Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مظلوموں کو ملک کی فوجی اورسول اشرافیہ کے ظلم سے آزادی دلانے کی جدوجہد کل بھی جاری تھی اورآج بھی جاری ہے، قائد تحریک الطاف حسین


مظلوموں کو ملک کی فوجی اورسول اشرافیہ کے ظلم سے آزادی دلانے کی جدوجہد کل بھی جاری تھی اورآج بھی جاری ہے، قائد تحریک الطاف حسین
 Posted on: 7/26/2021
مظلوموں کو ملک کی فوجی اورسول اشرافیہ کے ظلم سے آزادی دلانے کی جدوجہد کل بھی جاری تھی اورآج بھی جاری ہے، قائد تحریک الطاف حسین
14،اگست1992ء کو مہاجرقومی موومنٹ کو متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کرناچاہتے تھے ، الطاف حسین
اس سے پہلے کہ ہم متحدہ کااعلان کرتے ، فوج نے 19جون 1992ء کو ایم کیوایم کے خلاف بدترین آپریشن شروع کردیا، الطاف حسین
 تحریک کے تمام کارکنوں کو متحدہ قومی موومنٹ کے 24 ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتاہوں، الطاف حسین
وفاپرست کارکنان وعوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، الطاف حسین
ایم کیوایم کے 24 ویں یوم تاسیس کے موقع پرخصوصی پیغام

لندن ۔۔۔ 26 ،جولائی 2021ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کے مظلوموںکو ملک کی فوجی اورسول اشرافیہ کے ظلم سے آزادی دلانے کی جدوجہد کل بھی جاری تھی اورآج بھی جاری ہے ۔ مہاجرقومی موومنٹ کومتحدہ قومی موومنٹ میں 
تبدیل کرنے کے 24ویں یوم تاسیس پر اپنے ایک خصوصی پیغام میںانہوں نے کہاکہ اگرچہ ہم نے مہاجروںکوانکے شدہ حقوق کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد  آغاز کیاتھا لیکن جب ہم نے یہ دیکھاکہ ملک کی دیگرقومیتوںکے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام بھی محرومی کاشکارہیں اورملک پر جاگیرداروں، وڈیروں، سرداروں، سرمایہ داروں اور فوجی اشرافیہ نے ملک کواپنے شکنجے میں جکڑرکھاہے لہٰذا ہم نے اپنی جدوجہد کا دائرہ پورے ملک میں پھیلانے کافیصلہ کیا تاکہ ملک میں رائج اس فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ کیاجائے اور ملک میں غریب ومتوسط طبقہ کاانقلاب برپا کیاجائے، ملک میں ایک ایسامنصفانہ نظام قائم کیاجائے جو فوجی اشرافیہ کے شکنجے سے آزادہو تاکہ مہاجروں کے ساتھ ساتھ غریب ومظلوم سندھیوں، بلوچوں، پشتونوں، پنجابیوں، سرائیکیوں،ہزارے وال، گلگتی،  بلتستانیوں اور کشمیریوں سمیت ملک میں آبادتمام نسلی ولسانی اکائیوںاورمذہبی اقلیتوںکوان کے مساوی حقوق حاصل ہوں۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ اسی مقصد کے تحت ہم 14،اگست1992ء کو مہاجرقومی موومنٹ کو متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کرناچاہتے تھے لیکن اس سے پہلے کہ ہم متحدہ کااعلان کرتے ، فوج نے 19جون 1992ء کو ایم کیوایم کے خلاف بدترین آپریشن شروع کردیا ۔ہم پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے لیکن ہم نے اپنی جدوجہد جاری رکھی اور26جولائی 1997ء کو مہاجر قومی موومنٹ کومتحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کرنے کااعلان کردیا۔ہم نے تمام تر ریاستی مظالم اور اسٹیبلشمنٹ کے سازشی ہتھکنڈوں کے باوجود اپنی جدوجہدجاری رکھی جوآج تک جاری ہے۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ آج متحدہ کے اعلان کے 24 سال ہوگئے ہیں اورمیں تحریک کے تمام کارکنوں کو متحدہ قومی موومنٹ کے 24 ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتاہوں۔ آج کے دن ہم تحریکی جدوجہد میں اپنی جانوںکے نذرانے پیش کرنے والے تمام شہیدوںکوخراج عقیدت پیش کرتاہوں اوردعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کی قربانیوں کے طفیل ہماری جدوجہد کوکامیابی سے ہمکنارفرمائے، تحریک کے لاپتہ ساتھیوں کی بحفاظت بازیابی کے اسباب پیدا کرے اور اسیرکارکنان کو جیلوں سے رہائی نصیب ہو۔ جناب الطاف حسین نے تحریک کے تمام اسیرکارکنوں اورتمام ترآزمائشوں کے باوجود ثابت قدمی سے تحریکی جدوجہد جاری رکھنے والے تمام وفاپرست کارکنوں، ماؤں بہنوں اور بزرگوںکوبھی ان کی ثابت قدمی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ 
٭٭٭٭٭
 



9/18/2021 6:29:32 PM