مہاجرقوم کے اتحادکوپارہ پارہ کرنے اورقوم کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کواپنے جرائم پر اللہ تعالیٰ اورقوم سے معافی مانگنی چاہیے ۔ترجمان ایم کیوایم
حقیقی کے سرغنہ کے بیان پرایم کیوایم کے ترجمان کاتبصرہ
آج بھی لانڈھی، ملیراورلائنزایریامیں مہاجر نوجوانوں حتیٰ کہ ان کے بزرگ والدین تک کودہشت گردی کانشانہ بنایاجارہاہے
گھروں اور دفتروں پرروزانہ حملے کئے جارہے ہیں ،دہشت گردی کے ذریعے انہیں گھرچھوڑنے پرمجبورکیاجارہاہے۔ترجمان
آج مہاجروں کے مفاد کی باتیں کرنے والوں کو اگرمہاجرقوم کا زرہ برابربھی احساس ہوتا تووہ اپنی ہی قوم کے نوجوانوں، ماؤںبہنوں،بزرگوں کو دہشت گردی کا نشانہ نہ بناتے۔ترجمان
قائدتحریک الطاف حسین اورمہاجرقوم لازم وملزوم ہیں ،جو قائدتحریک الطاف حسین کونہیں مانتامہاجرقوم اسے نہیں مانتی
جوقائدتحریک الطاف حسین کامخالف ہووہ مہاجرقوم کادوست نہیں ہوسکتا۔ترجمان ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔ 2، مئی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے حقیقی کے سرغنہ کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی میں مہاجرقوم کے اتحادکوپارہ پارہ کرنے اور قوم کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کواپنے جرائم پر اللہ تعالیٰ اور قوم سے معافی مانگنی چاہیے ۔اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ 1992ء میں مہاجرقوم پر فوج کشی کروانے والوں اورمہاجرقوم کی پیٹھ میں چھراگھونپنے والوں کوچاہیے کہ وہ اپنے جرائم پرقوم سے معافی مانگیں اورآج بھی شہرکے بعض علاقوں میں کی جانے والی اپنی دہشت گردی بندکریں۔ ترجمان نے کہاکہ ماضی کی طرح بلدیاتی انتخابات اور حالیہ ضمنی انتخابات میں لانڈھی، ملیر، لائنزایریا میں جس طرح سرکاری سرپرستی میں دہشت گردی کابازارگرم کیاگیااس کاسلسلہ تاحال جاری ہے اورآج بھی لانڈھی، ملیراورلائنزایریامیں مہاجر نوجوانوں حتیٰ کہ ان کے بزرگ والدین تک کودہشت گردی کانشانہ بنایاجارہاہے ، گھروں اور دفتروں پرروزانہ حملے کئے جارہے ہیں اوراغوا، تشدد اور دہشت گردی کے ذریعے انہیں ان کے گھرچھوڑنے پرمجبورکیاجارہاہے۔ترجمان نے کہاکہ آج مہاجروں کے مفاد کی باتیں کرنے والوں کو اگرمہاجرقوم کا زرہ برابربھی احساس ہوتا تووہ اپنی ہی قوم کے نوجوانوں، بزرگوں ، ماؤں بہنوں کو دہشت گردی کا نشانہ نہ بناتے۔ترجمان نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین اورمہاجرقوم لازم وملزوم ہیں اور جو قائدتحریک الطاف حسین کونہیں مانتامہاجرقوم اسے نہیں مانتی اورجوقائدتحریک الطاف حسین کامخالف ہووہ مہاجرقوم کادوست نہیں ہوسکتا۔