Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آج شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی 11 ویں برسی دنیا بھرمیں عقید ت واحترام سے منائی جائے گی، ایم کیوایم


آج شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی 11 ویں برسی دنیا بھرمیں  عقید ت واحترام سے منائی جائے گی، ایم کیوایم
 Posted on: 9/16/2021
آج شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی 11 ویں برسی دنیا بھرمیں
 عقید ت واحترام سے منائی جائے گی، ایم کیوایم
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں آج شام چار بجے تعزیتی اجتماع ہوگا

لندن۔۔۔16، ستمبر2021ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی 11 ویں برسی آج پاکستان سمیت دنیابھرمیں عقیدت واحترام سے منائی جائے گی اور ڈاکٹر عمران فاروق شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی برسی کے سلسلے میں آج بروز جمعرات لندن وقت کے مطابق شام چار بجے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں تعزیتی اجتماع منعقد کیاجائے گا جس میں شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی اورشہید کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔ اسی طرح ایم کیوایم اوورسیز یونٹوں میں بھی ڈاکٹرعمران فاروق شہید کے ایصال ثواب کیلئے تعزیتی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے جبکہ پاکستان میں ایم کیوایم کے کارکنان وعوام ڈاکٹرعمران فاروق شہید کے ایصال ثواب کیلئے اپنے اپنے گھروں میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کریں گے اور ڈاکٹرعمران فاروق شہید کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
٭٭٭٭٭



10/22/2021 2:01:38 AM