Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
17 ستمبر خوشیوں کا یومِ پیدائش تحریر: نفیس فاطمہ
Posted on: 9/17/2014
Views:
2236
17 ستمبر خوشیوں کا یومِ پیدائش
نفیس فاطمہ
میرا دل چاہتا ہے کہ ایک خوشیوں کی ویب سائیڈ بنائی جائے اور اس میں خوشیوں بھرے تمام دن اور تمام لمحات ڈاؤن لوڈ کئے جائیں اور ۱۷ستمبر کی تاریخ کو اس ویب سائیڈ میں خوشیوں کی علامت کے طور پر مخصوص کیا جائے تاکہ ۱۷ستمبر آتے ہی ایک مسرت بھری خوشی کی لہر وجود کو خوشی کے احساس سے بھر دے کہ اس دن ہمارے پیارے قائد ہر دلعزیز رہنما نہ بکنے والے، نہ جھکنے والے، ماؤں کا لاڈلہ بیٹا، بہنوں کا محافظ بھائی، کارکنوں کا خیال رکھنے والا لیڈر ملک کی حفاظت کے لیے سرحد پر اگلے مورچوں پر دشمن سے لڑنے والا جانباز سپاہی، ہر مشکل گھڑی میں ثابت قدم رہنے والے نڈر اور بے باک قائد اس دنیا میں آئے تھے۔ اور اپنی خداداد صلاحیتوں اور محسور کن شخصیت کے ساتھ نہ صرف اپنے ساتھیوں کے دل پر یکدم دنیائے سیاست کے افق پر چھاتے چلے گئے۔اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بناء پر انہوں نے نہ صرف اپنی قومی بلکہ بین الاقوامی مسائل پر بھی گہری نظر رکھی۔ انہوں نے صرف زبانی جمع خرچ سے کام نہیں لیا۔ قربانی کی ایک ایسی مثال پیش کی جس کی مثال نہیں ملتی۔ ان کے بھائی اور بھتیجے بھی تحریک کی راہ میں جامِ شہادت نوش کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کے عزائم اور حوصلے بلند ہیں۔۱۷ ستمبر کو پیدا ہونے والے الطاف حسین کو اپنی سوچ اور فکر اور ملک و ملت سے محبت کرنے کی سزا ملی کہ نہ صرف ملک میں بلکہ وہ بین الاقوامی سازشوں کا بھی شکار بنے جس کا انہوں نے نہایت جواں مردی سے مقابلہ کیا اور کررہے ہیں، مختلف الزامات لگاکر ان کے عزائم کو توڑنے کی کوشش کی گئی تمام تر الزامات کے بعد بھی ان کے پائے استقامت میں جنبش نہیں آئی۔الطاف حسین نے اپنی فکر اور سوچ کے ذریعے غریبوں کو جگایا اپنے وعدے کے مطابق متوسط طبقے کی قیادت کو ایوانوں میں پہنچایا اور اپنی سوچ کے ذریعے قوم کو سراٹھا کر چلنے کی راہ دکھائی۔ تو اب سوال یہ ہے کہ ہمارا فرض کیا ہے، کیا ۱۷ ستمبر کو یومِ پیدائش قائد کے طور پر منائیں، کیک کاٹیں، خوش ہوں اور اگلے ۱۷ ستمبر کا انتظار کریں یا پھر اس دن یہ عہد کریں کہ ہم قائدِ تحریک کے افکار و نظریات کو ان کے پیغام کو نہ صرف آخری سانس تک یاد رکھیں گے بلکہ اسے اپنا نصب العین بنائیں گے۔ ہماری جانیں قائد پر قربان، خدا قائد کو عمرِ خضر عطاء فرمائے (آمین)۔ عزت کامیابی، کامرانی اور خوشیاں قدم قدم پر قائدِ تحریک کا نصیت بنیں اور خدا کرکے آپ عزت و منزلت کے اس مقام پر پہنچیں لوگ جس کی تمنا کرتے ہیں اور خدا ہمیشہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
CLOUDS OF WAR HOVER OVER PAKISTAN — ALTAF HUSSAIN URGES NATIONAL UNITY
...
27 Apr 2025
18th March 41st Foundation Day of MQM Celebrate in London UK on 26th A
...
26 Apr 2025
18th March 41st Foundation Day of MQM Celebrate in London UK on 26th A
...
26 Apr 2025
18th March 41st Foundation Day of MQM Celebrate in London UK on 26th A
...
26 Apr 2025
Altaf strongly Condemns Attack, Urges Peace, Unity in Wake of Kashmir
...
23 Apr 2025
This great loss is not only for the Church, Christian Community but al
...
21 Apr 2025
Who is Responsible for Pakistan’s Economic Deterioration and the Decl
...
18 Apr 2025
Altaf Hussain Smells A Scheme of Renewed Ethnic Conspiracy in Karachi,
...
13 Apr 2025
Altaf Demands Immediate Release of MQM activists: Urges Dialogue Over
...
12 Apr 2025
Hyderabad Crackdown Sparks Outrage Following Peaceful Protest Over Ind
...
11 Apr 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us