Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سینیٹر مشاہد اللہ کراچی کی حالت زار پر نکتہ چینی کرنے کے بجائے اس کے اصلاح اور عملی اقدامات کی طرف توجہ دیں۔ انبساط ملک


سینیٹر مشاہد اللہ کراچی کی حالت زار پر نکتہ چینی کرنے کے بجائے اس کے اصلاح اور عملی اقدامات کی طرف توجہ دیں۔ انبساط ملک
 Posted on: 1/12/2016
سینیٹر مشاہد اللہ کراچی کی حالت زار پر نکتہ چینی کرنے کے بجائے اس کے اصلاح اور عملی اقدامات کی طرف توجہ دیں۔ انبساط ملک
سینیٹر مشاہد اللہ نے اپنے بھائیوں کو دیگر ممالک میں پی آئی اے کے اعلیٰ عہدوں پر فائز کر کے میرٹ کا قتل عام کیا 
کوئی سرکاری ادارہ ایسا نہیں ہے جہاں سینیٹر مشاہد اللہ نے اپنے اثر و رسوخ سے ذاتی و خاندانی فوائد حاصل نہ کئے ہوں۔
رابطہ کمیٹی کے رکن انبساط ملک کا سینیٹر مشاہد اللہ کے بیان پر تبصرہ 
لندن۔۔ 12جنوری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن انبساط ملک نے سینیٹر مشاہد اللہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی حالت زار پر صرف نکتہ چینی کرنے کے بجائے وہ اس کے اصلاح اور عملی اقدامات کی طرف توجہ دیں۔مشاہد اللہ صرف گند پھیلانا جانتے ہیں اور اس کے بعد اس پر ماتم اور نکتہ چینی کرنا ان کا محبوب مشغلہ ہے۔ انبساط ملک نے کہا کہ مشاہد اللہ نے سب سے زیادہ گند پی آئی اے کے ادارے میں پھیلائی جہاں انہوں نے اپنے بھائیوں کو دیگر ممالک میں پی آئی اے کے اعلیٰ عہدوں پر فائز کر کے میرٹ کا قتل عام کیا ہے۔ مشاہد اللہ کے کرپشن کے چرچے پورے پاکستان میں عام ہیں۔ کوئی بھی سرکاری ادارہ ایسا نہیں ہے جہاں انہوں نے اپنے اثر و رسوخ سے ذاتی اور خاندانی فوائد حاصل نہیں کئے ہیں۔ انبساط ملک نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت مشاہد اللہ کے خلاف مقدمات قائم کر کے ان پر عائد کرپشن ، سرکاری وسائل کے ناجائز ا ستعمال اوراثر ورسوخ کے غیرقانونی استعمال کی تحقیقات اعلیٰ عدالتوں میں کی جائیں۔

5/28/2023 7:44:00 PM
دعوت فکر: ...
25 May 2023