عمران خان کی جانب سے اسلام آبادبندکر نے کا اعلان جمہوریت کو غیرمستحکم کرنے کی سازش ہے۔ندیم نصرت
حکومت کی غلط پالیسیوں اوراقدامات کوتنقیدکانشانہ بنانا عمران خان اورہراپوزیشن رہنمایاجماعت کاسیاسی یاجمہوری حق ہے
بارباردھرنے دینا، وزیراعظم کے گھرکاگھیراؤکرنا، وزیراعظم کومغلظات دینا، اسلام آبادکوبارباربندکرنااوردارالحکومت کامذاق بناکررکھ دینا کونسی حب الوطنی اور جمہوریت پسندی ہے؟ندیم نصرت
عمران خان ملک اورجمہوری نظام کوغیرمستحکم کرنے اورملک میں انتشارپھیلانے سے باز رہیں۔ندیم نصرت
لندن ۔۔۔ 9 اکتوبر 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے 30 اکتوبرکواسلام آبادبندکر نے کے اعلان کوجمہوریت کو غیرمستحکم کرنے کی سازش قراردیاہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت پر تنقید کرنا، اس کی غلط پالیسیوں اوراقدامات کوتنقیدکانشانہ بنانا عمران خان اورہراپوزیشن رہنمایاجماعت کاسیاسی یاجمہوری حق ہے لیکن حکومت سے اختلاف کوجوازبناکربارباردھرنے دینا، وزیراعظم کے گھرکاگھیراؤکرنا، وزیراعظم کومغلظات دینا، دارالحکومت اسلام آبادکوبارباربندکرنااوردارالحکومت کامذاق بناکررکھ دینا کونسی حب الوطنی اور جمہوریت پسندی ہے؟ندیم نصرت نے کہاکہ عمران خان کوچاہیے کہ وہ سیاست ضرور کریں لیکن ملک اورجمہوری نظام کوغیرمستحکم کرنے اورملک میں انتشارپھیلانے سے باز رہیں۔