Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اب ہم کہاں سے دوسرا لائیں عمرشریف .....اس جیسا اب کہیں بھی نہ پائیں عمرشریف مصطفےٰعزیزآبادی


 اب ہم کہاں سے دوسرا لائیں عمرشریف .....اس جیسا اب کہیں بھی نہ پائیں عمرشریف  مصطفےٰعزیزآبادی
 Posted on: 10/8/2021
آہ  عمر شریف

اب ہم کہاں سے دوسرا لائیں عمرشریف
اس جیسا اب کہیں بھی نہ پائیں عمرشریف

دنیائے فن میں سب سے بلند ہے ترا مقام
وہ لفظ ہیں کہاں جو سراہیں عمرشریف

جن کو ہمیشہ تو نے ہنسایا وہ سارے لوگ
ہیں  اشکبار ،  لب پہ  ہیں  آہیں  عمرشریف

تو ہی ہر ایک بزم کی رونق تھا میرے دوست
اب کس طرح سے بزم سجائیں عمرشریف

گر سج گئی کہیں پہ کوئی محفلِ ظریف
ڈھونڈیں گی ہر جگہ ہی نگاہیں عمرشریف

تم کیا گئے کہ محفلِ جاناں اجڑ گئی
کیا لٹ گیا یہ کیسے بتائیں عمرشریف

رنج و الم ہیں، دکھ ہیں ، اداسی ہے ہر طرف
ہنسنے کو اب بتا کہاں جائیں عمرشریف

اے شاہِ ظرافت تجھے کرتے ہیں سب سلام
یہ بام و در ، یہ لوگ ، یہ راہیں عمرشریف 

زندہ سدا رہے گا ہر اک دل میں تیرا نام
تو شاہِ ظرافت تھا ، رہے گا عمرشریف


مصطفےٰعزیزآبادی
8 اکتوبر 2021ئ
(لندن ) 
 



11/28/2021 5:06:38 AM