متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی نارتھ ناظم آباد میں رینجرز کی چوکی کے قریب دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت
عالمی دہشت گرد اور انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے دنیا بھر میں مسلح حملوں کے واقعات میں گذشتہ چند روز کے دوران
غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ الطاف حسین
ان عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے جو عالمی سطح پر دہشت گردی کے مرتکب عناصر کے مذموم مقاصد کے لئے
پاکستان میں آلہ کار بنے ہوئے ہیں
جو مذہبی جماعتیں ان انتہا پسندوں کی آلہ کار بن کر نوجوانوں کے ذہنوں کو پراگندہ کررہی ہیں ان کے خلاف بھی سیاسی مصلحتوں
سے بالاتر ہوکر کاروائی کی جائے۔ الطاف حسین
جناب الطاف حسین کا نارتھ ناظم آباد دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد سے دلی ہمدردی کا اظہار
لندن۔۔ 14جنوری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے نارتھ ناظم آباد میں رینجرز کی چوکی کے قریب دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ عالمی دہشت گرد اور انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے دنیا بھر میں مسلح حملوں کے واقعات میں گذشتہ چند روز کے دوران غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے جس کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ پاکستان میں بھی ان عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے جو عالمی سطح پر دہشت گردی کے مرتکب عناصر کے مذموم مقاصد کے لئے پاکستان میں آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور ان کی ایماء پر پاکستان میں بھی دہشت گردی کی وارداتیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی بھی شدید ضرورت ہے کہ پاکستان میں جو مذہبی جماعتیں ان انتہا پسندوں کی آلہ کار بن کر نوجوانوں کے ذہنوں کو پراگندہ کررہی ہیں ان کے خلاف بھی سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہوکر کاروائی کی جائے۔
جناب الطاف حسین نے نارتھ ناظم آباد دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس حملہ میں ملوث عناصر اور ان کے سرپرست عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