پاکستانی قوم ،ممتازسماجی رہنماء عبدالستارایدھی کی صحت یابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعائیں کریں،الطاف حسین کی اپیل
لندن:۔۔۔8؍جون2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ممتازسماجی رہنماء عبدالستارایدھی کی علالت پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اوران کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعاکی ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے پوری قوم خصوصاًحق پرست ماؤں،بہنوں،بزرگوں اورنوجوان کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ عبدالستارایدھی کی صحت یابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعائیں کریں۔