Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ریاض الحق کاقتل کھلا ماورائے عدالت قتل ہے جس کے حقائق سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔ترجمان ایم کیوایم


ریاض الحق کاقتل کھلا ماورائے عدالت قتل ہے جس کے حقائق سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔ترجمان ایم کیوایم
 Posted on: 7/15/2016
ریاض الحق کاقتل کھلا ماورائے عدالت قتل ہے جس کے حقائق سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔ترجمان ایم کیوایم
ریاض الحق ولد عبدالحق کو 19، مئی2015ء کولانڈھی میں ان کی رہائش گاہ سے انکے اہل خانہ کے سامنے گرفتارکیاگیاتھا
ریاض الحق کی بازیابی کیلئے انکے اہل خانہ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی گئی تھی۔ترجمان
یکم مئی 2016 کوڈاکٹر فاروق ستارکے کوآرڈی نیٹرآفتاب احمد کوبھی رینجرزنے گھرسے گرفتارکیا تھا اورتین روزتک وحشیانہ تشدد کانشانہ بناکرماورائے عدالت قتل کردیا تھا۔ترجمان
آفتاب احمدپرجوبھیانک تشددکیاگیااس کی تفصیلات پوری دنیاکے سامنے آچکی ہیں ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےبھی واقعہ کی تحقیقات کاحکم دیاتھا لیکن اب تک اس واقعہ میں ملوث رینجرز اہلکاروں کو سزانہیں دی گئی۔ترجمان
آفتاب احمدکے ماورائے عدالت قتل نے آپریشن کے نام پرہونے والی زیادتیوں کودنیابھرکے سامنے نے نقاب کردیاہے۔ترجمان
2013ء سے اب تک ریاض الحق سمیت ایم کیوایم کے 61 کارکنان ماورائے عدالت قتل کئے جاچکے ہیں جبکہ تقریباًڈیڑھ سو کارکنان تاحال لاپتہ ہیں،ان مظالم کوبیان کرناآپریشن کے بارے میں منفی تاثر پیدا کرنا نہیں۔ترجمان
آپریشن کے نام پر ماورائے عدالت قتل اورسرکاری حراست میں وحشیانہ تشددکے واقعات سے آپریشن منفی رنگ اختیار کرگیا ہے ۔ ترجمان 
سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ریاض الحق ،آفتاب احمداوردیگرماورائے عدالت قتل کاازخودنوٹس لیں۔ترجمان
ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی بھرپورتحقیقات کرائی جائے ،ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے اورشہیدکارکنوں کے مظلوم خاندانوں کوانصاف فراہم کیاجائے۔ترجمان 
کراچی ۔۔۔ 15 جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے کارکن ریاض الحق کا قتل ایک کھلا ماورائے عدالت قتل ہے جس کے ناقابل تردیدشواہدموجود ہیں اوران حقائق سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔ اپنے ایک بیان میں ترجما ن نے کہاکہ 41 سالہ ریاض الحق ولد عبدالحق کو 19، مئی2015ء کولانڈھی میں ان کی رہائش گاہ سے رینجرزاور سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے ان کے اہل خانہ کے سامنے گرفتارکیاتھالیکن دیگرگرفتارشدگان کی طرح ریاض الحق کی گرفتاری بھی ظاہر نہیں کی گئی ۔ ریاض الحق کی بازیابی کیلئے انکے اہل خانہ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی گئی تھی ۔ اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کونسل کے ورکنگ گروپ برائے جبری گمشدگی نے بھی اپنی رپورٹ میں ریاض الحق شہید کی گرفتاری اورلاپتہ ہونے کے کیس کو شامل کیا ۔ 30 جون 2016ء کو ریاض الحق کی لاش سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود میں پائی گئی تھی بالکل اسی طرح جیسے اس سے قبل بھی ایم کیوایم کے کئی کارکنوں کوگرفتاری کے بعدسرکاری حراست میں وحشیانہ تشددکانشانہ بناکر ان کی لاشیں شہر کے مختلف علاقوں میں پھینک دی گئیں۔ اسی طرح یکم مئی 2016 کو ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستارکے کوآرڈی نیٹرآفتاب احمد کوبھی رینجرزنے گھرسے گرفتارکیا تھا اورتین روزتک سرکاری حراست میں انسانیت سوز تشددکانشانہ بنا کرانہیں ماورائے عدالت قتل کردیا گیا ۔ آفتاب احمدپرجوبھیانک تشددکیاگیااورانہیں جس طرح ماورائے عدالت قتل کیاگیااس کی تفصیلات پوری دنیاکے سامنے آچکی ہیں۔وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے بھی آفتاب احمدکے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کاحکم دیاتھا لیکن اب تک اس واقعہ میں ملوث رینجرز اہلکاروں کوقانون کے مطابق سزانہیں دی گئی ۔ترجمان نے کہاکہ آفتاب احمدکے ماورائے عدالت قتل نے آپریشن کے نام پرہونے والی زیادتیوں کودنیابھرکے سامنے نے نقاب کردیاہے۔ترجمان نے کہاکہ 2013ء سے اب تک ریاض الحق سمیت ایم کیوایم کے 61 کارکنان ماورائے عدالت قتل کئے جاچکے ہیں جبکہ تقریباًڈیڑھ سو کارکنان تاحال لاپتہ ہیں۔ان مظالم کوبیان کرناآپریشن کے بارے میں منفی تاثر پیدا کرنا نہیں بلکہ آپریشن کے نام پر بے گناہوں کے ماورائے عدالت قتل ،گرفتارشدگان پرسرکاری حراست میں وحشیانہ تشدداورلاپتہ کرنے کے واقعات سے آپریشن منفی رنگ اختیار کرگیا ہے ۔ ترجمان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انورظہیرجمالی اورچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجادعلی شاہ سے اپیل کی کہ ایم کیوایم کے کارکن ریاض الحق اورآفتاب احمداوردیگرماورائے عدالت قتل کے واقعات کاازخودنوٹس لیاجائے ، ان واقعات کی بھرپورتحقیقات کرائی جائے اورذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے اورشہیدکارکنوں کے مظلوم خاندانوں کوانصاف فراہم کیا جائے ۔ 

10/8/2024 6:30:46 PM