Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

17 جون 2022ئ این اے 240کے ضمنی الیکشن کابائیکاٹ رابطہ کمیٹی کی وڈیوبریفنگ


17  جون 2022ئ این اے 240کے ضمنی الیکشن کابائیکاٹ  رابطہ کمیٹی کی وڈیوبریفنگ
 Posted on: 6/17/2022

17  جون 2022ئ
این اے 240کے ضمنی الیکشن کابائیکاٹ 
رابطہ کمیٹی کی وڈیوبریفنگ

محترم بانی وقائدتحریک جناب الطاف حسین ، تمام اراکین رابطہ کمیٹی، وڈیوبریفنگ دیکھنے اورسننے والے تمام واجب الاحترام بزرگوں، ماؤں،بہنوں، نوجوانوں، معصوم بچوںبچیوںاورقائدتحریک کے پرعزم اور سچے وفاپرست ساتھیوں کوآداب
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ایم کیوایم سے قبل انتخابات میں حصہ لینا صرف امیر طبقہ یا سیاسی پس منظر رکھنے والے چند خاندانوں کا حق سمجھاجاتا تھا، ملک کے فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام میں ہر سیاسی ومذہبی جماعت انتخابی ٹکٹوں کا نیلام گھر سجاتی رہی …جس کے باعث غریب ورکنگ کلاس کے تعلیم یافتہ ، باصلاحیت اورایماندار افراد کا الیکشن جیتنا تو دور کی بات ہے ، انتخابات میں حصہ تک لینا ناممکن بنادیاگیا تھا ۔
ملک کے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اوربے لگام سرمایہ دارانہ نظام میں قائد تحریک جناب الطاف حسین نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب ومتوسط طبقہ کی قیادت متعارف کراکر پاکستان کے فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورموروثی سیاست پر کاری ضرب لگائی… سیاست برائے سیاست کے بجائے سیاست برائے خدمت کا تصور اجاگرکیا اور1987ء سے 2013ء تک ہربلدیاتی اور عام انتخابات میںکروڑوں روپے میں انتخابی ٹکٹ فروخت کرنے اورانتخابات میں اپنے بہن بھائی، بھانجے بھتیجے کونوازنے کے بجائے تحریک کے غریب تعلیم یافتہ اور باصلاحیت کارکنوں کو نامزد کرکے سینیٹر، وفاقی وصوبائی وزیر، مشیر، رکن قومی وصوبائی اسمبلی ، میئروڈپٹی میئر اور کونسلربنایا اورانہیں عوام کی بلاامتیاز عملی خدمت کا درس دیا۔
یہی نہیں بلکہ جناب الطاف حسین کی قیادت میں کوئی منتخب نمائندہ عوامی خدمت کے معاملے میں کوئی غفلت یاکوتاہی کامرتکب پایاجاتا تو اسے مستعفی کرادیا جاتاتھا۔
پاکستان کے غریب عوا م کو بااختیار بنانے ،فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورموروثی سیاست کے خاتمے کیلئے عملی جدوجہد کی پاداش میں ایم کیوایم پر فوجی آپریشن کیے جاتے رہے …ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیاگیا … سینکڑوں کارکنان آج بھی جبری طورپر لاپتہ ہیں جن کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے در در کی ٹھوکریں کھارہے ہیں جبکہ ہزاروں کارکنان کو جھوٹے مقدمات میںملوث کرکے جیل کی صعوبتیں برداشت کرنے پر مجبورکردیاگیا ہے
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تحریر وتقریر پر پابندی عائد کردی گئی …ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کو Seal کردیاگیا…الطاف حسین بھائی کے چاہنے والوں کو سیاسی وفلاحی سرگرمیوں کی اجازت دینا تو کجا انہیں اپنے شہیدوں کی یادگارپر جانے اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی تک کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔
کراچی ، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، نواب شاہ، سانگھڑ اور سندھ کے دیگر شہروں میں الطاف حسین بھائی کا نام لینا، ان کی تصاویر اٹھانا، انکے حق میں نعرے لگانا اور یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹنا …جرم بنادیاگیا ہے ۔

