پاکستان اورافغانستان کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا ہے میں اس کا خیرمقدم کرتاہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ، دونوں ممالک کو سچائی اور ایمانداری کے ساتھ اس معاہدے پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اوریہ معاہد ہ کامیاب ہوجائے ۔(آمین)
دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کی آزادی اور خودمختاری کااحترام کریں ، دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اوربرادرانہ تعلقات فروغ پائیں ۔ افغانستان ہمارا پڑوسی ملک ہے ،میں افغانستان سے کہوں گا کہ وہ پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرے اور پاکستان کی فوج سے کہوں گا کہ وہ امریکہ کیلئے افغانستان کے خلاف کارروائی نہ کرے ۔ امریکہ ہزاروں میل دور ہے ،وہ کئی سال افغانستان میں رہ کر واپس چلاگیا۔ آج امریکہ پاکستان پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ افغانستان کے خلاف کارروائی کرے لیکن دانشمندی کا تقاضا ہے کہ پاکستان کو ایسی کسی بھی کارروائی سے خود کو الگ رکھنا چاہیے ۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 340 ویں فکری نشست سے خطاب
31، اکتوبر2025ئ