Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کی متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ملاقات ملکی وبین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال


وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کی متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ملاقات ملکی وبین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال
 Posted on: 12/10/2012
وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کی متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ملاقات ملکی وبین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال
لندن ۔۔۔ 10 دسمبر2012ء
وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے آج متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین سے ملاقات کی ۔ رحمن ملک نے جناب الطاف حسین سے ملکی وبین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جناب الطاف حسین نے ملک میں امن عامہ کی بحالی اور عام آدمی کی فلاح وبہبودکیلئے حکومتی اقدامات کو مزید مؤثربنانے کی ضرورت پر زوردیا۔ جناب الطاف حسین نے عاشورہ ء محرم کے موقع پر دہشت گردی کی روک تھام کیلئے وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کی کوششوں اور مؤثراقدامات کوسراہا۔

سہراب گوٹھ پر واقع آلا صف اسکوائر کے قریب رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ پر جناب الطاف حسین کا اظہارِ مذمت
امن کی خاطر دو رینجرز اہلکاروں کی شہادت اور پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
امن کی خاطر جو جوان اپنی جانیں دے رہے ہیں انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہوں
لندن :۔۔۔10دسمبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پر واقع آلا صف اسکوا ئر کے قریب رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس کے نتیجے میں دو رینجرزکے اہلکاروں کی شہادت اورٹریفک پولیس اہلکارکے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ امن کی خاطر جن جوانوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں میں انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اورجوافسران وجوان امن کی خاطر اپنی جانیں دے رہے ہیں وہ دراصل دہشت گردی کے خلاف جہادکررہے ہیں اس کااجراللہ تعالیٰ دنیااورآخرت میں ضروردیگا۔انہوں نے کہاکہ ان جوانوں نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی جانیں دیکر ثابت کردیا ہے کہ وہ شہرمیں دہشت گردی سے نبرر آزمانہ ہونے اور ان سے نمٹنے کا عزم رکھتے ہیں۔ جنا ب الطاف حسین نے واقعہ میں شہید رینجر اہلکاروں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اوردرجات کی بلندی سمیت زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ۔

ایم کیوایم کے زیراہتمام لندن میں بھی یوم شہداء منایاگیا۔ شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کااجتماع منعقدکیاگیا
اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی لندن ، برمنگھم، مانچسٹر، شیفیلڈ، پیٹربرا، بریڈفورڈ اوردیگرشہروں کے کارکنوں،
ذمہ داروں اورہمدردپاکستانی نوجوانوں ، بزرگوں،خواتین اوربچوں کی شرکت 
تحریکی جدوجہدمیں شہیدہونے والے ایم کیوایم کے کارکنوں،ذمہ داروں اورقائدتحریک الطاف حسین کے بھائی ناصر حسین شہید، 
بھتیجے عارف حسین شہید،ڈاکٹرعمران فاروق شہداوردیگرتمام شہیدوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا
لندن ۔۔۔ 10 دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام گزشتہ روزلندن میں بھی یوم شہداء منایاگیا۔اس سلسلے میں لندن کے واٹلنگ کمیونٹی سینٹرمیں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام قرآن خوانی کااجتماع منعقدکیاگیا۔ اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے کارکنوں سمیت لندن ، برمنگھم، مانچسٹر، شیفیلڈ، پیٹربرا، بریڈفورڈ اوردیگرشہروں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم یوکے کے کارکنوں، ذمہ داروں اورہمدردپاکستانی نوجوانوں ، بزرگوں،خواتین اوربچوں نے شرکت کی ۔قرآن خوانی کے بعدتحریکی جدوجہدمیں شہیدہونے والے ایم کیوایم کے کارکنوں،ذمہ داروں اورجناب الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین شہید، بھتیجے عارف حسین شہید،ڈاکٹرعمران فاروق شہیداوردیگرتمام شہیدوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اورشہیدوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔اس موقع پر ملک کی سلامتی وبقاء، امن واستحکام،فرقہ وارانہ ہم آہنگی ،تحریک کی کامیابی اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمر کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ 

 
 
 
 
