Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آج ایک بارپھریہ ثابت ہوگیاہے کہ صولت مرزا شہیدکودی جانے والی سزابھی غلط تھی،وہ بے گناہ تھے، ان کی پھانسی ایک عدالتی قتل تھا۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


 آج ایک بارپھریہ ثابت ہوگیاہے کہ صولت مرزا شہیدکودی جانے والی سزابھی غلط تھی،وہ بے گناہ تھے، ان کی پھانسی ایک عدالتی قتل تھا۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 7/29/2025

آج ایک بارپھریہ ثابت ہوگیاہے کہ صولت مرزا شہیدکودی جانے والی سزابھی غلط تھی،وہ بے گناہ تھے، ان کی پھانسی ایک عدالتی قتل تھا۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ

لندن…29جولائی 2025ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے آج مورخہ 29جولائی 2025ء کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہدحامد قتل کیس میں منہاج قاضی اورمحبوب غفران کو بری کئے جانے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے آج عدالت کے اس فیصلے سے ثابت ہوگیاہے کہ ایم کیوایم کے سینئر کارکن صولت مرزا شہیدجنہیں اس کیس میں کئی سال قید میںرکھاگیا اور پھر ایک متنازعہ فیصلے میں ان کوسزائے موت سنادی گئی اورپھر ان کو12مئی 2015ء کوبلوچستان کے مچھ جیل میں پھانسی دیدی گئی تھی اورپھانسی سے قبل ڈیتھ سیل سے غیرقانونی طورپر صولت مرزاشہید کاایک جبری وڈیوبیان بھی میڈیاپر جاری کروایا گیا۔عدالت کی جانب سے دیے جانے والے اس فیصلے سے آج ایک بارپھریہ ثابت ہوگیاہے کہ صولت مرزا شہیدکودی جانے والی سزابھی غلط تھی،وہ بھی بے گناہ تھے، ان کی پھانسی بھی دراصل ایک عدالتی قتل تھا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 19جون 1992ء سے جب سے ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیاگیا ہے، اس دوران ایم کیوایم کے رہنماؤںاورکارکنوںپر اسی طرح مختلف جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے، ان کامیڈیاٹرائل کیاگیا ، انہیں بدنام کیا گیا لیکن عدالتوں میں کوئی بھی مقدمہ ثابت نہیں ہوا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج بھی ایم کیوایم کے بے شمار کارکن جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں قید ہیں ، وقت کاتقاضہ ہے کہ یہ تمام مقدمات ختم کئے جائیں اورایم کیوایم کے تمام بے گناہ کارکنوں کوفی الفور رہا کیا جائے ۔ 



8/4/2025 5:15:38 PM