Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تمام پشتونوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ قومی غیرت اوراتحاد کامظاہرہ کرتے ہوئے 11اکتوبر کوپشتون تحفظ موومنٹ کے زیراہتمام ہونے والے اس گرینڈ قومی جرگہ یاقومی عدالت میں لازمی طورپربھرپور تعداد میں شرکت کریں الطاف حسین


تمام پشتونوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ قومی غیرت اوراتحاد کامظاہرہ کرتے ہوئے 11اکتوبر کوپشتون تحفظ موومنٹ کے زیراہتمام ہونے والے اس گرینڈ قومی جرگہ یاقومی عدالت میں لازمی طورپربھرپور تعداد میں شرکت کریں  الطاف حسین
 Posted on: 9/26/2024
تمام پشتونوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ قومی غیرت اوراتحاد کامظاہرہ کرتے ہوئے 11اکتوبر کوپشتون تحفظ موومنٹ کے زیراہتمام ہونے والے اس گرینڈ قومی جرگہ یاقومی عدالت میں لازمی طورپربھرپور تعداد میں شرکت کریں

الطاف حسین

میرے پشتون بھائیو!
پشتون تحفظ موومنٹ(PTM)کے سربراہ منظورپشتین نے اپیل کی کہ 11 اکتوبر2024ء کوپشتونوں کے تمام قبائل کاگرینڈقومی جرگہ منعقد ہورہاہے اورانہوں نے اس  جرگے میں تمام پشتونوں سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔ لہٰذا میں پشاور، سوات ، مالاکنڈسمیت خیبرپختونخواکے قبائلی علاقوں،بلوچستان اورکراچی میں موجود اپنے پشتون ساتھیوں کوہدایت کرتاہوں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں سے زیادہ سے زیادہ تعدادمیں گرینڈ قومی جرگے میں شرکت کریں اور اسے کامیاب بنائیں۔ 
دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر پشتونوں کے ساتھ بہت زیادتیاں کی جارہی ہیں۔ 26ستمبرکو شمالی وزیرستان کے میرعلی بازار میں گولہ باری کی گئی اورپورا بازارتباہ کردیاگیاجس میں نہ صرف دکانیں تباہ ہوئیں بلکہ مویشی منڈی میں موجود درجنوں مویشی بھی زندہ جل گئے ۔ ان حالات کی وجہ سے عام پشتونوں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے ۔ 
میں، پختونخوااوربلوچستان سمیت ملک بھرمیں موجود تمام پشتونوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ قومی غیرت اوراتحاد کامظاہرہ کرتے ہوئے 11اکتوبر کوپشتون تحفظ موومنٹ کے زیراہتمام ہونے والے اس گرینڈ قومی جرگہ یاقومی عدالت میں لازمی طورپربھرپور تعداد میں شرکت کریں اورسب ملکر جراتمندانہ فیصلہ کریں۔ میں پشتونوں کوآگاہ کرناچاہتاہوں کہ اس جرگہ کے انعقاد کوروکنے کے لئے جوبھی سازشیں کی جائیں توان سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنائیں۔ 

الطاف حسین
26، ستمبر2024ئ

الطاف حسین

11/5/2024 4:53:08 AM