Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے پی ایم ایس او کے 43ویں یوم تاسیس پر تحریک کے تمام کارکنوں، ماؤں، بہنوں،بزرگوں،بچوںاورپوری قوم کو بانی تحریک الطاف حسین کی دلی مبارکباد


  اے پی ایم ایس او کے 43ویں یوم تاسیس پر تحریک کے تمام کارکنوں، ماؤں، بہنوں،بزرگوں،بچوںاورپوری قوم کو بانی تحریک الطاف حسین کی دلی مبارکباد
 Posted on: 6/10/2021

 اے پی ایم ایس او کے 43ویں یوم تاسیس پر تحریک کے تمام کارکنوں، ماؤں، بہنوں،بزرگوں،بچوںاورپوری قوم کو بانی تحریک الطاف حسین کی دلی مبارکباد
میں اپنے تمام وفاپرست اورپرعزم ساتھیوںکوسیلوٹ پیش کرتاہوںجنہوں نے تمام ترجبروتشدد،ریاستی مظالم اورنامساعد حالات کے باوجود اپنی وفاکاسودانہیں کیا
 ایسے تمام وفاپرست ساتھی ، نوجوان ، مائیں، بہنیںاوربزرگ میرے سرکاتاج ہیں
اپنے حقوق کے حصول ، انصاف کی بالادستی اورملک کوفوجی اشرافیہ کے جبروتسلط
 سے نجات دلانے کے لئے ہماری جدوجہدجاری رہے گی 
  آج پھراس عہد کودہراتے ہیںکہ اپنے شہیدوں کی قربانیوںکورائیگاں نہیں جانے دینگے
 چاہے کیسے ہی حالات ہوں، ہم اپنے مشن ومقصداور منزل کے حصول تک اپنی
 جدوجہد جاری رکھیںگے۔ اے پی ایم ایس او کے 43ویں یوم تاسیس پر پیغام

لندن … 10  جون 2021ئ
 ایم کیوایم اوراے پی ایم ایس او کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے اے پی ایم ایس او کے 43ویں یوم تاسیس پر تحریک کے تمام کارکنوں، ماؤں، بہنوں،بزرگوں،بچوںاورپوری قوم کودلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آج سے 43سال قبل جامعہ کراچی اے پی ایم ایس او کی شکل میں جس حق پرستی کی تحریک کی بنیادرکھی گئی تھی اس کانام اورپیغام آج پوری دنیااور اس کے تمام بڑے ایوانوںمیںپہنچ چکاہے۔ 

مہاجروںاوردیگرمظلوموںکے حقوق اورملک میں غریب ومتوسط طبقہ کا انقلاب برپاکرنے کے لئے شروع کی گئی ہماری اس جدوجہدکوختم کرنے کے لئے ہم پر بارباربدترین ریاستی مظالم ڈھائے گئے، ہمارے ہزاروں پیارے پیارے ساتھی ہم سے چھین لئے گئے ، سینکڑوںکوعمر بھر کے لئے معذورکردیاگیا، ہزاروںکوگرفتارکرکے جیلوں میں ڈالاگیا، سینکڑوںکوجلاوطن ہونے پر مجبورکردیاگیا، ہمارے خلاف یہ بدترین ریاستی آپریشن آج بھی جاری ہے، ہمارے ہزاروںساتھی آج بھی مختلف جیلوں میں قیدوبند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں،بے شمار کارکنان آج بھی لاپتہ ہیں، تحریک کامرکز نائن زیرو سیل ہے، ہمارے دفاترمسمارکردیے گئے ،باقی دفاترسیل ہیں، ظلم کی انتہایہ ہے کہ ہمیں اپنے شہیدوں کی یادگارپر فاتحہ پڑھنے تک کی اجازت نہیںہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ان تمام ترریاستی مظالم کے باوجود اپنے حقوق کے حصول ، انصاف کی بالادستی اورملک کوفوجی اشرافیہ کے جبروتسلط سے نجات دلانے کے لئے ہماری یہ جدوجہدجاری ہے اورانشاء اللہ جاری رہے گی۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں اپنے تمام وفاپرست ،پرعزم اورباوفاساتھیوںکوسیلوٹ پیش کرتاہوںجنہوں نے تمام ترجبروتشدد،ریاستی مظالم اورنامساعد حالات کے باوجود اپنی وفاکاسودانہیں کیا اوروہ اپنی وفاپر قائم رہتے ہوئے آج بھی تحریک سے جڑے ہوئے ہیں اوراپنی الطاف بھائی کی قیادت میںتحریکی مشن ومقصدکے حصول کے لئے جدوجہدجاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایسے تمام وفاپرست ساتھی ، نوجوان ، مائیں، بہنیںاوربزرگ میرے سرکاتاج ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اے پی ایم ایس او کے 43ویں یوم تاسیس کے موقع پر آج ایک بارپھرہم اپنے اس عہد کودہراتے ہیںکہ ہم اپنے شہیدوں کی قربانیوںکورائیگاں نہیں جانے دیںگے اورچاہے کیسے ہی حالات ہوں، ہم اپنے مشن ومقصد اور منزل کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیںگے۔ 

٭٭٭٭٭



7/27/2021 3:21:23 AM