Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کامیڈی کنگ عمرشریف مرحوم اپنے فن کے ذریعے اپنے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیںگے۔ طارق جاوید،کنوینر واراکین رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


 کامیڈی کنگ عمرشریف مرحوم اپنے فن کے ذریعے اپنے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیںگے۔ طارق جاوید،کنوینر واراکین رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 10/5/2021

کامیڈی کنگ عمرشریف مرحوم اپنے فن کے ذریعے اپنے مداحوں کے دلوںمیں ہمیشہ زندہ رہیںگے۔ طارق جاوید،کنوینر واراکین رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
عمرشریف قائدتحریک الطاف حسین کودل کی گہرائی سے چاہتے تھے اوران کابہت احترام کرتے تھے، اسی لئے ان کامقام ہمارے دل میں بہت زیادہ ہے
 عمر شریف کے انتقال سے قائدتحریک الطاف حسین کو دلی صدمہ پہنچاہے 
ہم سب بھی عمرشریف کے چلے جانے سے بہت دکھی اورغمزدہ ہیں۔رابطہ کمیٹی
وفاپرست عوام عمرشریف مرحوم کے جنازے میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں۔رابطہ کمیٹی کے کنوینرطارق جاوید ، اراکین رابطہ کمیٹی

لندن… 5  اکتوبر 2021
 متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر طارق جاوید اور رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان نے کہاہے کہ کامیڈی کنگ اورلیجنڈ فنکار عمرشریف مرحوم جسمانی طورپراس دنیا سے رخصت ہورہے ہیں لیکن وہ اپنے فن کے ذریعے اپنے مداحوں کے دلوںمیں ہمیشہ زندہ رہیںگے۔ اپنے مشترکہ بیان میںکنوینر اوراراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عمرشریف ایک بہت بڑے فنکارتھے لیکن ایک بڑے فنکارہونے کے ساتھ ساتھ وہ سچے حق پرست تھے ، دنیابھر میں موجود تمام حق پرستوںکو ان سے بہت محبت تھی لیکن ہمیں عمر شریف سے بہت زیادہ محبت تھی اسلئے کہ وہ قائدتحریک الطاف حسین کودل کی گہرائی سے چاہتے تھے اوران کابہت احترام کرتے تھے، اسی لئے ان کامقام ہمارے دل میں بہت زیادہ ہے۔ عمر شریف کے انتقال سے قائدتحریک الطاف حسین کو دلی صدمہ پہنچاہے ، انہیں عمر شریف کی وفات کا بہت غم ہے، ہم سب بھی عمرشریف کے چلے جانے سے بہت دکھی اورغمزدہ ہیں۔رابطہ کمیٹی نے وفاپرست عوام سے اپیل کی کہ وہ عمرشریف مرحوم کے جنازے میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں۔
ہماری دعاہے کہ اللہ تعالیٰ عمرشریف مرحوم کی مغفرت فرمائے اورانہیں اپنی جواررحمت میں جگہ دے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔ آمین
٭٭٭٭٭



11/28/2021 5:51:48 AM