تحریکی ساتھیو، ماؤںبہنوںبزرگوںاورنوجوانوں
جیساکہ آپ سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ کراچی میں گزشتہ چندبرسوںسے کراچی میں مہاجروںاوردیگرمظلوم عوام کی اصل نمائندہ جماعت اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں قائم ہونے والی اورمہاجروں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والی اصل جماعت ایم کیوایم کوختم کرنے ، اسے ٹکڑے ٹکڑے کرنے اوراسے طاقت کے ذریعے سیاسی منظرنامے سے ہٹانے کے لئے جوطرح طرح کے گھناؤنے کھیل کھیلے جارہے ہیں ، مہاجروںکی آواز کوختم کرنے کے لئے جوجومذموم ہتھکنڈے اختیارکئے جارہے ہیں وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ قائدتحریک الطاف حسین کی ایم کیوایم کو… مہاجروںکی نمائندہ اصل ایم کیوایم کو …سچی ایم کیوایم پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پرغیرآئینی و غیرقانونی پابندی ہے … میڈیامیںقائدتحریک الطاف حسین کی تحریر، تقریر، تصویرحتیٰ کہ نام لینے تک پر پابندی ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ کے تشکیل کردہ مختلف سیاسی ومذہبی گروہوں کو ریاستی سرپرستی میں عوام پر مسلط کرنے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔
 کل مورخہ 16جون 2022ء کو کراچی کے علاقے کورنگی اورلانڈھی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 240کی نشست پر ہونے والا ضمنی انتخاب بھی اسی سلسلے کی کڑی تھا۔جس میں فوج کی ایجنسیوں کے تشکیل کردہ حقیقی ٹولے، بہادرآباد ٹولے ، پی ایس پی ٹولے ، پیپلزپارٹی اورایک مذہبی تنظیم نے حصہ لیا۔ ایم کیوایم نے اس ضمنی انتخاب کابائیکاٹ کااعلان کیاتھا۔ قائدتحریک الطاف حسین نے نہ صرف اپنے بیانات اوروڈیولاگ میں لانڈھی کورنگی کے عوام سے اس ضمنی انتخاب کابائیکاٹ کرنے کی اپیل کی تھی بلکہ کورنگی اورلانڈھی کے عوام کے نام ایک کھلا خط بھی جاری کیاتھا۔ اپنے اس کھلے خط میںقائدتحریک جناب الطاف حسین نے تحریک اورقوم سے غداری کرنے والے، شہیدوں کے لہو کاسوداکرنے والے بہادرآباد ٹولے، پی ایس پی ٹولے اورحقیقی ٹولے کے گھناؤنے کردارکوبیان کرتے ہوئے عوام سے ضمنی انتخاب کابائیکاٹ کرنے کی اپیل کی تھی ۔ تحریک کے پرعزم اوربہادر وفاپرست 
کارکنوں، تحریک کی ماؤںبہنوں،بزرگوں اوریوتھ نے گھرگھرجاکرقائدتحریک الطاف حسین کے اس خط کوتقسیم کیا۔
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی اپیل پر لانڈھی کورنگی کے عوام نے جس طرح مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا اور الطاف حسین بھائی کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے اس ضمنی الیکشن کا  100 فیصدبائیکاٹ کیا… عوام نے تمام سیاسی ٹولوں کی انتخابی مہم سے بھی عدم دلچسپی کااظہارکیااورکل کورنگی لانڈھی کے عوام نے ضمنی الیکشن کا ایسا بھرپوربائیکاٹ کیاجس نے 1993ء میں ہی ایم کیوایم کی جانب سے قومی اسمبلی کے الیکشن کے تاریخی بائیکاٹ کی یادتازہ کردی۔  
ضمنی الیکشن کے موقع پر لانڈھی کورنگی کے تمام ہی پولنگ اسٹیشنوں اورانتخابی امیدواروں کے پولنگ کیمپوں پر ہُو کا عالم دیکھنے میں آیا… عوام نے قائدتحریک الطاف حسین کی اپیل پر نہ صرف ووٹ ڈالنے سے گریز کیابلکہ مہاجرنوجوانوں، بزرگوں، ہماری ماؤں، بہنوں بچوںبچیوں نے گھروں میں رہ کر الیکشن کے نام پر کئے جانے والے اس پورے کھلواڑ سے ہی خود کوالگ رکھا جس کی وجہ سے کورنگی اور لانڈھی کے ہر محلے میں کرفیو کا سماں دکھائی دے رہا تھا… علاقے کی اس صورتحال کو الیکٹرانک میڈیا نے بھی رپورٹ کیاکہ پولنگ اسٹیشنوں پر سناٹا ہے جس کے نتیجے میں پولنگ کاٹرن آؤٹ 8فیصد سے بھی کم رہا۔
٭ عوام نے الیکشن کاکس شاندارطریقے سے بائیکاٹ کیااس حوالے سے وڈیو رپورٹ دیکھئے۔
٭ الیکشن کے حوالے سے ٹی وی چینلز نے بھی جورپورٹ نشرکی ہیں وہ بھی دیکھئے۔
ہم قائدتحریک جناب الطاف حسین کی اپیل پر این اے 240کے ضمنی الیکشن کا تاریخی بائیکاٹ کرنے پر کورنگی اورلانڈھی کے عوام مہاجرنوجوانوں، بزرگوں،  ماؤں، بہنوں بچوںبچیوںکو قائدتحریک جناب الطاف حسین ، اراکین رابطہ کمیٹی، تمام اوورسیزیونٹوںاورپوری تحریک کی جانب سے دل کی گہرائیوںسے زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