ایم کیو ایم کینیڈاکے زیر اہتمام یوم شہدائے حق انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا
یوم شہداء کے سلسلے میں کینیڈا کے تمام یونٹوں میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے
شہدائے حق کی یاد بیداری شعور کو جلا بخشنے کا اہم ذریعہ ہے ،اقبال قمر
ٹورنٹو:۔۔۔۔10دسمبر 2012 ء
ایم کیو ایم کینیڈا کے تمام یونٹوں میں یوم شہدائے حق انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ، اس سلسلے میں تمام یونٹوں میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں ایم کیو ایم کینیڈا کے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ ہمدردوں نے شرکت کی ۔اس موقع پرشہدائے حق کی بے مثال قربانیوں پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کینیڈا کے سینٹرل آرگنائزر اقبال قمر نے کہاکہ حق و صداقت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کی مثالوں سے انسانی تاریخ بھری پڑی ہے اور اس تاریخ میں واقع کربلا سے بڑھ کر کوئی تمثیل موجود نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس جستجو کو زندہ رکھنے اور بیداری شعور کیلئے یاد شہدائے حق سے بڑھ کر کوئی اور شے پُر اثر نہیں۔ بعدازاں اجتماع میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشید بیگم ، والد نذیر حسین ، بھائی ناصر حسین و بھتیجے عارف حسین شہید اورشہیدانقلاب ڈاکٹر عمران فاروق سمیت تمام شہدائے حق کے درجات کی بلندی و مغفرت کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر کیلئے دعائیں کی گئیں ۔

انسداد پولیو کمیٹی کی چیئرپرسن و ایم این اے ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی سربراہی میں وفد کی ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات
17، دسمبر کو شروع ہونے والی پولیو مہم کو ایم کیوایم کے تعاون سے مربوط ، منظم اور فعال کیاجائے گا ، ڈاکٹر عذرا پیچوہو 
ایم کیوایم کے کارکنان اور رضاکار ملک بھر میں انسداد پولیو مہم میں اپنا بھر پور اور عملی کردار ادا کریں گے ، ڈاکٹر صغیر احمد ، رضاہارون 
کراچی ۔۔۔10، دسمبر2012ء 
انسداد پولیو کمیٹی کی چیئرپرسن و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی سربراہی میں ایک نمائندہ وفد نے پیر کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن و صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد اور ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن و صوبائی مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی رضاہارون سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں انسداد پولیو کیلئے ہم نے گزشتہ دنوں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں بھی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی تھی جس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے انسداد پولیو کیلئے ایم کیوایم کے بھر پور اور عملی تعاون کا یقین دلایا تھا ۔ انہوں نے کہا ملک بھر میں پولیو مہم کو مزید مربوط اور منظم بنانے کیلئے آج ہم خورشید بیگم سیکریٹریٹ آئے ہیں تاکہ17دسمبر کو شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کو ایم کیوایم کے تعاون سے مزید کامیاب بنایا جاسکے اورفعال کیاجاسکے ۔ ملاقات میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے وفد کا خیر مقدم کیا اور انسداد پولیو مہم میں قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی جانب سے غیر مشروط اور مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے علاوہ اس کے مختلف شعبہ جات کے اراکین اوررضاکار 17دسمبر سے شرو ع ہونے والی انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور ملک بھر میں قائم ایم کیوایم کے دفاتر پر بھی انسداد پولیو مہم میں اپنا بھر پور اور عملی کردار ادا کریں گے ۔ وفد میں وزیراعظم پولیو مانیٹرنگ سیل کے نیشنل کور آرڈی نیٹر ڈاکٹر الطاف حسین بوسن ، WHOپولیو ٹیم لیڈر ڈاکٹر الیاس ڈرے ، پرونشل WHOپولیو ٹیم لیڈر ڈاکٹر صلاح تھمسا ، پرونشل ٹیکنیکل فوکل پرسن برائے پولیو ڈاکٹر احمد علی، یونیسف پرونشل آفیسر مس رابعہ ، سیکریٹری ہیلتھ سندھ ڈاکٹر آفتاب کھتری اور پرونشل مینجر پولیو ڈاکٹر مظہر خمیسانی شامل تھے جبکہ اس موقع پر حق پرست صوبائی وزیر فیصل سبزواری کے علاوہ ڈاکٹر ندیم احسان ، ڈاکٹر فاروق جمیل اور ڈاکٹر فوزیہ حمید بھی موجود تھیں ۔ 

