Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عمرشریف مرحوم کے جنازے میں بھرپورتعدادمیں شرکت کریں ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی عوام سے اپیل


عمرشریف مرحوم کے جنازے میں بھرپورتعدادمیں شرکت کریں ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی عوام سے اپیل
 Posted on: 10/5/2021
 
عمرشریف ایک بے مثال فنکاراورشریف النفس انسان تھے۔ الطاف حسین
عمرشریف مرحوم کے جنازے میں بھرپورتعدادمیں شرکت کریں
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی عوام سے اپیل

لندن… 5  اکتوبر 2021
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کامیڈی کنگ اورلیجنڈ فنکار عمرشریف مرحوم کے جنازے میں بھرپورتعدادمیں شرکت کریں۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عمرشریف ایک بے مثال فنکاراورشریف النفس انسان تھے، اس نے کئی دہائیوںتک اپنے فن کے ذریعے ہمیں ہنساکرغموں سے دوررکھا، ہم میں مسکراہٹیں بانٹیں، ہمیں محظوظ کیا، اب جبکہ وہ جسمانی طورپر اس دنیاسے رخصت ہورہے ہیں تو ہمارافرض ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ تعدادمیں ان کے جنازے میں شرکت کریں اورشریک ہوکراس عظیم فنکار کی روح کوبتائیں کہ ہم اس کے چاہنے والوں میں شامل ہیں تاکہ عمرشریف کی روح کوسکون ملے ۔ جناب الطاف حسین نے ایک بار پھر عمرشریف مرحوم کے تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہارکیااور دعاکی اللہ تعالیٰ عمر شریف مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطافرمائے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے ۔ 
لیکن وہ اب اپنے چاہنے والوں کوغمزدہ کرگیا



11/28/2021 5:30:33 AM