Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شمائلہ عمران مرحومہ کی تحریکی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی، جوہرعابد ایڈوکیٹ،رکن کوآرڈی نیشن کمیٹی ایم کیوایم


شمائلہ عمران مرحومہ کی تحریکی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی، جوہرعابد ایڈوکیٹ،رکن کوآرڈی نیشن کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 12/27/2025

شمائلہ عمران مرحومہ کی تحریکی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی، جوہرعابد ایڈوکیٹ،رکن کوآرڈی نیشن کمیٹی ایم کیوایم قائدِ تحریک الطاف حسین کی ہدایت پروفاپرست کارکنان نے 19، دسمبر سے ہی کراچی میں مرحومہ کے گھرپر تمام انتظامات سنبھالے قائدتحریک الطاف حسین نے مرحومہ کی میت پاکستان بھجوانے کے لئے پہلی مرتبہ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل سے رابطہ کیا جنہوں نے بہت تعاون کیا جوہرعابد ایڈوکیٹ کی شمائلہ عمران مرحومہ کی نمازجنازہ کے موقع پرمیڈیاسے گفتگو #ShumailaImranRIP کراچی ۔۔۔27، دسمبر2025ء ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن جوہر عابد ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ شمائلہ عمران مرحومہ کی تحریکی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے شہیدِ انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ اورایم کیوایم کی سینئرکارکن شمائلہ عمران مرحومہ کی نمازِ جنازہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان اسمٰعیل ستارہ ، رحمت رحمانی ایڈوکیٹ ، ڈاکٹراسامہ اورفیصل مجیب بھی موجود تھے ۔ جوہرعابد ایڈوکیٹ نے کہاکہ شمائلہ عمران مرحومہ کی میت لندن سے کراچی روانگی ، مرحومہ کی والدہ کے گھر پروفاپرست کارکنان کی شرکت اورتعزیت کیلئے آنے والوں کیلئے مختلف انتظامات سے میڈیا کوآگاہ کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پرکوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان اور وفاپرست کارکنان نے دکھ کی اس گھڑی میں مرحومہ کے لواحقین کے ساتھ رہے اور مرحومہ کی تجہیز و تکفین کے انتظامات کیلئے ہرممکن تعاون کیا۔ جوہر عابد ایڈوکیٹ نے مزید بتایا کہ 19، دسمبر کی رات سے ہی کوایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان نے قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پرکراچی میں مرحومہ کی والدہ کے گھرپرتمام انتظامات سنبھالے تاکہ مرحومہ کے لواحقین کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس سلسلے میں کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان مرحومہ کے بھائی ندیم حیدر، عامر اور دیگر سوگوارلواحقین سے مسلسل رابطے میں رہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائدِ تحریک جناب الطاف حسین نے اپنے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کیلئے کبھی پاکستانی ہائی کمشنر سے رابطہ نہیں کیاتھالیکن جب شمائلہ عمران کاانتقال ہواتو قائدتحریک جناب الطاف حسین نے مرحومہ کی میت پاکستان بھجوانے کے لئے پہلی مرتبہ لندن میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل سے بذاتِ خود ٹیلیفون پر رابطہ کیااوران سے اس سلسلے میں تعاون کی درخواست کی ۔ ہائی کمشنر نے اس سلسلے میں بھرپورتعاون کیا جس پر ہم ان کے شکرگزارہیں۔ جوہر عابد ایڈوکیٹ نے کہاکہ شمائلہ عمران فاروق مرحومہ فکری اور ادبی میدان میں بھی سرگرم تھیں، وہ مصنفہ اورکالم نگار بھی تھیں ، وہ مختلف ادوار میں بنتِ نذیر کے نام سے کالم لکھتی رہیں ، مرحومہ کی تحریکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ انہوںنے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا بھی کی اورقائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے مرحومہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔ ٭٭٭٭٭


12/30/2025 9:06:42 PM