Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم نے کراچی کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ بھرپورکردارادا کیا ہے ، قاسم علی رضا


 Posted on: 6/16/2016
ایم کیوایم نے کراچی کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ بھرپورکردارادا کیا ہے ، قاسم علی رضا
مسلم لیگ (ن) نے اقتدار میں آکر کراچی کے شہریوں کا سیاسی ، معاشی اور جسمانی قتل عام کیا ، قاسم علی رضا
مسلم لیگ (ن) نے اقتدار میں آکر پہلے 92ء ، پھر98ء اور اب 2013ء میں مہاجرنوجوانوں کا ماورائے عدالت قتل کیا، قاسم علی رضا
لندن۔۔۔16، جون2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہداللہ سید کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اقتدار میں آکر کراچی کے شہریوں کا سیاسی ، معاشی اور جسمانی قتل عام کیا ہے ۔ ایک بیان میں قاسم علی رضا نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی تاریخ کراچی دشمنی اورانتقامی سیاست سے عبارت ہے ، اس جماعت نے میاں نوازشریف کی ایماء پرپہلے1992ء میں ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کیا، کراچی کے بے گناہ نوجوانوں کو جعلی مقابلوں اورحراست کے دوران بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کی بنیاد رکھی ، پھر1998ء میں سندھ میں گورنر راج 
نافذکرکے مہاجرنوجوانوں پرظلم وستم کے پہاڑ توڑے اور اب 2013ء میں کراچی کے معصوم وبے گناہ نوجوانوں کو گرفتارکرکے پابند سلاسل کیاجارہاہے ، انہیں گرفتارکرنے کے بعد لاپتہ کیاجارہاہے اور حراست کے دوران بدترین تشددکا نشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کیاجارہا ہے ۔ قاسم علی رضا نے کہاکہ یہ تمام حقائق اس بات کا ثبوت ہیں کہ مسلم لیگ (ن) نے اقتدارمیں آکر کراچی اور اسکے عوام کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا ہے اورشہریوں کوریاستی مظالم کا نشانہ بناکر روشنی کے شہر کراچی کو ویران کیا ہے ۔ قاسم علی رضا نے کہاکہ ایم کیوایم کو جب جب موقع ملااس نے کراچی اور اس کے شہریوں کی عملی خدمت کی ہے ۔ کراچی کے عوام اس کے گواہ ہیں کہ ایم کیوایم نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ بھرپورکردارادا کیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ کراچی کے عوام نے ہرانتخابات میں باربار ایم کیوایم کو اپنی نمائندگی کا حق دیا ہے ۔

10/3/2024 1:41:45 PM