Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وینزویلا پر امریکی فوج کاحملہ اور اس حملے میں وینزویلاکے صدرنکولس مادورو (Nicolás Maduro) کو ان کی اہلیہ سمیت اغواکرنااورہتھکڑیاں لگاکر امریکہ لے جانا تاریخ کا ایک انتہائی انہونا واقعہ ہے


وینزویلا پر امریکی فوج کاحملہ اور اس حملے میں  وینزویلاکے صدرنکولس مادورو  (Nicolás Maduro) کو ان کی اہلیہ سمیت اغواکرنااورہتھکڑیاں لگاکر امریکہ لے جانا تاریخ کا ایک انتہائی انہونا واقعہ ہے
 Posted on: 1/5/2026 1

وینزویلا پر امریکی فوج کاحملہ اور اس حملے میں وینزویلاکے صدرنکولس مادورو (Nicolás Maduro) کو ان کی اہلیہ سمیت اغواکرنااورہتھکڑیاں لگاکر امریکہ لے جانا تاریخ کا ایک انتہائی انہونا واقعہ ہے جس کی انسانی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔اس واقعہ نے ایک مثال قائم کردی ہے اوراب یہ واقعہ تیسری عالمی جنگ کاآغاز بنے گا۔  کئی صدیاں قبل ایک ملک دوسرے ملک پر حملہ کرکے وہاں کی سلطنت کا تختہ پلٹ کر اس ملک پر قبضہ کرلیاکرتا تھا لیکن تاریخ میں ایسا کوئی واقعہ پڑھنے یا سننے کو نہیں ملتا کہ کسی ملک کی فوج نے دوسرے ملک پر حملہ کرکے اس ملک کے صدر اوراس کی اہلیہ کو اغوا کرکے اپنے ملک لے گیا ہو؟ تاریخ میں ایسے واقعات تو ملتےہیں کہ کسی ملک پر کسی دوسرے ملک نے حملہ کرکے بادشاہ اور اس کے بیوی بچوں کو قتل کردیا ہولیکن کیاایسا واقعہ ہوا ہے کہ کسی ملک پر حملہ کرکے اس کے صدر کو اہلیہ سمیت اغواء کرلیا گیا ہو؟ تاریخ میں گریگ ایمپائر، رومن ایمپائر، اسپینش ایمپائر، مغل ایمپائر، اوٹومن ایمپائر، آسٹروہنگیرین ایمپائر، برٹش ایمپائر گزری ہیں۔ یہ سلطنتیں اپنے اپنے جغرافیے کو بڑھانے کیلئے ملحقہ ملکوں اور ریاستوں پر حملہ آورہوجاتی تھیں اور انہیں اپنے ساتھ ملا لیا کرتی تھیں اس طرح ان کی سلطنتوں کا دائرہ وسیع سے وسیع ترہوتا چلاگیا۔ ابتدائی اسلامی تاریخ میں بھی غزوات اور جنگوں کا ذکر ملتا ہے۔ لیکن تاریخ میں آج تک کوئی ایسا واقعہ نہیں ہوا کہ کسی ملک نے دوسرے آزاد اورخودمختار ملک پر حملہ کرکے اس ملک کے صدر اور اس کی اہلیہ کو اغوا کرلیا ہو ۔وینزویلاایک آزاد اور خودمختار ملک ہے، 3جنوری 2026ء کوامریکہ کی جانب سے وینزویلا پرحملہ اس کی آزادی اور جغرافیائی خودمختاری پر حملہ ہے، وینزویلا کے صدر اوران کی اہلیہ کوجس طرح حراست میں لے جایا گیا ہے، یہ واقعہ پوری انسانی تاریخ میں انوکھا اور انہونا واقعہ ہے۔ اقوام متحدہ کاکردار:   پہلی جنگ عظیم جو 1914ء میں شروع ہوئی اور 1918ء میں ختم ہوگئی۔ اس جنگ عظیم اول میں 15 سے 22 ملین افراد ہلاک ہوئے۔ دوسری جنگ عظیم 1939ء میں شروع ہوئی اور1945ء تک جاری رہی۔ اس جنگ عظیم دوئم میں 80 ملین افراد ہلاک ہوئے۔ جس کے بعد دنیا کے ممالک سرجوڑ کربیٹھے کہ ہم کب تک اسی طرح جنگیں کرکے نسل انسانی کوختم کرتے رہیں گے لہٰذا ممالک کے درمیان تمام تنازعات اوراختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیاجائے اور ممالک کے درمیان تنازعات اور اختلافات کوحل کرنے کے لئے کوئی فورم تشکیل دیاجائے لہٰذا تمام ممالک نے مل کر ”لیگ آف نیشنز “ قائم کی۔ لیگ آف نیشنز میں کچھ خرابیاں تھیں لہٰذا اس کے بعد 1945ء میں اقوام متحدہ United Nations کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ ممالک کے درمیان تنازعات کوبات چیت سے حل کیاجائے اورلڑائیوں اورجنگوں کی نوبت نہ آئے۔ 1945ء سے آج 4، جنوری 2026ء کے دن تک دنیا میں سینکڑوں جنگیں ہوچکی ہیں جن میں لاکھوں افراد کی جانیں چلی گئیں اوراقوام متحدہ کا ادارہ ان جنگوں کو بند کرانے میں ناکام ثابت ہوا ہے یا اسے جنگ بند کرانے میں زیادہ وقت لگ گیا۔ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ جنگ شروع ہوئی ہو اور اقوام متحدہ نے ایک آرڈر جاری کرکے جنگ بند کرادی ہو۔ اس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ اقوام متحدہ اب ایک بااثرادارہ نہیں رہا ہے بلکہ ایک بے اثرادارہ بن کررہ گیا ہے۔ وینزویلا پرامریکہ کاحملہ اور اس کے صدر نکولس مادورو اوران کی اہلیہ کو ہتھکڑیاں لگا کر امریکہ لے جانے کا یہ واقعہ تیسری عالمی جنگ کاآغاز بنے گا، اس واقعے سے مثال قائم ہوگئی ہے، اس نے چائنا اور دوسری طاقتوں کو بھی راستہ دکھادیا ہے، اب نئی مثالیں قائم ہونگیں، جس سے نئی نئی کونپلیں پھوٹیں گی جو چھوٹی چھوٹی جنگوں کو جنم دیں گی اور یہ جنگیں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گی۔  اس واقعہ سے عالمی سطح پر پیداہونے والی صورتحال کی روشنی میں جہاں تک پاکستان کاتعلق ہے، تومیں امیدکرتاہوں کہ پاکستان کے ارباب اختیار میں بڑے بڑے ذہین لوگ موجود ہیں وہ اس صورتحال میں جوفیصلے کریں گے وہ پاکستان کے لئے بہترہوں گے۔ اس سلسلے میں اگرارباب اختیارکومشاورت کی ضرورت ہوتو میں غیرمشروط طور پر اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے تیارہوں۔   الطاف حسین ٹک ٹاک پر 373 ویں فکری نشست سے خطاب 4، جنوری 2026ء

1/7/2026 5:30:27 PM