 لانڈھی کورنگی کے عوام نے ضمنی الیکشن کا تاریخی بائیکاٹ کرکے فیصلے دے دیا کہ وہ کل بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کے ساتھ تھے اورآج بھی انکے دل جناب الطاف حسین کیلئے ہی دھڑکتے ہیں۔
تحریکی ساتھیو، ماؤںبہنوںبزرگوںاورنوجوانوں
قائدتحریک جناب الطاف حسین نے ضمنی الیکشن کے بھرپوربائیکاٹ پر آج لانڈھی اورکورنگی کے باوفاعوام کے نام ایک خصوصی وڈیوپیغام ریکارڈکرایاہے ۔ اس کی وڈیو دیکھئے۔ 
تحریکی ساتھیو، ماؤںبہنوںبزرگوںاورنوجوانوں
آئیے اب ہم آپ کواس ضمنی الیکشن کی ووٹنگ کے بارے میں کچھ ضروری تفصیلات سے آگاہ کردیں۔ 
این اے 240میں رجسٹرڈ ووٹوں کی کل تعداد 5 لاکھ29 ہزار855ہے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق 
بہادرآباد ٹولے کے امیدوارکو10ہزار 683  ووٹ حاصل کئے ۔ 
TLP  کو…10ہزار618
حقیقی  کو …  8  ہزار 383
پیپلزپارٹی کو … 5  ہزار 248  جبکہ 
PSP  ٹولے کو … محض  4  ہزار 797  ووٹ مل سکے۔
ان پانچوں امیدواروں کے حاصل کردہ مجموعی ووٹوں کی تعداد 39  ہزار 729 ہے 
 الیکشن کمیشن کے مطابق اس ضمنی الیکشن کاٹرن آؤٹ صرف 8.3 فیصد رہا ۔ 
جبکہ ہمارے مطابق یہ ٹرن آؤٹ 7.5 ہے ۔ یہ ووٹ بھی دھاندلی کانتیجہ ہیں کیونکہ عوام نے توالیکشن کامکمل اوربھرپوربائیکاٹ کیاہے اورعوام کی لا تعلقی دیکھ کر کس طرح دھاندلی سے ووٹ ڈالے گئے ہیں اس کی وڈیوز میڈیاپر آچکی ہیں۔ 
اگر ہم اس ٹرن آؤٹ کو8فیصد بھی مان لیں تب بھی اس حلقے کے 92فیصد ووٹرز نے اس الیکشن کابائیکاٹ کیاہے۔
تحریکی ساتھیو، ماؤںبہنوںبزرگوںاورنوجوانوں !
ہم یہ بھی یاد دلاناچاہتے ہیں کہ ایم کیوایم کے قیام کے بعد سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیوایم کے ہزاروں نامزد امیدواروںنے بلدیاتی اورعام انتخابات میں حصہ لیا … ان انتخابات میں کوئی ایک بھی ایسی مثال نہیں ہے کہ کسی بھی نامزد امیدوار نے اتنی کم تعداد میں ووٹ حاصل کیے ہوں۔ ایم کیوایم نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں الیکشن میں حصہ لیا تواس دورمیں کبھی بھی الیکشن کاٹرن آؤٹ8 فیصد نہیں رہا۔مہاجرعوام نے قائدتحریک الطاف حسین کی اپیل پر انہیں ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا کیونکہ ان نامز د امیدواروں کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی حمایت حاصل تھی ۔
اپریل 2015ء میں عزیزآباد کی نشست این اے 246  پربھی جب ضمنی انتخابات ہوئے تھے توتمام ترسختیوں،رکاوٹوںاورپابندیوںکے باوجود ایم کیوایم کوووٹ 95ہزار 644 ووٹ حاصل کئے تھے اورووٹنگ ٹرن آؤٹ 36.72 تھا۔ 
ہم یہاں یہ بات بھی عوام کے علم میں لاناچاہتے ہیں کہ این اے 240کی نشست پر 2008ء کے عام انتخابات میں قائدتحریک الطاف حسین کے حمایت یافتہ امیدوار کو ایک لاکھ 57  ہزار 971ووٹ ملے تھے ۔ اسی طرح 2013ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے اسے حلقے سے قائدتحریک الطاف حسین کے حمایت یافتہ امیدوار کوایک لاکھ 36ہزار 982ووٹ ملے ۔ 
جب22  اگست 2016ء کوان غداروںنے اپنے قائدسے غداری کی اورپہلے پی آئی بی اورپھربہادرآباد ٹولہ تشکیل دیااور فوج کی حمایت اورسرکاری سرپرستی میں 2018ء کے عام انتخابات میں حصہ لیاتو این اے 240سے بہادرآباد ٹولے کو61ہزار 165ووٹ مل سکے ۔ 
اوراب گزشتہ روز مورخہ 16جون 2016ء کواسی حلقے میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں محض 10ہزار   683 ووٹ مل سکے۔ 
قابل غوربات یہ ہے کہ جس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ29 ہزار 855ہے۔ ہو وہاں قائدتحریک جناب الطاف حسین کی اپیل پر لانڈھی کورنگی کے عوام کی جانب سے بائیکاٹ کے نتیجے میں بہادرآباد ٹولے کا امیدوار محض 10 ہزار ووٹ حاصل کرسکا۔
 یہ کسی بھی طرح کامیابی قرارنہیں دی جاسکتی …یہ کامیابی نہیں ذلت آمیز شکست ہے… اس ذلت آمیز شکست پر خوشیاں منانے کے بجائے غدار ٹولے کو شرم سے چلو بھر پانی سے ڈوب مرنا چاہیے … ضمنی الیکشن میں تمام غداروں کی زر ضمانت ضبط ہو گئی ہے ۔ اگران سب میں غیرت اورشرم ہوتی تو اس زبردستی کے نتیجے پر شہیدوں ، اسیروں اور لاپتہ کارکنوں کی قربانیوں کا پاس رکھتے ہوئے خاموش ہوکر اپنے گھروں میں بیٹھ جاتے لیکن …
شرم تم کو مگر نہیں آتی
اب بھی وقت ہے کہ قوم سے معافی مانگیں اورقوم کاپیچھاچھوڑ کراپنی زندگی گزاریں 