اوگرا اور سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداران آپس کے اختلافات ختم کرکے عوام کو ذہنی اذیت سے نجات دلائیں ، رابطہ کمیٹی 
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس اہم مسئلے کا اب تک حل نہ نکال کر ملک بھر میں کاروبارِ زندگی اور معمولات زندگی کو مفلوج اور محدود کیاجارہا ہے
اوگرا اور سی این جی ایسوسی عہدیداران کے درمیان تنازعات کا ٹھوس حل نکالنے کے بجائے اسے مزید طول دینا عوام الناس کے مفاد کے صریحاً خلاف عمل ہے
ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنوں کی بندش کے باعث عوام اور ملازمت پیشہ افراد کی مشکلات اور پریشانیوں میں اضافہ پر اظہار تشویش 
کراچی ۔۔۔10، دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی سمیت ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنوں کی بندش کے باعث عوام اور ملازمت پیشہ افراد کی مشکلات اور پریشانیوں میں اضافے پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اوگرا اور سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداران اپنے آپس کے اختلافات ختم کرکے عوام کو ذہنی اذیت سے نجات دلائیں ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سی این جی اسٹیشنوں کی بندش کے باعث ملک بھر میں ہر طرح کی تجارتی ، کاروباری ، سماجی اور اقتصادی ترقی نہ صرف بری طرح سے متاثر ہورہی ہے بلکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس اہم ایشو کا اب تک حل نہ نکال کر ملک بھر میں دانستہ طور پر کاوربار زندگی اور معمولات زندگی کو مفلوج اور محدود کیا جارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اوگرا اور سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان کتنے ہی تنازعات اور اختلافات کیوں نہ ہوں لیکن دونوں جانب سے تنازعات کا ٹھوس حل نکالنے کے بجائے اسے مزید طول دینا ملک بھر کے عوام کے مفاد کے صریحاً خلاف عمل ہے لہٰذا اوگرا اور سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداران فی الفور آپس میں مل بیٹھ کر اختلافات کا مثبت اور ٹھوس حل نکالیں اور ملک بھر کے عوام کو مشقِ ستم بنانے کا سلسلہ فی الفور ختم کریں ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنوں کی بندش اور عوام کو لاحق پریشانیوں اور مشکلات کا سنجید گی سے نوٹس لیاجائے اور سی این جی ایسوسی اور اوگرا کے عہدیداران کے درمیان تنازعات ختم کراکر عوام کو اس عذاب سے فی الفور نجات دلائی جائے ۔ 

ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر الیکشن سیل کے رکن محمد تاج الدین کے انتقال پرجناب الطاف حسین کا اظہارِ افسوس
لندن :۔۔۔10دسمبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر الیکشن سیل کے رکن محمد تاج الدین کے انتقال پرگہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جنا ب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطا ف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے ۔(آمین)دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے بھی محمد تاج الدین اور ایم کیوایم کورنگی سیکٹریونٹ 71کے کارکن محمد جمیل کی والدہ محترمہ عشرت جہاں کے انتقال پر دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

سینٹرل جیل کراچی میں ایم کیوایم کے اسیرکارکنان کی جانب سے یادگارشہدائے حق پررابطہ کمیٹی اورشہداء اسیران کمیٹی کی حاضری
کراچی:۔۔۔10دسمبر2012ء
9دسمبریومِ شہداء کے موقع پرسینٹرل جیل کراچی میں ایم کیوایم کے اسیرکارکنان کی جانب سے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرنصرت،رکن رابطہ کمیٹی سیدشاکر علی نے انچارج شہداء اسیران کمیٹی شریف غوری ودیگراراکین کے ہمراہ ’’یادگارشہدائے حق‘‘پرحاضری دیکرپھول چڑھائے اورتمام شہداء کوان کی لازوال قربانیوں پر اسیر کارکنان کی جانب سے سیلوٹ پیش کیا۔اس موقع پر انہوں نے شہداء کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل، تمام اسیرکارکنان کی جلدرہائی،ایم کیو ایم کی کامیابی،سازشوں کے خاتمے اورملک کی بقاء وسلامتی سمیت قائدتحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتندرستی کیلئے اجتماعی دعائیں کیں۔

