Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
سندھ کےمعروف صحافی نصراللہ گڈانی کاقتل قابل مذمت ہےالطاف حسین
Posted on: 5/24/2024
سندھ کےمعروف صحافی نصراللہ گڈانی کاقتل قابل مذمت ہے
الطاف حسین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
#JusticeForNasurullahGadani
میں ،گزشتہ 46 برسوں سے پاکستان اور اس کے عوام پر مسلط فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام کے خلاف عملی جدوجہد کررہا ہوں ۔ یہ جاگیرداروڈیرےکھلے عام سچائی بیان کرنے والےصحافی عزیزمیمن اور جان محمد مہر سمیت درجنوں صحافیوں کو قتل کریں،کسی کے گھرکی چادرچہاردیواری کا تقدس پامال کریں اور ماں ،بہن، بیٹی کی بے حرمتی کریں لیکن ان کرپٹ جاگیرداروں اوروڈیروں کو کسی عدالت سے ان کے ظلم وجبراور زیادتیوں کے خلاف سزا دینا توکجا ان پر کبھی مقدمہ تک نہیں چلایاگیا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ تین روز قبل سندھ کے شہرمیرپورماتھیلو میں حق اور سچ کی آواز بلند کرنے والے سندھ کے ایک اورمعروف صحافی اور ویڈیولاگر نصراللہ گڈانی کو گولیاں مارکر شدید زخمی کردیا گیا تھا جوآج زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے جاں بحق ہوگئے ۔ (اناللہ وانا الیہ راجعون) مقامی جاگیرداروں اوروڈیروں نے نصراللہ گڈانی کواس لئے بہیمانہ طریقے سے قتل کروایاکیونکہ وہ تمام وڈیروں ، جاگیر داروں اورکرپٹ سیاستدانوں کی کرپشن پر کھل کر تنقید کیاکرتے تھے اور غریب سندھی عوام میں شعوری بیداری پھیلایاکرتے تھے۔نصراللہ گڈانی کا یہ عمل ظالم جاگیرداروں اوروڈیروں کو پسند نہیں آیا لہٰذا انہیں سفاکی سے راستے سے ہٹادیاگیاتاکہ دوسرے صحافیوں کو بھی خاموش کرادیاجائے۔ میں ،سندھ کےعوام سےاپیل کرتاہوں کہ وہ ظالم جاگیرداروں ، وڈیروں اورکرپٹ سیاستدانوں کے خلاف متحد ہوجائیں، سندھ بھرکے ہاری ،کسان ، مزدوراور مڈل کلاس سندھی عوام ان ظالم جاگیرداروں اوروڈیروں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، غریب عوام کو انقلاب لاناہوگا ورنہ نصراللہ گڈانی کے ساتھ ہونے والے ظالمانہ سلوک کو دیکھ کر کوئی بھی صحافی ان کرپٹ عناصر کی کرپشن اورمظالم کو اجاگر کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔ میں ،کرپٹ جاگیرداروں ، وڈیروں اور سیاستدانوں کے ہاتھوں سندھی صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کے گھناؤنے عمل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ، نصراللہ گڈانی کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کرتا ہوں اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ نصراللہ گڈانی کےقتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے،قتل میں ملوث وڈیروں اوران کے کارندوں کوگرفتار کیاجائےاورمقتول کے اہل خانہ کی کفالت کی جائے ۔ الطاف حسین
4/1/2026 6:26:14 PM
ABOUT ALTAF HUSSAIN- MQM CRACKDOWN - SPLINTER GROUPS
...
31 Mar 2026
It has been eleven years since the enforced ban on the leader of the m
...
28 Mar 2026
42nd Foundation Day celebration live from London
...
28 Mar 2026
There was a massacre of Palestinians in Gaza now it is happening in Ir
...
26 Mar 2026
اس جنگ میں آپ کی ہمدردیاں کس کے ساتھ ہیں؟ عوام سے سوال
...
23 Mar 2026
عوام سے سوال کرتا ہوں آخر اس موجودہ جنگ کا ذمہ دار کون ہے؟
...
21 Mar 2026
ایم کیو ایم کے بانی و قائد الطاف حسین کا عید الفطر پر پیغام
...
20 Mar 2026
Trump announced that he would take Bagram Air Base, after which confli
...
19 Mar 2026
Iranian resistance against American and Israeli aggression showcases u
...
17 Mar 2026
Altaf Hussain:Afghanistan is our neighboring Islamic country. Attacks
...
16 Mar 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us