عزیزتحریکی ساتھیو!
لانڈھی کورنگی کے عوام نے NA-240 کے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کرکے ایک بار پھر اپنے اتحاد سے ثابت کردیا کہ مہاجرقوم کا ووٹ صرف الطاف حسین بھائی کیلئے ہے … جہاں قائدتحریک الطاف حسین کا نام نہیں …وہاں ہمارا کام نہیں۔
 ضمنی الیکشن کے تاریخی بائیکاٹ سے ایک بارپھرثابت ہوگیاہے کہ لانڈھی کورنگی سمیت کراچی اور سندھ کے تمام شہروںمیں بسنے والے عوام تمام تر ریاستی مظالم، جبرواستبداد ، پابندیوں اورتحریک میں غداریوں کے باوجود آج بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت پر یقین رکھتے ہیں ۔
ایک بارپھر لانڈھی کورنگی کے عوام کوضمنی الیکشن کے شانداربائیکاٹ پر خراج تحسین۔ 
تمام ترمساعد حالات کے باوجود قائدتحریک الطاف حسین کی اپیل پربائیکاٹ کوکامیاب بنانے پرتحریک کے تمام کارکنوںخصوصاًلانڈھی کورنگی کے وفاپرست کارکنوں، ماؤںبہنوں،بزرگوںاوریوتھ کوخراج تحسین …سیلوٹ 
بہت بہت شکریہ
٭٭٭٭٭


4/23/2024 12:29:13 PM