Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو فوج اور آئی ایس آئی کے جرنیلوں کے متعصبانہ، ظالمانہ اورسفاکانہ روش وعمل اورسلوک نے بالآخر موت کی نیند سلادیا ۔الطاف حسین


 ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو فوج اور آئی ایس آئی کے جرنیلوں کے متعصبانہ، ظالمانہ اورسفاکانہ روش وعمل اورسلوک نے بالآخر موت کی نیند سلادیا ۔الطاف حسین
 Posted on: 10/10/2021

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو فوج اور آئی ایس آئی کے جرنیلوں کے متعصبانہ، ظالمانہ اورسفاکانہ روش وعمل اورسلوک نے بالآخر موت کی نیند سلادیا ۔الطاف حسین 
ڈاکٹرعبدالقدیر نے ملک کو نیوکلیئر پاور بنایااور فوج نے انہیں    محسن کشی کا عمل کرتے ہوئے ان پر نیوکلیئر ٹیکنالوجی بیرون ملک منتقل کرنے کے بے بنیاد اورجھوٹے الزامات لگائے اورانہیں سالہا سال گھرمیں قید تنہائی میں رکھا
 
لندن … 10 اکتوبر 2021ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ممتاز ایٹمی سائنسداں ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے انتقال پر دلی افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے ملک کوایٹمی طاقت بنایا اورملک کے لئے لازوال خدمات انجام دیں۔جناب الطا ف حسین نے ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے تمام سوگوار اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹرقدیرخان مرحوم کے درجات بلند فرمائے اورتمام سوگواران کوصبرجمیل عطافرمائے۔ جناب الطاف حسین نے فوج، آئی ایس آئی کے جرنیل اور افسران   کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ خوشیاں مناؤ کہ ایک اور مہاجر سائنسداں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو تمہارے متعصبانہ، ظالمانہ اور سفاکانہ روش وعمل اورسلوک نے بالآخر موت کی نیند سلادیا ۔  ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے ملک کو ایٹم بم دیا ، نیوکلیئر پاور بنایااور تم نے اس عظیم کارنامے اورملک پر احسان کرنے کی پاداش میں انہیں باقاعدہ قربانی کا بکرا بناکر استعمال کیااورپھر اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبورکردیا،محسن کشی کا عمل کرتے ہوئے ان پر نیوکلیئر ٹیکنالوجی بیرون ملک منتقل کرنے کے بے بنیاد اورجھوٹے الزامات لگائے اورانہیں سالہا سال گھرمیں قید تنہائی میں رکھا حتیٰ کہ ان کے قریبی رشتہ داروں تک کو ان سے ملاقات کرنے پر پابندی لگادی اور ان کے گھرکے تمام ٹیلی فونز کاٹ دیے گئے ۔ ڈاکٹرعبدالقدیر خان کو ذہنی اذیت پہنچانے کیلئے ایٹم بم بنانے کا سہرا ثمرمبارک مند کو دے دیا گیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ قیدتنہائی کی اذیت ناک زندگی اورجھوٹے الزامات نے ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی صحت کو بری طرح متاثر کیا اورانکی صحت ہرگزرتے دن کے ساتھ خراب سے خراب تر ہوتی رہی اور وہ اپنے ساتھ متعصبانہ سلوک پرپوری دنیا کے سامنے یہ تک کہنے پر مجبورہوگئے کہ انہیں فرزند زمین نہیں سمجھا جاتا اور مہاجرہونے کی بنیاد پر تعصب اورنفرت کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج  ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی موت پر پاکستان کے سیاسی رہنما ، حکومت اورنام نہاد دانشور ڈرامہ بازی کررہے ہیں اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو'' محسن پاکستان'' اور ''قوم کا ہیرو'' قراردے رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ سب ڈرامے بازاورجغادری اس وقت کہاں اور کیوں خاموش تھے جب  ڈاکٹرعبدالقدیر خان کو جھوٹے الزامات پرنہ صرف برسوں گھرمیں قیدرکھا گیا بلکہ انہیں غدار تک قرار دیاگیااورملک کی سلامتی کو خراب کرنے کاقصوروار ٹھہرایاگیا؟آج دنیا کو بے وقوف بنانے والے یہ منافقین مگرمچھ کے آنسو بہاکر ڈاکٹرعبدالقدیر خان کو'' محسن پاکستان'' اور'' قومی ہیرو''قراردے رہے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ لعنت ہو ایسے مردود جرنیلوں ، سیاستدانوںاورنام نہاد دانشوروں پر جنہوںنے پاکستان کو ایٹمی طاقت اورپاکستان کا دفاع ناقابل تسخیربنانے کے انعام کے طورپر ڈاکٹر عبدالقدیر خان شہید کوذلت آمیز زندگی گزارنے، برسوں قیدتنہائی اورغداری کے الزامات سے نوازا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ملک پاکستان کیلئے یہی کہنے کا دل چاہ رہا ہے کہ !

#پاکستان_مردہ باد
#ڈاکٹر_عبدالقدیر_خان_ زندہ_باد
 



11/28/2021 4:52:22 AM