سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی تحریروتقریر پرعائدپابندی کے خلاف سابق رکن اسمبلی نثارپنہور کی آئینی پٹیشن کوخارج کر ناانصاف کا کھلاقتل ہے۔ رابطہ کمیٹی
رابطہ کمیٹی اس حوالے سے کل بروز بدھ وڈیو بریفنگ میں تحریک کا
متفقہ اورتفصیلی مؤقف عوام کے سامنے پیش کریگی
رابطہ کمیٹی کی وڈیوبریفنگ لندن وقت شام چار بجے اور
پاکستان وقت رات 8 بجے کی جائے گی
لندن … 30 مئی 2023ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی تحریروتقریر پرعائدپابندی کے خلاف سابق رکن اسمبلی نثارپنہور کی جانب سے دائرکردہ آئینی پٹیشن
کوخارج کرنے کی شدیدمذمت کی ہے اورکہاہے کہ یہ اقدام انصاف کا کھلاقتل ہے۔ رابطہ کمیٹی اس حوالے سے کل بروز بدھ ایک وڈیو بریفنگ کرے گی اور اس بارے میں تحریک کامتفقہ اورتفصیلی مؤقف عوام کے سامنے رکھے گی۔ رابطہ کمیٹی کی یہ وڈیوبریفنگ لندن وقت شام چار بجے اور پاکستان وقت رات8 بجے کی جائے گی۔
٭٭٭٭٭