Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم برطانیہ شعبہ خواتین کے زیراہتمام لندن میں محفل میلاد کاانعقاد


 ایم کیوایم برطانیہ شعبہ خواتین کے زیراہتمام لندن میں محفل میلاد کاانعقاد
 Posted on: 11/14/2021

ایم کیوایم برطانیہ شعبہ خواتین کے زیراہتمام لندن میں محفل میلاد کاانعقاد  
 روح پرور محفل میلاد میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی 
محفل میلاد میں نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفےٰ  ۖ کی سیرت طیبہ بیان کی گئی 
 حمدشریف کے ساتھ ساتھ حضور اکرم ۖ  کی شان میں گلہائے عقیدت ،منقبت   اور درود وسلام پیش کیاگیا
محفل میلاد میں ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ صفیہ اکبرکوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا،
محترمہ صفیہ اکبر کی محفل میلاد کی پرانی وڈیواورتصاویر نشر کی گئیں
  ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا محفل میلاد کے شاندارانعقادپر
شعبہ خواتین کی ارکان کو زبردست خراج تحسین اور دعائیں 
  محفل میلاد کے انتظامات میں بھرپورحصہ لینے پر رابطہ کمیٹی اورایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر، آرگنائزنگ کمیٹی اوریونٹوں کے ذمہ داروں کوبھی قائدتحریک کی شاباش 
 
لندن  …  14نومبر 2021ئ
عیدمیلادالنبی  ۖ کے سلسلے میںایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ شعبہ خواتین کے زیراہتمام گزشتہ بروز  لندن میںمحفل میلادکاانعقاد کیاگیا ۔ محفل میلادلندن کے علاقے ایجویئر میں واقع کیننز ہال میں منعقد کی گئی۔اس روح پرور محفل میلاد میں لندن کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ محفل میلاد میں نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفےٰ  ۖ کی سیرت طیبہ بیان کی گئی ۔ ثناء خوانوں نے حمدشریف کے ساتھ ساتھ حضور اکرم ۖ  کی شان میں گلہائے عقیدت اورمنقبت پیش کیں ۔ جس کے بعد درود وسلام پیش کیاگیا۔ محفل میلاد کے اختتام پر دعاکی گئی۔ تمام شہدا ء کوخراج عقیدت پیش کیاگیااور شہید وں کے ایصال ثواب ،لاپتہ کارکنوں کی بازیابی، اسیروں کی رہائی اورمصائب ومشکلات میں گھرے عوام کی مشکلات کے حل کے لئے دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر قائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمر اورصحت وتندرستی کے لئے بھی دعاکی گئیں۔محفل میلاد کی کارروائی سوشل میڈیاکے ذریعے براہ راست نشر کی گئی۔محفل میلاد میں ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج اورتحریک کی سینئر کارکن محترمہ صفیہ اکبرکوبھی زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا، ان کے ایصال ثواب کے لئے بھی دعاکی گئیں۔ سوشل میڈیاپر محفل میلاد کی کوریج کے دوران محترمہ صفیہ اکبر کی محفل میلاد کی پرانی وڈیواورتصاویربھی نشر کی گئیں۔ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ شعبہ خواتین نے محفل میلادمیں شرکت اوراسے کامیاب بنانے پر تمام  خواتین کا قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے خصوصی شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر محفل میلاد کے شرکاء کی کھانوں سے تواضع کی گئی اوران میں شیرینی تقسیم کی گئی۔ بعدازاں انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں شعبہ خواتین کی ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے انہیں محفل میلاد کے شاندارانعقادپر زبردست خراج تحسین پیش کیااورانہیں دعائیں دیں۔ جناب الطاف حسین نے محفل میلاد کے انتظامات میں بھرپورحصہ لینے پر رابطہ کمیٹی اورایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر، آرگنائزنگ کمیٹی اوریونٹوں کے ذمہ داروں کوبھی شاباش پیش کی ۔ 
  
٭٭٭٭٭
















11/29/2021 9:27:26 AM