شہداء نے حق و سچ کی راہ میں لہو سے چراغ روشن کئے انکی روشنی سے ملک کے مظلوم عوام جائز حقوق کی جدوجہد کر ر ہے ہیں، محمد شریف 
قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بھائی،بھتیجے سمیت متحد ہ قومی موومنٹ کے ہزاروں کارکنان کو شہید کر کے باطل قوتوں نے سمجھا تھاکہ 
قائد تحریک حق پرستی کے جس سفر پر گامزن ہیں اس سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے ،مگر حق پرستی کا سفر آج بھی جاری ہے
ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج واراکین زونل کمیٹی و حق پر ست ارکان اسمبلی کی حق پرست شہداء کے لواحقین سے ملاقاتیں 
حیدرآباد۔۔۔۔۔10 دسمبر2012ء
یوم شہدائے حق منانے کا مقصد شہداء کی عظیم و لازوال قربانیوں سے تجدید اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نظریہ پر عمل پیر ا ہونے کا عزم کرنا ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآبادزون کے انچارج محمد شریف و اراکین زونل کمیٹی ،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سید طیب حسین ،صلاح الدین ، سہیل یوسف ،اکرم عادل ، سید وسیم حسین اور سیکٹر کے ذمہ داران نے یو م شہداء کے حوالے سے حیدرآبادکے مختلف یونٹس میں حق پرستی کی جدوجہد میں شہید ہونے والے کارکنان کے گھروں پر جاکر شہدائے حق کے لواحقین سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ حق پرست شہداء نے حق و سچ کی راہ میں اپنے لہو سے وہ چراغ روشن کئے کہ جن کی روشنی میں آج اس ملک کے غریب ومتوسط طبقے کے مظلوم عوام اپنے جائز حقوق کی جدوجہد کر ر ہے ہیں ۔ تاریخ گواہ ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہر دور میں محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا ہے جبکہ متحد ہ قومی موومنٹ کے ہزاروں کارکنان سمیت قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بھائی اور بھتیجے کو شہید کر کے باطل قوتوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو یہ پیغام دیا کہ وہ حق پرستی کے جس سفر پر گامزن ہیں اس سے کنارہ کشی اختیار کرلیں لیکن مظلوموں کے قائد نے کبھی بھی باطل قوتوں کے آگے سر نہیں جھکایا بلکہ حق پرستی کی جدوجہد کو جاری رکھا۔ انہو ں نے کہا کہ باطل قوتوں نے شہد ائے حق پر ست پرظلم و ستم کے ایسے پہاڑ توڑے جنہیں بیان نہیں کیا جا سکتا لیکن حق پر ست عوام نے کٹھن اور مشکل حالات کے باوجود حق پرستی کی راہ نہیں چھوڑی یہ سب قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تعلیمات کی بدولت ممکن ہوا۔ انہو ں نے کہا کہ ہم بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں ہمارے بزرگوں نے پاکستان کو بنانے کیلئے قربانیا ں دیں اور ہم نے پاکستان کی بقاء و سلامتی اورملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر دورمیں قربانیاں پیش کیں ہیں اور تکمیل پاکستان کے لئے بھی کسی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ایم کیو ایم میرپورخاص زون میں یوم شہداء انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا
میرپورخاص۔۔۔۔۔10دسمبر2012ء
میرپورخاص میں یوم شہداء انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا ۔ ایم کیوایم میرپورخاص زون کے زیر اہتمام یوم شہدائے حق کے حوالے سے جناح ہال میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں زونل انچارج فرید احمد خان واراکین زونل کمیٹی اور حق پرست MPAفہیم احمد الطافی سمیت سیکٹر انچارجز واراکین سیکٹرکمیٹیز ، یونٹ انچارجز واراکین یونٹ کمیٹیز ، مختلف شعبہ جات جن میں لیبرڈویژن اور APMSOکے ذمہ داران سمیت کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایم کیوایم میرپورخاص زون کی شعبہ خواتین کی ذمہ دارباجیوں سمیت خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ یوم شہداء حق کے حوالے سے منعقد ہونے والے ا س اجتماع میں ایم کیوایم میرپورخاص زون کے ذمہ دارن وکارکنان نے حق پرستی کی راہ میں شہید ہوجانے والے کارکنان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انکی روح کے ایصال وثواب کے لیے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی اس موقع پر شہداء کے بلند درجات اور قائد تحریک جناب الطاف حُسین کی صحت وعافیت اور درازی عمر کے ساتھ تحریک کی سربلندی کے لیئے خصوصی دعائیں کیں گئیں ۔ 

