٹ زون کے جوائنٹ زونل انچارج سید مستاز شاہ ،زونل کمیٹی کے رکن ڈاکٹرسیدصمدگوپانگ ،امتیازلاکھواورہرگنداس کے علاوہ دیگرذمہ داران سے زونل آفس میں ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پرسیدمستاز شاہ اوردیگرذمہ داران نے تمام افرادکاخیرمقدم کیااورانہیں ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرنے پرقائدتحریک جناب الطا ف حسین کی جانب سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کاپیغام ملک کے گوشے گوشے میں پھیل رہاہے اورلوگ جاگیردارانہ نظام کے خلاف عملی جدوجہدمیں شامل ہونے کیلئے تیزی سے ایم کیوایم کے پرچم تلے متحدومنظم ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مخالفین ایم کیوایم کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکراسے صرف کراچی کی جماعت قراردے رہے ہیں انہیں اب جان لیناچاہئے کہ ایم کیوایم ملک کی بڑی قوت بن کرابھرنے جارہی ہے۔

ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہارِ تعزیت
کراچی :۔۔۔11دسمبر 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم سانگھڑزون یونٹ شاہ پور چاکر کے کارکن ندیم احمد کے والد محمد یاسین ،لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 164کے کارکن حشمت علی کی والدہ محترمہ قمر جہان ،فیڈر ل بی ایریا سیکٹر یونٹ 147کے کارکن منور علی شان کے والد انور علی اور ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 164کے کارکن عدنان راشد کی والدہ محترمہ انیسہ بیگم کے انتقال پر گہرے افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا ر کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)

حیدرآباد شہر اور اسکے شہریوں کے مسائل اور انکی پریشانی کا خاتمہ حق پرست نمائندوں کا فرض ہے ، اکرم عادل
پریٹ آباد میں مختلف مقامات پر گیس لائن کی تنصیب کے ترقیاتی کاموں کے دورے کے موقع پر جمع ہونے والی عوام سے گفتگو
حیدرآباد۔۔۔11دسمبر2012ء
عوامی خدمت حق پرست نمائندوں کی اولین ذمہ داری ہے اور شہر بھر میں جاری ترقیاتی کام اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی اکرم عادل نے پریٹ آباد نئی گیس لائن کی تنصیب کے ہونے والے ترقیاتی کاموں کے دورے پر جمع ہونے والی عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس مو قع پر ایم کیو ایم حیدرآباد زون سیکٹرسی کے ذمہ داران اور علاقے کے معززین بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ حق پرست قیادت قائد تحریک کے وژن کے مطابق عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد شہر قائد تحریک کاشہر ہے اور اس شہر میں رہنے والے لوگ قائد تحریک کے چاہنے والے ہیں اس لئے حیدرآباد شہر اور اسکے شہریوں کے مسائل اور انکی پریشانی کا خاتمہ حق پرست نمائندوں کا فرض ہے ۔انہوں نے حیدرآباد کے شہریوں کو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کرنے اور شہر کی تعمیر و ترقی میں ایم کیو ایم نے اہم کردار ادا کیا ہے اور آگے بھی کرتی رہے گی ۔

متحدہ قو می موومنٹ حید ر�آبا د کی نازان سائیں سے انکے چچا کے انتقال پر تعزیت
حیدرآباد۔۔۔11دسمبر2012ء
متحدہ قو می موومنٹ حید ر�آبا د کے زونل محمد شریف و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے تعزیتی بیان میں درگاہ بھٹ شاہ کے گدی نشین سید نثار علی شاہ اور انکے بھائی نازان سائیں سے انکے چچا سید مٹھل علی شاہ کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ و رنج اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کے درجات کو بلند فرمائے اور تمام سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے (آمین) علاوہ ازیں متحدہ قو می موومنٹ حید ر�آبا د کے زونل محمد شریف ،رکن صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین نے ہالہ سیکٹر کے ذمہ داران کے ہمر اہ بھٹ شاہ میں گدی نشین سید نثار علی شاہ اور نازان سائیں اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی ۔

قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد صرف اور صرف عوامی خدمت پر مبنی ہے، محمد شریف
حق پرست قیادت شہر کے دیگرمسائل کو بھی حل کرنے میں پوری طرح مصروف عمل ہے، سہیل یوسف
حالی روڈ تعمیر ہونے والے پمپنگ اسٹیشن اور مختلف گلیوں میں واٹر اینڈ سیوریج لائنوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب

حیدرآباد۔۔۔11دسمبر2012ء
جناب الطاف حسین کی ہدایت پر .حق پرست نمائندے سندھ میں عوامی خدمت اور انکے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم حید رآباد کے زونل انچارج محمد شریف نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سہیل یوسف کے مختص فنڈ سے حالی روڈ تعمیر ہونے والے پمپنگ اسٹیشن و مختلف گلیوں میں واٹر اینڈ سیوریج لائنوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سہیل یوسف ،اراکین زونل کمیٹی افتخارقائم خانی ،ظفراحمد صدیقی ،حسنات احمد سمیت سیکٹر ایف کے ذمہ داران و کارکنان اور علاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم ملک بھر بالخصوص سندھ کے غریب و مظلوم عوام کی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور ایم کیوایم نے حق پرست قیادت کے ذریعے عوام کو انکے بنیادی حقوق فراہم کئے ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک کی جدوجہد عوامی خدمت پر مبنی ہے تقریب سے سہیل یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست قیادت حیدر آباد شہرکے مسائل سے بخوبی واقف ہے اور یہی وجہ ہے کہ موقع ملتے ہی ہم نے شہر کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے اپنی تماتر توانائی بروئے کار لائیں اور آج اربو ں روپے کی لاگت سے شہر کے سیوریج سسٹم کو درست کیا ،ناقص و بوسیدہ شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کی اورصحت و تعلیم کے شعبے میں اسپتالوں ، ٹراما سینٹر ،اسکول اور لائبریریاں قائم کیں ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایااور ہم اس شہر کے دیگرمسائل کو بھی حل کرنے میں پوری طرح مصروف عمل ہیں ۔

مشہور سیاسی و سماجی شخصیت سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چودھری حبیب حیدر کا درجنوں ساتھیوں سمیت ایم کیو ایم میں اعلان شمولیت
سہنسہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔11دسمبر 2012 ء
مشہور سیاسی و سماجی شخصیت سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چودھری حبیب حیدر اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ ایم کیو ایم میں شامل ہو گئے۔ شمولیت کااعلان انہوں نے ایک ایم کیو ایم سہنسہ کے زیراہتمام ایک بڑی ریلی و جلسہ کے موقع پر کیا۔ ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر و وزیر ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے بھی ریلی میں شرکت کیا اس موقع پر کارکنوں نے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہار پہنائے۔ ریلی میں درجنوں موٹر سائیکل، کاریں اور جیپیں شامل تھیں جنہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا چکر لگایا اور بعد میں ریلی جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی۔ اس موقع پر مشہور سیاسی ، سماجی شخصیت ’ن‘ لیگ سہنسہ کے سابق جنرل سیکرٹری راجہ عدیل حیدر، سابق چیئرمین سہنسہ کے بیٹے حیدر میر سمیت مسلم لیگ ’ن‘ و مسلم کانفرنس کے درجنوں رہنماؤں نے جن میں عبداللہ، حاجی صادق، خان اعظم، چودھری محمد شریف، عثمان صدیق، سعید چودھری، حوالدار محمد صدیق، حق نواز خالد، حوالدار محمد شفیق، حاجی مکھن، چودھری محمد اقبال، ظہر عباس، چودھری محمد وزیر و دیگر کے ہمراہ ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ ایم کیو ایم غریب ، متوسط، محکوم طبقہ کی جماعت ہے جو ان کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی۔ دیگر تمام سیاسی جماعتوں نے متوسط اور غریب طبقہ کو نظرانداز کیا ۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان بھر اور آزادکشمیرمیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا فلسفہ مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے زونل انچارج میرپور بلال مشکور بٹ، ایم کیو ایم میرپور کے رہنما مرزا جاوید اقبال نے قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم آزادکشمیر میں اسمبلی کے اندر اور باہر عوام کی بھرپور ترجمانی کر رہی ہے۔ ایم کیو ایم ہی وہ واحد جماعت ہے جو عام لوگوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ مقررین نے کہاکہ اگر ایم کیو ایم کے کسی کارکن کے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔

*****

5/7/2024 1:30:49 AM