Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

19 جون 1992 کو ایم کیوایم بالخصوص مہاجروںکے خلاف شروع کئے گئے فوجی آپریشن کی یاد میں کل بروز ہفتہ کو یوم سیاہ کے طورپر منایاجائے گا


19 جون 1992  کو ایم کیوایم بالخصوص مہاجروںکے خلاف شروع کئے گئے فوجی آپریشن کی یاد میں کل بروز ہفتہ کو یوم سیاہ کے طورپر منایاجائے گا
 Posted on: 6/18/2021

19 جون 1992  کو ایم کیوایم بالخصوص مہاجروں کے خلاف شروع کئے گئے فوجی آپریشن کی یاد میں کل بروز ہفتہ کو یوم سیاہ کے طورپر منایاجائے گا
 پاکستان میں گھروں میں فاتحہ خوانی کی جائیگی ،شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیاجائیگا
تعزیتی اجلاسوں میںبازوؤں پر سیاہ پٹیاںباندھی جائیںگی
یوم سیاہ کے سلسلے میں اوورسیزیونٹوں کے چیپٹرزمیں فاتحہ خوانی کی جائے گی 
تعزیتی اجلاس کئے جائیںگے، شہدا کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا
19جون ایم کیوایم کی تاریخ میں ایک سیاہ دن کی حیثیت سے ہمیشہ یادرکھاجائے گا ۔ قائدتحریک الطاف حسین

لندن … 18جون 2021ئ
19 جون 1992  کو یم کیوایم بالخصوص مہاجروں کے خلاف شروع کئے گئے فوجی آپریشن کے دن کی یاد میں کل بروز ہفتہ کوپاکستان اوراوورسیزیونٹوں میں یوم سیاہ کے طورپر منایاجائے گا۔ واضح رہے کہ19جون 1992 کو مہاجروں بالخصوص ایم کیو ایم کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز کیا گیا تھااورحقیقی دہشت گردوںکوفوجی ٹرکوں میں سوارکرکے کراچی میں لایا گیا تھا اورایم کیوایم کے دفاترپر حملے کرائے گئے تھے ، ایم کیوایم کے کارکنوں اور رہنماؤںکواغواکرکے تشدد کا نشانہ بناکرشہیداورزخمی کیاگیاتھااورفوج کی سرپرستی میںپورے شہرمیں دہشت گردی اورظلم وبربریت کابازارگرم کیا گیا تھا۔ ایم کیوایم کی جانب سے ہرسال اس دن کو یوم سیاہ کے طورپر منایا جاتا ہے ۔ اس سال بھی 19جون کویوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔اس سلسلے میں پاکستان میںگھروںمیں فاتحہ خوانی کی جائے گی ۔
 ایم کیوایم کے تمام اوورسیزیونٹوں میں بھی یوم سیاہ منایاجائے گا۔یوم سیاہ کے سلسلے میں اوورسیزیونٹوں کے چیپٹرزمیں فاتحہ خوانی کی جائے گی ،تعزیتی اجلاس کئے جائیںگے، شہدا کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا،تعزیتی اجلاسوں میںبازوؤں پر سیاہ پٹیاںباندھی جائیںگی۔ سوشل میڈیا کے ہر پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے 19 جون کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ مزمتی اور احتجاجی بیانات ، پوسٹ اور ویڈیو لاگز نکالے جائیںگے ۔فوجی آپریشن سے متعلق نئی نسل کو آگاہ کرنے کے لئے آپریشن سے متعلق خبریں تصاویر پر مشتمل پوسٹ سوشل میڈیا پر جاری کی جائیںگی۔ 
دریں اثناء ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے اپنے بیان میں کہاہے کہ19جون ایم کیوایم کی تاریخ میں ایک سیاہ دن کی حیثیت سے ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔ اس روز ایم کیوایم اورمہاجروں کے خلاف ریاستی ظلم وبربریت کاجوسلسلہ شروع ہوا اس میں ہمارے ہزاروں ساتھی شہیدکردیے گئے، ہزاروںکوجیلوںمیں قید کیاگیا، سینکڑوںکوجلاوطن ہونے پر مجبور کردیا گیا۔ سینکڑوں مہاجرخاندانوں کواپنے گھروںسے بیدخل کردیاگیا۔ یہ ظلم وستم ناقابل فراموش اور ایک سیاہ باب ہے ۔انہوں نے 19جون1992ء اوراس کے بعد ریاستی آپریشن میں شہید کئے جانے والے تمام شہداکوخراج عقیدت پیش کیااوران کے لئے دعاکی ۔ جناب الطاف حسین نے پاکستان اوراوورسیزیونٹوںکے تمام کارکنوںسے کہاکہ وہ شہیدوں کے لئے فاتحہ خوانی کریں اوران کوزیادہ سے زیادہ خراج عقیدت پیش کریں۔ 

٭٭٭٭٭


7/27/2021 6:51:40 PM