ایم کیو ایم محب وطن اور پاکستان کے کروڑوں عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔ایم کیو ایم گوجرانوالہ زون
گوجرانوالہ۔۔۔۔۔10دسمبر2012
ایم کیو ایم گوجرانوالہ ضلعی کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم کیو ایم کی ضلعی کمیٹی ، تحصیلوں اور ٹاؤنز کے ذمہ داران نے شرکت کرتے ہوئے اس امر پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ جماعت اسلامی گوجرانوالہ نے گزشتہ روزشہر میں مختلف مقامات پر ایسے بینرز آویزاں کئے جن پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان پر بے بنیاد اور فروعی الزامات عائد کئے گئے تھے۔ گوجرانوالہ کے ضلعی انچارج ملک عبدالحمید اعوان نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی پاکستان دشمنی اور دہشت گردی سے پاکستان کا ہر شہری بخوبی آگاہ ہے اور نام نہاد جماعت اسلامی کی چالبازیوں ،مکاریوں اور الزامات کو ماننے کو ہرگز تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک محب وطن اور پاکستان کے کروڑوں عوام کی نمائندہ جماعت ہے اس کے قومی اسمبلی،سینٹ ،صوبائی اسمبلی سندھ ،کشمیراسمبلی اور گلگت اسمبلی میں اراکین ہیں انہوں نے جماعت اسلامی کے شر پسند عناصر کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ کے عوام ان کی کسی بھی قسم کی سازشوں کا شکار نہیں ہوں گے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام جس تیزی سے پھیل رہا ہے اسے کوئی نہیں روک سکتا اور انشاء اللہ دن دور نہیں جب گوجرانوالہ بھی ایم کیو ایم کا گڑھ ہو گا انہوں نے ڈی سی او،کمشنر گوجرانوالہ سمیت دیگرانتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جماعت اسلامی کے اراکین کو اس قسم کی حرکتوں سے روکا جائے ایسا نہ ہو کہ ہمارے کارکنان کے صبر کے پیمانے لبریز ہو جائیں۔

متحد ہ قومی موومنٹ نے ملکی سیا سی تا ریخ میں پہلی مر تبہ سیا ست بر ائے خد مت کا فلسفہ متعار ف کر ایا،محمد قطب الدین
جنا ب الطا ف حسین کی جد و جہد اس ملک میں بسنے وا لے تما م افراد کے در میان بھائی چا رے اور ان کے حقو ق کے حصول کیلئے ہے
سکھر۔۔۔۔۔10دسمبر2012ء
قا ئد تحریک محتر م جنا ب الطا ف حسین بھائی کی تعلیما ت اور فکر و فلسفہ یہی ہے کہ صرف اور صرف انسا نیت کی خد مت کی جا ئے اور اس کیلئے دن را ت کو ششو ں میں مصروف ہیں ان خیا لا ت کا اظہا رمتحدہ قومی موومنٹ سکھرز ون کے انچا رج محمد قطب الدین،جو ائنٹ زونل انچا رج شہزا دہ گلفام اور زونل ممبر آصف انصاری نے جمعیت الانصار کی جانب سے لگائے جانے والے آئی کیمپ کا وزٹ کر تے ہو ئے ڈاکٹر زاورانکھو ں کے چیک اپ کیلئے آنے والے لو گو ں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ قا ئدتحر یک محتر م جنا ب الطا ف حسین نے خد مت خلق فا ؤ نڈیشن کی شکل میں غریب عوام کو تحفہ دیا ہے جس کے زیر انتظام اسپتا لو ں ،ڈسپنسر یوں او ر ایمبو لینس سر وس کے ذریعے بلا تفریق رنگ ،نسل ومذہب انسا نیت کی بے لو ث خد مت کی جا ری ہے انہو ں نے مز ید کہا کہ قا ئد تحر یک محتر م جنا ب الطا ف حسین کی جد و جہد اس ملک میں بسنے وا لے تما م افراد کے در میان بھائی چا رے اور ان کے حقو ق کے حصول کیلئے ہے اورمتحد ہ قومی موومنٹ نے ملکی سیا سی تا ریخ میں پہلی مر تبہ سیا ست برائے خد مت کا فلسفہ متعار ف کر ایا اور تعلیم یا فتہ ایما ندار نو جو انو ں کو منتخب کر اکے اقتدار کے ایوانوں میں غر یب اور متو سط طبقے کو نما ئند گی دی۔

