Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ضمنی الیکن برائے پی ایس 106میں نامزد حق پرست امیدوار محفو ظ یار خان اور پی ایس 117کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار میجر ریٹائرڈ سید محمد قمر عباس نے گزشتہ روز اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا


ضمنی الیکن برائے پی ایس 106میں نامزد حق پرست امیدوار محفو ظ یار خان اور پی ایس 117کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار میجر ریٹائرڈ سید محمد قمر عباس نے گزشتہ روز اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا
 Posted on: 5/19/2016
ضمنی الیکن برائے پی ایس 106میں نامزد حق پرست امیدوار محفو ظ یار خان اور پی ایس 117کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار میجر ریٹائرڈ سید محمد قمر عباس نے گزشتہ روز اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا 
انتخابی مہم کے سلسلے میں لیاقت آباد ایف سی ایریا ، پی آئی بی کالونی یوسی 19اور یوسی 16سولجر بازار میں مرکزی الیکشن آفسوں 
کا افتتاح اور عوامی اجتماعات سے خطاب 
الیکشن دفاتر کی افتتاحی تقریبات میں سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، اراکین اسمبلی اور علاقے کے عوام کی کثیر تعداد میں شرکت 
ایم کیوایم واحد نمائندہ جماعت ہے جو شہر کراچی کے مسائل کے حل کیلئے مخلص ہے ، اجتماعات کے شرکاء کے جذبات
کراچی ۔۔۔19، مئی 2016ء 
ضمنی الیکشن میں پی ایس 106کی نامزد حق پرست امیدوار محفوظ یار خان ایڈووکیٹ اور پی ایس 117کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار میجر ریٹائرڈ سید محمد قمر عباس نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے ۔پی ایس 106کی انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز لیاقت آباد ایف سی ایریا عقب اپسرا اپارٹمنٹ پر مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کیا گیا جبکہ پی ایس 117کی انتخابی مہم کیلئے پی آئی بی کالونی یوسی 19میں مرکزی الیکشن آفس اور یوسی 16سولجربازارمیں الیکشن آفسوں کے افتتاح کئے گے ۔ الیکشن دفاتر کی افتتاحی تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، اراکین رابطہ کمیٹی اور نامزد حق پرست محفوظ یار خان اور میجر ریٹائرڈ سید محمد قمر عباس نے شرکت کی اور الیکشن دفاتر کا افتتاح کیا ۔ الیکشن دفاتر کی افتتاحی تقریبات میں علاقے کے نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور حق پرست امیدواران کو 2جون کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔ الیکشن دفاتر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر عوامی اجتماعات منعقد ہوئے جن سے ڈاکٹر فاروق ستار ، نامزد امیدواران اور حق پرست اراکین قومی وصوبائی نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر موجودہ نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین کا کہنا تھا کہ پی ایس 106اور پی ایس 117کے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کے نامزد امیدواران ہی کامیابی حاصل کریں گے کیونکہ ایم کیوایم واحد نمائندہ جماعت ہے جو شہر کراچی کے مسائل کے حل کیلئے مخلص ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو شہر بھر کے عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے لیکن ایم کیوایم کے ساتھ جو پالیسی، رویہ اور سلوک اسٹیبلشمنٹ نے روا رکھا ہوا ہے اس سے شہر کراچی میں امن کی امیدیں رکھنابے کار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کا کوئی خطہ ایسا نہیں ہے جہاں عوامی حمایت کے بغیر امن قائم کیاجاسکے لہٰذا شہر کراچی میں امن کے قیام کیلئے ایم کیوایم کو ساتھ ملایا جائے اور ایم کیوایم کو مجرم ، ہر جرم اور واقعات میں ملوث کرنے کا بچکانہ عمل بند کیاجائے اور ایم کیوایم کو اس کے جائز عوامی مینڈیٹ کے حساب سے اس کا حصہ دیاجائے ۔

5/19/2024 3:30:41 PM