Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صولت مرزاشہید کوغلط پھانسی دی گئی تھی، صولت مرزاشہید بے گناہ تھے ،ان کی پھانسی عدالتی قتل تھا۔الطاف حسین


  صولت مرزاشہید کوغلط پھانسی دی گئی تھی، صولت مرزاشہید بے گناہ تھے ،ان کی پھانسی عدالتی قتل تھا۔الطاف حسین
 Posted on: 7/31/2025

 صولت مرزاشہید کوغلط پھانسی دی گئی تھی، صولت مرزاشہید بے گناہ تھے ،ان کی پھانسی عدالتی قتل تھا۔الطاف حسین


کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد کے قتل کے مقدمہ میں منہاج قاضی اورمحبوب غفران کوبری  کئے جانے سے ایم کیوایم کے سینئرکارکن صولت مرزاشہیدکی بے گناہی ثابت ہوگئی ہے۔شاہد حامد کاقتل 5جولائی 1997ء کوہوتاہے، اس الزام میں ایم کیوایم کے سینئرکارکن صولت مرزا کوگرفتارکیاجاتاہے اورکئی سال جیل میں قیدرکھنے کے بعد انہیں پھانسی کی سزاسنادی جاتی ہے۔ صولت مرزا کو 12مئی 2015ء کوپھانسی کی سزادیدی گئی۔ پھانسی سے قبل جب وہ بلوچستان کی مچھ جیل کے ڈیتھ سیل میں تھے ، وہاں فوج اورآئی ایس آئی والوں نے صولت مرزاسے جاکرملاقات کی اوران سے کہاکہ ہم تمہاری جاں بخشی کردیں گے تم الطاف حسین کے خلاف ایک وڈیوبیان ریکارڈکرادو۔ صولت مرزانے وہ وڈیوبیان ریکارڈ کرادیا جوتمام ٹی وی چینلز پر نشرکیا گیا۔ لیکن جاں بخشی کے وعدے کے باوجود صولت مرزا کو 12مئی 2015ء کوپھانسی کی سزادیدی گئی۔ اسی مقدمہ میں گرفتار منہاج قاضی اورمحبوب غفران کو دو روز قبل 29جولائی 2025ء کوبری کردیا گیا۔جس سے ثابت ہوگیا کہ صولت مرزاشہید کوغلط پھانسی دی گئی  تھی، صولت مرزاشہید بے گناہ تھے ،ان کی پھانسی عدالتی قتل تھا۔
میں تمام مظلوم قوموں بالخصوص بلوچوں اورپشتونوں سے درخواست کرتاہوں کہ وہ اس بارے میں آج   بروزجمعرات 31جولائی 2025ء کو ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی وڈیوبریفنگ ضروردیکھیں جو اس کیس سے متعلق حقائق ، ثبوت وشواہد اورمضبوط دلائل پر مبنی ہے۔ اسے سنکر خودفیصلہ کرلیجئے کہ ایم کیوایم اورمہاجروں کے ساتھ فوج اور اسٹیبلشمنٹ نے کیا کیا،کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت اسے کس کس طرح بدنام کیا۔ 
مظلوم بلوچوں اورپشتونوں سے درخواست ہے کہ وہ نہ صرف خود اس وڈیوبریفنگ کوسنیں بلکہ ظلم کی چکی میں پسنے والے تمام کشمیریوں، گلگتی، بلتستانیوں، سرائیکیوں، ہزارے وال، سندھیوں اور ان مظلوم پنجابیوں کے اہل خانہ کوبھی ضرور بھیجیں جنہیں سرگودھا اورفیصل آباد کی عدالتوں سے سزائیں ہوئی ہیں،    تاکہ وہ بھی دیکھیں اورخوداندازہ لگاسکیں کہ ایم کیوایم پر کس طرح جھوٹے الزامات لگائے گئے…ایم کیوایم قائدالطاف حسین ، اوراس کے کارکنوں کی پگڑیاں اچھالی گئیں،انہیں بدنام کرنے کے لئے ان پر جھوٹے الزامات لگائے گئے ،ان سیاسی کارکنوں کوکرمنلز اور دہشت گردبناکرپیش کیاگیا…ان کاامیج خراب کیا گیا۔ سننے والے اپناذہن استعمال کریں اور خود فیصلہ کریں کہ کتنا سچ اورکتنا جھوٹ ہے۔ 

الطاف حسین 
ٹک ٹاک پر 291ویں فکری نشست سے خطاب
31   جولائی 2025ئ



8/4/2025 4:57:30 PM