Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
میں پاگل ہوں۔۔۔ (تحریر محمد انور)
Posted on: 6/7/2013 1
Views:
3069
میں پاگل ہوں
(محمد انور) میں پاگل ہوں اس لئے سوچتا کچھ زیادہ ہی ہوں۔ جب سے سندھ کابینہ بنی ہے اس وقت سے میں دنیا کاوہ نقشہ مسلسل دیکھ رہاہوں جسے عرف عام میں ورلڈگلوب بھی کہاجاتاہے اور جس کا عکس گولے کی شکل میں ڈیکوریشن پیس کے طور پر بھی کچھ گھروں میں سجاوٹ کے لئے رکھا جاتا ہے اور ہاتھوں سے گھمایا جاتا ہے تاکہ اسے گھما گھما کر ایک ہی جگہ بیٹھ کرپوری دنیا کو دیکھا جاسکے ۔میں دنیا کے اس نقشہ پرموجود چھوٹے بڑے ان ممالک پر جہاں جمہوریت ہے وہاں لال مارکرسے گول دائرے بناتا رہا تاکہ جب میں جمہوری ممالک کی گنتی کروں تو گنتی کرنے میں آسانی ہو۔ تمام جمہوری ممالک کو گننے کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ تمام ممالک کہیں تو صوبوں کی شکل میں تقسیم ہیں۔۔۔اورکہیں ریاستوں یا چھوٹے بڑے شہروں کی شکل میں موجود ہیں ۔خواہ کوئی اسٹیٹ(state) ہو ۔۔۔ یا بڑا شہر ہو ۔۔۔ یا صوبہ ہو،میں نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کہیں مجھے کوئی ایسا صوبہ یا ریاست مل جائے کہ جس کے سب سے بڑے یا دوسرے بڑے شہر۔۔۔صوبہ کے دارالخلافہ۔۔۔ یا نائب دارالخلافہ۔۔۔ یااس صوبہ کے سب سے بڑی آبادی والے شہر۔۔۔ اور اسی صوبہ کے دوسری بڑی آبادی والے شہر کی نمائندگی اس صوبہ یا ریاست کی حکومت میں نہ ہو۔۔۔مجھے صرف ایک ملک پاکستان نظر آیا جسکے جنوبی صوبہ سندھ میں ،جس کا دارالخلافہ کراچی ہے۔۔۔وہ کراچی جسے پوری دنیا میں پاکستان کے معاشی حب اور بندرگاہ کے نام سے پہچانا جاتاہے ۔۔۔جو صرف صوبہ سندھ کا ہی سب سے بڑا شہر نہیں بلکہ پورے پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے۔۔۔ اس کی کوئی نمائندگی صوبہ سندھ کی کیبنٹ میں نہیں اور نہ ہی اس صوبہ کے دوسرے بڑے شہر کی اس کیبنٹ میں کوئی نمائندگی ہے۔حتیٰ کہ تیسرے بڑے شہرکی بھی کوئی نمائندگی نہیں ہے ۔آخر ایسا کیوں ہے؟ کیاخودمرکزی شہروں کوہی نمائندگی کے حق سے محروم رکھنے کاعمل درست قراردیاجائے گا؟۔۔۔کیااس عمل کوصحیح جمہوریت سے تعبیرکیاجائے گا؟۔۔۔یااسے دھوکہ بازی اور بے ایمانی کی بنیادپر تشکیل کردہ حلقہ بندیوں کاشاخسانہ قراردیاجائے گا؟۔۔۔کیاایسی صوبائی حکومت کواس پورے صوبے کی نمائندہ حکومت یاپورے صوبے کی ترجمان حکومت قراردیاجاسکتاہے جس میں صوبے کادارالخلافہ ہی نمائندگی سے محروم اورمکمل طورپر فارغ ہو؟۔۔۔ کیا اس عمل سے ملک مضبوط ہوگا؟۔۔۔کیاایسا عمل لوگوں کوقریب لانے میں معاون ومددگارہوگا یا انہیں مزیددورکرنے کاسبب بنے گا ؟۔۔۔کیا ایسا کرنے والے درست کررہے ہیں؟۔۔۔آخریہ سب کچھ میں کیو ں سوچتا ہوں؟۔۔۔بہت سوچ بچار کے بعد بالآخر میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ شاید میں واقعتاً پاگل ہی ہوں۔
پاکستان پر جنگ کے بادل منڈلارہے ہیں،ہمیں اس بات کی فکر کرنی چاہیے کہ
...
27 Apr 2025
پہلگام میں دہشت گردحملے کے واقعہ پر انڈیا کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ م
...
25 Apr 2025
پہلگام میں دہشت گردحملہ علاقائی امن اور خطے کی صورتحال کے لئے نہایت
...
23 Apr 2025
لاہورہائیکورٹ کاتین رکنی لارجربینچ ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف
...
21 Apr 2025
معروف ناول نگار، صحافی، شاعر اورادبی شخصیت ایچ اقبال کے انتقال پر ایم
...
19 Apr 2025
پاکستان کی معاشی زبوں حالی اورکرنسی کی قدرمیں گراوٹ کی ذمہ داری کس پ
...
18 Apr 2025
ریاست ماں ہوتی ہے، کیا ریاست کارویہ اپنے بچوں کے ساتھ ماں جیسا ہے؟.الط
...
14 Apr 2025
گزشتہ تین روز کے دوران کراچی اورحیدرآباد سے ایم کیوایم کے دردرجن سے
...
13 Apr 2025
صدرآصف زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف کراچی اورحیدرآباد میں ایم کیوایم
...
12 Apr 2025
ایک سازش کے تحت کوشش کی جارہی ہے کہ کراچی میں دوبارہ سے پرانی کہانیو
...
12 Apr 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us