Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
الطاف بھائی ... تحریر: مخدوم محمد ذکی ایڈوکیٹ
Posted on: 3/18/2015
Views:
3156
آج کی متحد ہ قومی موومنٹ محدود نہیں ہے ،ملک گیر قومی جمہوری اور وفاقی جماعت ہے۔ KPKمیں اس کے صوبائی سربراہ اور پنجاب کے صوبائی صدر، پاکستان کی سینیٹ میں متحد ہ قومی موومنٹ کی ترجمانی کے لئے موجود ہیں ۔اگر اب بھی چند شتر مرُ غ قسم کے لوگ متحد ہ قومی موومنٹ کو علاقائی ،مقامی اور لسانی جماعت قراد دینے پر تلے بیٹھے ہیں تو اُن کی عقل اور وہم کا علاج ممکن نہیں ہے ۔قومی اسمبلی میں عالیشان نمائندگی اور سینیٹ میں ہر زبان بولنے والی شخصیات کی نمائند گی اور موثر نمائند گی کے باوجود اگر کوئی عقل کا اندھا متحد ہ قومی موومنٹ کو لسانی جماعت قراد دیتاہے تو اس ضد ، ہٹ دھرتی اور \" جہالت \"کو کیانام دیا جائے۔ع،
آپ ہی اپنی اداؤں پر ذرا غور کریں ہم اگر عرض کر یں گے تو شکایت ہو گی اس پس منظر میں الطاف بھائی کی شخصیت تاریخی طور پر عالمی، ملکی اور قومی سطح کی طاقتور شخصیت کے طور پر دکھا ئی دیتی ہے ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ قائد تحریک الطاف حسین بھائی کا پیغام قومی اور عالمی سطح پر بہت تیز ی سے فروغ پارہا ہے ۔پاکستان کے میڈیا چینلوں نے اپنے تعصب ،بے نیاز ی اور جانبداری کے باوجود متحد ہ قومی موومنٹ کی ملک گیر حیثیت اور قائد تحریک الطاف حسین بھائی کی قدآور سیاسی شخضیت اور اُس کی سحر انگیزی کو قبول کر لیاہے ۔آج جو متحدہ قومی موومنٹ ،بلند و بالا عمارت کی صورت میں موجود ہے اُس کی تعمیر ایک تاریخی شخصیت الطاف حسین کا کر شمہ ہے ۔یہ الطاف حسین کا جادو ہے جس نے ایم کیوایم کو پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کی صف میں کھڑا کر دیا ہے۔ جناب الطاف حسین نے شبانہ روز محنت اور عر ق ر یزی سے ایم کیوایم کی پرورش کی ہے۔ ایک پودا جو الطاف حسین بھائی نے لگا یا آج تناور درخت بن چکا ہے ۔ یہ الطاف بھائی کی ذہانت، ریاضت ،محنت ،لیاقت اور ہمت کا ثمر ہے جسے آج ہم پھلتاپھو لتا دیکھ رہے ہیں ۔دنیا بھر میں جمہوریت نے مڈل کلاس کو آواز عطا کی ہے۔ متحد ہ قومی موومنٹ پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو مڈل کلاس کے مزاج اور معیارپر پوری اُترتی ہے۔ اب وہ دن دور نہیں جب الطاف بھائی کی پرُ عزم اور بیباک قیادت میں ایم کیوایم پاکستان بھر میں سیاسی قوت حاصل کرکے مڈل کلاس کی حقیقی ترجمان بن جائے گی ۔ الطاف حسین کے سیاسی شعور، تدبر اور سیاسی فہم و فراست نے متحد ہ قومی موومنٹ کو پاکستان کی بڑی سیاسی قوت بنا دیا ہے، اب کسی کے بس میں نہیں ہے کہ وہ ایم کیوایم کو دھکیل کر پیچھے کر سکے ۔اب مشکلات ،آپریشن ، قیدو بندکی صعوبتیں ایم کیوایم کے سفر کی راہ میں مزاحمت کریں گی تو ڈھیر ہو جائیں گی۔ع، اِ دھر آستمگر ہُنر آزمائیں تو تیر ٓا زماہم جگر آزمائیں اس میں شبہ نہیں کہ ایم کیوایم الطاف حسین کی مایہ ناز قیادت میں ایک بہت بڑی سیاسی قوت ہے تو اس منزل کے حصول میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی بے مثال قربانیاں بھی شامل ہیں ۔مگر اگر کسی ایک شخصیت کا کمال، ہنر مندی تسلسل کے ساتھ موجود ہے تو وہ صرف اور صرف قائد تحریک الطاف حسین ہیں جو قیادت کے حوالے سے اقبال کے شعر کی ہو بہو تصویر ہیں ، نگا ہ بلند سُخن دلنواز، جاں پُر سوز یہی ہے رُخت سفر میر کاررواں کیلئے ایم کیوایم کی ترقی اور آب و تاب ، چمک دمک اور سُرخروئی کی کہانی الطاف بھائی کے بغیر کیونکر مکمل ہو سکتی ہے ۔الطاف حسین حقیقت یہ ہے کہ خود ایک نظریہ ہیں اور بذاتِ خود ایک تحریک ہیں ۔ایم کیوایم کے کارکن اس سورج کی کرنیں ہیں ۔ایم کیوایم کی ملک گیر سیاسی جماعت کی حیثیت سے شناخت سے انکا راب ممکن نہیں ہے ۔ آنے والے دنوں میں قائد تحریک الطاف حسین کا یہ سیاسی شاہکار، یہ کر شمہ پاکستان کے عوام کے خوابوں کی تعبیر بن کر انقلاب اور تبد یلی کا مظہر ثابت ہو گا ۔ایک ملک گیر سیاسی جماعت کا جنم ،اُس کی پرورش اور اُسے تناور درخت میں تبد یل کر دینا الطاف بھائی کی عظیم تاریخی شخصیت کا ہی کارنامہ ہو سکتا ہے ۔
پاکستان پر جنگ کے بادل منڈلارہے ہیں،ہمیں اس بات کی فکر کرنی چاہیے کہ
...
27 Apr 2025
پہلگام میں دہشت گردحملے کے واقعہ پر انڈیا کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ م
...
25 Apr 2025
پہلگام میں دہشت گردحملہ علاقائی امن اور خطے کی صورتحال کے لئے نہایت
...
23 Apr 2025
لاہورہائیکورٹ کاتین رکنی لارجربینچ ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف
...
21 Apr 2025
معروف ناول نگار، صحافی، شاعر اورادبی شخصیت ایچ اقبال کے انتقال پر ایم
...
19 Apr 2025
پاکستان کی معاشی زبوں حالی اورکرنسی کی قدرمیں گراوٹ کی ذمہ داری کس پ
...
18 Apr 2025
ریاست ماں ہوتی ہے، کیا ریاست کارویہ اپنے بچوں کے ساتھ ماں جیسا ہے؟.الط
...
14 Apr 2025
گزشتہ تین روز کے دوران کراچی اورحیدرآباد سے ایم کیوایم کے دردرجن سے
...
13 Apr 2025
صدرآصف زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف کراچی اورحیدرآباد میں ایم کیوایم
...
12 Apr 2025
ایک سازش کے تحت کوشش کی جارہی ہے کہ کراچی میں دوبارہ سے پرانی کہانیو
...
12 Apr 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us