Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ 30ستمبراورسانحہ یکم اکتوبر 1988ء فوج اور آئی ایس آئی کی سازش تھی۔الطاف حسین


 سانحہ 30ستمبراورسانحہ یکم اکتوبر 1988ء فوج اور آئی ایس آئی کی سازش تھی۔الطاف حسین
 Posted on: 9/30/2021

سانحہ 30ستمبراورسانحہ یکم اکتوبر 1988ء فوج اور آئی ایس آئی کی سازش تھی۔الطاف حسین 
فوج کے ایجنٹوں نے پہلے حیدرآبادکے مختلف علاقوں پرحملہ آورہوکر سینکڑوں معصوم وبے گناہ مہاجروں کوسفاکی اوربیدردی سے شہید کیا اور یکم اکتوبر 1988ء کوکراچی میں بے گناہ سندھیوں کوشہید کیا
 سندھ دھرتی ماں کے بیٹوں نے تہیہ کرلیاہے کہ وہ اب آپس میں نہیں لڑیںگے اورمتحد ہوکر سندھ کوآزاد کرائیںگے
سانحہ 30ستمبر1988 ء حیدرآباد اورسانحہ کراچی یکم اکتوبر 1988ء کے شہداکی 33  ویں برسی پربیان ۔شہداء کو زبردست خراج عقیدت
 
لندن  …  30  ستمبر 2021ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے سانحہ 30ستمبر1988 ء حیدرآباد اورسانحہ کراچی یکم اکتوبر 1988ء کے شہداکی 33  ویں برسی پرشہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے ۔سانحہ کی 33ویں برسی پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سانحہ 30ستمبراورسانحہ یکم اکتوبر 1988ء فوج اور آئی ایس آئی کی سازش تھی جس کے ایجنٹوں کے ذریعے پہلے حیدرآبادکے مختلف علاقوںپرحملہ آورہوکر سینکڑوں معصوم وبے گناہ مہاجروں کوسفاکی اوربیدردی سے شہید کردیااوراس کے اگلے روز یعنی یکم اکتوبر 1988ء کوکراچی میں بے گناہ سندھیوں کوشہید کیاگیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ خصوصاً فوج کی ایجنسی آئی ایس آئی کی ہمیشہ یہ کوشش رہی کہ سندھ کے مستقل باشندوں کوآپس میں لڑایاجاتارہے تاکہ سندھ دھرتی پر آسانی سے قبضہ کیا جاسکے۔30ستمبر1988ء اوریکم اکتوبر1988ء کو کراچی اورحیدرآباد میں ہونے والا یہ قتل عام سندھ دھرتی ماں کے مستقل باشندوں یعنی سندھیوں او رمہاجروں کوآپس میں لڑانے کی اسٹیبلشمنٹ کی اسی گھناؤنی سازش کاحصہ تھا اسی لئے اس قتل عام میں ملوث سفاک قاتلوں کوکوئی سزانہیں دی گئی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ فوج اورآئی ایس آئی نے ماضی میں سندھ کے مستقل باشندوں کوماضی میں آپس میں بہت لڑالیالیکن اب سندھ دھرتی ماں کے بیٹوں نے تہیہ کرلیاہے کہ وہ اب آپس میں نہیں لڑیںگے اورمتحد ہوکر سندھ کوآزاد کرائیںگے اور سندھ کی مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رکھیںگے۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ سانحہ حیدرآباد اورسانحہ کراچی کے شہداکی مغفرت فرمائے اورانہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔
٭٭٭٭٭



11/28/2021 4:44:51 AM