حق پرستی کی جدوجہدمیں اپنا آج ہمارے کل کیلئے قربان کرنے والے عظیم شہداء کو زبردست خراج تحسین
میرپورخاص۔۔۔۔۔10دسمبر2012ء
زندہ قومیں اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولتیں ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ میرپورخاص زون کے انچارج فرید احمد خان نے شہداء حق کے دن کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا۔انہوں نے کہا 09دسمبر ایم کیوایم کے ذمہ دارن وکا رکنان کیلئے انتہائی اہم دن ہے ۔اور اس دن ہم حق پرستی کی اس جدوجہدمیں اپنا آج ہمارے کل کے لیئے قربان کرنے والے عظیم شہداء کو ایصال وثواب کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ جس طرح اُن عظیم شہداء نے حق پر ستی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امام حسین کی سنت کو زندہ کیا اور یہ ثابت کیا کہ انسانیت کی معراج یہی ہے کہ وہ حق کی خاطرجان توقربان کردے مگر ظلم وجبر کے اگے سرنہ جھکائے انشاء اللہ ہم بھی قائد تحر یک الطاف حسین بھائی کے فکروفلسفہ کو اپناتے ہوئے حق پر ستی کی اس تحریک میں اپنی زاتی سوچ ،زاتی مفادات اورزاتی اناکو فناکرکے اجتما عی سوچ اور اجتماعی مفادات کے لیئے جدوجہد کریں گے اور اس ملک سے وڈیراشاہی ،جاگیردار،سرمایہ دار اور کرپٹ سیاسی نظام کو ختم کرکے دم لیں گے چاہے اس کے لیئے ہمیں اپنے شہداء کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہی کیو ں نہ لگانی پڑے۔

جناب الطاف حسین کا فکر و فلسفہ سندھ میں بسنے والی لسانی اکائیوں کے درمیان اتحاد ، یکجہتی اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اہم ہے
ٹنڈو الہ یار : 10دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ ملک بھر کی مظلوم قومیتوں کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کے ازالے اور انکے تمام تر جائز حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج سید محمدعلی شاہ نے یونین کونسل 01کے ذمہ داران کے اجلاس میں گفتگو کے دوران کیا ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ جوائنٹ زونل انچارج شاہد عالم قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ ملک بھر سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ آنے والے الیکشن میں عوام کو واضع فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ غاصب وڈیروں اور جاگیرداروں کو ایوانوں میں بھیجنے کے بجائے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے با صلاحیت افراد کو کامیاب کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سندھ دھرتی کی تقسیم کے خلاف ہے ۔ قائد تحریک الطاف حسین کا فکر و فلسفہ سندھ میں بسنے والی مختلف لسانی اکائیوں کے درمیان اتحاد ، یکجہتی اور ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے مستقل باشندے نام نہاد قوم پرستوں کی تمام تر سازشوں کو بخوبی جان چکے ہیں ۔ نفرت اور لسانیت کی بنیاد پر سندھ دھرتی پر افراتفری کا ماحول پیدا کرنے کی سازش کرنے والوں کی تمام تر سازشیں عوام اپنے اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ناکام بنا دیں گے ۔ 
*****

5/10/2024 8:31:23 AM