Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان ٹائمزنیوز کے دفترکوایم کیوایم کادفتر قراردینا قطعی غلط اورحقائق کے سراسر منافی ہے


 پاکستان ٹائمزنیوز کے دفترکوایم کیوایم کادفتر قراردینا قطعی غلط اورحقائق کے سراسر منافی ہے
 Posted on: 6/11/2026

 پاکستان ٹائمزنیوز کے دفترکوایم کیوایم کادفتر قراردینا قطعی غلط اورحقائق کے سراسر منافی ہے 
 پاکستان ٹائمز نیوز کے دفتر کا ایم کیو ایم یا اس کی تنظیمی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے
 ذرائع ابلاغ سے درخواست ہے کہ غیر مصدقہ معلومات کی اشاعت سے گریز کریں 
ایم کیوایم لیگل ایڈکمیٹی کے سینئررکن ادریس علوی ایڈوکیٹ اورتحسین عباسی سمیت تمام گرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ 
لندن……11جون 2026ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں واضح الفاظ میں کہاہے کہ پولیس نے آج کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع جس دفترپر چھاپہ مارکر ایم کیوایم کی لیگل ایڈکمیٹی کے سینئررکن ادریس علوی ایڈوکیٹ،تحسین عباسی اوردیگرافرادکوحراست میں لیاہے وہ ایم کیوایم کادفترنہیں ہے، بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے اس دفترکوایم کیوایم کادفتر قراردینا قطعی طورپر غلط اورحقائق کے سراسر منافی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ مذکورہ دفتر سینئر صحافی اور یوٹیوبر تحسین عباسی صاحب کے پاکستان ٹائمزنیوز کا دفتر ہے۔ اس دفتر کو ایم کیو ایم کادفترقراردینا نہ صرف بے بنیاد ہے بلکہ عوام کو گمراہ کرنے کی ایک مذموم کوشش ہے۔ رابطہ کمیٹی اس خبر کی سختی سے تردید کرتی ہے اورواضح الفاظ میں کہتی ہے کہ پاکستان ٹائمز نیوز کے اس دفتر کا ایم کیو ایم یا اس کی تنظیمی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔رابطہ کمیٹی نے ذرائع ابلاغ اور متعلقہ حلقوں سے درخواست کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ معلومات کی اشاعت سے گریز کریں اور حقائق کو درست انداز میں عوام کے سامنے پیش کریں۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاہے کہ ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے سینئررکن ادریس علوی اورتحسین عباسی سمیت تمام گرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے۔
٭٭٭٭٭


6/12/2026 9:38:16 AM